نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
مارچ ۶–۱۲۔ متّی ۹–۱۰؛ مرقس ۵؛ لُوقا ۹: ”اِن بارہ کو یِسُوع نے بھیجا“


”مارچ ۶–۱۲۔ متّی ۹–۱۰؛ مرقس ۵؛ لُوقا ۹: ’اِن بارہ کو یِسُوع نے بھیجا‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”مارچ ۶–۱۲۔ متّی ۹–۱۰؛ مرقس ۵؛ لُوقا ۹:،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یِسُوع پطرس کو مُقرِّر کرتے ہوئے

مارچ ۶–۱۲

متّی ۹–۱۰؛ مرقس ۵؛ لُوقا ۹

”اِن بارہ کو یِسُوع نے بھیجا“

اِس خاکہ میں مُطالعہ کی تجاویز کا مقصد صحائف میں شخصی معانی تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ اَلبتہ، اُنھیں شخصی مُکاشفے کی جگہ نہیں لینا چاہیے جو آپ پر نازِل ہو سکتے ہیں کہ کون سے اِقتباسات کا مُطالعہ کیا جائے یا اُن کا مُطالعہ کیسے کِیا جائے۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

یِسُوع کے مُعجِزوں کی شہُرت تیزی سے پھیل رہی تھی۔ لوگ بھِیڑ کی شکل میں اپنی بِیماریوں سے نجات کی اُمِید میں، اُس کے پِیچھے ہولیے۔ لیکن جب نجات دہندہ نے بھِیڑ کو دیکھا تو، اُس نے اُن کی جِسمانی بِیماریوں سے بڑھ کر اُن میں کچھ دیکھا۔ اُن پر ترس کھا کر، وہ اُسے ”اُن بھیڑوں کی مانِند جِن کا چرواہا نہ ہو“ نظر آئے (متّی ۹:‏۳۶)۔ ”فصل تو بہُت ہے،“ اُس نے مشاہدہ کیا، ”لیکِن مزدور تھوڑے ہیں“ (متّی ۹:‏۳۷)۔ پھِر اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں کو پاس بُلاکر، ”اُن کو اِختیّار بخشا“، اور اُن کو ”اِسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے پاس“ منادی اور خِدمت گُزاری کے لیے بھیجا (متّی ۱۰:‏۱، ۶)۔ آسمانی باپ کے بچّوں کی خِدمت کے لیے آج مزدوروں کی ضرُورت بھی اُتنی ہی زیادہ ہے۔ بارہ رَسُول آج بھی ہیں، لیکن اب یِسُوع مسِیح کے شاگِرد پہلے سے کہیں زیادہ ہیں—اَیسے لوگ جو ساری دُنیا میں مُنادی کر سکتے ہیں کہ، ”آسمان کی بادِشاہی نزدِیک آ گئی ہے“ (متّی ۱۰: ۷

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۹:‏۱۸–۲۶؛ مرقس ۵:‏۲۲–۴۳

”ڈرو مت، صرف اِیمان لاؤ۔“

جب یائِیر نے سب سے پہلے یِسُوع سے کہا کہ وہ اُس کی بیٹی کو شِفا دے، جو ”مَرنے کو ہے،“ یائِیر نے فوری لیکن پُراُمِید لہجے میں کہا: ”تُو آ کر اپنے ہاتھ اُس پر رکھ تاکہ وہ اچّھی ہو جائے، … اور زِندہ رہے“ (مرقس ۵:‏۲۳)۔ لیکن جب وہ جا رہے تھے تو ایک قاصد نے یائِیر سے آ کر کہا کہ بُہت دیر ہو چُکی ہے:”تیری بیٹی مَر گئی ہے: اب اُستاد کو کیوں تکلِیف دیتا ہے؟“ (آیت ۳۵)۔ اِسی طرح، مرقس ۵:‏۲۵–۳۴ میں، بیان کی گئی عورت کے لیے شاید بہت دیر لگ گئی ہو، جو ۱۲ برس سے کسی بِیماری میں مُبتلا تھی۔

جب آپ اِن واقعات کو پڑھتے ہیں تو، آپ اَیسی باتوں کے بارے میں غور کر سکتے ہیں جنھیں آپ کی زِندگی یا آپ کے خاندان میں شِفا یابی کی ضرُورت ہے—بشمول وہ باتیں جو شاید لگتا ہو کہ ”مَرنے کو ہوں “یا شِفا کے لیے بہت دیر ہو چُکی ہو۔ اِن واقعات کی بابت کون سی بات آپ کو متاثر کرتی ہے؟ اِس پر بھی توجہ دیں کہ یِسُوع اُس عورت کو اور یائِیر کو کیا کہتا ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ آپ سے کہہ رہا ہے؟

