نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جولائی ۳۱–اگست ۶۔ اعمال ۲۲–۲۸: ”خادِم اور گواہ“


”جولائی ۳۱–اگست ۶۔ اعمال ۲۲–۲۸: ’خادِم اور گواہ‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”جولائی ۳۱–اگست ۶۔ اعمال ۲۲–۲۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
پَولُس قید خانہ میں

جولائی ۳۱–اگست ۶

اعمال ۲۲–۲۸

”خادِم اور گواہ“

رُوحُ القُدس کی سرگوشیاں اکثر دھیمی اور بعض اوقات عارضی ہوتی ہیں۔ اپنے تاثرات کو قلم بند کرنے سے آپ اِن پر مزید گہرائی سے غور و فکر کر سکتے ہیں۔ جب اعمال ۲۲–۲۸ کو پڑھیں، تو آپ پر نازِل ہونے والے خیالات اور احساسات کو قلم بند کریں اور اِن پر غور کرنے کے لیے وقت نِکالیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

”جب ہم فریضہِ خُداوندی ادا کررہے ہوتے ہیں،“ صدر تھامس ایس. مانسن نے وعدہ کیا، ”تب ہم خُداوند کی مدد کے حق دار ٹھہرتے ہیں“ (”سِیکھو، انجام دو، بنو،،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۸، ۶۲)۔ البتہ، ہم ہموار راستہ اور کام یابیوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلہ کے مُستحق نہیں ہوتے۔ اِس کے ثبوت کے لِیے، ہمیں پَولُس رسُول کے علاوہ مزید دیکھنے کی ضرُورت نہیں۔ نجات دہندہ کی جانب سے اُسے یہ کام سپُرد کیا گیا کہ ”قَوموں، بادِشاہوں اور بنی اِسرائیل پر میرا نام ظاہِر کر“ (اعمال ۹:‏۱۵اعمال کے ابواب ۲۲–۲۸ میں، ہم دیکھتے ہیں کہ پَولُس اِس کام کو پُورا کررہا تھا اور اُسے زبردست مُخالفت کا سامنا تھا—اُسے زنجِیروں میں جکڑا گیا، وہ قید خانہ میں ڈالا گیا، اُسے مارا پیٹا گیا، جِس جہاز پر اُسے لے جایا جا رہا تھا وہ طُوفان کی زد میں آ کر تباہ ہوگیا، اور یہاں تک کہ اُسے سانپ نے بھی کاٹا۔ لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یِسُوع ”اُس کے پاس آ کھڑا ہُوا اور کہا خاطِر جمع رکھ،پَولُس“ (اعمال ۲۳:‏۱۱)۔ پَولُس کے تجربات پُرتاثِیر یاد دہانی ہیں کہ خُداوند کا فرمان ہے کہ ”شادمانی کے راگ سے [اُس کی]اِنجِیل کی مُنادی کرنا“ اِس کے ساتھ یہ وعدہ ہے: ”خاطِر جمع رکھ اور شادمان ہو، کیوں کہ مَیں تُمھارے درمیان میں ہُوں“ (عقائد اور عہُود ۲۹:‏۴–۵؛ مزید دیکھیں متّی ۲۸:‏۱۹–۲۰

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

اعمال ۲۲:‏۱–۲۱؛ ۲۶:‏۱–۲۹

یِسُوع مسِیح کے شاگِرد اپنی گواہیوں کا اعلان بڑی دلیری کے ساتھ کرتے ہیں۔

جب پَولُس نے اعمال ۲۲ اور ۲۶ میں درج قوی گواہیوں کا ذِکر کیا، تب وہ رُومی سِپاہِیوں کی قید میں تھا۔ جن لوگوں سے وہ مُخاطب تھا وہ اُس کو موت کی سزا دینے کا اِختیار رکھتے تھے۔ پھر بھی اُس نے بڑی دلیری سے یِسُوع مسِیح اور ”اُس آسمانی رویا“ (اعمال ۲۶:‏۱۹) کی گواہی دینے کا فیصلہ کیا۔ آپ اُس کے اَلفاظ سے کیا اِلہام پاتے ہیں؟ اپنی گواہی کا ذِکر کرنے کے مواقع پر غور کریں۔ مثال کے طور پر، کیا آپ کے دوست جانتے ہیں کہ آپ یِسُوع مسِیح کی بابت کیسا محسُوس کرتے ہیں؟ یا آخِری بار کب آپ نے اپنے خاندان کو بتایا کہ آپ نے اِنجِیل کی گواہی کیسے پائی؟

