نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
فروری ۶–۱۲۔ یُوحنّا ۲–۴: ”تُمھیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے“


”فروری ۶–۱۲۔ یُوحنّا ۲–۴: ’تُمھیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”فروری ۶–۱۲۔ یُوحنّا ۲-۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

یِسُوع نِیکدُیمُس کے ساتھ بات کرتے ہُوئے

فروری ۶-۱۲

یُوحنّا ۲–۴

”تُمھیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے“

جب آپ یُوحنّا ۲–۴ کو پڑھتے ہیں، تو رُوح آپ کو آپ کی تبدیلی کی بابت باتوں کی تعلیم دے گا۔ اُس کی سرگوشیوں کو قلم بند کریں۔ آپ کو اِس خاکہ میں پیش کی گئیں مُطالعہ کی تجاویز کے باعِث مزید رُوحانی آگاہی مل سکتی ہے۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

قانایِ گلِیل میں شادی کی ضیافت پر، مسِیح نے پانی کو مَے میں بدل دیا، اِس واقعہ کو یُوحنّا نے ”پہلا مُعجِزہ“ کہا (یُوحنّا ۲: ۱۱)۔ یہ بات کئی معنوں میں سَچّ ہے۔ چُوں کہ یہ پہلا مُعجِزہ تھا جو یِسُوع نے سرعام انجام دیا تھا، یہ ایک اور مُعجِزاتی آغاز کی علامت بھی ہوسکتی ہے—ہمارے دِلوں کو بدلنے کے عمل کی علامت یعنی ہم مزید اپنے مُنّجی کی مانِند بن جاتے ہیں۔ یہ مُعجِزہ تا حیات یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے، اُس کے وسیِلے سے بدلنے اور بہتر زِندگی بسر کرنے کے فیصلے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ مُعجزہ اتنا زیادہ زِندگی بدلنے والا ہو سکتا ہے کہ ”نئے سِرے سے پَیدا ہونا“ اِس کو بیان کرنے کا ایک بہترین طریقہ بن جاتا ہے (یُوحنّا ۳:‏۷)۔ بلکہ نئے سِرے سے پَیدا ہونا شاگِردی کی راہ پر گام زن ہونے کی صرف اِبتدا ہے۔ کنویں پر سامری عورت سے مسِیح کے اَلفاظ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اگر ہم اِس راہ پر گام زن رہتے ہیں تو، آخر کار اِنجِیل ہمارے اندر ”ایک چشمہ بن جائے“ گی جو، ”ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے جاری رہیگا“ (یُوحنّا ۴: ۱۴

علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہُ صحائف

یُوحنّا ۲: ۱–۱۱

یِسُوع مسِیح کے ”مُعجزے اُس کے جلال کو آشکار کرتے ہیں۔“

جب آپ پڑھتے ہیں نجات دہندہ پانی کو مَے میں تبدیل کرتا ہے یُوحنّا ۲: ۲-۱۱,وہاں پر موجود مختلف لوگوں، جیسا کہ مریم، شاگِرد، اور دیگر کے نقطہ نظر پر غور کرکے آپ اضافی اِدراک پا سکتے ہیں۔ اگر آپ اِس بیان کردہ واقعہ کے گواہ ہوتے تو یِسُوع کی بابت آپ کا نظریہ کیا ہوتا؟ یہ مُعجزہ آپ کو اُس کی بابت میں کیا سِکھاتا ہے؟

یُوحنّا ۳: ۱–۲۱

خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے مُجھے نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے۔

جب نِیکدُیمُس یِسُوع کو پوشیدگی میں مِلا، تو وہ محتاط مبصر تھا۔ تاہم، بعد میں، اُس نے سب کے سامنے یِسُوع کا دفاع کیا (دیکھیں یُوحنّا ۷: ۴۵–۵۲) اور مُنّجی کو دفن کرتے وقت پیروکاروں کے ساتھ شامل ہوا تھا (دیکھیں یُوحنّا ۱۹: ۳۸–۴۰یُوحنّا ۳:‏۱–۲۱ میں آپ کو کون سی ایسی تعلیمات ملتی ہیں جس سے نِیکدُیمُس نے یِسُوع کی پیروی کرنے اور نئے سِرے سے پَیدا ہونے کی تحریک پائی ہوگی؟

