نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جنوری ۱۶-۲۲۔ یُوحنّا ۱: ہم کو مسِیح مِل گیا


”جنوری ۱۶-۲۲۔ یُوحنّا ۱: ہم کو مسِیح مِل گیا،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”جنوری ۱۶-۲۲۔ یُوحنّا ۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
ٹرین سٹیشن پر اِنجِیل کی مُنادی کرتی ہوئی خاتون

جنوری ۱۶-۲۲

یُوحنّا ۱

ہم کو مسِیح مِل گیا

جب آپ یُوحنّا ۱ کو پڑھیں اور غوروفکر کریں، تو وارِد ہونے والے تاثرات کو قلم بند کریں۔ آپ کی نظر میں آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کون سے پیغامات سب سے زیادہ گراں قدر ہوں گے؟ آپ اپنی کلیِسیائی جماعتوں میں کِس چِیز کا تذکرہ کرسکتے ہیں؟

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ اُس کی فانی خِدمت کے دوران زِندہ ہوتے تو کیا آپ یِسُوع ناصری کو خُدا کا بیٹا تسلیم کرتے؟ برسوں سے، اِیمان دار اِسرائیلیوں، بشمول اِندریاس، پطرس، فِلپُّس، اور نتن ایل، موعودہ ممسُوح کی آمدکے مُنتَظِر اور دُعا گو تھے۔ جب وہ اُس سے مِلے، تو اُنھیں کیسے عِلم ہُوا کہ یہ وہی شَخص تھا کہ جِس کی اُنھیں تلاش تھی؟ اُسی طرح جیسے ہم سب نجات دہندہ کو جان پاتے ہیں—”آنے اور دیکھنے“ کی دعوت قبول کرکے (یُوحنّا ۱: ۳۹)۔ ہم صحائف میں اُس کے بارے میں پڑھتے ہیں۔ ہم اُس کی تعلیم کو سُنتے ہیں۔ ہم اُس کی زِندگی گُزارنے کے طریقے کا مُشاہدہ کرتے ہیں۔ ہم اُس کے رُوح کو محسُوس کرتے ہیں۔ اِسی دوران میں، ہم نتن ایل کی مانند، جانیں گے، کہ مُنّجی ہمیں جانتا ہے اور ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمیں ”بڑے بڑے ماجرے“ دِکھانے کے لیے تیار کرنا چاہتا ہے (یُوحنّا ۱: ۵۰

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

یُوحنّا کون تھا؟

یُوحنّا، یُوحنّا بپتِسما دینے والے کا شاگِرد تھا اور بعد میں یِسُوع مسِیح کے پہلے پیروکاروں میں سے ایک تھا اور پھر اُس کے بارہ رَسُولوں میں سے ایک بن گیا۔ اُس نے یُوحنّا کی اِنجِیل، کئی خطوط، اور مُکاشفہ کی کِتاب لِکھی تھی۔ اپنی اِنجِیل میں، اُس نے اپنا حوالہ اَیسے شاگِرد ”جِس سے یِسُوع محبّت رکھتا تھا“ اور ”دُوسرے شاگِرد“ کے طور پر دیا ہے (یُوحنّا ۱۳: ۲۳؛ ۲۰:‏۳)۔ اِنجِیل کی مُنادی کے معاملے میں یُوحنّا کا اشتیاق اِس قدر قوی تھا کہ اُس نے مُنّجی کی آمدِ ثانی تک زِمین پر رہنے کی درخواست کی تاکہ وہ جانوں کو مسِیح کے پاس لاسکے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۷:‏۱–۶

