مشن کی بُلاہٹیں
ٹیکنالوجی کو دانِش مندی سے اِستعمال کرنا: ڈیوائس کی جواب دہی


ٹیکنالوجی کو دانِش مندی سے اِستعمال کرنا: ڈیوائس کی جواب دہی

اپنے آپ، اپنے ساتھی، اپنے قائدینِ مِشن، اور خُداوند کے سامنے اپنی جواب دہی میں اِضافہ کرنے کے مواقع پیدا کر کے اپنی ٹیکنالوجی کی عادات کو فروغ دیں اور مضبُوط کریں۔ یہ عادات آپ کی مِشنری خِدمت کے دوران اور آپ کی پُوری زِندگی میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کو برکت بخشیں گی۔

جواب دہی، یا ”[ہمارے] مُحرکات، رویوں، خواہشات، اور اَعمال کے لیے ذِمہ دار ہونا“ (راہ نُمائے صحائف، ”جواب دہی،“ گاسپل لائبریری)، ٹیکنالوجی کو دانِش مندی سے اِستعمال کرنے اور ٹیکنالوجی کی راست عادات کو فروغ دینے میں ایک اَہم قدم ہے۔ جواب دہی کے بغیر، ٹیکنالوجی کو بغیر سوچے سمجھے وقت کے ضیاع یا نُقصان دہ ٹیکنالوجی کی عادات میں پڑنا آسان ہے۔ مثبت عادات کی تعمیر کے لیے کوشِش اور خُود شعُوری دَرکار ہوتی ہے۔

آپ کئی طریقوں سے اپنی خُود شعُوری اور حِفاظت میں اِضافہ کر سکتے ہیں: ٹائم مینجمنٹ کی خصُوصیات (جیسے ڈیجیٹل فلاح و بہبُود)، ڈیوائس فِلٹرز، دُوسروں کی موجُودگی میں ٹیکنالوجی کا اِستعمال، اور رُفقا یا دُوسروں کے ساتھ ڈیوائس کی جواب دہی کا جائزہ لینا۔ (دیکھیں یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کے لیے مِشنری معیّارات، 7.5.2۔)

ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہُوئے اپنی افادیت اور راست بازی کو مُسلسل بہتر بنانے کی بابت اپنے قائدینِ مِشن اور اپنے رفیق سے راہ نُمائی کے طلب گار ہوں۔ ”میری اِنجِیل کی مُںادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل بانٹنے کے لیے ہدایت نامہ“ (2023، 20–22) اور ٹیکنالوجی کے اَسباق کے اِستعمال کے لیے حِفاظتی تدابیر کے باب 2 میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے حِفاظتی تدابیر کا اکثر جائزہ لیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس حالیہ عملی منصُوبہ موجُود ہو۔ (دیکھیں ”عملی منصُوبہ بنائیں اور عمل کریں“ کے سیکشن میں راہ نُما کِتاب برائے مِشنری: فُحش نِگاری پر بات کرنا؛ ایڈیفائی حِفاظتی تدابیر کے اَسباق۔)

مَیں اپنے اور خُداوند کے لیے کس طرح زیادہ جواب دہ ہو سکتا ہُوں؟

بہن لِنڈا ایس رِیوز نے سِکھایا کہ ”فِلٹر کارآمد آلات ہیں، مگر دُنیا میں سب سے بڑا فِلٹر، صِرف وہی جو بالآخر کام آئے گا، ذاتی فِلٹر ہے جو ہمارے آسمانی باپ کی محبّت اور ہم میں سے ہر ایک کے واسطے ہمارے مُنّجی کی کفّارہ بخش قُربانی کی گہری اور دائم گواہی سے آتا ہے“ (فُحش نِگاری سے تحفُظ—مسِیح پر مرکُوز گھر،“ اِنزائن یا لیحونا، مئی 2014، 16)۔

اپنے ذاتی فِلٹر کو درج ذیل طریقوں سے مضبُوط کرنے میں مُعاونت کریں:

  • غور کریں کہ آپ اپنے ذاتی فِلٹر کو مضبُوط کرنے کے لیے اَب کیا کر سکتے ہیں۔

  • مُختلف ایپس میں آپ کِتنا وقت گُزارتے ہیں اِس کا اِنتظام کرنے اور حسبِ ضرُورت ترتیبات کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے فون پر بِلٹ اِن ڈیجیٹل فلاح و بہبُود کی خصُوصیات سے فائدہ اُٹھائیں۔

  • آپ مُختلف ایپس میں کِتنا وقت گُزارتے ہیں اِس کا موازنہ کریں کہ یہ ایپس آپ کو خُوشی پانے اور اپنے مِشنری مقصد کو پُورا کرنے میں کیسے مدد کرتی ہیں۔

  • ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر اپنی دُعاؤں میں غور و فِکر کریں۔ ایسے طریقوں پر غور کریں جن سے آپ تبدیل ہونے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں۔

مَیں اپنے ساتھیوں اور قائدینِ مِشن کے سامنے کیسے زیادہ جواب دہ ہو سکتا ہُوں؟

ٹیکنالوجی کو محفُوظ اور مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے میں ایک دُوسرے کی مُعاونت کے لیے:

  • بھیجنے یا پوسٹ کرنے سے پہلے بطور رفاقت سوشل میڈیا پوسٹوں یا ٹیکسٹ پیغامات کا جائزہ لیں۔

  • اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا رفیق آپ کے سمارٹ فون کی نظر میں ہوں جب تک کہ آپ اپنے خاندان یا اپنے قائدِ مِشن کے ساتھ نِجی بات چیت نہ کر رہے ہوں۔

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو (20–21) میں بیان کردہ چار حِفاظتی تدابیر پر عمل کرنے میں ایک دُوسرے کی حوصلہ اَفزائی کریں۔

  • ایک دُوسرے کی ڈیوائس کا جائزہ لیں اور سوالات یا خدشات پر تبادلہِ خیال کریں۔

یہ طرزِ عمل کُشادگی کی ثقافت کو فروغ دے سکتا ہے کیوں کہ ”اِنٹرنیٹ سے یا فُحش نِگاری سے وابستہ تقریباً تمام مسائل تنہائی میں وقوع پذیر ہوتے ہیں“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔

مَیں ڈیوائس کی جواب دہی کا جائزہ کب اَنجام دے سکتا ہُوں؟

رفاقتوں کو باقاعدگی سے ایک دُوسرے کی ڈیوایسز کا جائزہ لینا چاہیے۔ یہ جائزے آپ کی ہفتہ وار منصُوبہ سازی میں شامِل ہو سکتے ہیں۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو آپ کو دعوت دیتی ہے کہ ”اپنے مِشن میں اِتحاد، بھروسے، جواب دہی اور شفقت کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کریں تاکہ آپ سب ایک دُوسرے کی تقویت اور مُعاونت کریں“ (21)۔

مُجھے کسی دُوسرے مِشنری کی ڈیوائس پر کیا جائزہ لینا چاہیے؟

جب آپ کسی دُوسرے مِشنری کی ڈیوائس کا جائزہ لیں، تو نِجی ای میلوں، روزنامچوں اور نوٹوں کو نہ دیکھ کر ایک دُوسرے کی ذاتی معلُومات کا احترام کریں۔ جب آپ جائزہ لیں تو درج ذیل پر غور کریں:

  • مُجھے ٹیکنالوجی کے مثبت اور مؤثر اِستعمال کا کیا ثبوت نظر آتا ہے؟

  • کیا یہ ڈیوائس منظُور شُدہ سمارٹ فون ہے جسے کلِیسیائی تحفظات میں مُناسب طریقے سے اِندراج کِیا گیا ہے؟ اگر سمارٹ فون کا اِندراج صحیح طریقے سے ہُوا ہے، تو یہ لاک سکرین پر کہے گا ”یہ ڈیوائس آپ کی تنظیم کے زیرِ اِنتظام (یا ملکیت میں) ہے۔“

  • اُن کی حالیہ ڈیجیٹل فلاح و بہبُود کے اعداد و شُمار کا جائزہ لیں اور اِن پر تبادلہِ خیال کریں۔ اِس بات پر گُفتگُو کریں کہ کیا اچھا ہو رہا ہے اور اُنھیں کِن چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پُوچھیں کہ آپ یا آپ کے مِشن کے راہ نُما کیسے بہترین طور پر مُعاونت کر سکتے اور مدد کی پیش کش کر سکتے ہیں۔

اگر ہم کسی ایک ڈیوائس کو اِکٹھے اِستعمال کرتے ہیں، تو مَیں اور میرا رفیق کیسے ڈیوائس کا جائزہ لے سکتے ہیں؟

اگر آپ کسی ایسے مِشن میں خِدمت کر رہے ہیں جہاں آپ اور آپ کا ساتھی ایک سمارٹ فون اِکٹھے اِستعمال کرتے ہیں، تو آپ مِل کر درج ذیل چیزوں کا جائزہ لے سکتے ہیں یا کسی اور رفاقت سے اپنے فون کا جائزہ لینے کو کہہ سکتے ہیں۔

اگر مُجھے کسی دُوسرے مِشنری کی ڈیوائس یا سوشل میڈیا پر کُچھ خدشات نظر آئیں تو کیا ہونا چاہیے؟

جب آپ کسی دُوسرے مِشنری کی ڈیوائس کا جائزہ لیتے ہیں تو حساس اور مُحتاط رہیں۔ اگر آپ کوئی خدشے والی چیز دیکھتے ہیں، تو آپ مِشنری سے غیر دھمکی آمیز، غیر فیصلہ کُن انداز میں چند بُنیادی سوال پُوچھ سکتے ہیں۔ اُنھیں جواب دہ ہونے کا موقع دیں اور اپنے صدرِ مِشن سے مدد طلب کر کے ذِمہ داری قُبول کریں۔ محبّت اور مُعاونت کا اِظہار کریں۔ اگر آپ مِشنری سے بات کرنے کے بعد بھی فِکر مند محسُوس کرتے ہیں یا وہ آپ کے صدرِ مِشن سے اِس مسئلے پر بات کرنے کو راضی نہیں، تو اپنے صدرِ مشن سے مدد طلب کریں۔

دُوسرے مِشنریوں کے ساتھ نِجی مُعاملات کا تذکرہ نہ کریں (دیکھیں میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21 میں حِصّہ ”ایک بنو“)۔ اگر آپ کسی ساتھی کی ڈیوائس پر کُچھ ایسا پاتے ہیں جس سے آپ پر منفی یا پریشان کُن اثر پڑ رہا ہے، تو یہ ضرُوری ہے کہ آپ شفاف ہوں اور دُوسروں سے مدد کے خواہاں ہوں۔ براہِ کرم مُعاونت کے لیے اپنے صدرِ مِشن سے رابطہ کریں۔

شائع کرنا