نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
فروری ۲۸–مارچ ۵۔ متّی ۸؛ مرقس ۲–۴؛ لُوقا ۷: ”تیرے اِیمان نے تُجھے بچا لِیا ہے“


”فروری ۲۸–مارچ ۵ متّی ۸؛ مرقس ۲–۴؛ لُوقا ۷: ’تیرے اِیمان نے تُجھے بچا لِیا ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”فروری ۲۸–مارچ ۵ متّی ۸؛ مرقس ۲–۴؛ لُوقا ۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یِسُوع مفلُوج کو شِفا دیتا ہے

فروری ۲۸–مارچ ۵

متّی ۸؛ مرقس ۲–۴؛ لُوقا ۷

”تیرے اِیمان نے تُجھے بچا لِیا ہے“

مُحتاط رہیں کہ صحائف کے اپنے مُطالعہ میں جلدبازی نہ کریں۔ سنجِیدگی سے غور و فکر کے لیے وقت نِکالیں، چاہے اِس کا مطلب ہو کہ آپ کے پاس ہر آیت کو پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ غور و فکر کے یہ لمحات اکثر ذاتی مُکاشفہ کی جانب راہ نُمائی کرتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

نئے عہد نامے کے واضح پیغامات میں سے ایک یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح شافی ہے۔ نجات دہندہ کےِبیماروں اور مُصِیبت زدوں کو شِفا دینے کےبہت سے واقعات ہیں—تپ دق میں مُبتلا عورت سے لے کر ایک بیوہ کے بیٹے تک جو مر گیا تھا۔ جِسمانی شِفا پر کیوں زور دیا جاتا ہے؟ اِن مُعجِزات میں ہمارے لیے کیا کیا پیغامات ہوسکتے ہیں؟ یقینی طور پر ایک واضح پیغام یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح خُدا کا بَیٹا ہے، جسے ہماری جِسمانی تکلیفوں اور خامیوں سمیت، تمام چِیزوں پر اِختیّار ہے۔ لیکن شک کرنے والے فقیوں سے کہے گئے اُس کے اَلفاظ میں ایک اور مفہوم ملتا ہے: ”کہ تُم جانو کہ اِبنِ آدم کو زمِین پر گُناہ مُعاف کرنے کا اِختیّار ہے“ (مرقس ۲:‏۱۰)۔ لہذا جب آپ کسی نابینا شَخص یا کوڑھی کی شِفا کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو آپ—رُوحانی اور جسمانی دونوں—شِفا کے بارے میں تصور کرسکتے ہیں جو آپ مُنّجی سے پا سکتے ہیں اور اُس کو یہ کہتا ہوا سُن سکتے ہیں، ”تیرے اِیمان نے تُجھے بچا لِیا ہے“ (لُوقا ۷:‏۵۰

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۸؛ مرقس ۲–۳؛ لُوقا ۷

مُنّجی کم زوریوں اور بِیماریوں کو شِفا بخش سکتا ہے۔

اِن چند اَبواب میں مُنّجی کی مُعجِزاتی شِفا کی بہت سی مثالیں قلم بند کی گئی ہیں۔ جب آپ اِن شِفاؤں کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، اپنے لیے مُمکنہ پیغامات تلاش کریں۔ آپ خُود سے پُوچھ سکتے ہیں: یہ واقعات اِیمان کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟ یہ واقعات نجات دہندہ کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟ خُدا مُجھے اِس مُعجِزے سے کیا سِکھانا چاہتا ہے؟ ذیل میں چند مثالیں ہیں، اَلبتہ بہت سی اور بھی ہیں:

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”خُداوند کی مرضی اور وقت کو قبُول کرنا،“ لیحونا، اگست ۲۰۱۶، ۱۷–۲۳؛ نِیل ایل اینڈرسن، ”زخمی،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۳–۸۶۔