جب نوجوان جوزف سمتھ کا اُس کی پہلی رویا کے مُتعلق بتانے پر تمسخر اُڑایا گیا، تو جِس طرح پَولُس نے اپنی رویا کی گواہی دی وہ اُس کا گروِیدہ ہوگیا (دیکھیں جوزف سمتھ—تارِیخ ۱:‏۲۴–۲۵)۔ جوزف سمتھ نے پَولُس سے کیا سِیکھا اِس کا خلاصہ آپ کیسے بیان کریں گے؟ آپ یِسُوع مسِیح کے اِن دو گواہوں سے کیا سِیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں، نِیل ایل اینڈرسن، ”ہم مسِیح کی بابت بات کرتے ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۸۸–۹۱۔

اعمال ۲۳:‏۱۰–۱۱؛ ۲۷:‏۱۳–۲۵، ۴۰–۴۴

خُداوند اُن سب کے ساتھ ہے جو اُس کی خدمت کرنے میں مگن ہیں۔

جیسا کہ پَولُس کی خدمت واضح طور پر ظاہر کرتی ہے، ہماری زِندگی میں مُشکلات اِس بات کی علامت نہیں ہیں کہ خُدا ہمیں یا جو کام ہم کر رہے ہیں اُسے ناپسند کرتا ہے۔ در حقیقت، بعض اوقات مُشکلات کے دوران میں ہم اُس کی مدد کو سب سے زیادہ شِدت سے محسُوس کرتے ہیں۔ پَولُس کی خدمت کے بارے میں جو کچھ آپ نے حال ہی میں پڑھا ہے اُس پر نظرثانی کرنا اور اُن چیزوں کی فہرست بنانا جو اُس نے برداشت کیں موّثر ہوسکتا ہے (دیکھیں، مثال کے طور پر، اعمال ۱۴:‏۱۹–۲۰؛ ۱۶:‏۱۹–۲۷؛ ۲۱:‏۳۱–۳۴؛ ۲۳:‏۱۰–۱۱؛ ۲۷:‏۱۳–۲۵، ۴۰–۴۴)۔ خُداوند اُس کے ساتھ کیسے کھڑا تھا؟ وہ آپ کے ساتھ کیسے کھڑا ہُوا ہے؟

اعمال ۲۴:‏۲۴–۲۷؛ ۲۶:‏۱–۳، ۲۴–۲۹؛ ۲۷

خُدا کے بندوں کی باتوں پر دھیان دینے میں سلامتی اور صُلاح ہے۔

اپنی پوری خدمت کے دوران، پَولُس نے یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی پُرزور گواہی دی۔ بہت سے لوگوں نے اُس کی گواہی کو قبُول کیا، لیکن سب نے ایسا نہیں کیا تھا۔ جب آپ اعمال ۲۴:‏۲۴–۲۷ اور اعمال ۲۶:‏۱–۳، ۲۴–۲۹ کو پڑھیں تو، اَیسے اَلفاظ اور فقرےتلاش کریں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہودیہ میں درج ذیل رُومی حُکم رانوں نے پَولُس کی تعلیمات پر کیا ردِعمل دیا:

  • فیلِکس

  • فیستُس

  • اگِرپّا بادشاہ

قَیصر کے تختِ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے روم جاتے ہوئے، پَولُس نے یہ پیش گوئی کی کہ جہاز اور اِس کے مُسافروں کو ”تکِلیف اور بہُت نقُصان“ پہنچے گا (اعمال ۲۷:‏۱۰)۔ یہ جاننے کے لِیے کہ پَولُس کے جہاز کے ساتھیوں نے اُس کے انتباہ پر کیا ردِعمل ظاہر کِیا تھا باب ۲۷ پڑھیں۔ کیا آپ کو اُن کے تجربے سے اپنے لیے کوئی سبق مِلتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی اِن لوگوں کی طرح رد عمل ظاہر کیا ہے جب آپ نے کلیسیائی راہ نماؤں کی تعلیمات سنی ہیں؟ اِن طریقوں سے ردِعمل ظاہر کرنے کے چند مُمکنہ نتائج کیا کیا ہیں؟ آپ اُس کے خادِموں کے وسِیلے سے دی گئی خُداوند کی مشورت پر عمل کرنے کے بارے میں اِن واقعات سے کیا سِیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۳۳:‏۱–۲؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”تنبِیہ کی آواز،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۱۰۸–۱۱؛ ”زِندہ نبیوں کی اِطاعت کرو،“ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بنسن (۲۰۱۴)، ۱۴۷–۵۵۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