مزید دیکھیے لُوقا ۸:‏۴۱–۵۶; رسل ایم نیلسن، ”اپنی اپنی زِندگیوں میں یِسُوع مسِیح کی قُدرت کو لے کر آنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۳۹–۴۲؛ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: گورڈن بی ہنکلی (۲۰۱۶)، ۳۳۳–۴۲۔

شبیہ
عَورت یِسُوع کی پوشاک کا کِنارہ چُھو رہی ہے

خُداوند پر توّکل، از لز لیمن سِونڈل

متّی ۱۰؛ لُوقا ۹:‏۱–۶

خُداوند نے اپنے خادِموں کو اپنا کام کرنے کا اِختیّار بخشا ہے۔

یِسُوع نے جو ہدایات متّی ۱۰ میں اپنے رسُولوں کو دی تھیں ہم پر بھی لاگُو ہو سکتی ہیں، کیوں کہ ہم سب بھی خُداوند کے کام میں شامل ہیں۔ مسِیح نے اپنے رسُولوں کو اُن کے کارِ تبلیغ کی تکمیل میں مدد کے لیے کون سا اِختیّار بخشا؟ جس کام کی بُلاہٹ آپ کو سونپی گئی ہے اُس کو انجام دینے کے لیے آپ اُس کی قُدرت تک کیسے رسائی پا سکتے ہیں؟ (دیکھیں ۲ کُرنتھِیوں ۶:‏۱–۱۰؛ عقائد اور عہود ۱۲۱:‏۳۴–۴۶

جب آپ اُس حُکم کو پڑھتے ہیں جو مسِیح نے اپنے رسُولوں کو دیا، تو آپ کو اُس کام کے بارے میں تاثرات مِل سکتے ہیں جو خُداوند آپ سے کروانا چاہتا ہے۔ درج ذیل خاکہ آپ کو اپنے خیالات کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے:

متّی ۱۰

مُجھ پر نازِل ہونے والی ترغِیبات

نجات دہندہ نے اپنے شاگِردوں کو اِختیّار بخشا۔

خُدا مُجھے اپنا کام کرنے کے لیے ضروری اِختیّار بخشے گا۔

مزید دیکھیں مرقس ۶:‏۷–۱۳؛ اِیمان کے اَرکان ۱:‏۶؛ لُغتِ بائِبل ”رسُول،“؛ ”یِسُوع مُنادی کرنے اور دُوسروں کو برکت دینے کے واسطے بارہ رسُولوں کو بُلاتا ہے Jesus Calls Twelve Apostles to Preach and Bless Others“ (وِیڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

متّی ۱۰:‏۱۷–۲۰

جب مَیں خُداوند کی خدمت میں ہوتا ہُوں، تو وہ مُجھے کلام کرنے کا اِلہام بخشے گا۔

خُداوند جانتا تھا کہ اُس کے شاگِردوں پر ظلم و ستم ڈھایا جائے گا اور اُن سے اِیمان کے بارے میں پُوچھا جائے گا—کُچھ اِسی طرح کا سامنا آج کے شاگِردوں کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اُس نے شاگِردوں سے وعدہ کیا کہ وہ رُوح کے وسِیلے سے جان لیں گے کہ کیا کہنا ہے۔ کیا آپ نے کبھی اِس اِلہٰی وعدے کی تکمیل کا اپنی زِندگی میں تجربہ کیا ہے، شاید تب جب آپ نے اپنی گواہی دی ہو، کسی کو برکت دی ہو، یا کسی سے گفتگو کی ہو؟ اپنے تجربات و مُعاملات کا ذِکر کسی عزیز کے ساتھ کرنے یا اُنھیں روز نامچے میں تحریر کرنے کے بارے میں غور فرمائیں۔ آپ کو کیا کرنے کی ترغیب ملتی ہے تاکہ آپ کو اِس طرح کے تجربات زیادہ سے زیادہ ہو سکیں؟

مزید دیکھیں لُوقا ۱۲:‏۱۱–۱۲؛ عقائد اور عہُود ۸۴:‏۸۵۔

متّی ۱۰:‏۳۴–۳۹

یِسُوع کا اِس بات سے کیا مطلب تھا کہ ”مَیں زمِین پر صُلح کرانے نہیں بلکہ تلوار چلوانے آیا ہُوں“؟

