نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
مارچ ۲۰–۲۶۔ متّی ۱۳؛ لُوقا ۸؛ ۱۳: ”جِس کے کان ہوں وہ سُن لے“


”مارچ ۲۰–۲۶۔ متّی ۱۳؛ لُوقا ۸؛ ۱۳: ’جِس کے کان ہوں وہ سُن لے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”مارچ ۲۰–۲۶۔ متّی ۱۳؛ لُوقا ۸؛ ۱۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
کٹائی کے لیے تیار فصل

مارچ ۲۰–۲۶

متّی ۱۳؛ لُوقا ۸؛ ۱۳

”جِس کے کان ہوں وہ سُن لے“

جب آپ متّی ۱۳ اور لُوقا ۸؛ ۱۳ کو پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ آپ اِن تَمثِیلوں میں مُنّجی کی تعلیمات کو ”سُننے“ کے لیے اپنے آپ کو کِس طرح تیار کریں گے۔ آپ اپنی زِندگی میں اِن تعلیمات کے اطلاق کے لیے کیا کریں گے؟

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

نجات دہندہ کی سب سے یادگار تعلیمات میں سے بعض سادہ کہانیوں کی صُورت میں تھیں جو تَمثِیلیں کہلاتی ہیں۔ یہ عام چِیزوں یا واقعات کے بارے میں مخص دِل چسپ قِصّوں سے کہیں بڑھ کر تھیں۔ اِن میں خُدا کی بادِشاہی کی بابت اُن کے واسطے گہری سَچّائیاں موجُود تھیں جو رُوحانی طور پر اِن بھیدوں کو سمجھنے کے لیے تیار تھے۔ نئے عہد نامہ میں درج پہلی تَمثِیلوں میں سے ایک—بیج بونے والے کی تَمثِیل (دیکھیں متّی ۱۳:‏۳–۲۳)—ہمیں دعوت دیتی ہے کہ خُدا کا کلام پانے کے لیے اپنی تیاری کی جانچ کریں۔ ”کیوں کہ جو پائے گا،“ یِسُوع نے اعلان کیا، ”اُسے دِیا جائے گا اور اُس کے پاس زیادہ ہو جائے گا“ (ترجمہ از جوزف سمتھ، متّی ۱۳:‏۱۰ [میں متّی ۱۳:‏۱۲، زیریں حاشِیہ ا])۔ لہٰذا جب ہم نجات دہندہ کی تَمثِیلوں—یا اُس کی تعلیمات میں سے کسی کا بھی مُطالعہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں—تو اپنے دِلوں کی جانچ سے اور یہ طے کرنے سے درست اِبتدا ہوسکتی ہے کہ آیا ہم خُدا کے کلام کو ”اچھّی زمِین“ (متّی ۱۳:‏۸) دے رہے ہیں جس میں وہ بڑھے، کھِلے، پھلے پھُولے، اور ایسے پھل پیدا کرے جو ہمارے اپنے لیے اور ہمارے خاندان کے لیے کثرت سے برکت کا باعِث بنے۔

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۱۳:‏۳–۲۳؛ لُوقا ۸:‏۴–۱۵؛ ۱۳:‏۶–۹

خُدا کا کلام پانے کے لیے میرا دِل تیار رہنا چاہیے۔

ایسا کیوں ہے کہ بعض اَوقات ہمارے دِل سچّائی کو قبُول کرتے ہیں، جب کہ دِیگر وقتوں میں ہم اِس کی مزاحمت پر اُتر آتے ہیں؟ بیج بونے والے کی تَمثِیل کو پڑھنے سے اِس کی بابت سوچنے کا اچھّا موقع مل سکتا ہے کہ آپ خُداوند کی طرف سے سَچّائی کو کیسے قبُول کرتے ہیں۔ متّی ۱۳ کی آیات ۳–۸ کا آیات ۱۸–۲۳ میں دی گئی تشریحات سے موازنہ کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے اندر ”اچھّی زمِین“ تیار کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ایسی کون سی کُچھ ”جھاڑِیاں“ ہوسکتی ہیں جو آپ کو خُدا کے کلام کو حقیقی معنوں میں سُننے اور اِس پر عمل کرنے سے روکتی ہیں؟ آپ اِن ”جھاڑیوں“ پر کیسے غالب آسکتے ہیں؟

