نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جنوری ۲۳-۲۹۔ متّی ۳؛ مرقس ۱؛ لُوقا ۳: ”خُداوند کی راہ تیّار کرو“


”جنوری ۲۳-۲۹۔ متّی ۳؛ مرقس ۱؛ لُوقا ۳: ’خُداوند کی راہ تیّار کرو‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”جنوری ۲۳-۲۹۔ متّی ۳؛ مرقس ۱؛ لُوقا ۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یُوحنّا بپتِسما دینے والا، یِسُوع کو بپِتسما دیتے ہوئے

ناؤوہ ایلونائے ہیکل میں نصب منقش شیشے کی کھڑکی، از ٹام ہولڈمین

جنوری ۲۳-۲۹

متّی ۳؛ مرقس ۱؛ لُوقا ۳

”خُداوند کی راہ تیّار کرو“

متّی ۳؛ مرقس ۱؛ اور لُوقا ۳ کو پڑھنے سے مُطالعہ کا آغاز کریں۔ جب آپ رُوحُ الُقدس کے لیے دُعا کرتے ہیں کہ آپ کی اِن ابواب کو سمجھنے میں مدد کرے، تو وہ آپ کو ایسی بصیرت عطا کرے گا جو خاص طور پر آپ کے لیے ہوگی۔ اِن تاثرات کو قلم بند کریں، اور اِن پر عمل کرنے کے منصوبے بنائیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجیل آپ کو تبدیل کرسکتی ہے۔ لُوقا نے یسعیاہ کی قدیم پیش گوئی کا حوالہ دیا جس میں یُوحنّا بپتِسما دینے والے کے مقصد اور نجات دہندہ کی آمد کی تاثیر کا بیان کیا گیا: ”ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سِیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہم وار راستہ بنے گا“ (لُوقا ۳:‏۵؛ مزید دیکھیں یسعیاہ ۴۰:‏۴)۔ یہ پیغام ہم سب کے لیے ہے، بشمول اُن لوگوں کے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تبدیل نہیں ہوسکتے ہیں یا اُنھیں تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کسی پہاڑ جیسی پائیدار چِیز کو ہم وار کیا جاسکتا ہے، تو یقیناً خُداوند ہماری اپنی ٹیڑھی راہوں کو سِیدھا کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے (دیکھیں لُوقا ۳:‏۴–۵)۔ جب ہم یُوحنّا بپتِسما دینے والے کی تَوبہ اور تبدیلی کی دعوت کو قُبُول کرتے ہیں، تو ہم یِسُوع مسِیح کو اپنانے کے لیے اپنے دِل و دماغ کو تیار کرتے ہیں تاکہ ہم بھی ”خُدا کی نِجات دیکھیں“ (لُوقا ۳:‏۶

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

مرقس کون تھا؟

اناجیل کے مصنفین میں سے، ہم مرقس کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ پَولُس، پطرس اور کئی دوسرے مبلغین کا مبلغ ساتھی تھا۔ بائِبل مُقَدَّس کے بہت سے دانشوروں کا خیال ہے کہ پطرس نے مرقس کو نجات دہندہ کی زِندگی کے واقعات کو قلم بند کرنے کی ہدایت کی۔ مرقس کی اِنجِیل مُمکنہ طور پر دیگر تینوں سے پہلے لکھی گئی تھی۔

مزید دیکھیں لُغتِ بائِبل، ”مرقس۔“

متّی ۳:‏۱–۱۲؛ مرقس ۱:‏۱–۸؛ لُوقا ۳:‏۲–۱۸

تَوبہ دِل و دماغ کی بڑی تبدیلی کا نام ہے۔

یُوحنّا بپتِسما دینے والے کا مقصد لوگوں کے دِلوں کو مُنّجی کو قُبُول کرنے اور مزید اُس کی مانند بننے کے لیے تیار کرنا تھا۔ اُس نے ایسا کیسے کیا؟ اُس نے اعلان کیا، ”تَوبہ کرو“ (متّی ۳:‏۲)۔ اُس نے تَوبہ کی مُنادی پر زور دینے کے لیے پھَل اور گیہُوں جیسی شبیہات کا اِستعمال کیا (دیکھیں لُوقا ۳:‏۹، ۱۷