مرقس ۲:‏۱۵–۱۷؛ لُوقا ۷:‏۳۶–۵۰

یِسُوع مسِیح گُناہ گاروں کو رد کرنے نہیں بلکہ اُنھیں بچانے آیا تھا۔

جب آپ اِن آیات میں فرِیسِیوں اور فقِیہوں کے ساتھ یِسُوع کے سلُوک کے بارے میں پڑھتے ہیں تو، آپ اِس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ آیا آپ خُود کو اِن واقعات میں دیکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کیا آپ کے خیالات اور اعمال کبھی کبھی شمعُون فریسی کی طرح ہیں؟ جِس طرح سے یِسُوع نے گُناہ گاروں کو دیکھا اور جَیسے شمعُون نے فرِیسِیوں کی طرح اُنھیں دیکھا آپ اِس فرق کو کیسے بیان کریں گے؟ غور کریں کہ جو لوگ گُناہ کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں وہ کیسا محسوس کر سکتے ہیں جب وہ نجات دہندہ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جب وہ آپ کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ کیسا محسوس کرتے ہیں؟

آپ اِس بات پر بھی غور کر سکتے ہیں کہ آپ لُوقا ۷:‏۳۶–۵۰میں بیان کردہ عورت کی مانِند کیوں کر ہیں۔ آپ نے کب اُس شفقت اور رحمت کا تجربہ کِیا ہے جو نجات دہندہ نے اُس کو دِکھایا؟ آپ اُس کے اِیمان، محبت اور فروتنی کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں یُوحنّا ۳:‏۱۷؛ لُوقا ۹:‏۵۱–۵۶؛ ڈِیٹر ایف اُکڈورف، ”فضل کی نعمت،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۱۰۷–۱۰۔

متّی ۸:‏۱۸–۲۲؛ مرقس ۳:‏۳۱–۳۵

یِسُوع مسِیح کے شاگِرد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ مَیں اُسے اپنی زِندگی میں اَوّلین درجہ دیتا ہوں۔

اِن آیات میں، یِسُوع نے سِکھایا کہ اُس کے شاگِرد ہونے کا تقاضا ہے کہ ہم اُسے اپنی زِندگی میں اَوّلین درجہ دیں، چاہے اِس ضمن میں بعض اَوقات ہمیں اپنی دِل پسند چِیزوں کو بھی قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ جب آپ اِن حوالہ جات کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، اپنی شاگِردی پر غور کریں۔ نجات دہندہ کو اَوّلین ترجیح دینے کے لیےشاگِردوں کو کیوں مُشتاق رہنا چاہیے؟ یِسُوع کو اَوّلین ترجیح دینے کے لیے آپ کو کون سی چِیز ترک کرنے کی ضرورت ہے؟ (مزید دیکھیں لُوقا ۹:‏۵۷–۶۲۔)

متّی ۸: ۲۳–۲۷؛ مرقس ۴: ۳۵–۴۱

یِسُوع مسِیح کے پاس زِندگی کے طُوفانوں کو ساکت کرنے کی قُدرت ہے۔

کیا آپ نے کبھی سَمُندری طُوفان میں گھرے یِسُوع کے شاگِردوں کی طرح محسُوس کیا ہے—پانی کی لہروں کو کشتی میں بھرتے دیکھ کر پُوچھا ہو، ”اَے اُستاد کیا تُجھے فِکر نہِیں کہ ہم ہلاک ہُوئےجاتے ہیں؟“

مرقس ۴: ۳۵–۴۱ میں، آپ چار سوالات دیکھیں گے۔ ہر ایک کی فہرست بنائیں، اور غور کریں کہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان کے ساتھ زِندگی کی مُشکلات کا مُقابلہ کرنے کے بارے میں یہ آپ کو کیا سِکھاتے ہیں۔ نجات دہندہ آپ کی زِندگی کے طُوفانوں کو کِس طرح ساکت کرتاہے؟

مزید دیکھیں لِیزا ایل ہارکنس، ”ساکت ہو، تھم جا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۸۰–۸۲۔

