نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جنوری ۹-۱۵۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲: ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں


”جنوری ۹-۱۵۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲: ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”جنوری ۹-۱۵۔ متّی ۲؛ لُوقا ۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
اُونٹوں پر سفر کرتے ہوئے مجُوسی

ہم اُسے سِجدہ کریں، از ڈینا ماریو ووڈ

جنوری ۹-۱۵

متّی ۲؛ لُوقا ۲

ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں

متّی ۲ اور لُوقا ۲ پڑھنے سے آغاز کریں، اور مِلنے والی رُوحانی بصیرت پر دھیان لگائیں۔ اِس خاکہ میں مُطالعہ کی تجاویز آپ کو اِن ابواب میں سے اہم اُصُولوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

اُس کی پیدایش کے دن سے ہی، یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ یِسُوع کوئی معمولی بچّہ نہیں تھا۔ صرف آسمان میں نئے ستارے یا فرِشتوں کی بڑی خُوشی کی بشارت نے یِسُوع کے بچپن کو منفرد نہیں بنایا تھا۔ یہ بھی حقیقت تھی کہ—مختلف ممالک، پیشوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے متعدد وفادار افراد—فوری اُس کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔ اِس سے قبل کہ وہ اُنھیں ”آ، میرے پِیچھے ہولے“ کی دعوت دیتا، وہ پہلے ہی اُس کے پِیچھے ہو لیے تھے (لُوقا ۱۸:‏۲۲)۔ یقیناً ہر کوئی اُس کے پاس نہ گیا۔ بہت سے اَیسے لوگ تھے جو اُس کی طرف متوجہ نہ ہوئے، اور یہاں تک کہ حاسد حُکم ران اُس کی جان لینا چاہتا تھا۔ اَلبتہ فروتن، مُخلص، راست بازی کے سچّے مُشتاق لوگوں نے اُس میں وہ دیکھا جو وہ تھا—موعودہ مسِیح۔ اُن کی عقیدت ہماری اپنی عقیدت پر اَثر ڈالتی ہے، کیوں کہ چرواہوں کو دی گئی ”بڑی خُوشی کی بشارت،“ جو ”ساری اُمّت کے واسطے“ تھی اور اُس دِن جو ”مُنّجی پَیدا ہُؤا تھا یعنی مسِیح خُداوند“ وہ ہم سب کے لیے پَیدا ہُؤا تھا (دیکھیں لُوقا ۲:‏۱۰–۱۱

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

لُوقا ۲: ۱–۷

یِسُوع مسِیح معمولی حالات میں پَیدا ہُوا تھا۔

اگرچہ یِسُوع مسِیح ”دُنیا کی پَیدایش سے پیشتر“ خُدا باپ کے ساتھ جلال رکھتا تھا (یُوحنّا ۱۷:‏۵)، وہ نہایت معمولی حالات میں پَیدا ہونے اور زمین پر ہمارے درمیان رہنے پر راضی تھا۔ جب آپ لُوقا ۲:‏۱–۷ پڑھتے ہیں تو، غور کریں کہ اُس کی پَیدایش کا یہ واقعہ آپ کو اُس کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے۔ اِس واقعہ میں اَیسی تفصیل یا آگاہی کی نشان دہی کرنے کی کوشش کریں جس کا آپ نے پہلے مُشاہدہ نہیں کِیا۔ اَیسی باتوں پر غور کرنا اُس کے لیے آپ کے جذبات پر کیسے اَثر انداز ہوتا ہے؟

(ویڈیو) ”بچّہ مسِیح The Christ Child“ بھی دیکھیے، ChurchofJesusChrist.org۔

متّی ۲:‏۱–۱۲؛ لُوقا ۲:‏۸–۳۸

مسِیح کی پیدایش کے بہت سے گواہ ہیں۔

زِندگی کے کئی شعبوں کے گواہوں اور عِبادت گُزاروں نے مسِیح کی پیدایش اور بچپن کو رقم کیا۔ جب آپ اُن کے بیانات کا جائزہ لیتے ہیں تو، آپ مسِیح کی عِبادت کرنے کے طریقوں اور گواہی کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟

مسِیح کے گواہ

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

چرواہے (لُوقا ۲:‏۸–۲۰)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

شمعُون (لُوقا ۲:‏۲۵–۳۵)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

حنّاہ (لُوقا ۲:‏۳۶–۳۸)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مسِیح کے گواہ

