کرسمس کی عِبادات
بڑی خُوشی کی بشارت


14:6

بڑی خُوشی کی بشارت

صدارتِ اوّل کی کرسمس کی عِبادت ۲۰۲۲

بروز اِتوار، ۴ دسمبر، ۲۰۲۲

کرسمس مُبارک ہو! اُن سب کا شکریہ جن کے پیغامات اور موسیقی اور خِدمات نے کرسمس کے اِس تہوار پر ”بڑی خُوشی کی بشارت“ کا اِعلان کیا ہے۔

کرسمس کے اِس تہوار پر کروڑوں لوگ یِسُوع مسِیح کی پیدایش کو مناتے ہیں۔ ساری دُنیاکو ایسا کرنا بھی چاہیے۔ وہ ہی تھا اور اُسی کی زندگی اَبد تک افضل ہے۔

یعنی دُنیاوی لحاظ سے بھی، یِسُوع ناصری کی فانی زندگی کا اثر اِس دُنیا اور اِس کی تاریخ میں کسی بھی زندگی سے زیادہ افضل ہے۔ ہزاروں سالوں سے وہ نبیوں اور شاعروں کا اہم موضوع رہا ہے۔ مغربی دُنیا کا عظیم فن اور موسیقی یِسُوع مسِیح کی پیدایش اور زندگی اور مقصد کو منانے کے لیے وقف کِیے گئے۔ فلسفی اور عالمِ دِین نے اُس کی تعلیم کا مطالعہ کرنے میں اپنی زندگیاں وقف کیں ہیں۔ اُن تعلیمات نے خدمتِ خلق کے بے شُمار اَمُور کی حوصلہ افزائی کی ہے، مسِیح کی خالص محبّت کا اِظہار۔

کسی اور کی نِسبت خُداوند یِسُوع مسِیح کی زندگی کی یادگاریں اور اُس کی تعلیمات سب سے زیادہ ہیں۔ بے شک، اِن میں، وہ عالی شان کیتھیڈرل شامل ہیں جو کہ یورپ اور امریکہ میں یہ منظر پیش کرتے ہیں، اُن میں سے اکثر کو تعمیر کرنے میں صدی سے زیادہ وقت درکار ہوتا۔ ابھی حال ہی میں، کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی ۱۷۱ ہیکلیں تخصیص ہُوئیں اور زیرِعمل ہیں اور ۱۲۹مزید تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہیں، اصلی تعمیر، نقشے تیار ہو رہے ہیں یا جن کا ابھی ہماری حالیہ اکتوبر کی مجلسِ عامہ میں صدر رسل ایم نیلسن نے اِعلان کیا ہے۔ خُداوند کے یہ گھر ہر برِاعظم اور دُنیا کی ۷۴ قوموں میں ہیں۔ جہاں پر ہم اپنی زندگیاں یِسُوع مسِیح کی تقدیس میں وقف کرتے ہیں۔

لاکھوں نے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں— اور، نہایت اہم بات یہ ہے کہ، لاکھوں نے اپنی زندگیوں کو اسرائیل کے خُداوند، یہوواہ، یِسُوع مسِیح، ہمارے نجات دہندہ کے نقشِ قدم پر ڈھال لِیا ہے۔ صدر گورڈن بی ہنکلی نے اِس نُکتے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کِیا تھاجب اُنھوں نے بتایا، ”اُس کی بے مثال [تھی] ساری دُنیا کے لیے نیکی اور سلامتی میں افضل و اعلی قُدرت۔“۱

II۔

ہم خُدا کے اِکلوتے بیٹے کی پیدایش کے الہی اِعلان میں اہم مقصد اور علامت دیکھ سکتے ہیں۔ ہم نئے عہد نامے سے سیکھتے ہیں کہ مسِیح بچے کی پیدایش کی بشارت مشرقی نصف کُرہ کے تین مختلف گروہوں میں دی گئی تھی ہر کوئی بڑی مختلف خصُوصیت کے ساتھ جِن کو بھی پیدایش کی آسمانی بشارت دی گئی وہ بُہت فروتن، بُہت پاکیزہ، اور بُہت دانش ور تھے۔

