اَرکانِ کلِیسیا عہد باندھتے ہیں کہ ”وہ ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھائیں، … ماتم کرنے والوں کے ساتھ ماتم کریں … ، اور اُنھیں تسلی دیں جنھیں تسلی دَرکار ہے“ (مُضایاہ ۱۸:۸–۹)۔ مادی ضروریات والے لوگوں کی نگہبانی کرنا نَجات و سرفرازی کے کام کا حصّہ ہے۔ یہ ذِمّہ داری تمام اَرکانِ کلِیسیا پر لاگُو ہوتی ہے جب وہ ایک دُوسرے کی خِدمت کرتے ہیں۔