اِس تَمثِیل کا مُطالعہ آپ پر اَثر انداز بھی ہو سکتا ہے کہ آپ لُوقا ۱۳:‏۶–۹ میں اِس تَمثِیل کو کیسے پڑھتے ہیں۔ وہ ”پھل“ کیا ہے جو خُداوند ہم سے چاہتا ہے۔ ہم اپنی اپنی زمِین کو کیسے زرخیز بنائیں تاکہ ہم ”پھل لائیں“؟

مزید دیکھیں مضایاہ ۲:‏۹؛ ایلما ۱۲:‏۱۰–۱۱؛ ۳۲:‏۲۸–۴۳؛ ڈیلن ایچ اوکس، ”بِیج بونے والے کی تَمثِیل،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۳۲–۳۵۔

متّی ۱۳:‏۲۴–۳۵، ۴۴–۵۲؛ لُوقا ۱۳:‏۱۸–۲۱

یِسُوع کی تَمثِیلوں سے مُجھے اُس کی کلیسیا کی بڑھوتی اور تقدیر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

نبی جوزف سمتھ نے سِکھایا کہ متّی ۱۳ میں دی گئی تَمثِیلیں آخری ایّام کی کلیسیا کی بڑھوتی اور تقدیر کو بیان کرتی ہیں۔ آپ نبی کے فرمودات کا جائزہ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: جوزف سمتھ (۲۰۰۷)، ۲۹۳–۳۰۳ میں لے سکتے ہیں، جب آپ غور و فکر کرتے ہیں کہ درج ذیل تَمثِیلیں خُداوند کی کلِیسیا کے بارے میں آپ کو کیا سِکھاتی ہیں:

اِن تَمثِیلوں پر غَور کرنے کے بعد، آپ مسِیح کی آخِری ایّام کی کلیسیا کے کام میں زیادہ سے زیادہ حِصّہ لینے کے لیے کیا اِلہام پاتے ہیں؟

راہ نُمائے صحائف کو بھی دیکھیں، ”خُدا کی بادِشاہت یا آسمان کی بادِشاہی،“ ”تَمثِیل،“ ChurchofJesusChrist.org۔

شبیہ
موتی

یِسُوع مسِیح کی اِنِجیل ”بیش قِیمت موتی“ ہے (متّی ۱۳:‏۴۶

متّی ۱۳:‏۲۴–۳۰، ۳۶–۴۳

راست بازوں کو بدکاروں کے درمیان میں دُنیا کے آخِر تک پرورِش پانا ہے۔

اِس تَمثِیل کا تجزیہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اِس کی تصویر بنائی جائے اور متّی ۱۳:‏۳۶–۴۳ اور عقائد اور عہُود ۸۶:‏۱–۷ میں پائی جانے والی تشریحات کے ساتھ پُر کی جائیں۔ کڑوے دانے ”وہ زہریلی گھاس ہے، جو بالیوں میں تبدیل ہونے تک گیہُوں کی مانِند نظر آتی ہیں“ (لُغتِ بائِبل، ”کڑوے دانے“)۔ دُنیا میں بدکاری کے باوجود بھی اِس تَمثِیل کی کون سی سَچّائیاں آپ کو دِین دار رہنے کی ترغیب دیتی ہیں؟

