مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں
صدارتِ اوّل کا کرسمس ڈیوشنل ۲۰۲۱
بروز ۵ دسمبر، ۲۰۲۱
ایک بار پھر ہماری محبوب صدارتِ اوّل نے ہمیں اکٹھے ہونے کی دعوت دی ہے جب ہم کرسمس کے جشن کا آغاز کرتے ہیں۔ اگرچہ پوری اقوام میں ہماری روایات اور رسومو رواج مختلف ہیں، ہم سب متحد ہونے کے لیے شکر گذار اور بابرکت ہیں— ایک ہو کراپنے مُنجی یِسُوع مسِیح کی پرستش کرنا اور دو ہزار سال قبل اُس کی پیدائش کا جشن منانا۔
بیسیٹ اور، اِس کے ساتھ ساتھ آپ میں سے بہت سوں کے گھروں میں پسندیدہ روایت، پیدائش کی کہانی کو پھر سے پیش کرنا ہے۔ ہمارے لیے، کرسمس کے گیتوں کے ہمراہ یسعیاہ، لوقا، متی، نیفی، اور مورمن کے احوال کو پڑھنا،اور مریم، یوسف، اور بچے یِسُوع کی منظر کشی کرنے والی براہ راست اداکاری کے ذریعے متاثر کن اور روحانی رہا ہے—لیکن ہمیشہ نہیں۔
مثال کے طور پر، کرسمس کی ایک شام، بھیڑیں بنے ہماری چھوٹے بچوں کا ریوڑ اچانک پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ پڑا۔ اُن کا رونا دھونا فوری طور پر چرواہوں اور فرشتوں اور حتی کہ کپڑے میں لپٹے بچہ تک پھیل گیا۔ اگلے سال ،ہم نے کوئی ریوڑنہ رکھا۔ کسی نے اس خوف سے بھیڑ کا کردار ادا کرنے کی ہمت نہیں کی، کسی نہ کسی طرح، بھیڑیں خوفناک اور تباہ کن رونے کا سبب بنیں۔ ایک مختلف سال، چرواہوں کے عصاء شمشیریں بن گئے، اور ایک اور سال کوئی بھی مجوسی یا فرشتہ بننے کو تیار نہیں تھا، اِس کی بجائے ہالووین کے ڈائنوسار اور ڈولفن کے ملبوسات زیبِ تن کرنے پر مُصِر تھے۔ شاید ہماری سب سے یادگار اداکاری اس وقت تھی جب بہت ہی نوزائیدہ بچہ اپنی بلند اور غیر مستحکم چرنی سے پتھریلے آتش دان کی طرف گرا تھا، فرش سے صرف چند انچ اوپر پکڑلیاگیا تھا— اچھل کر پکڑنے کا سہرا میرے سر ہے،اگرچہ گرنا بھی مکمل طور پر میری غلطی تھی۔
شبِ خاموش؟ سب ساکن ہے؟ ہمارے منظرِ پیدائش کو ”چرنیِ ہلچل“ کہا جانا چاہیے۔ مجھے تسلیم کرنا چاہیے کہ جیسے کرسمس آتا ہے، میں اکثر سوچتا ہوں کیا ہمیں کرسمس کی مختلف روایات کو آزمانا چاہے جو حقیقتاً امن کو مدعو کرے؟
امن—وہ شیریں اور پُر اُمید حالت جس کے ہم سب خواہش مند ہیں،نہ صرف کرسمس پر بلکہ سدا۔ تاہم، آج پوری دُنیا میں، ایسا لگتا ہے امن پانا مشکل تر ہو رہا ہے۔ اِس سال عقائد اور عہود کا مطالعہ کرنے کے دوران میں، مجھے ہمارے دور کو بیان کرتے ہوئے مکاشفہ یاد دِلایا گیا:
”اور اُس دِن … ساری زمِین پر اَفراتفری ہو گی، اور آدمیوں کی جان میں جان نہ رہے گی۔“۱
آج کی زمینی ہنگامہ آرائی کی حالت میں، ایسا بڑا امن کہاں سے مل سکتا ہے جس کی تمام دنیا خواہش کرتی ہے؟
صدر رسل ایم نیلسن نے بیان کیا ہے:
”یِسُوع مسِیح کی اِنجیل ہی ہے جس کی خاص طور پر اِس فسادی، اُلجھنوں بھری اور تھکی ماندہ دُنیا کو اَشد ضرورت ہے۔
خُدا کے ہر بچےکو حق ہے کہ اُنھیں یِسُوع مسِیح کے شفا بخش، فدیہ دینے والے پیغام کو سُننے اور قبُول کرنے کا موقع میسر ہو۔ ہماری خُوشی کے لیے—اب اور ہمیشہ کے لئے اِس پیغام سے بڑھ کر کوئی دُوسرا نہیں ہے۔۲
