نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
دسمبر ۱۱–۱۷۔ مُکاشفہ ۶–۱۴: ”وہ برّہ کے خُون کے باعِث … غالِب آئے“


”دسمبر ۱۱–۱۷۔ مُکاشفہ ۶–۱۴: ’وہ برّہ کے خُون کے باعِث … غالِب آئے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”دسمبر ۱۱–۱۷۔ مُکاشفہ ۶–۱۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یِسُوع سِتاروں کے بِیچ میں کھڑا ہے

جامع مُصّوری از ایرک جانسن: آسمانی مجلِس، از رابرٹ ٹی بیرٹ؛ سِتاروں کا جھُرمٹ بشکُریہ یُورپی خلائی ایجنسی

دسمبر ۱۱–۱۷

مُکاشفہ ۶–۱۴

”وہ برّہ کے خُون کے باعِث … غالِب آئے“

صدر بوائیڈ کے پیکر نے نصِیحت فرمائی: ”اگر پہلے پہل صحائف کی زبان آپ کو عجیب لگتی ہے، تو پھر بھی پڑھتے رہیں۔ آپ جلد اُن اَوراق پر پائی جانے والی خُوب صُورتی اور قُدرت کو پہچان جائیں گے“ (”رُوحانی تحفظ کی کلِید،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۳، ۲۷)۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

”دردِ زِہ میں چلاتی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں“ مبتلا عَورت کو تصّور کریں۔ اب تصّور کریں کہ ”ایک بڑا لال اژدہا، اُس کے سات سر اور دس سِینگ تھے“ اُس عَورت پر منڈلا رہا ہے کہ، ”جب وہ جنے تو اُس کے بچّے کو نِگل جائے“ (مُکاشفہ ۱۲:‏۲–۴)۔ یُوحنّا کے مُکاشفہ کی اِن آیات کو سمجھنے کے لیے، یاد رکھیں کہ یہ شبیہیں کلیسیا اور خُدا کی بادِشاہی اور اُن کو پیش خطرے کی نمایندگی کرتی ہیں۔ یُوحنّا کے ایّام کے مُقدّسین کے لیے جنھیں شدید ظلم و ستم کا سامنا تھا، اُنھیں بُرائی پر فتح کا امکان شاید ناممکن لگتا ہوگا۔ ہمارے ایّام میں بھی اِس فتح کا اندازہ لگانا مشکل ہوسکتا ہے، جب مخالف کو ”مُقدّسوں سے لڑنے“ اور ”ہر قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زبان اور قَوم پر اِختیّار دِیا گیا“ ہے (مُکاشفہ ۱۳:‏۷)۔ لیکن یُوحنّا کے مُکاشفہ کا اختتام شان دار طور پر ظاہر کرتا ہے کہ نیکی بدی پر غالب آئے گی۔ شہرِ بابل گِر پڑے گا۔ اور مُقدّسِین آئیں گے ”اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر“ سفید چُغوں میں ملبُوس—اِس لِیے نہیں کہ اُن کے چُغوں پر کبھی کوئی داغ نہیں تھا بلکہ اِس لِیے کہ مُقدّسِین نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِیے ہوں گے“ (مُکاشفہ ۷:‏۱۴

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

مُکاشفہ ۶–۱۱

یُوحنّا نے زمِین کی تارِیخ کے بہت سے واقعات کو دیکھا، بالخُصوص ایّامِ آخِر ۔

اِن ابواب میں آپ سات مُہروں کی کِتاب کے بارے میں پڑھیں گے۔ اگر آپ حیران ہیں کہ اُس کا کیا مطلب ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ نبی جوزف سمتھ بھی حیران ہُوا تھا۔ خُداوند نے جوزف پر آشکار کِیا کہ یہ کِتاب اور اِس کی مُہریں زمِین کے ”دُنیاوی وجُود“ کی کہانی کی نمایندگی کرتی ہیں، ہر ایک مُہر ہزار سال کی نمایندگی کرتی ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۷۷:‏۶–۷)۔ آپ کو یہ جاننے میں دِل چسپی ہو سکتی ہے کہ پہلی چار مُہروں کے واقعات کا خلاصہ یُوحنّا کی رویا میں صرف آٹھ آیات میں کیا گیا ہے (مُکاشفہ ۶:‏۱–۸)۔ اگلی تین آیات پانچوِیں مُہر کو بیان کرتی ہیں (آیات ۹–۱۱)۔ آخِری دو مُہروں کے واقعات مُکاشفہ کی بقیہ کِتاب کا بیشتر حِصّہ لے لیتے ہیں۔ دُوسرے لفظوں میں، یُوحنّا کی رویا کا بُنیادی مرکز آخِری ایّام ہیں—ہمارا دَور۔ جب آپ پڑھیں تو، غَور کریں کہ یُوحنّا نے آخِری ایّام کی بابت جو لِکھا اُس کو جاننا کیوں اہم ہے۔

