نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
نومبر ۶–۱۲۔ عِبرانیوں ۷–۱۳: ”آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سردار کاہِن ہو کر آیا“


”نومبر ۶–۱۲۔ عِبرانیوں ۷–۱۳: ’آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سردار کاہِن ہو کر آیا‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”نومبر ۶–۱۲۔ عِبرانیوں ۷–۱۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
مَلکِ صدؔق ابؔرام کو برکت دیتے ہوئے

مَلکِ صدؔق ابؔرام کو برکت دیتا ہے، از والٹر رین مُصّور کا تُحفہ

نومبر ۶–۱۲

عِبرانیوں ۷–۱۳

”آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سردار کاہِن ہو کر آیا“

جب آپ عِبرانیوں ۷–۱۳ پڑھتے ہیں، تو آپ رُوحُ القُدس کے وسیلے سے اِلہام پا سکتے ہیں۔ اُن کو قلم بند کرنے کے طریقوں پر غور کریں؛ مثال کے طور پر، آپ اُنھیں اِس خاکہ میں، اپنے صحائف کے حاشیے میں یا کسی نوٹ بک یا روزنامچہ میں رقم کر سکتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

یہاں تک کہ راست باز مُقدّسین بھی بعض اوقات ”لعن طعن اور مُصِیبتوں“ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے باعِث اُن کا اعتماد ڈگمگا سکتا ہے (دیکھیں عِبرانیوں ۱۰:‏۳۲–۳۸)۔ پَولُس جانتا تھا کہ مسِیحیت کی طرف رُجُوع لانے والے یہُودِی اپنے نئے اِیمان کی وجہ سے سنگِین ظُلم و سِتم کا سامنا کر رہے تھے۔ اپنی گواہیوں پر قائم رہنے کی حوصلہ افزائی کے لیے، اُس نے اُنھیں اُن کی اپنی تاریخ سے اِیمان دار فرمان برداروں کی طویل روایت کی یاد دلائی: ہابِل، حنُوک، نُوح، ابؔرہام، سارہ، یُوسُف، مُوسیٰ—”گواہوں کا اَیسا بڑا بادل“ کہ خُدا کے وعدے حقیقی اور اِنتظار کے قابل ہیں (دیکھیے عِبرانیوں ۱۱؛ ۱۲:‏۱)۔ یہ روایت آپ کی بھی ہے۔ اِیمان کی اِس مُشترکہ وراثت میں وہ سب لوگ ہیں جو ”اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے“ رہتے ہیں (عِبرانیوں ۱۲:‏۲)۔ اُسی کی بدولت، جب بھی مُشکلات ہمیں پِیچھے ”ہٹنے“ کا کہیں گی تو، اِس کے برعکس ہم ”سَچّے دِل اور پُورے اِیمان کے ساتھ خُدا کے پاس چلیں“ (عِبرانیوں ۱۰:‏۲۲، ۳۸)۔ قدیم مُقدّسین کے ساتھ ساتھ، یِسُوع مسِیح، ہمارے لیے بھی ”آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سَردار کاہِن ہو کر آیا“ ہے (عِبرانیوں ۹:‏۱۱

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

عِبرانیوں ۷

مَلکِ صِدق کہانت یِسُوع مسِیح کی طرف میری راہ نمائی کرتی ہے۔

صدیوں سے، یہُودِیوں نے لاوی کی کہانت پر عمل درآمد کیا تھا، جس کو ہارُونی کہانت بھی کہا جاتا ہے۔ بلکہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی مَعمُوری کے ساتھ ساتھ افضل مَلکِ صِدق کہانت نازِل ہُوئی، جس نے اور بھی بڑی افضل نعمتیں و رحمتیں عِنایت فرمائیں۔ آپ عِبرانیوں ۷ سے مَلکِ صِدق کہانت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ اِس خط کا مقصد—تمام صحیفوں کی طرح—یِسُوع مسِیح پر اِیمان پیدا کرنا ہے، آپ اُن حوالہ جات کو نوٹ کر سکتے ہیں جو اُس کی گواہی دیتے ہیں۔

