نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جولائی ۲۴–۳۰۔ اعمال ۱۶–۲۱: ”خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لِیے ہم کو بُلایا ہے“


”جولائی ۲۴–۳۰۔ اعمال ۱۶–۲۱: ’خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لِیے ہم کو بُلایا ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”جولائی ۲۴–۳۰۔ اعمال ۱۶–۲۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
پَولُس پہاڑی پر تعلیم دیتے ہوئے

جولائی ۲۴–۳۰

اعمال ۱۶–۲۱

”خُدا نے خُوشخَبری دینے کے لیے ہم کو بُلایا ہے“

اِنجِیل کی مُنادی کے لیے پَولُس کی کوششوں کے بارے میں پڑھتے ہُوئے، رُوح آپ کو خیالات یا احساسات کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اِن سرگوشیوں کو قلم بند کریں، اور اِن پر عمل کرنے کے منصوبے بنائیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

رسُولوں کو کہے گئے خُداوند کے آخِری اَلفاظ میں یہ حُکم شامِل تھا، ”پَس تُم جا کر، سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ، اور اُن کو باپ، اور بیٹے، اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسما دو: اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا“ (متّی ۲۸:‏۱۹–۲۰)۔ اگرچہ رسُول سب قَوموں تک نہ پہنچ سکے، اعمال ۱۶–۲۱ میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پَولُس اور اُس کے ساتھیوں نے کلِیسیا کے قیام میں قابلِ ذکر پیش رفت کی تھی۔ اُنھوں نے تعلیم دی، بپتِسمے دیے، اور رُوحُ القُدس کی نَعمت بخشی۔ اُنھوں نے مُعجِزے کیے، یہاں تک کہ ایک شخص کو مُردوں میں سے زِندہ کیا، اور عظیم برگشتگی کی پیش گوئی فرمائی(اعمال ۲۰:‏۷–۱۲، ۲۸–۳۱)۔ اور جو کام اُنھوں نے شروع کیا تھا وہ زِندہ رسُولوں کے وسیلہ سے، اور آپ جیسے سرشار شاگِردوں کی بدولت، آج بھی جاری ہے، جو نجات دہندہ کے حُکم کی تکمیل میں اُن طریقوں سے مدد کر رہے ہیں جو پَولُس نے کبھی سوچے بھی نہیں تھے۔ شاید آپ اَیسے لوگوں سے واقف ہوں گے جو اپنے آسمانی باپ یا اُس کی اِنجِیل سے نا واقف ہیں۔ شاید اِس سبب سے”[آپ کا] جی جل گیا“ ہو اور جو آپ خُدا کے بارے میں جانتے ہیں اُنھیں بتانا چاہیں (اعمال ۱۷:‏۱۶)۔ اگر آپ اِنجِیل کو پھیلانے میں پَولُس کی حلیمی اور دلیری کی مثال کی تقلید کرتے ہیں تو، آپ کو بھی کوئی اَیسا شخص مل سکتا ہے جس ”کا دِل خُداوند نے کھولا [ہو]“ (اعمال ۱۶:‏۱۴

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

اعمال ۱۶–۲۱

اِنجِیل کو پھیلانے کی کوششوں میں میری راہ نمائی رُوح کرے گا۔

نبی جوزف سمتھ نے فرمایا، ”کوئی بھی شخص رُوحُ القُدس کے بغیر اِنجِیل کی مُنادی نہیں کر سکتا“ (کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: جوزف سمتھ [۲۰۰۷]، ۳۳۲)۔ جب آپ اعمال ۱۶–۲۱ پڑھیں، تو غَور کریں کہ کیوں نبی کا یہ قول سچّا ہے۔ اُن واقعات پر غور فرمائیں جن میں رُوح نے پَولُس اور اُس کے ساتھیوں کی راہ نمائی فرمائی۔ جب وہ رُوح کی پیروی کرتے تھے تو کون سی برکات پاتے تھے؟ آپ نے کب اِنجِیل کا ذِکر کرنے کی اپنی کوششوں میں رُوح کی سرگوشیوں کو محسُوس کیا ہے؟

