نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
دسمبر ۴–۱۰۔ مُکاشفہ ۱–۵: ”برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے“


”دسمبر ۴–۱۰۔ مُکاشفہ ۱–۵: ’برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”دسمبر ۴–۱۰۔ مُکاشفہ ۱–۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

برّہ گھاس پر بیٹھا ہے

دسمبر ۴–۱۰

مُکاشفہ ۱–۵

”برّہ کی … تمجِید، اور سلطنت، ابدُالآباد رہے“

مُکاشفہ میں جو کُچھ آپ نے پڑھا اُس کے بارے میں سوالات لِکھنے پر غور کریں۔ بعد ازاں آپ اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈ سکتے ہیں یا خاندان کے افراد کے ساتھ یا کلیسیائی جماعتوں میں اِن پر گُفت گو کرسکتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

کیا آپ کو کبھی کسی پُرزور رُوحانی تجربے کی بابت دُوسروں کو بتانے میں مُشکل ہُوئی ہے؟ رُوحانی احساسات اور تاثرات کو بیان کرنے کے لیے روزمرہ کی زبان ناکافی لگ سکتی ہے۔ شاید اِسی وجہ سے یُوحنّا نے اپنے عظیم الشان مُکاشفہ کو بیان کرنے کے لیے ایسی بھرپور علامت نگاری اور منظر کشی کا اِستعمال کیا۔ وہ مخص یہ کہہ سکتا تھا کہ اُس نے یِسُوع مسِیح کو دیکھا تھا، لیکن اپنے تجربے کو سمجھانے میں ہماری مدد کے لیے، اُس نے اِن اَلفاظ کو اِستعمال کرکے نجات دہندہ کا ذِکر کیا: ”اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلہ کی مانِند تھِیں،“ ”اُس کے مُنہ میں سے ایک دو دھاری تیز تلوار نِکلتی تھی،“ اور ”اُس کا چہِرہ اَیسا چمکتا تھا جَیسے تیزی کے وقت آفتاب“ (مُکاشفہ ۱:‏۱۴–۱۶)۔ جبآپ مُکاشفہ کی کِتاب کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو چاہے آپ کو ہر علامت کے معانی سمجھ میں نہیں بھی آتے، اِس کے باوجُود آپ اُن پیغامات کو دریافت کرنے کی کوشش کریں جو یُوحنّا آپ کو سِکھانا اور محسُوس کروانا چاہتا ہے۔ اُس نے کلیسیائی جماعتوں کا موازنہ چراغ دانوں سے، شَیطان کا اژدہے سے، اور یِسُوع مسِیح کا برّے کے ساتھ کیوں کیا؟ بُنیادی طور پر، آپ کو اِس مُکاشفہ کے اہم موضوعات کو سمجھنے کے لیے اِس کی ہر علامت کو سمجھنا ضرُوری نہیں، بشمول اِس کے سب سے زیادہ نمایاں موضُوع: یِسُوع مسِیح اور اُس کے شاگِرد شَیطان اور آدمیوں کی سلطنتوں پر فتح پائیں گے۔

علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

یُوحنّا کی رویا اپنے بچّوں کو بچانے کے لِیے آسمانی باپ کے منصُوبے کی بابت سِکھاتی ہے۔

مُکاشفہ کی کِتاب کو سمجھنا مُشکل ہوسکتا ہے، لیکن حوصلہ پست نہ کریں۔ یُوحنّا کا وعدہ آپ کو کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دے سکتا ہے: ”اِس نبُوّت کی کِتاب کا پڑھنے والا، اور اُس کے سُننے اور سمجھنے والے اور جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مُبارک ہیں، کیوں کہ خُداوند کے آنے کا وقت نزدِیک ہے“ (ترجمہ از جوزف سمتھ، مُکاشفہ ۱:‏۳ [کلامِ مُقدّس کے ضمیمہ میں]، تاکید اِضافی ہے)۔

مُکاشفہ کا مُطالعہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ نجات کے منصُوبہ سے وابستہ نکات کو تلاش کیا جائے۔ یہ طائرانہ جائزہ آپ کی مدد کر سکتا ہے:

جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں تو اپنے آپ سے پُوچھیں، ”کہ یہ مُجھے خُدا کے منصُوبہ کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟ خُدا نے مُجھے بدی پر قابُو پانے اور اُس کی طرف لوٹنے میں مدد دینے کے لیے کیا کِیا ہے؟ اِیمان داروں کے واسطے اُس کے وعدے کون کون سے ہیں؟“

یہ جاننا بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے کہ عقائد اور عہُود ۷۷ بعض اُن علامتوں کی وضاحت کرتا ہے جن کا ذِکر مُکاشفہ میں ہُوا ہے۔ اِس کے علاوہ، ترجمہ از جوزف سمتھ مُکاشفہ میں مُتعدد حوالہ جات کو واضح کرتا ہے، لہذا زیریں حاشیہ جات اور بائِبل کے ضمیمہ کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔

مزید دیکھیں لُغتِ بائِبل ”یُوحنّا،“ ”یُوحنا عارِف کا مُکاشفہ۔“

مُکاشفہ ۱

یِسُوع مسِیح زِندہ خُدا کا زِندہ بیٹا ہے۔

مُکاشفہ کا پہلا باب یُوحنّا کی رویا میں یِسُوع مسِیح کے ظہُور کو بیان کرتا ہے۔ شاید آپ ہر شَے کی فہرست بنا سکتے ہیں جو یہ باب یِسُوع مسِیح کی بابت کہتا ہے، بشمول وہ کون ہے، وہ ہمارے لیے کیا کرتا ہے، اور وہ کیسا ہے۔

بعض باتیں جو آپ سِیکھیں گے علامتوں سے حاصل ہوں گی۔ غَور کریں کہ اِن علامتوں کے ذریعے سے خُداوند آپ کو اپنے بارے میں کیا سِکھانا چاہ رہا ہے۔ مثال کے طور پر، دیکھیں کہ نجات دہندہ اپنے آپ کو ”الفا اور اومیگا“ اور ”اَوّل اور آخِر“ کہتا ہے۔ آپ کے خیال میں یہ القاب اہمیت کے حامِل کیوں ہیں؟ یہ القاب آپ کو نجات دہندہ کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟

مُکاشفہ ۲–۳

یِسُوع مسِیح مُجھے ذاتی طور پر جانتا ہے اور وہ میرے مسائل و مصائب پر غالب آنے میں میری مدد کرے گا۔

مُکاشفہ ۲–۳ میں نجات دہندہ کے اَلفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یُوحنّا کے ایّام میں کلِیسیا کی ہر شاخ کی اِنفرادی کامیابیوں اور کوششوں کو سمجھتا تھا۔ اُس نے مُقدّسِین کی کاوِشوں کو سراہا اور اُنھیں اُن باتوں کی بابت خبردار بھی کیا جو اُنھیں بدلنے کی ضرُورت تھی۔ آپ نجات دہندہ کی تنبِیہ اور توصِیف سے کیا سِیکھتے ہیں؟

نجات دہندہ آپ کی کامیابیوں اور کاوِشوں کو بھی سمجھتا ہے، اور وہ آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ غالِب آنے والوں سے اُس نے جو بار بار وعدے کِیے ہیں اُن پر دھیان دیں؟ اِن وعدوں کے حوالے سے آپ پر کیا اَثر ہوتا ہے؟ خُداوند کس بات پر چاہتا ہے کہ آپ قابُو پائیں؟ اُس کی مدد پانے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں؟

