نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز


”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
خاتون صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

صحائف میں خُدا کے کلام کے مُطالعہ کو بڑھانے کے لِیے چند آسان طریقے یہ ہیں۔

یِسُوع مسِیح کے بارے میں سچّائیوں کو تلاش کریں

صحائف ہمیں سِکھاتے ہیں کہ تمام چِیزیں مسِیح کی گواہی دیتی ہیں (دیکھیں ۲ نیفی ۱۱:‏۴؛ موسیٰ ۶:‏۶۳)، لہٰذا اُن آیات کو لِکھنے یا نِشان زد کرنے پر غَور کریں جو نجات دہندہ اور کیسے اُس کی تقلید کرنے کی بابت سِکھاتی ہیں۔

اثر انگیز اَلفاظ اور فقرے تلاش کریں

آپ جانیں گے کہ صحائف میں چند اَلفاظ اور فقرے آپ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، گویا یہ آپ کے لیے خاص طور پر تحریر کئے گئے ہوں۔ وہ ذاتی طور پر مُتعلقہ ہونے کا احساس دے سکتے ہیں اور آپ کو متاثر کر سکتے اورآپ کو ترغیب دے سکتے ہیں۔ اپنے صحائف میں اِن پر نشان لگانے یا اِنھیں مُطالعہ والے روز نامچے میں تحریر کرنے پر غور فرمائیں۔

اِنجیلی سچّائیوں کو تلاش کریں

بعض اوقات اِنجِیلی سچّائیاں (جنھیں اکثر عقائد یا اُصُول بھی کہا جاتا ہے) براہ راست بیان کی جاتی ہیں، اور بعض اوقات اِن کو کسی مثال یا کہانی کے ذریعے سے بیان کیا جاتا ہے۔ اپنے آپ سے پُوچھیں کہ، ”اِن آیات میں کون سی ابدی سچّائیاں سِکھائی گئی ہیں؟“

رُوح کی سُنیں

اپنے خیالات اور احساسات پر دھیان لگائیں، چاہے وہ پڑھے جانے والے مواد سے غِیر متعلقہ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ تاثرات ایسی چِیزیں ہوسکتی ہیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ سیکھیں۔

غور کریں کہ آپ کی زِندگی پر صحائف کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔

غور کریں کہ آپ جو کہانیاں اور تعلیمات پڑھ رہے ہیں وہ آپ کی زِندگی پر کِس طرح لاگو ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ خود سے پوچھ سکتے ہیں کہ، ”جو کچھ میں پڑھ رہا ہوں اُس سے ملتے جلتے کون سے تجربات مجھے حاصل ہیں؟“ یا ”صحائف میں اِس شَخص کی مثال کی پیروی میں کیسے کر سکتا ہوں؟“

مُطالعہ کرتے وقت سوالات پُوچھیں

صحائف کا مُطالعہ کرتے وقت، ذہن میں سوالات آ سکتے ہیں۔ یہ سوالات اُس مواد کے مُتعلق ہو سکتے ہیں جو آپ پڑھ رہے ہیں یا آپ کی روزمرہ زِندگی کے مُتعلق ہوسکتے ہیں۔ اِن سوالات پر غور کریں اور صحائف کا مُطالعہ جاری رکھتے ہوئے جوابات تلاش کریں۔

شبیہ
لڑکا پاک کلام کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

مدد برائے مُطالعہِ صحائف کا اِستعمال کریں

پڑھی جانے والی آیات کے بارے میں مزید اِدراک پانے کے لیے، زیریں حاشیہ، راہ نُمائے موضوعات، لُغتِ بائِبل، راہ نُمائے صحائف (scriptures.ChurchofJesusChrist.org)، اور دیگر مُطالعاتی معاونتوں کو اِستعمال کریں۔

صحائف کے سیاق پر غورکریں

آپ کسی بھی صحیفے کے مُتعلق با مقصد بصیرت پا سکتےہیں اگر آپ اُس صحیفے کے سیاق و سباق—حالات یا موقع محل پر غور کریں۔ مثال کے طور پر، اُن لوگوں کے اعتقادات اور پس منظر کو جاننا جن سے نبی ہم کلام ہے، آپ کو اُس کے کلام کے اِرادے کا فہم پانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنے خیالات اوراحساسات کو قلم بند کریں

مُطالعہ کی بدولت مِلنے والے تاثرات کو قلم بند کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپکسی معنی خیز لفظ یا فقرے پر نشان لگا سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو اپنے صحائف میں بطور نوٹ قلم بند کرسکتے ہیں۔ آپ وارد ہونے والی بصیرت، احساسات اور تاثرات کا روزنامچہ بھی بنا سکتے ہیں۔

آخِری ایّام کے انبیا اور رسُولوں کے کلام کا مُطالعہ کریں

اِن اُصُولوں کے بارے میں آخِری ایّام کے انبیا اور رسُولوں کی تعلیم کو پڑھیں (مثال کے طور پر، دیکھیں conference.ChurchofJesusChrist.org اور کلِیسیائی رسالہ جات

بصیرت کا تذکرہ کریں

اپنے ذاتی مُطالعہ سے حاصل کردہ بصیرت پر تبادلہ خیال کرنا نہ صرف دُوسروں کو سیکھانے کا ایک اچھا طریقہ ہے، بلکہ اِس سے پڑھے جانے والے مواد سے متعلق آپ کے فہم کو بھی تقویت ملتی ہے۔

جو کچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کریں

مُطالعہِ صحائف سے نہ صرف ہمیں ترغیب حاصل ہونی چاہیے—بلکہ اِس کی بدولت ہمارے طرزِ زندگی کی تبدیلی کی طرف راہ نمائی ہونا چاہیے۔ پڑھائی کرتے ہوئے رُوح کی سرگوشیوں پر دھیان دیں کہ وہ آپ کو کیا کرنے کی ترغیب بخشتی ہیں، اور پھر اُن سرگوشیوں پر عمل کرنے کا عہد کریں۔

ہم یہ اُمید نہ کریں کہ کلیسیا کوئی ایسی تنظیم ہے جو ہمیں ہر وہ بات بتائے جس کو جاننا اور عمل کرنا لازم ہے تاکہ عقیدت مند پیروکار بنیں اور بہادری سے آخر تک برداشت کریں [دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۲۹]۔ بلکہ، اُن باتوں کو سیکھنا ہمارا بُنیادی فرض ہے جو ہمیں سیکھنی چاہیے، ایسی زِندگی بسر کریں جس طرح ہم جانتے ہیں کہ ہمیں بسر کرنا ہے، اور ویسا بنیں جیسا ہمارا خالق چاہتا ہے۔ اور ہمارے گھر ہی بالآخر سِیکھنے، عمل کرنے، اور لائق بننے کے واسطے سازگار ماحول ہیں“ (”ضرُورت کی ہر شے کو حاصل کرنے لیے تیار ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۰۲)۔

شائع کرنا