اعمال ۱۶–۲۱

مَیں ہر حال میں اِنجِیل کا اعلان کرسکتا ہوں۔

اِنجِیل کی منادی کے باعِث قید خانہ میں ڈال دیا جانا منادی کو روکنے کے لیے ایک قابلِ فہم وجہ معلوم ہوتی ہے۔ لیکن پَولُس اور سِیلاس نے، اِسے داروغہ کو رُجُوع لانے کے موقع کے طور پر جانا (دیکھیں اعمال ۱۶:‏۱۶–۳۴اعمال ۱۶–۲۱ کے ہر حِصّے میں، پَولُس کی اپنی گواہی کا سب کے ساتھ ذِکر کرنے کے لِیے رضامندی کی دیگر مثالوں کو تلاش کریں۔ آپ کے خیال میں وہ کیوں اتنا دلیر اور نڈر تھا؟ ہم پَولُس کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟

ابواب ۱۶–۲۱ میں اِنجِیل کو پھیلانے کے بارے میں اور بھی بہت سے پیغامات ملتے ہیں۔ اِن ابواب کے اپنے مطالعہ میں، اَیسے پیغامات کو تلاش کریں جو خاص طور پر آپ پر لاگُو ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیں ڈیٹئر ایف اُوکڈورف، ”کارِ تبلیغ:‏اپنے دل کی بات بتانا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۵–۱۸۔

شبیہ
بچّے کو پکڑے ہُوئے

ہم میں سے ہر کوئی طفلِ خُدا ہے۔

اعمال ۱۷:‏۱۶–۳۴

”ہم خُدا کی نسل ہیں۔“

اتھینے میں، پَولُس نے متنوع رائے اور مذہبی نظریات کے حامل لوگوں کو پایا۔ وہ ہمیشہ ”نئی نئی باتیں کہنے سُننے“ میں وقت صرف کرتے تھے، اور پَولُس کی پیش کش یقیناً اُن کے لیے نئی تھی (دیکھیں اعمال ۱۷:‏۱۹–۲۱)۔ وہ بہت سے معبُودوں کو پُوجتے تھے جن میں سے ایک ”نامعلُوم خُدا“ کہلاتا تھا (اعمال ۱۷: ۲۳)، لیکن اُن کا ماننا تھا کہ دیوتا، بے جان، قُدرت یا قوتیں ہیں، خُوش اندام اور خُوش اطوار ہستی، اور یقیناً ہمارا باپ نہیں۔ خُدا کو جاننے میں اُن کی مدد کے لیے پَولُس کے اَلفاظ کو پڑھیں، اور پائی جانے والی خُدا کی خصُوصیات کو نوٹ کریں۔ آپ کے لیے ”خُدا کی نسل“ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ (اعمال ۱۷:‏۲۹)۔ آپ کے خیال میں، خُدا کا فرزند ہونا اُس کی مخص ایک تخلیق ہونے سے کِس طرح مختلف ہے؟ اِس سچّائی کو سمجھنے سے آپ خُود کو اور دُوسروں کو کیسے دیکھتے ہیں؟

اگر آپ پَولُس کے ساتھ کھڑے ہوتے جب وہ گواہی دے رہا تھا تو آپ ہمارے آسمانی باپ کے بارے میں قدیم یُونانِیوں سے کیا کہتے؟ کیا آپ کسی اَیسے شخص کو جانتے ہیں جو آپ کی گواہی سُن کر مستفید ہو سکتا ہے؟

مزید دیکھیں رومیوں ۸:‏۱۶؛ ۱ یُوحنّا ۵:‏۲؛ ”ہم خُدا کی نسل ہیں We Are the Offspring of God“ (وِیڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

اعمال ۱۶–۲۱۔اعمال ۱۶–۲۱ کے حوالے سے اپنے خاندان کی سمجھ بُوجھ کو گہرا کرنے کے لیے، آپ اِس خاکہ کے آخِر میں نقشے کا مُطالعہ کر سکتے ہیں، اُن شہروں کی تلاش کر سکتے ہیں جہاں پَولُس نے اِن ابواب میں اِنجِیل کی مُنادی کی۔ تُمام قَوموں تک اِنجِیل پہنچانے میں مدد کرنے کے لیے آج ہمارے پاس کون سے وسائل ہیں؟