آپ یُوحنّا بپتِسما دینے والے کی خِدمت کے مُتعلق حوالاجات میں سے اور کون سی شبیہیں تلاش کرتے ہیں؟ (دیکھیے متّی ۳:‏۱–۱۲؛ مرقس ۱:‏۱–۸؛ لُوقا ۳:‏۲–۱۸)۔ صحائف میں اِن پر نشان لگانے یا اِن سے متعلق تصاویر بنانے کے بارے میں غور فرمائیں۔ یہ آیات تَوبہ کے عقیدے اور ضرورت کے بارے میں کیا تعلیم دیتی ہیں؟

سَچّی تَوبہ ”ذہنی تبدیلی ہے خُدا کی بابت، اپنی بابت، اور دُنیا کی بابت نیا نقطہِ نظر ہے [اِس کا مطلب] اپنے دِل اور مرضی کو خُدا کی طرف راغب کرنا ہے“ (بائبل لغت، ” توبہ“)۔ لُوقا ۳: ۷–۱۴ میں، یُوحنّا نے مسِیح کو قُبُول کرنے کے لیے لوگوں کو کون سی تبدیلیاں کرنے کی دعوت دی ہے؟ یہ مشورت آپ پر کیسے لاگو ہوتی ہے؟ آپ اپنی سَچّی تَوبہ کا اظہار کیسے کرسکتے ہیں؟ (دیکھیں لُوقا ۳: ۸

مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ہم بہتر بن کرسکتے اور بہترین بن سکتے ہیں لیحونا،، مئی ۲۰۱۹، ۶۷-۶۹، ڈیلن ایچ اوکس ، ”توبہ سے پاک ہُوئے،“،؛ لیحونا، مئی ۲۰۱۹،۹۱-۹۴۔

متّی ۳: ۷؛ لُوقا ۳: ۷

فرِیسِی اور صدُوقِی کون تھے؟

فرِیسِی ایک یہُودی مذہبی جماعت کے ارکان تھے جو مُوسیٰ کی شَرِیعَت اور اِس کی رسومات کی سختی سے پیروی کرنے پر فخر کرتے تھے۔ صدُوقِی دولت مند یہُودی طبقہ تھا جو اِمتیازی مذہبی اور سیاسی اثر و رسُوخ کا حامل تھا۔اُنھوں نے جی اُٹھنے کے عقیدے پر یقین نہ کیا دونوں گروہ خُدا کے قوانین کے اصل اِرادے سے بھٹک چُکے تھے۔

مزید دیکھیں متی ۲۳: ۲۳–۲۸‏؛ لُغتِ بائِبل، ”فریسیوں۔“،صدُوقیوں۔“

متّی ۳: ۱۳،۱۱–۱۷؛ مرقس ۱: ۹–۱۱؛ لُوقا ۳: ۱۵–۱۶، ۲۱–۲۲

یِسُوع مسِیح نے ”ساری راستبازی پُوری“ کرنے کے لیے بپتِسما لیا۔

جب آپ نے بپتِسما لیا تھا، آپ نے مُنّجی کی مثال کی پیروی کی تھی۔ مُنّجی کے بپتِسما کے اِن بیانات سے آپ جو کچھ سیکھتے ہیں اُس کا موازنہ اپنے بپتِسما کے دوران ہونے والے واقعات کے ساتھ کریں۔

نجات دہندہ کا بپتِسما

میرا بپِتسما

نجات دہندہ کا بپتِسما

یِسُوع کو کِس نے بپتِسما دیا، اور اُس کے پاس کون سا اِختیّار تھا؟

میرا بپِتسما

آپ کو کِس نے بپتِسما دیا، اور اُس کے پاس کون سا اِختیّار تھا؟

نجات دہندہ کا بپتِسما

یِسُوع کا بپتِسما کہاں ہُوا تھا؟

میرا بپِتسما

آپ کا بپتِسما کہاں ہُوا تھا؟

نجات دہندہ کا بپتِسما

یِسُوع نے کِس طریقے سے بپتِسما لیا؟

میرا بپِتسما

آپ نے کِس طریقے سے بپتِسما لیا؟

نجات دہندہ کا بپتِسما

یِسُوع نے کیوں بپتِسما لیا تھا؟

میرا بپِتسما

آپ نے کیوں بپتِسما لیا تھا؟

نجات دہندہ کا بپتِسما

آسمانی باپ نے کیسے ظاہر کیا کہ وہ یِسُوع سے خُوش تھا؟

میرا بپِتسما

جب آپ نے بپتِسما لیا تو آسمانی باپ نے کیسے ظاہر کیا کہ وہ آپ سے خُوش ہے؟ تب سے لے کر اب تک اُس نے اپنی منظُوری کِس طرح ظاہر کی ہے؟