نبی جوزف سمتھ نے سِکھایا، ”نئے سِرے سے پَیدا ہونا، خُدا کے رُوح کی بدولت رسوم کے ذریعے ممکن ہوتا ہے“ (T کلیِسیا کے صدور کی تعلیمات: جوزف سمتھ[۲۰۰۷]،۹۵)۔ آپ کے بپتِسما اور اِستحکام نے —”پانی اور رُوح سے جنم“ (یُوحنّا ۳:‏۵)—نئے سِرے سے پَیدا ہونے میں کیا کردار ادا کِیا؟ آپ اِس تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ (دیکھیں ایلما ۵: ۱۱–۱۴

مزید دیکھیں مضایاہ ۵:‏۷؛ ۲۷:‏۲۵–۲۶؛ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”تُمھیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۰۷، ۱۹–۲۲۔

یُوحنّا ۳: ۱۶–۱۷

آسمانی باپ یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے مجھ سے اپنی محبّت کا اظہار کرتا ہے۔

بُزرگ جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا، ”کُل ابدیت کا پہلا عظیم سَچّ یہ ہے کہ خُدا نے ہم سے اپنے سارے دِل، جان، عقل اور طاقت سے محبّت رکھی“ (”کل خُداوند آپ کے درمیان میں بڑے بڑے کام کرے گا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۱۲۷)۔ آپ نے خُدا کی محبّت کو اُس کے بَیٹے کے تحفے کے ذریعہ کیسے محسوس کیا؟

عشائے ربانی خُدا کی محبّت اور اُس کے بَیٹے کے تحفے پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کون سے گیت اِس محبّت کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں؟ آپ عشائے ربانی کو مزید معنی خیز بنانے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

جب آپ نجات دہندہ کی تعلیم اور خِدمت کا مُطالعہ جاری رکھتے ہیں تو، خُود سے سوال کریں کہ خُدا کی محبت کو محسوس کرنے اور سمجھنے میں یہ باتیں آپ کی کیسے مدد کرتی ہیں۔

یُوحنّا ۴: ۲۴

کیا خُدا رُوح ہے؟

کچھ لوگ یِسُوع کے اِس بیان سے اُلجھن میں پڑ سکتے ہیں کہ خُدا رُوح ہے۔ اِس آیت کا ترجمہ از جوزف سمتھ اِنتہائی اہم وضاحت پیش کرتا ہے: ”کیوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ خُدا نے اپنے رُوح کا وعدہ کیا ہے“ (یُوحنّا ۴:‏۲۴ زیریں حاشیہ ا میں)۔ جدید مُکاشفہ بھی یہی سِکھاتا ہے کہ خُدا کا بدن گوشت اور ہڈیوں پر مشتمل ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۰: ۲۲–۲۳؛ مزید دیکھیں پیدایش ۵:‏۱–۳؛ عِبرانیوں ۱:‏۱–۳

یُوحنّا ۴: ۵-۲۶

مسِیح مُجھے ہمیشہ کی زِندگی کا اپنا پانی عطا کرتا ہے۔

یِسُوع کا اِس بات سے کیا مطلب ہوسکتا ہے جب اُس نے سامری عورت سے کہا کہ جو کوئی اِس پانی میں سے پیتا ہے جو وہ پیش کرتا ہے وہ پھر پیاسا نہ ہو گا؟ اِنجِیل کیسے زِندگی کے پانی کی مانِند ہے؟

پانی کا چشمہ

مسِیح کی اِنجِیل زِندگی کے پانی کا ایسا چشمہ ہے جو ہماری جان کو تقویت بخشتا ہے۔

سامری عورت کو مُنّجی نے یہ پیغام بھی دیا کہ ہم کیسے عبادت کرتے ہیں اِس امر سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ہم کہاں عبادت کرتے ہیں (دیکھیں یُوحنّا ۴: ۲۱–۲۴)۔ ”رُوح اور سَچّائی سے پرستش“ کرنے کے لیے آپ کیا کر رہے ہیں“ ؟ (یُوحنّا ۴: ۲۳