بیت الحم کے قریب چرواہوں کو پہلی بشارت دی گئی۔ فرشتے اور آسمانی لشکر نے ”بڑی خُوشی کی بشارت دی، جو ساری اُمت کے واسطے ہو گی … نجات دہندہ، جو کہ مسِیح خُداوند ہے۔“۲ چرواہے یقینی طور پر خُوشی کی بشارت کے لیے اِس واسطے چُنے گئے کیوں کہ وہ حلِیم اور فروتن تھے۔ تاہم، اُنھوں نے آسمانی پیغام کو منفرد طور پر قبُول کِیا تھا، جس کی تصدیق اُنھوں نے نومولُود بچّے کے پاس جا کر کی۔ پھر، صحائف بیان کرتے ہیں، اُنھوں نے ”وہ بات جو اُس لڑکے کے حق میں اُن سے کہی گئی تھی مشہُور کی۔“۳ چرواہے جِن کا کام رکھوالی کرنا اور بَرّے یہ دونوں مثالیں نجات دہندہ نے اپنی تعلیم میں پیش کِیں۔ اور یہ بھی، جب یِسُوع اپنی خدمت گُزاری کے شروع میں یُوحنا بپتِسما دینے والے کے پاس آیا،اُس نبی نے یُوں کہا، ”دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے جو دُنیا کے گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔“۴

مسِیح کی پیدایش کی دُوسری بشارت یروشلم کے ہیکل میں دو مُقدّس کارکنوں کو دی گئی جن کی نیک زندگیوں نے اُنھیں رُوحُ القُدس کی گواہی پانے کےلائق بنایا۔ جب مریم اور یُوسف بچّے یِسُوع کو دستُور کے موافق پہلوٹھے کے لیے قُربانی گُذراننے ہیکل میں لایا گیا، تو شمعون اور حناہ دونوں نے گواہی دی کہ وہ ممسُوح تھا۔ صحائف میں لِکھا ہے کہ شمعون نے بچّے کو اپنی گود میں لیا اور خُدا کی حمد کر کے کہا کہ میری آنکھوں نے ”تیری نجات“دیکھ لی ہے، ”غَیر قَوموں کو رَوشنی دینے والا نُور اور تیری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال بنے۔“ اور حناہ ”نامی نبیہ،“ ”اُسی گھڑی وہاں آ کر خُدا کا شُکر کرنے لگی اور اُن سب سے جو یروشلِیم کے چُھٹکارے کے مُنتظِر تھے اُس کی بابت باتیں کرنے لگی۔“۵

تیسرے گروہ نے اِس اَنوکھی پیدایش کا عِلم پایا۔ جیسا کہ جوزف سمتھ کی تھوڑی اِصلاح شُدہ،بائبل بتاتی ہے کہ ”مشرق سے مجُوسی یروشلم کو آئے اور کہنے لگے کہ وہ بچّہ یہُودیوں کا ممسُوح جو پیدا ہُوا کہاں ہے؟ کیوں کہ پُورب میں اُس کا سِتارہ دیکھ کر ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں۔“۶

اُن کی بیان کردہ تحقیق پر ہم شُبہ نہیں کر سکتے کیوں کہ اُن کی راہ نُمائی خُداوند نے اپنے مُقدّس مقاصد کے لیے کی تھی۔ بائبل سِکھاتی ہے کہ”خُدا کی تَہہ کی باتیں کوئی نہیں جانتا سِوا اِنسان کی اپنی رُوح کے جو اُس میں ہے۔“۷ یہ مجُوسی دُوسرے مُلک اور ثقافت کے تھے، پَس اُن کے لیے گواہی یہ یاد دہانی تھی کہ ممسُوح تمام بنی نوع اِنسان کے لیے پیدا ہُوا تھا۔ مزید یہ کہ، ہو سکتا ہے کوئی اور مقصد بھی ہو۔ مجُوسیوں کی طرف سے پیش کیے گئے بیش قیمت سونے اور دوسرے تحائف نے مریم اور یُویُسف کی مِصر کی طرف تیزی سے سفر کرنے میں مدد کی ہو اور بچّہ مسِیح کو بچانے کے واسطے وہیں ٹھہرے رہے ہوں جب کہ ہیرودیس بادشاہ کے شریرحُکم سے اُس کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔۸

کیا یہ بات دِل چسپ نہیں ہے کہ مسِیح کی پیدایش کا مُعجزاتی واقعہ اور اُس واقعہ کی اہمیت کی بابت صرف اِنتہائی عاجز، انتہائی پاکیزہ اور اِنتہائی دانش وروں کو ہی معلوم ہُوا؟ جیسا کہ بُزرگ جیمز ای ٹالمیج نے سِکھایا یِسُوع مسِیح، ”درحقیقت خُدا نے اپنے لیے گواہ کھڑے کِیے تاکہ اِنسان کے سارے طبقات اور تقاضوں کو پُورا کرے—غریبوں اور پست حالوں کے لیے فرشتوں کی گواہی؛ مُتکبر بادشاہ اور یہُودیہ کے مغرور کاہنوں کے لیے مجُوسیوں کی گواہی“۹

شمعون اور حنا کو یاد رکھنا ہمیں ان کی مانند بننے اور کرسمس کے اس تہور پر مقدس پیدائش اور اس کے مقصد کی اپنی گواہی شامل کرنے کی تحریک دے سکتا ہے۔

III.

ہمارے لیے، مسِیح کی پیدایش کو منانا کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ پیغام لازوال اور معروُف ہے۔ یہ آدم کو سِکھایا گیا۔ اِس کی تعلیم بنی اِسرائیل کو دی گئی۔ اِسے باپ لِحی کی اولاد پر آشکارہ کِیا گیا۔ بار بار، انبیا نے یِسُوع مسِیح کےکفّارے اور اُس کی تعلیمات کی مرکزی سچائیوں کو بیان کِیا ہے۔ بار بار، اُنھوں نے اُس کے کارِ تبلیغ کو بیان کِیا اور اُس کے حُکم سِکھائے تاکہ خُدا کے فرزند خُدا اور ایک دُوسرے کو محبّت اور خِدمت کریں۔ زمانوں سے دہرائے گئے، اِعلانات ساری اَبدیت میں سب سے اہم پیغام ہیں۔ اُن کے لیے جو مسِیح کی پیروی کرتے ہیں، یہ اِعلان دہرائےنہیں جانے ہیں۔ بلکہ اُن کی تجدید ہر کِسی کو اپنی زِندگی میں ہی کرنی ہے۔

کرسمس ہمارے اندر محبّت اور دوستی کے معمُول کے بندھنوں سے بھی آگے بڑھنے کی خواہش کو بے دار کرتا ہے۔ آسمانی اِعلان ”زمین پر سلامتی، آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح“۱۰ صِرف اُن تک محدود نہیں تھا جن سے ہم پہلے ہی محبّت کرتے اور پیار کرتے ہیں۔ اِس صُلح نے عام دوستوں، اَجنبیوں، حتیٰ کہ دُشمنوں کی جانب ہدایت کی۔ کرسمس مُعاف کرنے کا وقت ہے، پُرانے زخموں کی شفا کا وقت اور بِگڑے ہُوئے رشتوں کو بحال کرنے کا بھی وقت ہے۔

کرسمس تکبر اور اِشتعال کو ختم کرنے، تنقید کو زیرِ اثر کرنے، صبر پر عمل کرنے اور لوگوں کے درمیان میں اِختلافات سے گُریز کرنے کا وقت ہے۔ ہمیں سب لوگوں کے ساتھ رفاقت رکھنے کا فائدہ حاصل ہے، وہ جو ہمارے عقیدے سے ہیں اور وہ جو نہیں ہیں، اُس حُکم پر متوجہ ہوں جو خُدا نے مُوسیٰ کو بنی اسرائیل کے لیے دیا تھا:

اور اگر کوئی پردیسی تیرے ساتھ تیرے مُلک میں بُود و باش کرتا ہو تو تُم اُسے آزار نہ پُہنچانا۔

