نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
دسمبر ۲۶–یکم جنوری۔ ہم اپنی آمُوزش کے خُود ذمہ دار ہیں


”دسمبر ۲۶–یکم جنوری۔ ہم اپنی آمُوزش کے خُود ذمہ دار ہیں،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”دسمبر ۲۶–یکم جنوری۔ ہم اپنی آمُوزش کے خُود ذمہ دار ہیں،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
خاندان تصویروں کا البم دیکھ رہا ہے

دسمبر۲۶–یکم جنوری

ہم اپنی آمُوزش کے خُود ذمہ دار ہیں

آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان کا مقصد آپ کو مسِیح کے پاس آنے اور اُس کی اِنجیل پر زیادہ گہرائی سے رُجُوع لانے میں مدد دینا ہے۔ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان آپ کو صحائف کو سمجھنے اور اِن میں اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے ضرورت کردہ رُوحانی قُدرت کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پھر، آپ اپنی کلیسیائی جماعتوں میں، اپنے فہم و بصیرت کو بیان کرنے اور اپنے ساتھی مُقَدَّسین کو اُن کی مسِیح کی پیروی کرنے کی کوششوں میں حوصلہافزائی کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

”تُم کیا ڈھونڈتے ہو؟“ یِسُوع نے یُوحنّا بپتِسمہ دینے والے کے شاگِردوں سے پُوچھا (یُوحنّا ۱:‏۳۸)۔ آپ خُود سے بھی یہی سوال پُوچھ سکتے ہیں—اِس سال کے دوران آپ نئے عہد نامہ سے جو سِیکھیں گے اُس کا اِنحصار اِس بات پر ہے کہ آپ کیا ڈُھونڈتے ہیں۔ مُنّجی کا وعدہ ہے ”ڈُھونڈو تو پاؤ گے“ (متّی ۷:۷)۔ لہذا مُطالعہ کرتے وقت اَیسے سوال پُوچھیں جو آپ کے ذہن میں آتے ہیں، اور پھر مُستعَدی سے جواب تلاش کریں۔ نئے عہد نامہ میں آپ یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کے پُرجوش رُوحانی تجربات کے بارے میں پڑھیں گے۔ نجات دہندہ کے اِیمان دار شاگِرد کی حیثیت سے، مُنّجی کی دعوت کو قبُول کرکے آپ بھی اپنے ذاتی پُرجوش رُوحانی تجربات پا سکتے ہیں، جو اِس مُقَدَّس جِلد میں پائے جاتے ہیں، ”آ، میرے پِیچھے ہولے“ (لُوقا ۱۸: ۲۲

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

نجات دہندہ سے حقیقی طور پر سِیکھنے کے لیے، مُجھے اُس کی دعوت قبُول کرنی ہوگی، ”آ، میرے پِیچھے ہولے۔“

نجات دہندہ کی دعوت کہ، ”آ، میرے پِیچھے ہولے،“ سب پر لاگُو ہوتی ہے—چاہے ہم شاگِردی کی راہ پر نئے ہوں یا ساری زِندگی اِس پر چلتے رہے ہوں۔ اُس نےیہ دعوت مال دار نوجوان شَخص کو دی تھی جو حُکموں کی فرمان برداری کرنے میں کوشاں تھا (دیکھیں متّی ۱۹:‏۱۶–۲۲؛ لُوقا ۱۸:‏۱۸–۲۳)۔ نوجوان شخص نے جو کچھ سِیکھا—اور جو ہم سب کو سِیکھنا ہے—وہ یہ ہے کہ شاگِرد ہونے کا مطلب اپنی ساری جان آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو سونپنا ہے۔ ہم اپنی شاگِردیت میں اُس وقت آگے بڑھتے ہیں جب ہم اُن چِیزوں کی نِشان دہی کرتے ہیں جن کی ہم میں کمی ہے، اپنے اندر تبدیلی لاتے ہیں اور اُن کو پُوری طرح سے پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نجات دہندہ سے سِیکھنے کا عمل تب شُروع ہوتا ہے جب ہم اُس کی تعلیم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ درج ذیل کو دریافت کرتے ہیں تو فروتنی کے بارے میں آپ کا فہم کِس طرح گہرا ہوتا ہے؟