جب آپ اِن واقعات کے بارے میں پڑھتے ہیں جن کی یُوحنّا نے نبُوّت فرمائی تھی تو، درج ذیل تجاویز اور سوالات پر غور کریں:

مُکاشفہ ۱۲-۱۳

آسمان پر ہونے والی لڑائی ابھی زمِین پر جاری ہے۔

آسمان پر ہونے والی لڑائی کے بارے میں ہم زِیادہ نہیں جانتے ہیں، لیکن مُکاشفہ ۱۲:‏۷–۱۱ میں اِس کی واضح اَلبتہ مُختصر وضاحت موجُود ہے۔ جب آپ یہ آیات پڑھیں تو، اپنے آپ کو اُس قبل از فانی لڑائی کا حِصّہ تصُّور کریں۔ شَیطان پر کیسے غالب آنا ہے اِس کے مُتعلق آپ کیا سِیکھتے ہیں؟(دیکھیے آیت ۱۱

آسمان پر شُروع ہونے والی لڑائی زمِین پر جاری ہے، شَیطان ”[اُن لوگوں سے] جو یِسُوع مسِیح کی گواہی دینے پر قائِم ہیں لڑنے پر“ مُصِر رہتا ہے؟ (مُکاشفہ ۱۲‏:۱۷)۔ آپ مُکاشفہ ۱۳ سے کیا سِیکھتے ہیں کہ آج وہ کیسے وہی لڑائی لڑ رہا ہے؟ اِس لڑائی میں ”برّہ کا خُون“ اور ”[آپ کی] گواہی کا کلام“ (مُکاشفہ ۱۲:‏۱۱) پیہم آپ کی مدد کیسے کرتے ہیں۔

مزید دیکھیں ۱ نیفی ۱۴:‏۱۲–۱۴؛ مرونی ۷:‏۱۲–۱۳؛ مُوسیٰ ۴:‏۱–۴؛ عقائد اور عہُود ۲۹:‏۳۶–۳۷؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”آسمان پر لڑائی،“ topics.ChurchofJesusChrist.org۔

مُکاشفہ ۱۴:‏۶–۷

”پِھر مَیں نے ایک اَور فرِشتہ دیکھا جِس کے پاس … اَبدی خُوش خبری تھی۔“

اِن آیات میں پائی جانے والی نبُوّت کی ایک تکمیل اُس وقت ہُوئی جب مرونی جوزف سمتھ پہ ظاہر ہُوا اور اُس کی اُن نوشتوں کی طرف راہ نمائی فرمائی جن کا ترجمہ اور اشاعت مورمن کی کِتاب کے طور پر کی گئی۔ اِس کِتاب میں ”ہر قَوم اور قبِیلہ اور اہلِ زبان اور اُمّت“ کو سُنانے کے لِیے ”ابدی خُوشخَبری“ موجُود ہے جس کی مُنادی کا فرض ہمیں سونپا گیا ہے (مُکاشفہ ۱۴:‏۶

دُوسرے فرِشتوں کی بابت جاننے کے لیے جو اَبدی خُوشخبری کو بحال کرنے میں شامِل ہیں، دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳؛ ۲۷:‏۵–۱۳؛ ۱۱۰:‏۱۱–۱۶؛ ۱۲۸:‏۲۰–۲۱۔

مزید دیکھیں ”یِسُوع مسِیح کی مَعمُوریِ اِنجیل کی بحالی: دُنیا کے لِیے دو صد سالہ فرمان،“ ChurchofJesusChrist.org۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

مُکاشفہ ۷:‏۹، ۱۳–۱۵۔یہ آیات ہمیں اِس بارے میں کیا سِکھاتی ہیں کہ ہم بپتِسما اور ہَیکَل کی رُسُوم کے لیے سفید لباس کیوں پہنتے ہیں؟