لُوقا ۸:‏۱–۳

”بعض عَورتوں“ نے کِس طرح نجات دہندہ کی خِدمت کی؟

”خواتین شاگِردوں نے یِسُوع اور بارہ کے ساتھ سفر کیا، [یِسُوع] سے رُوحانی طور پر سیکھتے ہوئے اور مادّی طور پر اُس کی خِدمت کرتے ہوئے۔ … یِسُوع کی خِدمت—اُس کی اِنجِیل کی بشارت اور اُس کی شِفا بخش قوت کی برکات پانے کے علاوہ—اِن خواتین نے اپنا مال اور اپنی عقیدت مندی نذر چڑھا کر، اُس کی خِدمت کرتی تھیں“ (میری بادِشاہی کی بیٹیاں [۲۰۱۷]، ۴)۔ نجات دہندہ کی پیروکار عَورتیں اُس کی زبردست گواہ بھی تھیں (دیکھیں لِنڈا کے برٹن، ”بعض عورتیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۱۲–۱۵)۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۱۳۔جب آپ کے خاندانی اَرکان نجات دہندہ کی تَمثِیلیں پڑھیں تو، ایسی چِیزوں یا حالات کا اِستعمال کریں کہ جن سے وہ واقف ہیں اپنی تَمثِیلیں خلق کرنے سے لطف اُٹھا سکتے ہیں جو آسمان کی بادِشاہی (کلیسیا) کے بارے میں یکساں سَچّائیاں سِکھاتی ہیں۔

متّی ۱۳:‏۳–۲۳؛ لُوقا ۸:‏۴–۱۵بِیج بونے والے کی تَمثِیل کو ایک ساتھ پڑھنے کے بعد، آپ کا خاندان اِس طرح کے سوالات پر بحث کر سکتا ہے: کون سی چِیز ہماری ”زمِین“ (ہمارے دلوں) کو ”پتّھریلا“ یا کلام کو ”دبا“ سکتی ہے؟ ہم یہ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہماری زمین اچھی اور پھل دار ہے؟

اگر آپ کے خاندان میں چھوٹے بچّے ہیں تو، خاندان کے اَرکان کو دعوت دینا باعِث مسرت ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے دِلوں کو خُدا کا کلام سُننے کے لیے تیار کرنے کی کردار نگاری کریں اور خاندان کے دیگر افراد اندازہ لگائیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

متّی ۱۳:‏۱۳–۱۶۔آپ اپنے خاندانی اَرکان کی مسِیح کے کلام کوخوشی سے پانے کی اہمیت کو سمجھنے میں کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، ”کان [جو] اُونچا سُنتے ہیں “کا عملی مُظاہرہ کرنے کے واسطے، آپ خاموشی سے متّی ۱۳:‏۱۳–۱۶ کو پڑھتے ہوئے کسِی خاندانی فرد کے کانوں کو ڈھانپ سکتے ہیں۔ اِن آیات سے خاندانی فرد نے کس قدر فہم پایا؟ وہ کون سے طریقے ہیں جِن سے ہم اپنی آنکھیں، کان اور دِلوں کو خدا کے کلام کے لیے کھول سکتے ہیں؟

متّی ۱۳:‏۴۴–۴۶۔اِن تَمثِیلوں میں پائے جانے والے دو آدمِیوں میں کیا بات مُشترک ہے؟ ہماری زِندگیوں میں خُدا کی بادِشاہی کو اَوّلین ترجیح دینے کے لیے فرداً فرداً اور خاندان کی حیثیت سے ہمیں مزید کیا اقدام انجام دینے چاہیے؟

لُوقا ۱۳:‏۱۱–۱۷۔کیا خاندان کے افراد ایسے تجربات سے گُزرے ہیں جِن کی وجہ سے وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ”[خُود کو] اُوپر نہیں اُٹھا سکتے“؟ کیا ہم کسی شخص کو جانتے ہیں جو اِسی طرح محسُوس کرتا ہے؟ ہم کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ نجات دہندہ ہمیں ہماری کم زوریوں سے کیسے ”چُھڑاتا“ ہے؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت ”ہم بو رہے ہیں We Are Sowingگیت، نمبر ۲۱۶۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

صحیفہ یاد کریں۔ صحیفہ کی کسی ایک عبارت کا انتخاب کریں جو خُصوصاً آپ کے خاندان کے لیے معنی خیز ہو، اور خاندانی اَرکان کو اِسے زبانی یاد کرنے کی دعوت دیں۔ بزرگ رچرڈ جی سکاٹ نے سِکھایا، ”زبانی یاد کیا گیا صحیفہ دائمی دوست بن جاتا ہے جو وقت گُزرنے کے ساتھ کم زور نہیں پڑتا“ (”صحائف کی قُدرت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۱، ۶)۔

شبیہ
بیج بونے والا شَخص

بیج بونے والے کی تَمثِیل، از جارج سوپر

شائع کرنا