اعمال ۲۴:‏۱۶۔رُجُوع لانے سے قبل، پَولُس کی خُدا کے خِلاف جارحیت کی ایک طویل تارِیخ تھی۔ لیکن چُوں کہ وہ تَوبہ کرنے پر آمادہ تھا، تاہم وہ یہ کہنے کے قابل ہُوا، ”اِسی لِیے مَیں خُود بھی کوشِش میں رہتا ہُوں کہ، خُدا، اور آدمیوں کے باب میں میرا دِل مُجھے کبھی ملامت نہ کرے“ (مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۵:‏۴–۵)۔ ہم ایسا کیا کرسکتے ہیں کہ خُدا، اور آدمِیوں کے باب میں ہمارا دِل بھی ہمیں کبھی ملامت نہ کرے؟

اعمال ۲۶:‏۱۶–۱۸۔اِن آیات میں، خُداوند نے پَولُس کو کِن چِیزوں کے لیے مُقرّر کیا؟ اِسی طرح کے کاموں کو سر انجام دینے کے لیے ہمیں کون سے مواقع مُیّسر ہیں؟

اعمال ۲۸:‏۱–۹۔کیا آپ کے خاندان میں سے کسی کو سانپ پسند ہیں؟ آپ اُس شخص یا خاندان کے کسی اور فرد سے اعمال ۲۸:‏۱–۹ میں پائے جانے والے واقعات بتانے کا کہہ سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے اِن کہانیوں کی تصویر بنانے یا اِن کی کردار نگاری کرنے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم اِن واقعات سے کون کون سے سبق سِیکھ سکتے ہیں؟ اِن میں سے ایک یہ ہو سکتا ہے کہ خُداوند اپنے خادِموں سے کیے گئے وعدوں کو پُورا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ مرقس ۱۶:‏۱۸ میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا موازنہ پَولُس کے تجربات و مُعاملات کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ آپ حالیہ مجلسِ عامہ میں خُداوند کے خادِموں کی جانب سے کیے گئے کسی ایک وعدہ کے بھی متلاشی ہو سکتے ہیں—شاید ایک ایسا وعدہ جو آپ کے خاندان کے لیے معنی خیز ہو—اور اِس کواپنے گھر میں آویزاں کریں۔ ہم اپنا اِیمان کس طرح ظاہر کر سکتے ہیں کہ یہ وعدہ پُورا ہوگا؟

شبیہ
زہریلا سانپ

خُدا نے پَولُس کی حفاظت کی جب زہریلے سانپ نے اُسے ڈسا۔

اعمال ۲۸:‏۲۲–۲۴۔پَولُس کے زمانے کی کلِیسیا کی طرح (آیت ۲۲ میں جسے ”فِرقہ“ کہا گیا ہے)، آج بھی اکثر کلیسیا کے ”خِلاف بولا“ جاتا ہے۔ جب لوگوں نے نجات دہندہ اور اُس کی کلیسیا کے خِلاف بات کی، تو پَولُس نے کیا جواب دیا؟ ہم پَولُس کے تجربہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت ”میرا مُنجی زندہ ہےMy Redeemer Livesگیت، نمبر ۱۳۵۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

ایسے اُصُولوں پر توجہ مرکُوز کریں جو آپ کے خاندان کے لیے باعثِ برکت ہوں۔ جب آپ صحائف کا مُطالعہ کریں تو اپنے آپ سے پُوچھیں کہ، ”مُجھے کیا سبق حاصل ہُوا ہے جو خاص طور پر میرے خاندان کے لیے معنی خیز ہوگا؟“ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۷۔)

شبیہ
پَولُس اگِرپّا بادِشاہ کے سامنے

پَولُس اگِرپّا بادِشاہ کے سامنے۔ یِسُوع مسِیح کی گواہی کے لیے دلیری، از ڈینیل اے لیوس۔

شائع کرنا