یہاں دیگر سچّائیوں کی چند مثالیں ہیں جو آپ کو مِل سکتی ہیں:

آپ کو مَلکِ صِدق کہانت اور ”اِس کی رُسُوم“ کے وسِیلہ سے کون کون سی نَعمتیں نصِیب ہُوئی ہیں؟ (عقائد اور عہُود ۸۴:‏۲۰)۔ مَلکِ صِدق کہانت نے مسِیح کے پاس آنے کے لِیے آپ کی کس طرح مدد کی ہے؟

مزید دیکھیں ایلما ۱۳:‏۱–۱۳؛ عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۶–۴۶؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”مَلکِ صِدق کہانت،“ topics.ChurchofJesusChrist.org؛ راہ نُمائے صحائف، ”مَلکِ صِدق،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org؛ رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۷۶–۷۹؛ ڈیلن ایچ اوکس، ”مَلکِ صِدق کہانت اور کُنجیاں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۶۹–۷۲۔

عِبرانیوں ۹؛ ۱۰:‏۱–۲۲

قدِیم اور جدِید رُسُوم یِسُوع مسِیح کی طرف اِشارہ کرتی ہیں۔

اِس خط کے پڑھنے والے حقیقی عِبرانی لوگ قدیم خَیمہ اِجتماع اور اُن رُسُوم سے واقف ہوں گے جو پَولُس نے بیان کی ہیں۔ لیکن بعض نے پُوری طرح سے اِس حقیقت کو تسلیم نہیں کِیا تھا کہ اِن رُسُوم کا مقصد یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی طرف اِشارہ کرنا تھا۔

بائِبل کے زمانے میں، سالانہ تعطیل کے دِن جسے یومِ کفّارہ کہا جاتا تھا، ایک سَردار کاہِن یروشلِیم کی ہَیکل میں سب سے مُقدّس جگہ (یا پاک ترین) مقام میں داخل ہوتا اور اِسرائیل کے گُناہوں کے کفّارہ کے لیے بکرا یا بّرہ قُربان کرتا تھا۔

جب آپ پَولُس کی اِن رُسُوم کی تفصِیل پڑھیں تو، اُن علامات اور تعلیمات کو تلاش کریں جو نجات دہندہ کے کفّارہ کے مقصد کو بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کریں۔

آج ہم جن رُسُوم میں شرِیک ہوتے ہیں وہ پَولُس کے زمانے کی رُسُوم سے مُختلف ہیں، لیکن اُن کا مقصد وہ ہی ہے۔ آج کی رُسُوم آپ کو یِسُوع مسِیح کی گواہی کیسے دیتی ہیں؟

قدِیم یِہُودی روایتوں اور اُن کی علامتوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ”The Tabernacle خیمہِ اجتماع “ اور ” Sacrifice and Sacramentقُربانی اور عِشائے ربانی“ کی ویڈیوز دیکھیں (ChurchofJesusChrist.org

عِبرانیوں ۱۱

اِیمان خُدا کے وعدوں پر توّکل کا تقاضا کرتا ہے۔

اگر کوئی آپ سے اِیمان کی تعریف پُوچھے تو آپ کیا کہیں گے؟ بہن اِین سی پینگری نے اِیمان کی یہ تعریف بیان کرنے کے لیے عِبرانیوں ۱۱ کی زبان پر توجہ دی: ”اِیمان، اُن وعدوں پر قائل رہنے کی رُوحانی لیاقت ہے جو ’بہت دُور سے‘ دیکھے جاتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے اِس زِندگی میں پُورے نہ ہو پائیں“ (”وعدوں کو دُور سے دیکھنا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۳، ۱۴)۔

عِبرانیوں ۱۱ میں درج خیالات پر غور کرتے ہوئے آپ اِیمان کی تعریف خُود تیار کرنے پر غور کریں۔ اِس باب میں درج لوگوں کی مثالوں سے آپ کو اِیمان کے بارے میں کیا تعلیم ملتی ہے؟ (مزید دیکھیں عیتر ۱۲:‏۶–۲۲۔)

