نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جنوری ۳۰–فروری ۵۔ متّی ۴؛ لُوقا ۴–۵: ”خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے“


جنوری ۳۰–فروری ۵۔ متّی ۴؛ لُوقا ۴–۵: ’خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

جنوری ۳۰–فروری ۵۔ متّی ۴؛ لُوقا ۴–۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

یِسُوع بیابان میں کھڑا ہے

بیابان میں، از اِیوا کولیوا ٹمتھی

جنوری ۳۰–فروری ۵۔

متّی ۴؛ لُوقا ۴–۵

”خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے“

(لُوقا ۴:۱-۲۱)نجات دہندہ نے صحائف کا اِستعمال دونوں طرح سے کیا شیطان کی آزمایشوں کی مزاحمت اور اپنے اِلہٰی مقصد کی گواہی کے لیے۔ غور کریں کیسے صحائف آپ کو آزمایشوں کی مزاحمت کرنے میں آپ کے ایمان اور آپ کی ثابت قدمی کو پُختہ کرتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

اپنی جوانی سے ہی، یِسُوع کو علم تھا کہ اُسے ایک بے مثل، مُقدّس فریضہ سونپا گیا تھا۔ لیکن جب یِسُوع نے اپنی زمینی خدمت شروع کرنے کی تیاری کی، تو مخالف نے مُنّجی کے ذہن میں شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے، شیطان نے کہا (لُوقا ۴: ۳، تاکید اضافی ہے)۔ لیکن مُنّجی اپنے آسمانی باپ کے ساتھ ہم کلام ہُوا۔ وہ صحائف کو جانتا تھا، اور وہ جانتا تھا کہ وہ کون تھا۔ اُس کے لیے، شیطان کی پیشکش—”یہ سارا اِختیّار مَیں تُجھے دے دُوں گا“ (لُوقا ۴: ۶)—کھوکھلی تھی، چُوں کہ مُنّجی کی زندگی بھر کی تیاری نے اُسے ”رُوح کی قُوّت“ پانے کا اِختیار بخشا تھا (لُوقا ۴: ۱۴)۔ پس آزمائشوں، دشواریوں اور مخالفت کے باوجود، یِسُوع مسِیح کبھی بھی اپنے مقرر کردہ کام سے نہیں ہٹا: ”مُجھے خُدا کی بادشاہی کی خُوشخَبری سُنانا ضرُور ہے … کِیُونکہ مَیں اِسی لِئے بھیجا گیا ہُوں“ (لُوقا ۴: ۴۳

علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۴: ۱–۲

خُدا کے ساتھ ہم کلام ہونا مُجھے اُس کی خدمت کے لیے تیار کرتا ہے۔

اپنے مقصد کی تیاری کے لیے، یِسُوع ”خُدا کے ساتھ سکُونت کرنے کے لیے“ بیابان میں چلا گیا (متّی ۴:‏۱ ترجمہ از جوزف سمتھ [متّی ۴:‏۱ زیریں حاشیہ ب میں])۔ تصور کریں کہ خُدا کی قُربت کو محسوس کرنے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کواُس کام کے لیے کیسے تیار کرتا ہے جو وہ آپ سے کروانا چاہتا ہے؟

متّی ۴: ۱–۱۱؛ لُوقا ۴: ۱–۱۳

یِسُوع مسِیح نے آزمائشوں کی مزاحمت کرکے میرے لیے مثال قائم کی ہے۔

بعض اوقات جب لوگ گُناہ کرنے کی آزمائش میں پڑتے ہیں تو وہ شرمسار محسوس کرتے ہیں۔ بلکہ حتیٰ کہ مُنّجی جو”بے گُناہ رہا“ (عبرانیوں ۴:‏۱۵)، وہ بھی آزمایا گیا۔ یِسُوع مسِیح ہماری آزمایشوں کو جانتا ہے جن کا ہم سامنا کرتے ہیں اور کیسے اُن پر غالب آنے میں ہماری مدد کرنا ہے (دیکھیں عِبرانیوں ۲:‏۱۸؛ ایلما ۷:‏۱۱–۱۲

جب آپ متّی ۴:‏۱–۱۱ اور لُوقا ۴:‏۱–۱۳ کو پڑھتے ہیں، آپ نے کیا سیکھاجو آپ کی مدد کرسکتا ہے جب آپ آزمایش میں پڑتے ہیں؟ آپ اپنے خیالات کو اِس طرح کے جدول میں ترتیب دے سکتے ہیں:

