نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اگست ۱۴–۲۰۔ رُومِیوں ۷–۱۶: ”نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر غالِب آؤ“


”اگست ۱۴–۲۰۔ رُومِیوں ۷–۱۶: ’نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر غالِب آؤ‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اگست ۱۴–۲۰۔ رُومِیوں ۷–۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
قدیم روم کے کھنڈرات

اگست ۱۴–۲۰

رُومِیوں ۷–۱۶

”نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر غالِب آؤ“

رُومِیوں ۷–۱۶ میں سے صرف چند اِنجِیلی اُصُولوں کو اِس خاکہ میں شامِل کِیا گیا ہے، لہذا اپنے آپ کو درج اُصُولوں تک محدود نہ رکھیں۔ مُطالعہ کے دوران میں وارد ہونے والے اِلہام پر دھیان لگائیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

جب اُس نے رُومِیوں کے نام اپنا خط لِکھنا شُروع کِیا تو، پَولُس نے روؔمہ کے کلیسیائی اَرکان کو ”خُدا کے پیارے“ کہہ کر سلام کیا، جو ”مُقدّس ہونے کے لِیے بُلائے گئے تھے۔“ اُس نے تعریف کی کہ اُن کے ”اِیمان کا تمام دُنیا میں شُہرہ ہو رہا [تھا]“ (رُومِیوں ۱:‏۷–۸)۔ اگرچہ پَولُس کے خط کا بیشتر حِصّہ غلط خیالات اور ناقص سلوک کی دُرستگی کی بابت ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ اُن نئے مسِیحی تبدیل شُدگان کو یہ یقین بھی دِلانا چاہتا تھا کہ وہ واقعتاً خُدا کے پیارے تھے۔ اُس کی شفِیق مشورت ہم سب کو فیض یاب کرتی ہے جو خُدا کی محبت کو محسوس کرنے کی کشمکش میں ہیں اور جن کے لیے مُقدّس بننا پہنچ سے باہر لگتا ہے۔ ذہنی ہم آہنگی کے شایستہ اِظہار کے طور پر، پَولُس نے اعتراف کیا کہ وہ بھی کبھی کبھار ایک ”کمبخت آدمی“ کی طرح محسُوس کرتا ہے (رُومِیوں ۷:‏۲۴)، لیکن یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل نے اُسے گُناہ پر غالِب آنے کی قُدرت بخشی ہے (دیکھیے ترجمہ از جوزف سمتھ، رُومِیوں ۷:‏۲۲–۲۷ [ضمیمہِ بائِبل میں])۔ اُس قُدرت کے ساتھ، نجات دہندہ کی مُخلصی بخش قُدرت کے ساتھ، ہم ”بدی پر غالِب“ آ سکتے ہیں—اِس جہان کی بدی پر اور اپنے اندر کی بدی پر—”نیکی کے ساتھ“ (رُومِیوں ۱۲:‏۲۱

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

رُومِیوں ۷–۸

جو لوگ رُوح کی ہدایت میں چلتے ہیں وہ ”مسِیح کے ہم مِیراث“ بن سکتے ہیں۔

حتّیٰ کہ بپتِسما کی رسم کے وسِیلہ ”نئی زِندگی“ میں داخل ہونے کے بعد بھی (رُومِیوں ۶:‏۴)، شاید آپ نے رُومِیوں ۷ میں مذکُورہ اندرُونی تنازعہ کو محسُوس کیا ہو—وہ ”لڑائی“ جو نفسانی آدمی اور ہماری نیک خواہشات کے بِیچ میں ہوتی ہے (رُومِیوں ۷:‏۲۳)۔ لیکن پَولُس نے رُومِیوں ۸:‏۲۳–۲۵​میں اُمِید کی بات بھی کی تھی۔ اِس اُمِید کی کون سی وجوہات آپ کو باب ۸ میں ملتی ہیں؟ آپ اُن نَعمتوں کی تلاش بھی کرسکتے ہیں جو اِس سبب سے نازِل ہوتی ہیں کہ ”خُدا کا رُوح تُم میں بسا ہُوا ہے“ (رُومِیوں ۸:‏۹)۔ آپ اپنی زِندگی میں رُوحُ القُدس کی رفاقت کے مزید مُشتاق کیسے ہوسکتے ہیں؟

