ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
9. اَنجُمنِ خواتین


”9. اَنجُمنِ خواتین،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”9. اَنجُمنِ خواتین،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

خاتون صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

”9.

اَنجُمنِ خواتین

9.1

مقصد اور تنظیم

9.1.1

مقصد

نبی جوزف سمِتھ نے سِکھایا کہ اَنجُمنِ خواتین کا مقصد رُوحوں کو بچانا اور تکلیف کو دور کرنا ہے۔

اَنجُمنِ خواتین کا نصب اُلعین ہے کہ ”محبّت کو زوال نہیں“ (۱ کرنتھیوں ۱۳:‏۸

9.1.2

اَنجُمنِ خواتین میں رُکنیت

ایک نوجوان بہن 18 برس کی عُمر سے اَنجُمنِ خواتین میں شِرکت شُروع کر سکتی ہے۔ 19 برس تک یا گھر سے مُنتقل ہوتے وقت، جیسا کہ یُونیورسٹی جانا یا فریضہِ مُنادی کی خِدمت کرنا، اُسے اَنجُمنِ خواتین میں شِرکت کرنی چاہیے۔

18 برس سے کم عُمر کی شادی شُدہ خواتین بھی اَنجُمنِ خواتین کی اَرکان ہیں۔

9.2

نجات و سرفرازی کے کام میں شِرکت کرنا

9.2.1

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا

9.2.1.2

اَنجُمنِ خواتین کی مجالِس میں اِنجِیل سیکھنا

مجالِس مہینے کے دُوسرے اور چوتھے اِتوار کو مُنعقد کی جاتی ہیں۔ یہ 50 منٹ تک چلتی ہیں۔ اَنجُمنِ خواتین کی صدارت اِن مجالِس کی منصُوبہ سازی کرتی ہے۔ ایک صدارتی رُکن نظامت کرتی ہے۔

اَنجُمنِ خواتیں کی مجالِس میں حالیہ مجلِسِ عامہ کے ایک یا زائد پیغامات میں سے موضُوعات پر توجّہ مرکُوز کی جاتی ہے۔

9.2.1.3

سرگرمیاں

اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرتی ہیں۔ زیادہ تر سرگرمیاں اِتوار یا پیر کی شام کی بجائے دیگر اوقات میں مُنعقد کی جاتی ہیں۔

9.2.2

ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا

9.2.2.1

خِدمت گُزاری

بہنوں کو اَنجُمنِ خواتین کی صدارت کی طرف سے خِدمت گُزاری کی ذِمّہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔ مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 21۔

9.2.2.2

قلیل مُدتی ضروریات

خِدمت گُزار بہنیں جن کی وہ خِدمت کرتی ہیں اُن کی ضروریات کو جاننے اور اُن کا حل تلاش کرنے کی خواہاں ہوتی ہیں۔ اَرکان کو بیماری، بچّے کی پیدایش، اَموات، مُلازمت چُھوٹ جانے، اور دیگر حالات میں قلیل مُدتی معاونت کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

جب ضرورت ہو، تو خِدمت گُزار بہنیں اَنجُمنِ خواتین کی صدارت سے مدد مانگتی ہیں۔

9.2.2.3

طویل مُدتی ضروریات اور خُود اِنحصاری

بشپ کی ہم آہنگی کے مُطابق، اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں اَرکان کو طویل مُدتی ضروریات اور خُود اِنحصاری میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔

اَنجُمنِ خواتین کی صدر، ایلڈرز کی جماعت کا صدر، یا کوئی اور قائد کسی شخص یا خاندان کی مدد کرتا ہے کہ وہ خُود اِنحصاری کا منصُوبہ تشکیل دے۔

9.2.2.4

جب وارڈ کا کوئی رُکن وفات پا جاتا ہے

جب وارڈ کا کوئی رُکن وفات پا جاتا ہے، تو اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں تسلّی اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔ بشپ کی زیرِ ہدایت، وہ رَسمِ جنازہ میں مدد کر سکتی ہیں۔

مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں 38.5.8۔

9.2.3

سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا

اَنجُمنِ خواتین کی صدر وارڈ میں اَرکانِ فریضہِ مُنادی کی قیادت کرنے میں معاونت کے لیے صدارت کی ایک رُکن کو مُقرر کرتی ہیں۔ وہ اِن کاوشوں کو مربُوط کرنے کے لیے ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کے مُقرر کردہ رُکن کے ساتھ کام کرتی ہیں ( دیکھیں 23.5.1

9.2.4

اَبدیت کے لیے خاندانوں کو مُتحد کرنا

اَنجُمنِ خواتین کی صدر وارڈ میں کارِ ہیکل اور خاندانی تاریخ کی قیادت کرنے میں معاونت کے لیے صدارت کی ایک رُکن کو مُقرر کرتی ہے۔ وہ اِن کاوشوں کو مربُوط کرنے کے لیے ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کے مُقرر کردہ رُکن کے ساتھ کام کرتی ہے( دیکھیں 25.2.2

