نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اپنی اِنجِیلی آمُوزش میں حمدوثنا کو شامِل کرنا


اپنی اِنجِیلی آمُوزش میں حمدوثنا کو شامِل کرنا،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اپنی اِنجِیلی آمُوزش میں حمدوثنا کو شامِل کرنا،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

اپنی اِنجِیلی آمُوزش میں حمدوثنا کو شامِل کرنا

پرائمری کے نغموں یا گِیتوں کو گانا آپ کے اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیِے کئی طریقوں سے باعثِ برکت ہو سکتا ہے۔ یہ تجاویز آپ کو پاک موسیقی کو اِستعمال کرنے میں مدد کر سکتی ہیں جب آپ اِنجِیل کو سِیکھنے اور زِندگی گُزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • تعلیمی اُصُول سِکھیں آپ جو گِیت گاتے ہیں یا سُنتے ہیں اُن میں سِکھائی جانے والی سچّائیوں کو تلاش کریں۔ یہ دِن بھر اُن سچّائیوں کے بارے میں ہو سکتا ہے کہ اِنجِیل پر بات چِیت کا سبب بن جائے۔ پرائمری کے نغمے یا گِیت گائیں یا سُنیں جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں سِکھاتے ہیں۔ اُن طریقوں پر توجہ دیں جِن سے رُوحُ القُدس نجات دہندہ اور اُس کی تعلیمات کی گواہی دیتا ہے۔

  • موسیقی کے اثر کو پہچانیں پرائمری نغموں اور گِیتوں کو گانا یا سُننا بوقتِ ضرُورت باعثِ برکت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، گِیت گانا سونے کے وقت بچّے کو پُرسکون کر سکتا ہے، آپ کے خاندان کےباہم مل کر کام کرنے پر خُوشی پیدا کر سکتا ہے، کسی بیمار پڑوسی کی مدد کر سکتا ہے، یا کسی ایسے شخص کو تسلی دے سکتا ہے جو فکر مند ہو۔

  • تجربات کا ذِکر کریں۔ ذاتی اور خاندانی تجربات کا ذکر کریں جو گیتوں کے پیغامات کے مُتعلق ہوں۔ آپ مُتعلقہ صحائف کی کہانیاں بھی بیان کر سکتے ہیں۔

  • اپنے خاندان کو شامِل کریں۔ آپ کا خاندان گِیتوں سے مزید سِیکھے گا اگر وہ فعال طریقے سے شرکت کر رہے ہیں۔ اَہلِ خانہ کو شامِل کرنے کے لیے، آپ چھوٹے بہن بھائیوں کو گِیت سکھانے میں مدد کے لیے کسی بڑے بچّے کو مدعو کر سکتے ہیں یا بچّوں کو دعوت دیں کہ خاندان کو وہ گِیت سِکھائیں جو اُنھوں نے پرائمری میںسیکھے تھے۔ آپ اَہلِ خانہ کو باری باری گِیت کی قیادت کرنے کی دعوت بھی دے سکتے ہیں۔

  • تخلیقی بنیں۔ اَہلِ خانہ کے طور پر کئی طریقوں سے پاک موسیقی کو سِیکھیں۔ مثال کے طور پر، آپ ایسی حرکات و سکنات ادا کر سکتے ہیں جو گیتوں کے اَلفاظ یا فقروں سے مُطابقت رکھتے ہیں۔ یا آپ گِیت کے بعض حِصّوں پر اداکاری کر سکتے ہیں جب کہ خاندان کے دیگر افراد گِیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کا خاندان مُختلف رفتار یا اُونچے سُروں میں گِیت گانے سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ گاسپل لائبریری ایپ اور گاسپل فار کِڈز ایپ میں آڈیو ریکارڈنگز اور وِیڈیوز موجُود ہیں جو گِیت سِیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ آپ پاک گِیتوں کو سُننے کے لِیے فہرست بھی بنا سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لِیے، اِن صِیغہ جات کو دیکھیں ”عقائد سِکھانے کے لِیے حمدوثنا کا اِستعمال کرنا“ اور ”بچّوں کو پرائمری نغمے اور گِیت سِیکھنے اور یاد رکھنے میں مدد کرنا،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے پرائمری میں ”بچّوں کی عِشائے ربانی کی عِبادتی پیش کش اور گِیت گانے کے وقت کے لِیے ہدایات“ میں موجُود ہیں۔

شائع کرنا