مجُوسی (متّی ۲:‏۱–۱۲)

میں پرستش کرنے اور گواہی دینے کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟

مزید دیکھیں ۱ نیفی ۱۱:‏۱۳–۲۳؛ ۳ نیفی ۱:‏۵–۲۱۔”چرواہے مسِیح کی پَیدایش کی بابت جانتے ہیں Shepherds Learn of the Birth of Christ“ اور ”بچّہ مسِیح ہیکل میں نذر کِیا جاتا ہےThe Christ Child Is Presented at the Temple“ (ویڈیوز)، ChurchofJesusChrist.org۔

متّی ۲:‏۱۳–۲۳

والدین اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے مُکاشفہ پا سکتے ہیں۔

آسمانی مدد کے بغیر یُوسُف کبھی بھی—یِسُوع کے بچپن میں اُس کی حفاظت—کا کام نہیں کرسکتا تھا۔ مجُوسیوں کی طرح اُس نے بھی مُکاشفہ پایا جس نے اُسے خطرے سے خبردار کیا۔ یُوسُف کے تجربے کے بارے میں پڑھ کر متّی ۲:‏۱۳–۲۳، اُن دُنیاوی اور رُوحانی خطرات کے بارے میں سوچیں جن کا سامنا آج کے دَور میں خاندانوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اِن تجربات پر غور کریں جب آپ نے اپنی اور اپنے پیاروں کے تحفظ کے حوالے سے خُدا کی ہدایت کو محسُوس کیا ہو۔ اِن تجربات کا دُوسروں کے ساتھ تذکرہ کرنے کا سوچیں۔ مستقبل میں اَیسی ہدایت پانے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں؟

مزید برآں، آپ ویڈیو ” پہلا کرسمسThe First Christmas Spirit“ (ChurchofJesusChrist.org) دیکھنے پر غور کر سکتے ہیں اِس کی تصویر کشی کے لیے کہ جوزف نے خُدا کے بیٹے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اُٹھا کر کیسا محسوس کیا ہو گا۔

لُوقا ۲:‏۴۰–۵۲

حتیٰ کہ اپنے لڑکپن سے ہی، یِسُوع کی توجہ اپنے باپ کی مرضی کو پُورا کرنے پر مرکُوز تھی۔

ایک لڑکے کی حیثیت سے، نجات دہندہ نے اِنجِیل کی اتنی با اثر تعلیم دی کہ ہَیکل کے اُستاد بھی اُس کی ”سَمَجھ اور اُس کے جوابوں“ سے دَنگ تھے (لُوقا ۲:‏۴۷)۔ ایک لڑکے کی حیثیت سے نجات دہندہ کے بارے میں آپ اِن آیات سے کیا سیکھتے ہیں؟ جتنے نوجوان لوگوں کو آپ جانتے ہیں وہ ”[اپنے] باپ کے ہاں ضرُور ہونے“ کی کیسے کوشش کر رہے ہیں؟ (لُوقا ۲:‏۴۹)۔ نوجوانوں اور بچّوں نے اِنجِیل کا گہرا فہم پانے میں آپ کی کِس طرح مدد کی ہے؟ آپ لُوقا ۲:‏۴۰–۵۲ اور ترجمہ از جوزف سمتھ، متّی ۳:‏۲۴–۲۶ (بائِبل کے ضمِیمہ ) میں یِسُوع کے لڑکپن کی مثال سے اور کیا سِیکھتے ہیں؟