مکاشفہ ۷:‏۱۴–۱۷۔اِن آیات میں خُداوند کے وعدوں کے مُتعلق اپنے احساسات کا اِظہار کرنے کے لیے خاندان کے افراد کو مدعو کرنے پر غَور کریں۔ جب ہم ’’بڑی مُصِیبت‘‘ میں ہوتے ہیں تو اُس کے وعدے ہماری مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (آیت ۱۴

مُکاشفہ ۱۲:‏۷–۱۱؛ ۱۴:‏۶۔خاندان کے بعض افراد مُکاشفہ.میں بیان کردہ رویا کی تصویریں بنا کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مُکاشفہ ۱۲ پر مبنی تصاویر بنانے سے آسمان پر ہونے والی لڑائی کے بارے میں بات چیت کی جاسکتی ہے (دیکھیں آیات ۷–۱۱مُکاشفہ ۱۴:‏۶ پر مُبنی تصویریں اِنجِیل کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کا سبب بن سکتی ہیں۔

مُکاشفہ ۱۴:‏۶ کو باہم پڑھنے کے بعد، فرِشتہ مرونی اور دُوسرے فرِشتوں کی تصاویر دِکھانے پر غَور کریں جنھوں نے ہمارے زمانے میں اِنجِیل کو بحال کرنے میں مدد فرمائی تھی (اِس خاکہ کے آخِر میں تصویریں دیکھیں)۔ شاید خاندان کے افراد باری باری تصویروں میں سے کسی ایک کو پکڑ یں اور اُن وجُوہات کو بیان کریں جن کے سبب سے وہ اُن فرِشتوں کے شُکر گُزار ہیں ”جن کے پاس [ہمیں] سُنانے کے لِیے اَبدی خُوشخبری تھی۔“

مُکاشفہ ۱۲:‏۱۱۔قول ”اُن کی گواہی کے کلام“ سے کیا مُراد ہوسکتی ہے؟ یِسُوع مسِیح کی ہماری گواہیاں شَیطان پر غالب آنے میں کِس طرح ہماری اور دُوسروں کی مدد کرتی ہیں؟

مُکاشفہ ۱۳:‏۱۱–۱۴۔آپ کے اَہلِ خانہ کے باطل حَیوان کے بارے میں کیا خیالات ہیں؟ آج ہم دُنیا میں پائی جانے والی فریب کاری کی جانچ کیسے کرسکتے ہیں اور اِس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، دیکھیے آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ۔

مُتجوزہ گِیت: ” میں دلیر رہوں گاI Will Be Valiant،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب ۱۶۲۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

اپنے تئیں صحائف میں غوطہ زن ہوں۔ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا: ”رُوحانی بقا کے لیے خُدا کے کلام میں روزانہ غوطہ زن ہونا نہایت ضرُوری ہے خاص طور پر بڑھتی ہُوئی اَفراتفری کے اِس دَور میں بہت اہم ہے“(”اُس کی سُنو،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۸۹)۔ ”خُدا کے کلام میں غوطہ زن ہونے“ سے آپ کی کیا مُراد ہے؟

شبیہ
مسِیح دروازے پر کھڑا کھٹکھٹاتا ہے

اُوپر بائیں سے گھڑی وار: مرونی سونے کے اَوراق دیتے ہُوئے، از گیری ایل کیپ؛ آپ کے واسطے میرے ہم خِدمت گُزاروں،از لِنڈا کرلی کرسچنسن اور مائیکل ٹی مالم (یُوحنّا بپتِسما دینے والا جوزف سمتھ کو ہارونی کہانت عطا کرتا ہے)؛ بادِشاہی کی کُنجیاں، از لِنڈا کرلی کرسچن سن اور مائیکل ٹی مالم (پطرس، یعقُوب، اور یُوحنّا جوزف سمتھ کو مَلکِ صِدق کہانت عطا کرتے ہیں؛ کرٹ لینڈ کی ہَیکل میں رویا، از گیری ای سمتھ (مُوسیٰ، اَیلیاہ، اور اِلیاس جوزف سمتھ اور سڈنی رِگڈن پر ظاہر ہوتے ہیں)۔

شائع کرنا