بحالی کا پیغام کرسمس کا پیغام ہے۔ا ستارے کی روشنی جس نے چرواہوں کی راہ نمائی چرنی میں پڑے بچے کی طرف کی روشنی کے اُس ستون کے جیسی ہے جو دھیرے دھیرے نیچے اترتا ہے جب تک یہ جوزف پر ٹھہر نہ گیا- دنیا کو مسِیح کا اعلان کرنے والی یہ دونوں خوشی کی بڑی بشارتیں ہیں۔
ہماری پریشان حال دنیا کے لیے یسعیاہ کا پیغام جاری ہے۔ .”اس لئے ہماراے لئے ایک لڑکا تولد ہوا، اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا: اور سلطنت اُسکے کندھے پر ہوگی: اور اُسکا نام عجیب،مشیر خُداِی قادِر، ابدیت کا باپ، سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔“۳
بزرگ کوئنٹن ایل کُک نے سیکھایا، ”ہمارے خداوند اور نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کے پسندیدہ خطابات میں سے ایک ’سلامتی کا شہزادہ‘ ہے۔[یسعیاہ ۹: ۶] … بالآخر اُس کی بادشاہی کا قیام پیار اور اطمینان کی شمولیت کے ساتھ ہوگا۔۴
اِس برس جب ہم لوقا میں پایا جانے والا کلام پڑھتے ہیں، میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ ”خدا کی حمد کرتے آسمانی لشکر، “کے الفاظ پر غور کریں گے جب اُنہوں نے کہا، ”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔“۵ میں نے ان الفاظ پر غور کیا اور سوچا کہ ہمارے لیے مناسب ہو گا کہ ہم اسے ایک اعلان سمجھیں کہ ’’زمین پر اب امن ہے۔‘‘ ”امن آ چُکا ہے!“ انہوں نے شائد کہا ہو گا۔۔ کیونکہ، لغوی طور پر، اُس شام اُس معمولی اصطبل میں، ”سلامتی کے شہزادے“ کو زمین پر آنا تھا۔
کرسمس کے اُس پہلے دن کو پیامبر فرشتوں نے اعلان کیاکہ امن آ چُکا ہے اُن سے قبل یعقوب اعلان کیا تھا، ”ہمیں مسِیح کا پتہ تھا،اور اُس کی آمد سے کئی سو سال پہلے ہمیں اُس کے جلال کی اُمید تھی اور نہ صرف ہمیں بلکہ مُقدس انبیاء کو بھی جو ہم سے پیشتر تھے “ ۶
پھر سے، یسعیاہ نے ، اب ہمارے زمانے کی نبوت کی، جب اُس نے رقم کیا ”اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خوش نماہیں جو خوش خبری لاتا ہے اور سلامتی کی دعا کرتا ہے۔“۷
پس، وہ خُوش نما لوگ کون ہیں جو سلامتی کی تشہیر کرتے ہیں؟ مُنجی نے گلیل اور فراوانی کی سرزمین دونوں میں اپنے شاگردوں کے لیے اعلان کیا کہ ” مبارک ہیں وہ جو صلح کراتے ہیں : کیوں کہ وہ خدا کے فرزند کہلائیں گے“۸)۔8
علاوہ ازیں، بنیامین بادشاہ نے سکھایا، ”اور اب اِس عہد کے سبب جو تُم نے کیا ہےتُم مسِییح کے بچے کہلاؤ گے، … کیونکہ دیکھو، … تُم رُوحانی طور پر اُس سے پیدا ہوئے ہو چونکہ تُم کہتے ہو کہ اُس کے نام پر اِیمان کے سبب تمھارے دِل تبدیل ہوئے ہیں؛ سو، تم اُس سے پیدا ہوئے ہو اور اُس کے بیٹے اور بیٹیاں بن گئے ہو۔“۹