یِسُوع مسِیح

مَیں

یِسُوع مسِیح

شیطان نے مسِیح کو کیا کرنے کی ترغیب دی؟

مَیں

شیطان مُجھے کیا کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟

یِسُوع مسِیح

مسِیح آزمائش پر غالب آنے کے لیے کیسے تیار ہُوا؟

مَیں

آزمائش پر غالب آنے کے لیے میں کیسے تیار ہو سکتا/ہو سکتی ہُوں؟

یِسُوع مسِیح

مَیں

آپ متّی ۴ ترجمہ از جوزف سمِتھ میں سے مزید اِدراک کیسے پاتے ہیں؟ (دیکھیے متّی ۴ کے سارے زیریں حاشیہ جات)۔

مزید دیکھیں ۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱۳؛ ایلما ۱۳:‏۲۸؛ مُوسیٰ ۱:‏۱۰–۲۲؛ اِنجیلی موضُوعات،”آزمایش،“ topics.ChurchofJesusChrist.org.

لُوقا ۴:‏۱۶–۳۲

یِسُوع مسِیح وہی مُمسوح ہے جس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اگر آپ سے یہ بیان کرنے کو کہا جائے کہ یِسُوع مسِیح کو زمین پر کیا کرنے کے لیے بھیجا گیا، تو آپ کیا کہیں گے؟ نجات دہندہ نے یسعیاہ کی ممسُوح کی بابت نبُّوتوں میں سے کسی ایک کا حوالہ دیتے ہوئے، نجات دہندہ نے اپنے فریضے کے پہلوؤں کو بیان کیا (دیکھیے لُوقا ۴:‏۱۸–۱۹؛ یسعیاہ ۶۱:‏۱–۲)۔ اِن آیات کو پڑھنے سے آپ کو اُس کے فریضہ کی بابت کیا عِلم ہوتا ہے؟

یِسُوع کون سے طریقوں سے آپ کو اُس کے کام میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے؟

یِسُوع ہَیکَل میں کھڑا ہے

اگرچہ یہُودیوں کو یسعیاہ کی پیش گوئی کے پُورے ہونے کا صدیوں سے اِنتظار تھا، بُہتیروں نے یہ قبُول نہ کیا کہ یِسُوع ممسُوح تھا جب اُس نے اعلانیہ کہا، ”آج یہ نوِشتہ تُمھارے سامنے پُورا ہُوا“ (لُوقا ۴:‏۲۱)۔ جب آپ لُوقا ۴:‏۲۰–۳۰ پڑھیں (مزید دیکھیں مرقس ۶:‏۱–۶)، تو خُود کو ناصرت کے لوگوں کی جگہ رکھیں۔ کیا کوئی ایسی بات ہے جو ہو سکتا ہے آپ کو مسِیح کو ذاتی مُنّجی قبول کرنے سے روکتی ہے؟

مزید دیکھیں مضایاہ ۳: ۵–۱۲۔”یِسُوع اعلان کرتا ہے وہ ممسُوح ہےJesus Declares He Is the Messiah“ (ویڈیو) ChurchofJesusChrist.org۔

3:24

متّی ۴:‏۱۸–۲۲؛ لُوقا ۵:‏۱–۱۱

جب میں خُداوند پر بھروسہ کرتا ہُوں، تو میرے الہٰی مقدور تک پہنچنے میں وہ میری مدد کرسکتا ہے۔

صدر عزرا ٹافٹ بینسن نے سِکھایا، ”ایسے مرد و زن جو اپنی زِندگیوں کو خُدا کی طرف مائل کرتے ہیں وہ جانیں گے کہ وہ اُن کی زِندگیوں کو اُن کی برعکس زیادہ نمایاں طور پر پھل دار بنا سکتا ہے“ (کلیِسیائی صدور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن [۲۰۱۴]، ۴۲)۔ غور کریں پطرس اور اُس کے ساتھی ماہی گِیروں کے ساتھ کیسا واقعہ پیش آیا۔ یِسُوع نے اُن کی قوت کو دیکھا جسے اُنھوں نے نہ دیکھا تھا۔ وہ اُن کو ”آدم گیر بنانا چاہتا تھا“ (متّی ۴:‏۱۹؛ مزید لُوقا ۵:‏۱۰