رُومِیوں ۸:‏۱۶–۳۹

اُس اَبدی جلال کی نعمت اِس جہاں کے دُکھ دَرد سے کہیں زیادہ ہے۔

پَولُس کے یہ خط لِکھنے کے چند برس بعد، روؔمہ کے مُقدّسین کو خوفناک ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا۔ بمُطابق رُومِیوں ۸:‏۱۶–۳۹ کون سی چِیز ظلم و ستم کا سامنا کرتے وقت اِن مُقدّسین کی مدد کرسکتی تھی؟ یہ اَلفاظ آپ پر اور اُن آزمایشوں پر کس طرح لاگو ہوسکتے ہیں جن کا آپ کو موجوہ صُورت میں سامنا ہے؟

اِن آیات اور بہن لِنڈا ایس ریوز کی مشورت کے درمیان روابط تلاش کریں: ”مَیں نہیں جانتی کہ ہم اتنی زیادہ آزمائشوں کا سامنا کیوں کرتے ہیں، لیکن یہ میرا ذاتی خیال ہے کہ اِس کا انعام نہایت عظیم، نہایت ابدی اور لازوال، نہایت خُوش کن اور ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ بخشش کے دن، ہم اپنے مہربان، پیارے باپ سے کہنا محسوس کر سکتے ہیں، ’کیا یہ سب ضروری تھا؟‘ مُجھے یقین ہے کہ اگر ہم اپنے آسمانی باپ اور نجات دہندہ کی محبّت کی گہرائی کو روزانہ یاد رکھتے اور پہچانتے ہیں، تو ہم اُن کی موجودگی اور اُن کی محبّت کے گھیرے میں دوبارہ واپس جانے کے لیے کُچھ بھی کرنے کو تیار ہوں گے۔ اِس سے کیا فرق پڑتا ہے … یہاں برداشت کی جانے والی تکالیف، کیا پتہ، آخِر میں، یہ آزمایشیں ہمیں ہمارے باپ اور نجات دہندہ کے ساتھ خُدا کی بادِشاہی میں ابدی زِندگی اور سرفرازی کے اہل بنائیں؟“ (”وعدہ کی گئی برکات کے لائق،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۱۱)۔ فیصلہ کریں کہ آپ خُدا کی محبّت کو ”روزانہ یاد رکھنے اور پہچاننے“ کے لیے کیا کریں گے۔

رُومِیوں ۸:‏۲۹–۳۰؛ ۹–۱۱

”پہلے سے مُقرّر کِیا،“ ”برگُزِیدگی،“ اور ”پہلے سے جانا گیا“ سے پَولُس کا کیا مطلب تھا؟

پَولُس نے یہ سِکھانے کے لیے ”پہلے سے مُقرّر،“ ”برگُزِیدگی،“ اور ”پہلے جاننا“ کی اِصطلاحات اِستعمال کیں کہ اِس زِندگی سے پہلے، خُدا نے اپنے بعض بچّوں کو اِسرائِیل کا حِصّہ بننے کے لیے چُنا، اپنے عہد کے لوگ۔ اِس کا مطلب تھا کہ اُنھیں خصُوصی رحمتیں اور ذمہ داریاں نصیب ہوں گی تاکہ وہ دُنیا کے سب لوگوں کو برکت دے سکیں (دیکھیے راہ نُمائے صحائف، “برگُزِیدگی،” scriptures.ChurchofJesusChrist.org)۔ تاہم، پَولُس نے رُومِیوں ۹–۱۱ میں اِس بات پر زور دِیا ہے کہ خُدا کی ساری اُمّت اُس کے عہد کے لوگ بن سکتے ہیں، ہم سب کو اُسی طرح ابدی زِندگی نصِیب ہوتی ہے—یِسُوع مسِیح پر اِیمان اور اُس کے حُکموں کی فرماں برداری کے وسِیلے سے۔

مزید دیکھیں اِفِسیوں ۱:‏۳–۴؛ ۱ پطرس ۱:‏۲؛ ایلما ۱۳:‏۱–۵؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”پہلے سے تقرری،“ topics.ChurchofJesusChrist.org۔