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۳۱؛ مضایاہ ۱۸: ۸–۱۱؛ عقائد اور عہُود ۳۷:۲۰ ،۶۸ -۷۴ ؛ ”The Baptism of Jesus“”یِسُوع کا بپتِسما“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org

متّی ۳: ۱۶–۱۷؛ مرقس ۱: ۹–۱۱؛ لُوقا ۳: ۲۱–۲۲

خُدائی اَرکان تین الگ ہستیاں ہیں۔

بائبل مُتعدد ایسے شواہد پر مُشتمل ہے جو اِس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ خُدائی اَرکان تین الگ ہستیاں ہیں۔ مُنجی کے بپِتسما کے واقعات ایک مثال ہیں۔ جب آپ اِن نوِشتوں کو پڑھتے ہیں، آپ خُدائی اَرکان کی بابت کیا سیکھتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ عقائد کیوں ضروری ہیں؟

مزید دیکھیں پیدایش ۱ :۲۶؛ متی ۱۷: ۱–۵؛ یُوحنا ۱۷ :۱- ۳؛اعمال ۷ :۵۵ -۵۶ عقائد اور عہُود ۱۳۰: ۲۲۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۳ یُوحنّا بپِتسما دینے والا ہارونی کہانت کا حامل تھا۔ یُوحنّا کی مثال سے ہم ہارُونی کہانت کے مقاصد کے بارے کیا سیکھتے ہیں؟ ہارُونی کہانت کے باعِث ہم کون سی نَعمتیں پاتے ہیں؟ اگر آپ کے خاندان میں کوئی نوجوان لڑکا ہے تو آپ اُسے سمجھائیں کہ وہ کیسے ہارُونی کہانت کا اِستعمال دُوسروں کو برکت دینے کے لیے کر سکتا ہے۔ (مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳: ۱؛ ۲۰: ۴۶–۶۰۔)

شبیہ
نوجوان کسِی دُوسرے کو بپتِسما دیتے ہیں

جب ہم بپتِسما لیتے ہیں تو ہمارے گُناہ دھو دیئے جاتے ہیں۔

متّی ۳: ۱۱–۱۷؛ مرقس ۱: ۹–۱۱؛ لُوقا ۳: ۲۱–۲۲ کیا آپ کے خاندان نے کسی کو بپتِسما یا کلِیسیا کے رُکن کواِستحکام پاتے ہُوئے دیکھا ہے؟ خاندان کے اَرکان نے کیا محسُوس کیا؟ بے شک آپ اُنھیں بپتِسما اور اِستحکام کی علامتوں کے بارے میں تعلیم دے سکتے ہیں۔ بپتِسما لینااور اِستحکام پانا کیسے نیا جنم پانے کی مانِند ہے؟ جب ہم بپتِسما پاتے ہیں تو مکمل طور پر پانی میں غوطہ کیوں لیتے ہیں؟ جب ہم بپتسمہ پاتے ہیں تو سفید لِباس کیوں پہنتے ہیں؟ رُوحُ القُدس کی نَعمت کو ”آگ کے بپتِسما“ کی مانِند کیوں بیان کیا گیا ہے؟ (عقائد اور عہود ۲۰ :۴۱ ؛ مزید دیکھیے لُغت بائبل ”بپتِسما,“ ”رُوح اُلقدس“)۔

متّی ۳: ۱۷؛ مرقس ۱: ۱۱؛ لُوقا ۳: ۲۲ ہم نے کب محسوس کیا کہ خُدا ہم سے خُوش ہے؟ خُدا کو خُوش کرنے کے لیے ہم بطور خاندان کیا کر سکتے ہیں؟

بچوں کو سِکھانے کی مزید تجاویز کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—پرائمری اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ”بپتسما،“ بچوں کے گیتوں کی کتاب ۱۰۰–۱۰۱۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

خُداوند سے مدد کے طلب گار ہوں۔ صحائف مُکاشفہ کے ذریعہ دیے گئے تھے، اور اِنھیں حقیقی معنوں میں سمجھنے کے لیے ہمیں ذاتی مُکاشفہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ خُداوند کا وعدہ ہے، ”مانگو، تو تُم کو دِیا جائے گا؛ ڈھُونڈو، تو پاؤ گے؛ دروازہ کھٹکھٹاؤ، تو تُمھارے واسطے کھولا جائے گا“ (متّی ۷:۷

شبیہ
یُوحنّا یِسُوع کو بپتِسما دیتے ہوئے۔

یُوحنّا بپتِسما دینے والا، یِسُوع کو بپتِسما دیتے ہوئے، از گریگ کے اولسن

شائع کرنا