”بلکہ جو پردیسی تُمھارےساتھ رہتا ہو اُسے دیسی کی مانند سمجھنا، بلکہ تُو اُسے اپنی مانند محبّت کرنا۔“۱۱

کرسمس یہ یاد رکھنے کا وقت ہے کہ ہم سب آسمانی باپ کے بچّے ہیں جِس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ سب موت سے بچائے جائیں اور جِس نے تمام بنی اِنسان کو نجات اور سرفرازی کی نعمتیں اُنھی تقاضوں پر بخشی ہیں۔

مسِیح کے پیروکار ہوتے ہُوئے، ہم جہاں بھی ہوں سب لوگوں کے ساتھ مہربان اور سب سے زیادہ بامروت ہوں۔ ہم اپنے بچّوں کو سِکھائیں کہ وہ بھی سب کے ساتھ مہربان اور با مروت ہوں۔ بِلاشُبہ ہمیں ایسی صُحبتوں اور سرگرمیوں سے بچنا چاہیے جو ہمارے طرزِ عمل پر سمجھوتہ کرواتی یا ہمارے اِیمان اور عبادت کو متاثر کرتی ہیں۔ لیکن یہ ہمیں ہر ترغیب کے لوگوں—ایمان رکھنے والوں اور بے ایمان لوگوں کے ساتھ باہمی تعاون کی کوششوں سے نہیں روکنا چاہیے۔

چند دہائیوں پہلے، صدر تھامس ایس۔ مانسن نے یہ کلام کِیا:

”قدیم چرواہوں نے بچّہ یِسُوع کو تلاش کِیا۔ مگر ہم یِسُوع مسِیح، اپنے بڑے بھائی کو ڈُھونڈتے ہیں، باپ کے ساتھ اپنے ثالث، اپنے نجات دہندہ، اپنی نجات کے مُصنف؛ وہ جو اِبتدا سے باپ کے ساتھ تھا؛ وہ جِس نے جہان کے گُناہوں کو اپنے تئیں اُٹھایا اور خُوشی سے مُوا تاکہ ہم اَبدی زِندگی پاسکیں۔ یہ ہے وہ یِسُوع جسے ہم تلاش کرتے ہیں۔“۱۲

آخِری ایّام کے مُقدّسین پُورا سال یِسُوع مسِیح کی نجات کے پیغام کو منانے کے لیے مُنفرد طور پر اہل ہیں۔ ہمارے پاس رُوحُ القُدس کی نعمت ہے، جِس کی ذمہ داری باپ اور بیٹے کی گواہی دینا ہے۔۱۳ ہم آسمانی باپ کے بچّے ہیں جِس نے اِعلان کِیا ہے: ”میرا اَمر اور جلال یہ ہے—کہ اِنسان کی لافانی اور اَبدی زندگی کا سبب پیدا کروُں۔“۱۴ اور ہمارے نجات دہندہ، یسوع مسیح کے انبیا، جو اسرائیل کا خداوند خدا ہے، اس کی انجیل کا اعلان کرتے ہیں:

”وہ دُنیا میں آیا، یعنی یِسُوع، تاکہ دُنیا کے واسطے مصلُوب ہو، اور دُنیا کے گُناہ اُٹھائے، اور دُنیا کو مُقَدَّس ٹھہرائے، اور اُس کو ساری ناراستی سے پاک کرے؛

”تاکہ اُس کے وسِیلے سے وہ سب بچائے جائیں جو باپ نے اُس کے اِختیار میں دیے اور اُس کے وسِیلے سے پَیدا کیے گئے ہیں؛

”جو باپ کو جلال دیتا ہے، اور اپنے ہاتھوں کی ساری دست کاری کو نجات دیتا ہے۔“۱۵

تاہم، اُس کی بحال شُدہ کلِیسیا میں ہم اِعلان کرتے ہیں ”کہ مسِیح کے کَفّارے کے وسیلے سے تمام بنی نوع اِنسان اِنجِیل کے قوانین اور رسُوم کے تابع ہونے سےبچائے جا سکتے ہیں۔“۱۶ پَس مَیں یہ گواہی یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر دیتا ہُوں، آمین۔