اُس کا ہر بچہ، آپ اور میں یِسُوع مسِیح کے طفلانِ عہد ہیں، یاد رکھیں، اُس نے فرمایا ہے کہ صلح جو خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔ پس ، ہمیں—طفلانِ خُدا کو—صلح جو ہونا ہے۔ یہ ہمارا فریضہِ عہد ہے۔۔ آپ اور میں آج کی پریشان حال دنیا میں ایک فرق پیدا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں — اپنے گھروں میں، اپنی جماعتوں میں، اپنی برادریوں میں، یہاں تک کہ پوری دنیا میں، اپنی شفقت، اپنے اچھے کاموں، اور اپنے الفاظ سے—رو بہ رو اِس کے ساتھ ساتھ عملی طور پر۔ آئیں ہم وفاداری سے سلامتی کی بشارت کریں جب ہم اُس کی قول اور فعل میں گواہی دیتےہیں
پھر سے،ہم لوقا میں سے پڑھتے ہیں:
”جب فرِشتے اُن کے پاس سے آسمان پر چلے گئے تو اَیسا ہُؤا کہ چرواہوں نے آپس میں کہا کہ آؤ بیت لحم کو چلیں اور یہ بات جو ہُوئی ہے اور جِس کی خُداوند نے ہم کو خَبر دی ہے دیکھیں۔
”پَس اُنہوں نے جلدی سے جا کر مریم اور یُوسُف کو دیکھا اور اُس بچّے کو چرنی میں پڑا پایا۔
”اور اُنہِیں دیکھ کر وہ بات جو اُس لڑکے کے حق میں اُن س کہی گئی تھی مشہُور کی۔ “ ۱۰
اِسی طرح، ”آئیں اب ہم جائیں“ اور ”اِس بچے سے متعلق “امن کے پیغام کی منادی کریں “۔ یہ پیغام مبلغین ہمارے پیاروں اور دوستوں کو سکھاتے ہیں۔ یہ وہ زندہ پیغام ہے جس کا اشتراک خدمتی مبلغین مُنجی کی مانند خدمت کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ یہ وہ پیغام ہے جس کا ہم اعلان کرتے ہیں جب ہم اپنے آس پاس کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں، اشتراک کرتے اور یِسُوع مسیِح کی خوشخبری میں پائی جانے والی امید اور امن میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔
پس واپس بیسیٹ منظرِ پیدائش کی اداکاری سے متعلق جس کی ہم ہر کرسمس پر ابتری سے کوشش کرتے ہیں—ہم اِس روایت کو برقرار رکھنے پر کیوں مُصِر ہیں، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کی ہمارے لیے اُس راتوں کی خوبصورت رات کی پھر سے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جب فرشتے خوشی کی بڑی بشارت کے ساتھ آئے تھے؟
جواب بالکل سادہ اور فرحت بخش ہے”اور ہم مسِیح کی بات کرتے ہیں، ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں، ہم مسِیح کی منادی کرتے ہیں، ہم مسِیح کی نبوت کرتے ہیں، اور اپنی نبوتوں کے مطابق قلم بند کرتے ہیں تاکہ ہمارے بچے جان لیں کہ اپنے گناہوں کی معافی کے لیے کس سرچشمہ کے پاس جانا ہے۔“۱۱
ہاں، ہم دیکھتے ہیں کہ ساری زمین پر افراتفری ہے اور آدمیوں کی جان میں جان نہیں رہی۔ تاہم، چنوتیوں کے باوجود، مخالفت کے رو بہ رو، اور ہنگامہ آرائی کے درمیان، آئیے ہم اس موسم میں اور ہمیشہ امن کی تشہیر میں ثابت قدم رہیں، جیسا کہ ہم اپنے آپ کو اور اپنے اردگرد سب کو امن کے شہزادے، حتی کہ خُداوند ، مُنجی اور مخلصی دینے والے ، یِسُوع مسِیح کی عظیم واپسی کے لیے تیار کرتے ہیں۔ صدر نیلسن کے الفاظ دہراتے ہوئے، ”خُدا کے ہر بچےکو حق ہے کہ اُنھیں یِسُوع مسِیح کے شفا بخش، فدیہ دینے والے پیغام کو سُننے اور قبُول کرنے کا موقع میسر ہو۔“
جیسے ہم کرسمس کے اِس موسم میں اور ہمیشہ اپنے مُنجی کی وِلادت، زندگی، اور مشن کا جشن مناتے ہیں کاش ہم امن کے تشہیر کار بنیں۔