اگر آپ مزید فہم پانا چاہتے ہیں تو، اِس سرگرمی کو کسی دُوسرے اِنجیلی اُصُول، جَیسا کہ پیار یا مُعافی کے لیے اِستعمال کریں۔

مَیں اپنی آمُوزش کا خُود ذمہ دار ہوں۔

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا: ”ہم یہ اُمید نہ کریں کہ کلیسیا کوئی ایسی تنظیم ہے جو ہمیں ہر بات بتائے یا سِکھائے جس کو جاننا اور عمل کرنا لازم ہے تاکہ عقیدت مند پیروکار بنیں اور بہادری سے آخر تک برداشت کریں۔ بلکہ، اُن باتوں کو سِیکھنا ہمارا بُنیادی فرض ہے جو ہمیں سِیکھنی چاہیے، اَیسی زِندگی بسر کریں جس طرح ہم جانتے ہیں کہ ہمیں بسر کرنا ہے، اور ویسا بنیں جَیسا ہمارا خالق چاہتا ہے۔ اور ہمارے گھر ہی بالآخر سِیکھنے، عمل کرنے، اور لائق بننے کے واسطے سازگار ماحول ہیں“ (” ضرُورت کی ہر شےحاصل کرنے کے لیے تیار ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۰۲)۔

اپنی آمُوزش کی خُود ذمہ داری اُٹھانے سے کیا مُراد ہے؟ بُزرگ بیڈنار کے بیان اور درجہ ذیل صحائف میں سے مُمکنہ جوابات تلاش کریں: یُوحنّا ۷:‏۱۷؛ ۱ تھِسلُنیکیوں ۵:‏۲۱؛ یَعقُوب ۱:‏۵–۶، ۲۲؛ ۲:‏۱۷؛ ۱ نیفی ۱۰:‏۱۷–۱۹؛ ۲ نیفی ۴:‏۱۵؛ ایلما ۳۲:‏۲۷؛ اور عقائد اور عہُود ۱۸‏:۱۸؛ ۵۸:‏۲۶–۲۸؛ ۸۸:‏۱۱۸۔ اِنجِیل کو اور مُستعدی سے سِیکھنے کے لیے کِس بات نے آپ کو آمادہ کِیا ہے؟

مُجھے ذاتی طور پر سَچّائی جاننے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ اَیسے لوگوں کو جانتے ہوں جِن کی زِندگی میں چاہے کُچھ بھی ہو جائے، تو بھی وہ اپنا اِیمان نہیں کھوتے۔ وہ آپ کو نجات دہندہ کی تَمثِیل میں پانچ عقل مند کُنوارِیوں کی یاد دِلائیں گے (دیکھیں متّی ۲۵:‏۱–۱۳)۔ آپ کو بظاہر جو دِکھائی نہیں دیتی وہ سَچّائی کی گواہیوں کو مضبوطی بخشنے والی اُن کی مستعد کوششیں ہیں۔

ہم اپنی گواہیوں کو کیسے پاتے ہیں اور کیسے پروان چڑھاتے ہیں؟ اپنے احساسات و خیالات لِکھتے وقت درج ذیل صحائف پر غور فرمائیں: لُوقا ۱۱:‏۹–۱۳؛ یُوحنّا ۵:‏۳۹؛ ۷:‏۱۴–۱۷؛ اعمال ۱۷:‏۱۰–۱۲؛ ۱ کُرنتھِیوں ۲:‏۹–۱۱؛ اور ایلما ۵:‏۴۵–۴۶۔ (اِنجِیلی موضُوعات بھی دیکھیں ”گواہی،“ topics.ChurchofJesusChrist.org۔)

شبیہ
راستے پر کھڑی لڑکی

ہم میں سے ہر ایک کو اپنی ذاتی گواہی پانی ہوگی۔

جب میرے اندر سوال ہوں تو مُجھے کیا کرنا چاہیے؟

جب آپ رُوحانی علم پاتے ہیں، تو آپ کے ذہن میں سوال آ سکتے ہیں۔ درج ذیل اُصُول سوالات کو ایسے طریقوں سے حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جن سے اِیمان اور گواہی کو تقویت مِلتی ہے:

