نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
مزید وسائل


”مزید وسائل،“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”مزید وسائل،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

مزید وسائل

یہ وسائل گاسپل لائبریری ایپ میں اور ChurchofJesusChrist.org پر مِل سکتے ہیں۔

گِیت اور بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب

پاک موسیقی رُوح کو دعوت دیتی ہے، خُدا کی محبّت کو محسُوس کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے،اور یادگار انداز میں عقائد کی تعلیم دیتی ہے۔ گِیت اور بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب کے پرنٹ ورژن کے علاوہ، آپ music.ChurchofJesusChrist.org اور سیکرڈ میوزک اور گاسپل میڈیا ایپ میں بہت سے گِیتوں اور بچّوں کے نغموں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ تلاش کرسکتے ہیں۔

تدریسی کتب برائے سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ

تدریسی کتب برائے سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ صحائف میں پائے جانے والے اُصُولوں اور کہانیوں کا تاریخی پس منظر اور عقائد کی تفسیر فراہم کرتی ہیں۔

کلِیسیائی رسائل

دی فرینڈ، برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اور دی لیحونا رسالہ جات ایسی کہانیاں اور سرگرمیاں مہیا کرتے ہیں جو اُن اُصُولوں کی تکمیل کرسکتے ہیں جن کی تعلیم آپ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان میں سے دے رہے ہیں۔

اِنجِیلی موضُوعات

اِنجِیلی موضُوعات میں (topics.ChurchofJesusChrist.org)،آپ اِنجِیل کے مُختلف موضُوعات کے بارے میں بُنیادی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اِس کے ساتھ معاون وسائل کے لنکس، مثلاً متعلقہ مجلسِ عامہ کے خطاب، مضامین، حوالہ جات، اور ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ Gospel Topics Essays بھی تلاش کر سکتے ہیں، جو عقائد اور تاریخ کے مسائل پر مُفصل معلُومات فراہم کرتے ہیں، نیز کلِیسیا اور اُس کی تعلیمات کے بارے میں مُتعدد سوالوں کے جواب بھی دیتے ہیں۔

نئے عہد نامے کی کہانیاں

نئے عہد نامے کی کہانیاں نئے عہد نامہ میں پائے جانے والے عقائد اور کہانیاں سیکھنے میں بچّوں کی مدد کرسکتی ہیں۔ آپ اِن کہانیوں کی ویڈیوز گاسپل لائبریری ایپ میں اور medialibrary.ChurchofJesusChrist.org پر بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

صحیفائی کہانیوں کی رنگ بھرو کتاب—نیا عہد نامہ

اِس نِصاب میں رنگ بھرنے والی تفریحی سرگرمی کے صفحات شامِل ہیں جو نئے عہد نامہ سے بچّوں کی آمُوزش کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

وِیڈیوز اور آرٹ

آرٹ ورک، ویڈیوز اور دیگر میڈیا آپ اور آپ کے خاندان کو نئے عہد نامہ میں پائے جانے والے عقائد اور کہانیوں کو تصور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ گاسپل مِیڈیا پر جائیں GospelMedia.ChurchofJesusChrist.org کلِیسیا کے ذرائع اَبلاغ کے ذخِیرے طائرانہ جائزہ لیں۔ گاسپل میڈیا کی موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔ بہت سارے تصویری خاکے آپ انجیلی فن پاروں کی کتاب میں ڈھونڈ سکتے ہیں اور اِستعمال کر سکتے ہیں۔

نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا آپ کو مانِندِ مسِیح تدرِیس کے اُصُولوں کو سِیکھنے اور لاگُو کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

شائع کرنا