لُغتِ بائِبل بھی دیکھیے، ”یُوحنّا،“ ”یُوحنّا کی اِنجِیل۔“

یُوحنّا ۱:۱–۵

یِسُوع مسِیح ”اِبتدا میں خُدا کے ساتھ“ تھا۔

یُوحنّا نے اپنی اِنجِیل کا آغاز اُن کاموں کو بیان کرتے ہوئے کیا جو مسِیح نے اپنی پیدایش سے پیشتر سرانجام دیے تھے: ”اِبتدا میں … کلام [یِسُوع مسِیح] خُدا کے ساتھ تھا۔“ آیات ۱–۵ میں آپ مُنّجی اور اُس کے کاموں کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟ آپ کو ترجمہ از جوزف سمتھ، یُوحنّا ۱:‏۱–۵ میں مُفِید وضاحتیں مِل سکتی ہیں (بائِبل کے ضمِیمہ میں)۔ جب آپ مُنّجی کی زِندگی کے بارے میں اپنا مُطالعہ شُروع کرتے ہیں تو، اُس کے قبل از فانی کاموں کے بارے میں جاننا کِیُوں ضروری ہے؟

اِنجِیلی موضُوعات بھی دیکھیں، ”چُنِیدہ یِسُوع مسِیح بحیثیتِ نجات دہندہ،“ topics.ChurchofJesusChrist.org۔

یُوحنّا ۱:‏۱–۱۸

یِسُوع مسِیح ”حقِیقی نُور،“ خُدا کا بیٹا ہے۔

یُوحنّا بپتِسما دینے والے کی گواہی کی وجہ سے یُوحنّا نے مُنّجی کو ڈھونڈنے کی تحریک پائی تھی، جس نے اعلان کیا کہ وہ ”حقیقی نُور … کی گواہی دینے آیا تھا“ (یُوحنّا ۱:‏۸–۹)۔ یُوحنّا نے خُود بھی مُنّجی کی زِندگی اور مقصد کی ٹھوس گواہی دی۔

اُن سَچّائیوں کی فہرست بنانا دِل چسپ ہوسکتا ہے جو یُوحنّا نے مسِیح کے بارے میں اپنی اِبتدائی گواہی میں شامِل کی تھیں (آیات ۱–۱۸؛ مزید دیکھیے ترجمہ از جوزف سمتھ، یُوحنّا ۱:‏۱–۱۹ [بائِبل کے ضمِیمہ میں])۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یُوحنّا نے اپنی اِنجِیل کا آغاز اِن سَچّائیوں سے کِیُوں کیا تھا؟ یِسُوع مسِیح کے بارے میں اپنی گواہی رقم کرنے پر غور کریں—آپ کِن چِیزوں کا تذکرہ کرنا چاہیں گے؟ کِن تجربات نے مُنّجی کو جاننے اور اُس کی پیروی کرنے میں آپ کی مدد کی ہے؟ آپ کی گواہی کو سُن کر کون برکت پا سکتا ہے؟

یُوحنّا ۱:‏۱۱–۱۳

یِسُوع مسِیح ہمیں خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ”بننے کی قُدرت“ عطا کرتا ہے۔

اگرچہ ہم سب رُوحیں جو خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، مگر جب ہم گُناہ کرتے ہیں تو ہم اُس سے مُنحرف یا الگ ہوجاتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح ہمیں اپنی کَفّارہ بخش قُربانی کے وسِیلے سے واپسی کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ غوروفکر کریں کہ یُوحنّا ۱:‏۱۱–۱۳ خُدا کی بیٹیاں اور بیٹے بننے کے بارے میں کیا تعلیم دیتی ہے۔ اِس بات پر بھی غور کریں کہ یہ صحیفے اِس بارے میں کیا سِکھاتے ہیں کہ ہمیں یہ نعمت کیسے مِلتی ہے: رُومیوں ۸:‏۱۴–۱۸؛ مُضایاہ ۵:‏۷–۹؛ عقائد اور عہُود ۲۵:‏۱۔ آپ کے نزدیک خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ”بننے کی قُدرت“ پانے سے کیا مُراد ہے۔

یُوحنّا ۱:‏۱۸

باپ اپنے بیٹے کی شہادت دیتا ہے۔

یُوحنّا ۱:‏۱۸ بتاتی ہے کہ خُدا کو کسی نے نہیں دیکھا ہے۔ اَلبتہ، ترجمہ از جوزف سمتھ اِس آیت کی وضاحت یُوں کرتی ہے کہ ”خُدا کو کبھی کِسی نے نہِیں دیکھا، سِوا اِس کے جب اُس نے اپنے بیٹے کی گواہی دی ہے“ (دیکھیے یُوحنّا ۱:‏۱۸، زیریں حاشیہ پ )۔ درج ذیل مثالوں پر غور کریں جن میں خُدا باپ کو بیٹے کی گواہی دیتے ہُوئے سُنا گیا تھا: متّی ۳:‏۱۷؛ ۱۷:‏۵؛ ۳ نیفی ۱۱:‏۶–۷؛ جوزف سمتھ—تارِیخ ۱:‏۱۷۔