شبیہ
لڑکا یِسُوع ہَیکل کے عالِموں کے ساتھ

”کیا تُم کو معلُوم نہ تھا کہ مُجھے اپنے باپ کے ہاں ہونا ضرُور ہے؟“ (لُوقا ۲:‏۴۹

ترجمہ برائے جوزف سمتھ کیا ہے؟

کیوں کہ کئی صدیوں کےعرصہ میں بائِبل سے ”کئی سادہ اور بیش قیمت“ سَچّائیاں حذف ہوگئیں تھیں (۱ نیفی ۱۳:‏۲۸؛ مزید دیکھیں موسیٰ ۱:‏۴۱)، تاہم خُداوند نے جوزف سمتھ کو بائِبل کی اِلہامی اِصلاح کا حُکم دیا، جو ترجمہ از جوزف سمتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نبی کے وسِیلے سے کی جانے والی بہت سی اِصلاحات مُقَدَّسینِ آخِری ایّام کے شائع ہونے والے صحائف کے ضمیمہ میں شامل ہیں۔ جوزف سمتھ متّی ۲۴ کا ترجمہ، جو ترجمہِ متّی از جوزف سمتھ کے نام سے جانا جاتا ہے، بیش قیمت موتی میں محفوظ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھے ”ترجمہ از جوزف سمتھ (جے اَیس ٹی)“ لُغتِ بائِبل اور اِنجِیلی موضُوعات کے مضمُون میں ”بائِبل کی عِصمَت“ (topics.ChurchofJesusChrist.org

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

لُوقا ۲۔خاندانی اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ لُوقا ۲ میں بیان کردہ کسی فرد کا اِنتخاب کریں، اُس شَخص کی نجات دہندہ کے ساتھ مُلاقاتوں کے بارے میں تھوڑی آیات پڑھیں، اور چند اَیسی باتیں بتائیں جِن سے یِسُوع مسِیح پر اُنھوں نے اپنے اِیمان کی پُختگی کے بارے میں سِیکھا ہے۔ ایک ساتھ مِل کر گائیں، ”Mary’s Lullaby مریم کی لوری“ یا ” تجسیم کا گیتThe Nativity Song“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۴۴–۴۵، ۵۲–۵۳)۔ مُنّجی کی پیدائش کے بارے میں ہم اِن گیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟

غور کریں کہ وِلادتِ مسِیح کے حوالے سے خاکہ نِگاری آپ کی گُفت گُو کو کیسے وُسعت دے سکتی ہے۔ (مثال کے طور پر، دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کتاب یا history.ChurchofJesusChrist.org/exhibit/birth-of-Christ ۔)

متّی ۲:‏۱–۱۲۔نجات دہندہ کے لیے مُجوسیوں کے اِشتیاق اور تلاش کے حوالے سے ہم کیا سِیکھتے ہیں؟

لُوقا ۲:‏۴۱–۴۹۔”باپ کے ہاں ہونے“ سے کیا مراد ہے؟ (دیکھیںلُوقا ۲:‏۴۹؛ مزید موسیٰ ۱:‏۳۹؛ کتابچہِ عمومی: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خدمت کرنا، ۱۔۲، ChurchofJesusChrist.org)۔ ہم لُوقا ۲:‏۴۱–۴۹ میں درج واقعہ میں ”اُس کے ہاں ہونے“ کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟ آپ کا خاندان سوچ بچار کر کے اُن چند طریقوں کو لِکھے جِن کو اپنا کر باپ کے ہاں شرِیک ہو سکتا ہے اور پھر اُنھیں مرتبان میں ڈالتا جائے۔ آنے والے ہفتہ کے دوران میں، جب آپ کا خاندان آسمانی باپ کے فرض کو نِبھانے کے لیے طریقے تلاش کرتا ہے تو، وہ مرتبان میں ڈالی گئی تجاویز میں سے چُن سکتا ہے۔ پھر وقت طے کریں جب آپ اپنے اپنے تجربے بیان کریں گے۔

لُوقا ۲: ۵۲۔یِسُوع نے اپنی زِندگی میں کِس طرح ترقّی پائی اِس کے بارے میں ہم لُوقا ۲:‏۵۲ سے کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ کن طریقوں سے خاندان کے اَرکان ”حِکمت اور قدوقامت میں اور خُدا اور اِنسان کی مقبُولیّت میں ترقّی“ کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ”ستارے چمک رہے تھےStars Were Gleaming،“ بچوں کے گیتوں کی کتاب، ۳۷۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

معاونات برائے مُطالعہِ صحائف کا اِستعمال کریں۔ مزید اِدراک و اِلہام پانے کے لیے، زیریں حاشیہ، راہ نُمائے موضُوعات، لُغتِ بائِبل، راہ نُمائے صحائف، اور ChurchofJesusChrist.org پر دیگر مُطالعاتی معاونتوں کو اِستعمال کریں۔

شبیہ
مریم، یُوسُف، اور شِیر خواربچّہ یِسُوع

دُنیا کا نجات دہندہ معمولی حالات میں زمین پر آیا۔

شائع کرنا