مزید دیکھیں راہ نُمائے صحائف، ”عِبادت،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org; ڈِین ایم ڈیویز، ”عِبادت کی رحمتیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۹۳–۹۵۔

علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

یُوحنّا ۲–۴۔جب آپ کا خاندان اِس ہفتے میں یہ ابواب پڑھے تو، اِس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ کِس طرح مُنّجی رُوحانی سَچّائیاں سِکھانے کے لیے روزمرہ کی چِیزوں—پیدایش، ہَوا، پانی اور خوراک—کا اِستعمال کرتا ہے۔ آپ اپنے گھر کی کون کون سی چِیزوں کو رُوحانی سَچّائیاں سِکھانے کے لیے برُوئے کار لا سکتے ہیں؟

جب آپ اِن اَبواب کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، اِن ویڈیوز کو ایک ساتھ دیکھنے پر غور کریں جو اِن واقعات کی عکاسی کرتی ہیں: ”Jesus Turns Water into Wineیِسُوع پانی کو مَے میں بدلتا ہے،“ ”Jesus Cleanses theTemple یِسُوع ہیکل کو صاف کرتا ہے،“ ”Jesus Teaches of Being Born Again یِسُوع نئے سِرے سے پَیدا ہونے کی تعلیم دیتا ہے،“ اور ”Jesus Teaches a Samaritan Woman یِسُوع سامری عورت کو تعلیم دیتا ہے“ (ChurchofJesusChrist.org

2:26
1:34
6:4
4:11

یُوحنّا ۲:‏۱۳–۱۷۔آپ کے خاندان کو اپنے گھر سے کون سے ناپاک اثرات دور رکھنے کی ضرُورت ہے تاکہ یہ ایک مُقَدَّس جگہ بن جائے—ہَیکل کی مانِند؟ اَیسی چِیزوں کو دُور رکھنے کے لیے آپ کیا کریں گے؟

یُوحنّا ۳:‏۱–۶۔خاندانی اَرکان سے حمل اور پیدایش کے مُعجِزے کے حوالے سے گُفت گُو کریں—ذہِین اور جِیتی جان کی تخلیق کا عمل۔ یِسُوع نے سِکھایا تھا کہ خُدا کی بادِشاہی میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں نئے سِرے سے پَیدا ہونا ضرُور ہے۔ خُدا کی بادِشاہی میں داخل ہونے سے پہلے ہمارے واسطے ضرُوری تبدیلی کے لیے نئے سِرے سے پَیدا ہونے کا اِستعارہ کیوں موّثر ہے؟ رُوحانی طور پر نئے سِرے سے پَیدا ہونے کے عمل کا تجربہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟

یُوحنّا ۳:‏۱۶–۱۷۔خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ اِن آیات کو اپنے اَلفاظ میں ایسے بیان کریں گویا وہ اان کی وضاحت کسی دوست کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ یِسُوع مسِیح نے خُدا کی محبّت کو محسوس کرنے میں ہماری مدد کیسے کی ہے؟

یُوحنّا ۴:‏۵–۱۵۔اپنی اِنجِیل کا موازنہ زِندگی کے پانی کے ساتھ کرتے ہوئے نجات دہندہ ہمیں کیا سِکھا رہا تھا؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کا خاندان بہتے ہوئے پانی کو دیکھ سکے اور پانی کی خُوبیاں بیان کر سکے۔ روزانہ پانی پینا ہمارے لیے کیوں ضرُوری ہے؟ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کِن کِن طریقوں سے ”ایک چشمہ جو ہمیشہ کی زِندگی کے لیے جاری رہے گا“ کی مانِند ہے؟ (یوحنا ۴:‏۱۴

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ” مہرِ خُدا God’s Love،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۹۷۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

علامتوں کو تلاش کریں۔ صحائف میں اکثر رُوحانی سَچّائیوں کی نمائندگی کے لیے چِیزوں، واقعات، اعمال یا تعلیمات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ علامتیں پڑھائے جانے والے عقیدہ کے لیے آپ کے فہم کو تقویت بخش سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، نجات دہندہ نے رُجُوع لانے کو نئے سِرے سے پَیدا ہونے سے تشبیہ دی ہے۔

کنویں پر یِسُوع اور سامری عورت

زِندگی کا پانی، از سائمن ڈیوی