رُومِیوں ۱۲–۱۶

پَولُس مُجھے یِسُوع مسِیح کے حقیقی مُقدّس اور پیروکار بننے کی دعوت دیتا ہے۔

رُومِیوں کے آخِری پانچ ابواب میں مُقدّسین کی حیثیت سے زِندگی گُزارنے کی بابت درجنوں مخصُوص ہدایات ہیں۔ اِن ہدایات کا مُطالعہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دُہرائے گئے موضُوعات کو تلاش کیا جائے۔ آپ پَولُس کی نصیحت کا خلاصہ کیسے کریں گے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ اِس ساری تاکِید کو ایک ساتھ لاگُو نہ کر سکیں، لیکن رُوح آپ کو ایک یا دو اُصُول تلاش کرنے میں مدد کر سکتا ہے جِن پر آپ آج سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ دُعاگو ہوکر اپنے آسمانی باپ کے ساتھ اپنی آرزوؤں کا ذِکر کریں، اور اُس کی مدد کے طلب گار ہوں۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

رُومِیوں ۸:‏۳۱–۳۹۔ہمیں رُومِیوں ۸:‏۳۱–۳۹ میں کیا مِلتا ہے جو سِکھاتا ہے کہ آسمانی باپ اور یِسُوع ہمارے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں؟ ہم نے خُدا کی محبت کو کب محسُوس کیا؟

آیات ۳۸–۳۹ کو واضح کرنے کے لیے، خاندان کے افراد ایسی چِیزوں کی مثالیں تلاش کر سکتے ہیں جنھیں، ہماری اور خُدا کی محبت کی طرح، الگ نہیں کیا جا سکتا۔

شبیہ
باپ اور بیٹی رقص کرتے ہوئے

بُزرگ ولفرڈ ڈبلیو اینڈرسن نے سِکھایا، ”اِنجِیل کا ترنُم [ایک] خوشگوار رُوحانی احساس ہے۔“

رُومِیوں ۹:‏۳۱–۳۲۔بُزرگ ولفرڈ ڈبلیو اینڈرسن کا پیغام ”اِنجِیل کا ترنُم“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۵۴–۵۶؛ مزید دیکھیے وِیڈیو ChurchofJesusChrist.org پر) اِس بات کی وضاحت کرنے میں مدد کرسکتا ہے کہ پَولُس نے شَرِیعَت، اعمال اور اِیمان کے بارے میں کیا تعلیم دی تھی۔ اُس کے وعظ پر بحث کرنے کے بعد، آپ کا خاندان موسیقی کے ساتھ اور اِس کے بغیر رقص کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اِیمان اِنجِیل کی شادمانی کا تجربہ کرنے میں ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے؟

رومیوں ۱۰:‏۱۷۔ پانی کے مُختلِف گلاسوں پر خُدا کے کلام کے ذرائع کےلیبل لگائیں (مثلاً صحائف، شخصی مُکاشفہ، اور مجلِسِ عامہ)۔ بات چِیت کریں کہ خُدا کا کلام ہمارے اِیمان کو کیسے بڑھاتا ہے جب آپ ہر گلاس کو ”اِیمان“ کے لیبل والے برتن میں ڈالتے ہیں۔

رُومِیوں ۱۲۔اپنے آپ کو ”اَیسی قُربانی ہونے کے لِیے نذر کرنا جو زِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندِیدہ ہو“ کا کیا مطلب ہے؟ (آیت ۱

رُومِیوں ۱۴:‏۱۳–۲۱۔آپ کا خاندان ذاتی ترجیحات پر فیصلہ کرنے اور گُفت گُو کرنے کے حوالے سے پَولُس کی نصیحت کا مُطالعہ کرنے سے فیض یاب ہو سکتا ہے۔ شاید آپ جواب دینے کے مناسب طریقوں پر بات کر سکتے ہیں جب دُوسرے لوگ، بشمول خاندان کے افراد، آپ سے مُختلف فیصلہ کرتے ہیں۔ ہم کیسے ”اُن باتوں کے طالِب رہیں جِن سے میل مِلاپ اور باہمی ترقّی ہو“؟ (آیت ۱۹

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت: ”کرتا ہوں محسو س میں پیار اپنے مُنجی کا I Feel My Savior’s Love،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۷۴–۷۵۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

بچّوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اِظہار کرنے دیں۔ ”جب آپ بچّوں کو اِنجیلی اُصول سے متعلق کچھ تخلیق کرنے کی دعوت دیتے ہیں تو، آپ اُس اُصول کو بہتر طور پر سمجھنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔ … اُنھیں تعمیر کرنے، تصویریں بنانے، رنگ بھرنے، لکھنے اور تخلیق کرنے کی اِجازت دیں“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۵

شبیہ
مسِیح اپنے ہاتھ پھیلائے ہُوئے

مُجھ میں قائم رہو، از ڈیل پارسن

شائع کرنا