شبیہ
یِسُوع کشتی میں طُوفان کو ساکت کرتے ہوئے

خَوف سے اِیمان تک، از ہاورڈ لیون

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۸؛ مرقس ۲–۴؛ لُوقا ۷اِن اَبواب میں بیان کردہ مُعجزات کی فہرست بنانے پر غور کریں۔ اُن میں سے چند کی تصاویر بنانے یا تلاش کرنے پر غور کریں (دیکھیں انجیلی فن پاروں کی کتاب یا ChurchofJesusChrist.org)۔ خاندان کا ہر فرد کسی ایک مُعجزے کے بارے میں بتانے اور اِس سے جو کُچھ سیکھتا ہے اُسے بیان کرنے کے لیے تصویروں کا اِستعمال کر سکتا ہے۔ آپ اَیسے مُعجِزات کی چند مثالیں بیان کر سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے ہمارے دَور میں دیکھا یا پڑھا ہے۔

اِن وِیڈیوز کو بھی دیکھیں ”نائِین کی بیوہ Widow of Nain“ اور ”طُوفان کو ساکت کرنا Calming the Tempest”“ (ChurchofJesusChrist.org

متّی ۸:‏۵–۱۳؛ لُوقا ۷:‏۱–۱۰۔صُوبہ دار کے اِیمان کے بارے میں کیا بات تھی جس پر یِسُوعؔ نے تعجُّب کِیا؟ ہم یِسُوع مسِیح پر اَیسے اِیمان کا اِظہار کیسے کر سکتے ہیں؟

مرقس ۲:‏۱–۱۲۔باب ۲۳: آدمی جو چل نہیں سکتا تھا“ (نئے عہد نامہ کی کہانیوں میں، ۵۷–۵۸، یا ChurchofJesusChrist.org پر مُتعلقہ وِیڈیوز) آپ کے خاندان کی مرقس ۲:‏۱–۱۲ پر بحث و تفہِیم میں مدد کر سکتی ہیں۔ (ChurchofJesusChrist.org پر یہ وِیڈیو بھی دیکھیں ”یِسُوع مفلُوج آدمی کو شِفا دیتا اور گُناہ مُعاف کرتا ہے۔ Jesus Forgives Sins and Heals a Man Stricken with Palsy“) ہم اُس آدمی کے دوستوں کی مانند کیسے بن سکتے ہیں جو چل نہیں سکتا تھا؟ ہمارا اَیسا دوست کون رہا ہے؟

مرقس ۴:‏۳۵—۴۱۔کیا یہ واقعہ خاندان کے افراد کی مدد کر سکتا ہے جب وہ خَوف محسُوس کرتے ہیں؟ شاید وہ آیت ۳۹ پڑھ سکیں ہیں اور ایسے تجربات کا ذِکر کر سکیں ہیں جب نجات دہندہ نے پریشانی یا خَوف کے وقت اِطمِینان محسُوس کرنے میں اُن کی مدد فرمائی۔

بچّے تصُّور کرنا پسند کریں گے کہ وہ طُوفانی سَمُندر میں کشتی پر سوار ہیں جب کہ کوئی مرقس ۴:‏۳۵—۴۱ پڑھتا ہے۔ پھر، جب کوئی آیت ۳۹ پڑھتا ہے، تو وہ پُرسکُون سَمُندر میں کشتی پر سوار ہونے کا تصُّور کر سکتے ہیں۔ آپ نجات دہندہ کا اِطمِینان پانے کے لِیے مِل کر گِیت بھی گا سکتے ہیں، مثال کے طور پر ” مالک طوفان اُٹھا چاہتا ہے Master, the Tempest Is Raging“ (گیت، نمبر ۱۰۵)۔ گِیت کے کون سے بول ہمیں یِسُوع کے عطا کردہ اِطمِینان کے بارے میں سِکھاتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت ”مالک طوفان اُٹھا چاہتا ہےMaster, the Tempest Is Ragingگیت، نمبر ۱\۰۵۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

میسر اور قابلِ دسترس ہوں۔ بعض بہترین تدریسی مواقع خاندانی اَفراد کے دلوں میں جنم لینے والے سوالات یا خدشات سے شُروع ہوتے ہیں۔ اپنے قول و فعل کے ذریعے سے خاندان کے اَفراد کو بتائیں کہ آپ اُن کی بات کو سُننے کے مُشتاق ہیں۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۶۔)

شبیہ
چھت سے چارپائی پر اُتارے گئے مفلُوج آدمی کے ساتھ یِسُوع

مسِیح اور مفلُوج آدمی، از جے کرک رچرڈز

شائع کرنا