نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
نَو عُمر بچّوں کی تدریس


”نَو عُمر بچّوں کی تدریس،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”نَو عُمر بچّوں کی تدریس،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

نَو عُمر بچّوں کی تدریس

اگر آپ کے خاندان میں چھوٹے بچّے ہیں تو، یہاں کئی ایسی سرگرمیاں پیش کی گئی ہیں جو اُن کو سِکھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں:

  • گائیں۔ گِیت اور نغمے جو بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب میں پائے جاتے ہیں کیوں کہ وہ عقائد کی پُرزور تعلیم دیتے ہیں۔ سِکھائے جانے والے اِنجِیلی اُصُولوں کے مُتعلق گِیتوں کی تلاش کے لیے بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب کے آخِر میں دیے گئے ضمِیمہِ موضُوعات کا اِستعمال کریں۔ اپنے بچّوں کی مدد کریں کہ وہ گِیتوں میں پیش کیے پیغامات کو اپنی زِندگیوں سے وابستہ کریں۔ (مزید دیکھیے ”اِنجِیلی آمُوزش میں حمدوثنا کو شامِل کرنا“ اِس نِصاب میں۔)

  • کوئی کہانی سُنیں یا اُس کی کردار نگاری کریں۔ نَو عُمر بچّے کہانیاں پسند کرتے ہیں—صحائف میں سے، آپ کی زِندگی میں سے، کلیسیائی تاریخ میں سے، یا آپ کے خاندان کی تارِیخ میں سے، اور کلیسیائی رسالہ جاتمیں سے۔ کہانی سُنانے کے عمل میں اُن کو شامِل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ وہ تصاویر یا بصری معاونات کو تھام سکتے ہیں، بتائی جانے والی کہانی کی تصویر بنا سکتے ہیں، کہانی کی کردار نگاری کرسکتے ہیں، یا کہانی سُنانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ بیان کردہ کہانیوں میں سے اِنجِیلی سچائیوں کو پہچاننے میں اپنے بچّوں کی مدد کریں۔

  • کوئی ایک حوالہ پڑھیں۔ چھوٹے بچّے شاید بہت زیادہ پڑھنے کے قابل نہ ہوں، لیکن آپ اُن کو پھر بھی صحائف میں سے سِیکھنے میں مشغُول کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کو کسی ایک آیت یا کلیدی فقرے پر توجہ مرکوز کرنی پڑے۔ یہاں تک کہ بچّے صحائف میں سے چھوٹے چھوٹے جملے یاد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں اگر وہ اُنھیں چند بار دُہرائیں۔ جب وہ خُدا کا کلام سُنیں گے، تب وہ رُوح کو محسوس کریں گے۔

  • کوئی ایک تصویر یا ویڈیو دیکھیں۔ جب آپ اپنے بچّوں کو اِنجِیلی اُصُول یا صحیفہ کی کہانی کے مُتعلق کوئی تصویر یا ویڈیو دِکھائیں، تو اُن سے ایسے سوالات پُوچھیں جو دِکھائی جانے والی چیز سے کُچھ سِیکھنے میں اُن کی مدد کریں۔ مثال کے طور پر، آپ پُوچھ سکتے ہیں، ”اِس تصویر یا ویڈیو میں کیا ہو رہا ہے؟ اِسے دیکھ کر آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟“ گاسپل میڈیا ایپ، GospelMedia.ChurchofJesusChrist.org ، اور children.ChurchofJesusChrist.org تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے موّثر ذرائع ہیں۔

  • تخلیق کریں۔ بچّے سکِھائی جانے والی کہانی یا اُصُول کے مُتعلق کچھ بنا سکتے ہیں، خاکہ کشی کر سکتے ہیں یا رنگ بھر سکتے ہیں۔

  • عملی اسباق میں شریک ہوں۔ آسان عملی سبق آپ کے بچوں کو پیچِیدہ اِنجِیلی اُصُول کو سمجھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ عملی اسباق کو اِستعمال کرتے وقت، اپنے بچّوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے طریقے تلاش کریں۔ وہ محض کسی چیز کو دیکھنے کے بجائے عملی تجربے میں شرکت کر کے زیادہ سِیکھ سکیں گے۔

  • کردار نگاری۔ جب بچّے ایسی صُورتِ حال کا کردار ادا کرتے ہیں جس کا اُنھیں حقیقی زِندگی میں سامنا کرنا پڑتا ہے، تو وہ یہ سمجھنے کے قابِل ہوتے ہیں کہ اِنجِیل کا اُصُول اُن کی زِندگی پر کیسے لاگو ہوتا ہے۔

  • سرگرمیاں دہرائیں۔ چھوٹے بچّوں کے لِیے تصُّورات کو سمجھنے کے واسطے کئی بار سُننے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ کہانیوں یا سرگرمیوں کو اکثر دُہرانے سے مت گھبرائیں۔ مثال کے طور پر، آپ صحیفہ کی کسی کہانی کو مُتعدد بار مُختلف طریقوں سے بیان کر سکتے ہیں—صحائف میں سے پڑھ کر، اپنے اَلفاظ میں خلاصہ کر کے، کوئی وِیڈیو دِکھا کر، اپنے بچّوں کو کہانی سُنانے میں مدد دے کر، اُنھیں کہانی پر عمل کرنے کی دعوت دے کر، نیز ایضناً۔

شبیہ
خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

شائع کرنا