مُکاشفہ ۴–۵

صرف یِسُوع مسِیح ہی آسمانی باپ کا منصُوبہ مُمکن بنا سکتا تھا۔

آپ مُکاشفہ ۴ سے آسمانی باپ اور مُکاشفہ ۵سے یِسُوع مسِیح کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں؟ اِس بات پر غَور کریں کہ کیسا سماں ہوگا جب ہم سب نے جان لِیا تھا کہ یِسُوع مسِیح (”برّہ“) آسمانی باپ کے منصُوبہ کو ممکن بنائے گا (نجات دہندہ ہی ”اِس کِتاب کو کھول، اور … اُن ساتوں مُہروں کو توڑ“ [مُکاشفہ ۵:‏۵]سکے گا)۔ صِرف یِسُوع مسِیح ہی اَیسا کیوں کرسکتا تھا؟ آپ اُس پر اپنے اِیمان کا اِظہار اپنے نجات دہندہ کی حیثیت سے کیسے ظاہر کرسکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ایُّوب ۳۸:‏۴–۷؛ عقائد اور عہُود ۷۷:‏۱–۷۔

علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

مُکاشفہ ۱:‏۲۰۔یِسُوع نے اپنی کلِیسیا کا موازنہ چراغ دان سے کیوں کِیا؟ (دیکھیے متّی ۵:‏۱۴–۱۶)۔ گِیت گائیں کہ ہم چراغ کی روشنی کی طرح کیسے بن سکتے ہیں، مثلاً ” چمکتے رہو Shine On“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۴۴)۔

مُکاشفہ ۲–۳۔فرض کریں کہ یُوحنّا کو آپ کے گھر والوں کو بھی پیغام دینے کا کہا گیا ہے جیسا کہ اُس نے اپنے دَور میں کلیسیاؤں کو دیا تھا۔ وہ کِس چِیز کی تعریف کرے گا؟ آپ کی اصلاح کیسے ہوسکتی ہے؟

مُکاشفہ ۳:‏۱۵–۱۶۔اِن آیات کو پڑھنے کے بعد، آپ کا خاندان کوئی ایسا گُنگنا مشرُوب پی سکتا ہے جو زیادہ ذائقہ دار ہوسکتا ہے اگر زیادہ گرم یا زیادہ سرد حالت میں ہو۔ رُوحانی گُنگنے پن سے کیا مُراد ہے؟

مُکاشفہ ۳:‏۲۰۔نجات دہندہ کی دروازے پر دستک دیتے ہُوئے تصویر دِکھائیں (اِس خاکہ کے آخِر میں دیکھیں) جب آپ کا خاندان مُکاشفہ ۳:‏۲۰ پڑھتا ہے۔ یِسُوع سیدھے اندر آنے کے بجائے دستک کیوں دیتا ہے؟ خاندان کے افراد باری باری دروازے پر دستک دیں۔ پھر خاندان میں سے کوئی اور ایسا طریقہ تجویز کر سکتا ہے جس سے ہم نجات دہندہ کے لیے ”دروازہ کھول“ سکتے ہیں اور خاندان کے فرد کو اندر آنے دیتے ہیں۔ ہمارے گھر میں نجات دہندہ کا آنا کیسا لگے گا؟

مُکاشفہ ۴:‏۱۰–۱۱۔آسمانی باپ کی عِبادت کرنے کا کیا مطلب ہے؟ ہم اُس کے بارے میں کیا جانتے ہیں جو چاہتا ہے کہ ہم باپ کی عِبادت کریں؟

مُکاشفہ ۵:‏۶، ۱۲–۱۳۔یِسُوع مسِیح کو ”برّہ“ کیوں کہا جاتا ہے؟ یہ لقب ہمیں اُس کی بابت کیا سِکھاتا ہے؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، دیکھیے آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ۔

مُتجوزہ گِیت: ”Jesus, Once of Humbleجنمِ یِسُوع عاجزانہ Birth،“ گِیت، نمبر ۱۹۶۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

سوال پُوچھنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ سوالات اِس بات کی طرف اِشارہ کرتے ہیں کہ خاندان کے افراد سِکھائے جانے والے مواد کے باعِث سیکھنے اور اِس کے بارے میں اِدراک کو بیان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے خاندان کو صحائف میں سے جواب ڈھونڈنے کے بارے میں سِکھائیں۔ (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۵–۲۶۔)

مسِیح دروازے پر کھڑا کھٹکھٹاتا ہے

اُس کو اندر آنے دیں، از گریگ کے اولسن