جب آپ متّی ۴:‏۱۸–۲۲ اور لُوقا ۵:‏۱–۱۱ کو پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ یِسُوع مسِیح آپ کو کیا بننے کےلیے مدد کرتا ہے۔ آپ نے کیسے محسوس کیا کہ وہ آپ کو اپنی پیروی کرنے کی دعوت دیتا ہے؟ آپ خُداوند کو کیسے ظاہر کروا سکتے ہیں کہ آپ سب کُچھ چھوڑ کر اُس کی پیروی کریں گے؟ (لُوقا ۵:‏۱۱

علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۴:‏۱–۲؛ لُوقا ۴:‏ :۱–۲ روزے کی قُدرت کی بابت ہم اِس نوِشتے سے کیا اِدراک پاسکتے ہیں؟ اپنے خاندان کو روزے کی بابت سِکھانےکے لیے آپ اِنجِیلی موضوعات میں سے”روزہ اور روزہ کا ہدیہ“ اِستعمال کر سکتے ہیں (topics.ChurchofJesusChrist.org)۔ خاندان کے افراد روزے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کر سکتے ہیں۔ شاید آپ کا خاندان کسی خاص مقصد کے لیے دُعاگو ہو کر اِکٹھے روزہ رکھنے کا اِرادہ کرسکتا ہے۔

متّی ۴:‏۳–۴؛ لُوقا ۴:‏۳–۴۔جب شیطان نے مسِیح کو پتھّر کو روٹِی میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی، تو اُس نے یہ کہہ کر مسِیح کی الہٰی شناخت کو للکارا کہ، ”اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے“ (متّی ۴:‏۳، تاکید اضافی ہے)۔ شیطان کیوں کوشش کرتا ہے کہ ہم اپنی اور نجات دہندہ کی الہٰی شناخت—پر شک کریں؟ وہ یہ کیسے کرنے کی کوشش کرتا ہے؟ (مزید دیکھیں موسیٰ ۱: ۱۰–۲۳۔)

متّی ۴:‏۱۱، ترجمہ از جوزف سمتھ۔یِسُوع کی دُنیاوی اور رُوحانی آزمایش کے بعد، اُس کا دھیان یُوحنّا بپتسما دینے والے کی طرف مائل ہُوا، جو قید خانہ میں تھا: ”اور اب یِسُوع کو معلوم تھا کہ یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تھا، اور اُس نے فرِشتوں کو حُکم دیا، اور دیکھو، وہ آ کر اُس [یُوحنّا] کی خِدمت کرنے لگے“ (متّی ۴:‏۱۱، ترجمہ از جوزف سمتھ [میں متّی ۴:‏۱۱، زیریں حاشیہ ا )۔ جب ہم مسِیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں تو کس طرح برکت پاتے ہیں؟

لُوقا ۴:‏۱۶–۲۱۔کیا ہم کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو شکستہ دل ہے یا جسے ”رہائی“ کی ضرورت ہے؟ (لُوقا ۴:‏۱۸)۔ مُنّجی کی شِفا اور نجات پانے میں ہم دُوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ یہ بھی گفتگو کرسکتے ہیں کہ ہَیکَل کی رُسوم کو ادا کرنے سے ”اَسیروں کی رہائی“ میں کِس طرح مدد ملتی ہے (لُوقا ۴: ۱۸

بچوں کو سِکھانے کے لیے مزید تجاویز، آ، میرے پِیچھے ہو لے—پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

تجویز کردہ گیت ”آ، میرے پیچھے ہو لےCome, Follow Meگیت، نمبر ۱۱۶۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی پیروی کریں ”شاید سب سے اہم کام جو آپ [بطور والدین یا معلم] کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ … اپنے پُورے دِل سے اِنجیل کی پیروی کریں۔ … یہ رُوحُ الُقدس کی رفاقت کے اہل ہونے کا بُنیادی اُصول ہے۔ آپ کو کامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے، صرف تندہی سے کوشش کریں—اور جب بھی آپ ٹھوکر کھائیں تو مُنّجی کے کفارہ کی بدولت معافی کے طالب ہوں“ (نجات دہندہ کی طریق پر تعلیم دینا، ۱۳

یِسُوع رَسُولوں کو آدم گیِر بننے کے لیے بُلاتا ہے

مسِیح یعقوب اور یُوحنا کو رسُولوں کی حیثیت سے بُلاتا ہے، ایڈورڈ آرمیٹج (۱۸۱۷–۹۶)/Sheffield Galleries and Museums Trust, UK/© Museums Sheffield/The Bridgeman Art Library International