9.3

قائدینِ اَنجُمنِ خواتین

9.3.1

بشپ

بشپ عمُوماً ماہانہ اَنجُمنِ خواتین کی صدر سے مُلاقات کرتا ہے۔ وہ خِدمت گُزار بہنوں کی خِدمت سمیت، نجات و سرفرازی کے کام پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔

9.3.2

صدراتِ اَنجُمنِ خواتین

9.3.2.1

صدراتِ اَنجُمنِ خواتین کو بُلاہٹ دینا

بشپ کسی ایک خاتون کو وارڈ کی اَنجُمنِ خواتین کی صدر کے طور پر خِدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ سونپتا ہے۔ اگر اَکائی کافی بڑی ہو، تو وہ اُسے ایک یا دو خواتین کو اپنی مُشیران کے طور پر خِدمت کرنے کی سفارش کرتی ہے۔

بعض چھوٹی اَکائیوں میں اَنجُمنِ دُختران یا پرائمری کی صدر نہیں بھی ہو سکتی۔ ایسی اَکائیوں میں، اَنجُمنِ خواتین کی صدر نوجوانوں اور بچّوں کے لیے ہدایت کی منصُوبہ سازی کرنے میں والدین کی معاونت کر سکتی ہے۔

9.3.2.2

ذِمّہ داریاں

اَنجُمنِ خواتین کی صدر کی درج ذیل ذِمّہ داریاں ہیں۔ اُس کی مُشیران اُس کی معاونت کرتی ہیں۔

  • وارڈ کی مشاورتی مجلِس میں خِدمت کرنا۔

  • نجات و سرفرازی کام میں حصّہ لینے کے لیے اَنجُمنِ خواتین کی کاوشوں کی قیادت کرنا (دیکھیں باب 1

  • خِدمت گُزار بہنوں کی خِدمت کو مُنظم کرنا اور اُن کی نگرانی کرنا۔

  • بشپ کی زیرِ ہدایت، وارڈ کے بالغ اَرکان سے مشورت کرنا۔

  • وارڈ میں شادی شُدہ اور غیر شادی شُدہ، نوجوان بالغ بہنوں کو تقویت دینے کے لیے اَنجُمنِ خواتین کی کاوشوں کو مربُوط کرنا۔

  • اَنجُمنِ خواتین کی ہر رُکن سے سال میں کم از کم ایک بار اِنفرادی طور پر مُلاقات کرنا۔

  • اَنجُمنِ خواتین کے ریکارڈز، رپورٹس، اور مالی امُور کی نگرانی کرنا (دیکھیں LCR.ChurchofJesusChrist.org).

9.3.2.3

صدارتی اِجلاس

اَنجُمنِ خواتین کی صدارت اور سیکرٹری باقاعدگی سے مُلاقات کرتے ہیں۔ صدر اِن مجالِس کی نظامت کرتی ہے۔ ایجنڈا میں درج ذیل آئٹم شامِل ہوسکتے ہیں:

  • منصُوبہ بنائیں کہ بہنوں اور اُن کے گھرانوں کو کیسے مضبُوط کرنا ہے۔

  • فریضہِ مُنادی اور کارِ ہیکل اور خاندانی تاریخ کو مربُوط کرنا۔

  • وارڈ کی مشاورتی مجالِس کی ذِمّہ داریوں کا جواب دینا۔

  • خِدمت گُزاری کے انٹرویوز سے معلُومات کا جائزہ لینا۔

  • بہنوں کو اَنجُمنِ خواتین کی بُلاہٹوں اور ذِمّہ داریوں میں خِدمت کرنے پر غور کرنا۔

  • اَنجُمنِ خواتین کی مجالِس اور سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنا۔

9.3.3

سیکرٹری

صدارتِ انجمنِ خواتین ایک بہن کو اَنجُمنِ خواتین کی سیکرٹری کے طور پر خِدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ سونپتی ہے۔

9.4

اَنجُمنِ دُختران کی اَنجُمنِ خواتین میں شِرکت کی تیاری میں معاونت کرنا

صدارتِ اَنجُمنِ خواتین اَنجُمنِ دُختران، اُن کے والدین، اور قائدینِ اَنجُمنِ دُختران کے ساتھ مِل کر اُن کی اَنجُمنِ خواتین میں شِرکت کی تیاری میں معاونت کرتی ہیں۔

اَنجُمنِ دُختران اور اَنجُمنِ خواتین کی بہنوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قائدین متواتر مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ خِدمت گُزار بہنوں کے طور پر باہم مِل کر خِدمت کرنا تعلق بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

9.6

اِضافی ہدایات اور پالیسیاں

9.6.2

خواندگی

حسبِ ضرورت، صدارتِ اَنجُمنِ خواتین بشپ، ایلڈرز کی جماعت کی صدارت، اور مشاورتی مجلِس برائے وارڈ کے ساتھ مِل کر کام کرتی ہے تاکہ اَرکان کو پڑھنا اور لکھنا سیکھنے میں مدد دی جا سکے۔