نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان کا طریقہ استعمال


آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان، کا طریقہ استعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان، کا طریقہ استعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان کا طریقہ استعمال

یہ وسیلہ کِس کے لیے ہے؟

یہ وسیلہ کلیسیا کے ہر فرد اور خاندان کے لیے ہے۔ یہ آپ کو اِنجیل سِکھانے میں مدد دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے—چاہے بذاتِ خُود یا اپنے خاندان کے ساتھ۔ اگر آپ نے ماضی میں باقاعدگی سے اِنجیل کا مُطالعہ نہیں کیا تو، یہ وسیلہ آغاز کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی اِنجیل کے مُطالعہ کی اچھی عادت کے حامل ہیں تو، یہ مواد زیادہ معنی خیز تجربات حاصل کرنے میں آپ کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

شبیہ
میاں بیوی صحائف کا مطالعہ کرتے ہوئے

مجھے یہ مواد کِس طرح استعمال کرنا چاہیے؟

اِس وسیلہ کو کسی بھی ایسے طریقے سے استعمال کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہے۔ یہ آپ کے ذاتی اور خاندانی مُطالعہِ صحائف کے لیے ہدایت نامہ یا معاون دستاویز کے طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اِسے خاندانی شام کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اِس کے خاکے نئے عہد نامے میں پائے جانے والے اہم اُصولوں کی نشاندہی کرتے ہیں، افراد اور خاندانوں کے لیے مُطالعہِ صحائف کے خیالات اور سرگرمیاں تجویز کرتے ہیں، اور آپ کے تاثرات کو قلمبند کرنے کی جگہ فراہم کرتے ہیں۔

آ، میرے پِیچھے ہو لے کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہے کہ یہ اُن اچھی چِیزوں کا متبادل یا مقابل بنے جو آپ پہلے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ خُدا کے کلام کے اپنے مُطالعہ کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے لیے رُوح کی ہدایت کی پیروی کریں۔

یہ وسیلہ کلیسیا میں ہونے والے کاموں سے کیسے مطابقت رکھتا ہے؟

اِس مواد میں دیے گئے خاکے ہفتہ وار پڑھائی کے جدول کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں۔ آمیرے پیچھے ہو لے وسائل برائے پرائمری، سبت سکول، اور ہارونی کہانتی جماعتیں اور انجمنِ دختران کی کلاسیں یکساں جدول کی پیروی کرتے ہیں گھر میں اِنجیل سیکھنے اور اِس کے موافق جینے کی آپ کی کوششوں میں معاونت کرنے کے لیے، کلیسیائی معلمین آپ کو گھر پر زیرِ مُطالعہ صحائفی حوالہ جات کے بارے میں آپ کے تجربات، خیالات، اور سوالات کا اشتراک کرنے کا مواقع فراہم کریں گے۔

کیوں کہ سبت سکول مہینے میں صرف دو بار پڑھائی جاتی ہے، تاہم سبت سکول کے معلمین ہفتہ وار جدول کو پورا کرنے کے لیے ایک خاکہ چھوڑنے یا دو خاکوں کو اکٹھا مِلانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنا اُن ہفتوں کے لیے بھی ضروری ہوسکتا ہے جب کلیسیا کی باقاعدہ عبادات المیخی کانفرنس یا دُوسری وجوہات کی بناء پر منعقد نہ ہوں۔ اُن ہفتوں کے دوران آپ کو گھر میں نئے عہد نامے کا مُطالعہ جاری رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

کیا مجھے جدول کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے؟

جدول آپ کو نئے عہد نامہ کو سال کے آخر تک ختم کرنے میں مدد دے گا۔ مزید برآں، دُوسروں کی مانند یکساں جدول کی پیروی کرنا گھر پر، کلیِسیا میں اور دیگر مقامات پر با معنی تجربات پانے کی راہ نمائی کر سکتا ہے۔ لیکن خود کو اِس کا پابند محسوس نہ کریں؛ جدول مخص آپ کی رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ انفرادی اور خاندانی طور پر اِنجیل سیکھ رہے ہیں۔

شائع کرنا