اِن حوالہ جات کو جاننا باعثِ برکت کِیُوں ہے؟ وہ آسمانی باپ کے ساتھ یِسُوع مسِیح کے رِشتہ کی بابت آپ کو کیا سِکھاتے ہیں؟

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

شبیہ
صحائف کو پڑھتے ہوئے لڑکی

جب ہم صحائف کا مُطالعہ کریں گے، تو ہم اپنی زِندگیوں کے لیے اِلہام پائیں گے۔

یُوحنّا ۱:‏۴–۱۰۔اِن آیات میں نُور کے بارے میں جو کچھ وہ پڑھتے ہیں اُس کو تصور کرنے میں کِس طرح آپ اپنے خاندان کی مدد کرسکتے ہیں؟ آپ خاندان کے اَرکان کو باری باری ایک تارِیک کمرے کو مُنور کرنے اور یہ بتانے کا کہیں کہ مُنّجی اُن کی زِندگیوں کو کِس طرح مُنور کرتا ہے۔ پھر، جب آپ یُوحنّا ۱:‏۴–۱۰ کو پڑھتے ہیں، تو خاندان کے اَرکان کو یِسُوع مسِیح، دُنیا کے نُور سے مُتعلق یُوحنّا کی گواہی کے بارے میں مزید بصیرت حاصل ہوسکتی ہے۔

یُوحنّا ۱:‏۳۵–۳۶۔یُوحنّا بپتسما دینے والے نے یِسُوع کو ”خُدا کا برّہ“ کِیُوں پُکارا؟ ہم بُزرگ جیفری آر ہالنڈ کے پیغام ”دیکھو خُدا کا برّہ“ یا بُزرگ گیرٹ ڈبلیو گانگ کے پیغام ”خُدا کا برّہ، اچّھا چرواہا“ کے عُنوان سے ہم کیا سِیکھتے ہیں؟ (لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۴۴–۴۶، ۹۷–۱۰۱)

یُوحنّا ۱:‏۳۵–۴۶۔یُوحنّا کی گواہی کے نتائج کیا تھے؟ آپ کا خاندان اِن آیات میں بیان کیے گئے لوگوں سے کیا سِیکھ سکتا ہے کہ اِنجِیل کا کیسے اشتراک کرنا ہے؟ ویڈیو ”Inviting Others to ‘Come and See دُوسروں کو آنے اور دیکھنے کی دعوت دے کر“ (ChurchofJesusChrist.org) بھی دیکھیں۔

یُوحنّا ۱:‏۴۵–۵۱۔نتن ایل نے ایسا کیا کِیا جِس نے نجات دہندہ کی گواہی پانے میں اُس کی مدد کی؟ خاندان کے اَفراد کو اِس بارے میں بات کرنے کے لیے مدعو کریں کہ اُنھوں نے اپنی گواہیاں کیسے پائیں ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت: ” خُداوند میرا نُور ہےThe Lord Is My Light،“ گیت، نمبر ۸۹۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

اسباق کی بصری معاونت دِکھائیں۔ خاندان کے اَرکان کو ایسی چِیزیں ڈھونڈنے کی دعوت دیں جو صحائف کوبطور خاندان پڑھنے کے دوران میں پائے جانے والے اُصُولوں کو سمجھنے میں اُن کی مدد کے لیے اِستعمال کی جاسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ مسِیح کے نُور کی نمائندگی کے لیے کسی شمع کا اِستعمال کرسکتے ہیں (دیکھیں یُوحنّا ۱:‏۴

شبیہ
یِسُوع مسِیح زِمین خلق کرتے ہوئے

یہوؔواہ زِمین خلق کرتا ہے، از والٹر رین

شائع کرنا