  • خُدا کی طرف فہم و اِدراک کے مُشتاق رہو۔ خُدا کُل سَچّائی کا منبع ہے، اور وہ رُوحُ الُقدس، صحائف، اور اپنے نبیوں اور رَسُولوں کے وسِیلے سے سَچّائی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • اِیمان پر عمل پیرا ہوں۔ اگر جواب فوری طور پر نہیں مِلتے تو، بھروسہ رکھیں کہ صحیح وقت پر خُداوند خُود جواب ظاہر کر گا۔ اِس دوران میں، اُس سَچّائی پر قائم رہیں جو آپ پہلے سے جانتے ہیں۔

  • اَبَدی تناظر کو برقرار رکھیں۔ چِیزوں کو خُداوند کی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کریں، نہ کہ دُنیا کی نظر سے۔ اپنے سوالوں کو ہمارے آسمانی باپ کے نجات کے منصوبے کے تناظر میں دیکھیں۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۱۳:‏۱–۲۳۔اِس سال نئے عہد نامے سے سِیکھنے کے لیے اپنے خاندان کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے، آپ بیج بونے والے کی تَمثِیل پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کا خاندان باہر جانے اور تَمثِیل میں بیان کردہ مُختلف قسم کی زمینوں کا جائزہ لینے سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ ہم کیسے اپنے اپنے دِلوں کو ”زَرخیز زمِین“ کی مانِند بنا سکتے ہیں جِس کا ذِکر یِسُوع نے کِیا؟ متّی ۱۳:‏۸۔

گلتیوں ۵:‏۲۲–۲۳؛ فِلپِّیوں ۴:‏۸ صدر رسل ایم نیلسن نے آپ کو دعوت دی ہے کہ ”[اپنے] گھر کو اِیمان کی خانقاہ میں تبدیل کریں“ اور ”اپنے گھر کی تشکیلِ نو اِنجِیلی تعلیم کے مرکز کی حیثیت سے کریں۔“ جو اِن باتوں پر عمل کرتے ہیں، اُس نے وعدہ فرمایا کہ: ”آپ کے بچّے نجات دہندہ کی تعلیم کو سِیکھنے اور اُس پر عمل کرنے کے لیے پُرجوش ہوں گے، اور آپ کی زِندگی میں اور آپ کے گھر میں دُشمن کا اَثر کم ہو جائے گا۔ آپ کے خاندان میں تبدیلیاں دِل کش اور پائیدار ہوں گی“ (”مثالی مُقدّسینِ آخِری ایّام بننا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۳)۔

اپنے گھر کو ”ایمان کی جانقاہ“ اور اِنجِیل مرکوز بنانے کے لیے سال کا آغاز خاندانی مشاورتی مجلس کا انعقاد کرنے کے لیے سازگار وقت ہے۔ جب ہم گلتیوِں ۵:‏۲۲–۲۳ اور فلپیوں ۴:‏۸ پڑھتے ہیں تو آپ کے ذہن میں اِس پر عمل پیرا ہونے کے لیے کون کون سے خیالات آتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کا خاندان اِس آنے والے سال نئے عہد نامہ کا مُطالعہ کرنے کے لیے ذاتی اور خاندانی اہداف طے کر سکے۔ خُود کو اپنے اہداف کی یاد کروانے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ”Teach Me to Walk in the مجھے نور میں چلنا سِیکھا Light،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۱۷۷۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

اُصُول تلاش کریں۔ اُصُول اَبَدی، غیر مُتزلزل سَچّائی ہے۔ صدر بوائڈ کے پیکر نے اعلان کیا کہ ”سَچّا عقیدہ، اگر صحیح طور پر سمجھا جائے، تو یہ طرزِ فکر اور روّیوں کو تبدیل کر دیتا ہے“ (”چھوٹے بچے،“ انزائن، نومبر ۱۹۸۶، ۱۷)۔ جب آپ اور آپ کا خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتا ہے تو اُن سَچّائیوں کو تلاش کریں جو آپ کو نجات دہندہ کی مانند زِندگی گُزارنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

شبیہ
یِسُوع مسِیح

دُنیا کا نُور، از برینٹ بورپ

شائع کرنا