کون سے وعدے آپ ”دُور سے“ دیکھتے ہیں؟ آپ خُداوند کو کیسے دِکھا سکتے ہیں کہ آپ ”اُنھیں دیکھ کر خُوش ہُوئے، اور اُن کا اِقرار [کِیا]“؟ (عبرانیوں ۱۱:‏۱۳

مزید دیکھیں ایلما ۳۲:‏۲۱، ۲۶–۴۳؛ جیفری آر ہالینڈ، ”آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سردار کاہِن ہو کر آیا،“ انزائن، نومبر ۱۹۹۹، ۳۶–۳۸؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”یِسُوع مسِیح پر اِیمان،“ topics.ChurchofJesusChrist.org

شبیہ
علاامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

عِبرانیوں ۱۰:‏۳۲–۳۶۔آپ خاندانی اَرکان کو ایسے رُوحانی تجربات کو بیان کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جب اُنھوں نے خُود کو سچّائی کی بدولت ”مُنوّر“ محسوس کیا۔ اَندیشے یا شک کے لمحوں میں یہ تجربات ”اپنی دِلیری کو ہاتھ سے نہ“ جانے دینے میں کِس طرح ہماری مدد کرسکتے ہیں؟

عِبرانیوں ۱۱عِبرانیوں ۱۱ میں درج دین دار مثالوں سے سبق حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے خاندانی اَرکان کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟ اِن مثالوں میں سے کُچھ واقعات کی کردار نگاری کرنے سے لطف اُٹھایا جاسکتا ہے۔ عہدِ عتِیق کی کہانیوں میں سے چند کہانیوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ یا شاید آپ کا خاندان دُوسرے دین دار لوگوں کی مثالوں پر تبادلہ خیال کرسکتا ہے جن سے آپ واقف ہیں—بشمول آپ کے آباواجداد، کلیسیائی راہ نماؤں، اور آپ کی برادری کے اَرکان۔ اِیمان کے بارے میں گِیت گانے پر غور کریں، مثلاً ” ایمان Faith“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۹۶)۔

عِبرانیوں ۱۲:‏۲۔اِس آیت کے مُطابق، یِسُوع نے کیوں خُوشی سے صلِیب کا دُکھ اُٹھایا اور اِس کی مُصِیبت برداشت کی؟ اِس سے ہم اپنے مُصائب کو کِس طرح برداشت کرنا سیکھتے ہیں؟ صدر رسل ایم نیلسن نے اپنے پیغام میں اِس آیت کے بارے میں چند توضیحی تفسِیریں عطا فرمائی ہے ”خُوشی اور رُوحانی بقا“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۸۱–۸۴)۔

عِبرانیوں ۱۲:‏۵–۱۱۔خُداوند کیوں ہمیں نصِیحت اور تنبِیہ کرتا ہے؟ ہم اِن آیات میں کیا دیکھتے ہیں جس طرح سے خُداوند تنبیہ کو دیکھتا ہے؟ یہ آیات ہمارے تنبیہ کرنے یا پانے کے طریقے کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، دیکھیے آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ۔

مُتجوزہ گیت:”ایمان Faithبچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۹۶۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

رُوح کو دعوت دینے اور اِیمان کو سِیکھنے کے لیے موسیقی کا اِستعمال کریں۔ صدارتِ اَول نے کہا، ”موسیقی [ہمیں] اعلیٰ درجے کی رُوحانیت کی طرف بڑھانے کی بے پایاں قُدرت رکھتی ہے“ (”صدارتِ اول کا دیباچہFirst Presidency Preface،“ گیت، x)۔ شاید اِیمان کے بارے میں کوئی گیت، مثلاً ”True toایمان سے وفادار the Faith“ (گِیت، نمبر ۲۵۴)، عِبرانیوں ۱۱ کے مُتعلق خاندانی گُفت گُو کی تکمیل کرسکتا ہے۔

شبیہ
قدیم یروشلِیم کا نقشہ

قدیم ہَیکل کی علامتوں اور اُس کی رُسُوم نے یِسُوع مسِیح کے کِردار کی بابت سِکھایا۔

شائع کرنا