بزرگ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن نے سِکھایا: ”مجھے یقین ہے کہ جب آپ نے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو قبُول کیا اور اُس کے ساتھ عہد میں داخل ہوئے تو آپ میں سے بہتیروں کو باپ اور ماں، بھائیوں اور بہنوں نے مُسترد اور بے دخل کر دیا ہو گا۔ کسی نہ کسی طرح سے، مسِیح کے لیِے آپ کی اعلیٰ محبّت نے اُن رِشتوں کی قُربانی کاتقاضا کِیا ہے جو آپ کو پیارے تھے، اور آپ نے بہت سے آنسو بہائے ہیں۔ پھر بھی آپ اپنی بھرپُور محبّت کے باعث، خُدا کے بیٹے سے شرم سار ہُوئے بغیر، اِس صلیب کے نیچے ثابت قدمی سے قائم و دائم ہیں“ (”اپنی اپنی زِندگی کی کھوج،“ انزائن، مارچ ۲۰۱۶، ۲۸)۔

نجات دہندہ کی پیروی کرنے کے لیے قرِیبی رِشتوں کو کھونے کی یہ آمادگی اِس وعدہ کے ساتھ وابستہ ہے کہ ”جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوتا ہے اُسے بَچائے گا“ (متّی ۱۰:‏۳۹

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

مرقس ۵:‏۲۲–۴۳۔جب آپ کا خاندان اِس واقعہ کو ایک ساتھ پڑھتا ہے، تو آپ خاندان کے افراد سے پُوچھنے کے لیے رُک سکتے ہیں کہ وہ کیسا محسُوس کریں گے اگر وہ یائِیر، اُس عَورت، یا اِس واقعہ میں شامِل دُوسرے لوگ ہوں۔ آپ اِس واقعہ کی تصویریں بھی دِکھا سکتے ہیں، جیسا کہ اِس خاکہ میں ہیں۔ یہ تصویریں اِن کہانیوں میں لوگوں کے اِیمان کی کیسے عکاسی کرتی ہیں؟ (یہ وِیڈیوز ”یِسُوع یائِیر کی بیٹی کو زِندہ کرتا ہے Jesus Raises the Daughter of Jairus“ اور”یِسُوع اِیمان دار عَورت کو شِفا دیتا ہے Jesus Heals a Woman of Faith“بھی دیکھیں ChurchofJesusChrist.org۔) آپ اپنے خاندان کو درپیش بعض مسائل پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ ہم اُس کے اَلفاظ کو کیسے اپنا سکتے ہیں، ” ڈرو مت ، صرف اِیمان لاؤ“؟ مرقس ۵:‏۳۶۔

متّی ۱۰:‏۳۹؛ لُوقا ۹:‏۲۳–۲۶”جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوتا ہے اُسے بچائے گا“ سے کیا مُراد ہو سکتی ہے؟ (متّی ۱۰:‏۳۹)۔ شاید خاندان کے افراد اِن آیات میں یِسُوع کی تعلیمات کو بیان کرنے والے تجربات کا ذِکر کر سکتے ہیں۔

متی ۱۰:‏۴۰۔آپ اور آپ کا خاندان جدید دَور کے رسُولوں کی ہدایات کو پانے اور اِس پر عمل کرنے کے لیِے کیا کر رہے ہیں؟ اُن کی مشورت کی پیروی کرنے سے ہم کیسے یِسُوع مسِیح کے قریب تر ہو جاتے ہیں؟

لوقا ۹:‏۶۱–۶۲۔اپنا ہاتھ ہل پر رکھ کر پِیچھے دیکھنے کا کیا مطلب ہے؟ کیوں یہ رویہ ہمیں خُدا کی بادشاہی کے لائِق نہِیں ٹھہراتا؟

مزید تجاویز برائے تدرِیسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت ”When Faith Enduresرہے جب ایمان قائمگیت، نمبر ۱۲۸۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

رُوح کی سُنیں۔ مُطالعہ کرتے وقت، اپنے خیالات اور احساسات پر دھیان لگائیں (دیکھیں عقائد اور عہود ۸:‏۲–۳)، چاہے وہ پڑھے جانے والے مواد سے مُختلف ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ تاثرات ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جو خُدا چاہتا ہے کہ آپ جانیں اور کریں۔

شبیہ
یِسُوع لڑکی کو بسترِ مرگ سے اُٹھاتا ہے

تلیتا قُومی، از اِیوا کولیوا ٹمتھی

شائع کرنا