اپنے خاندان کو اِنجِیل پھیلانے کی ترغیب دینے کے لیے، آپ گاسپل لائبریری کے حِصّہ”اِنجِیل پھیلانا“میں ایک یا زیادہ ویڈیوز دِکھا سکتے ہیں۔

اعمال ۱۷:‏۱۰–۱۲؛ ۱۸:‏۲۴–۲۸۔ہم مزید کیسے اِن صحائف میں درج مُقدّسین کی مانند بن سکتے ہیں؟ ”بڑے شَوق سے کلام کو [قبُول کرنے]“ سے کیا مُراد ہے؟ (اعمال ۱۷:‏۱۱)۔ ہم ”صحائف میں قوی“ بننے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (اعمال ۱۸:‏۲۴

اعمال ۱۹:‏۱–۷۔یہ آیات آپ کے خاندان کو بپتِسما اور اِستحکام پانے کی اہمیت کے بارے میں بات چِیت کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ اعمال ۱۹:‏۱–۷ میں سچّائیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، آپ چند اَیسی چِیزوں پر بات کر سکتے ہیں جو کسی اور چِیز کے بغیر بےکار ہیں، جیسے کہ بیٹری کے بغیر سیل فون۔ یا آپ نبی جوزف سمتھ کی اِس تعلیم کو بیان کر سکتے ہیں: ”پانی سے بپتِسما آدھا بپتِسما ہے، اور دُوسرے نصف حِصّے—یعنی، رُوحُ القُدس کے بپتِسما کے بغیر بے سود ہے“ (تعلیمات: جوزف سمتھ، ۹۵)۔ رُوحُ القُدس کی نعمت پائے بغیر بپتِسما”بے فائدہ“ کیوں ہے؟ (دیکھیے ۳ نیفی ۲۷:‏۱۹–۲۰؛ مُوسیٰ ۶:‏۵۹–۶۱

اعمال ۱۹:‏۱۸–۲۰۔جب آپ اعمال ۱۹:‏۱۸–۲۰ کو پڑھیں تو، اُن اِملاک کی قیمت کو دیکھیں جنھیں لوگ اِنجِیل کو قبُول کرنے کے لیے ترک کرنے کے لیے تیار تھے (دیکھیے آیت ۱۹)۔ کیا آسمانی نَعمتیں پانے کے لیے ہمیں دُنیاوی ملکیت یا سرگرمیاں ترک کرنے کی ضرُورت ہے؟

اعمال ۲۰:‏۳۲–۳۵۔آپ کے خاندان نے کب مسِیح کی اِس تعلیم کا تجربہ کِیا کہ ”دینا لینے سے مُبارک ہے“؟ (اعمال ۲۰:‏۳۵)۔ کیا کوئی ہے جو خِدمت، وقت، یا نعمت سے فائدہ اُٹھا سکے جو آپ کا خاندان دے سکتا ہے؟ خاندان کی حیثیت سے، چند تجاویز پر تبادلہ خیال کریں اور کسی کی خدمت کرنے کا منصُوبہ بنائیں۔ جب ہم دُوسروں کی خدمت کرتے ہیں تو ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ دینا لینے سے زیادہ مُبارک کیوں ہے؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گِیت: ” میں ہوں طفلِ خُداI Am a Child of God،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۲–۳۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

تاثرات کو قلم بند کریں۔ ”جب آپ رُوحانی تاثرات کو قلم بند کرتے ہیں تو، آپ خُداوند پر ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اُس کی ہدایت کی قدر کرتے ہیں، اور وہ آپ کو زیادہ کثرت سے مُکاشفہ نوازے گا“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۲؛ مزید دیکھیں صفحہ ۳۰

شبیہ
پَولُس کے تبلیغی سفر کا نقشہ

پَولُس رَسُول کے تبلیغی سفر۔

شائع کرنا