ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
0. تعارفی جائزہ


”0. تعارفی جائزہ،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”0. تعارفی جائزہ،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

0.

تعارفی جائزہ

0.0

تعارف

خُداوند نے سِکھایا ہے کہ، ”ہر شخص اپنی ذمّہ داری کو سیکھے، اور اُس عُہدے پر پُوری جاں فِشانی سے، عمل درآمد کرے جس پر وہ مُقرر کِیا گیا ہے“ (عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۹۹)۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں بطورِ قائد، آپ کو اپنی بُلاہٹ کی ذمّہ داریوں کو سیکھنے اور اِن کو پُورا کرنے میں مدد کے لیے ذاتی مکاشفہ کے خواہاں ہونا چاہیے۔

صحائف اور اَنبیائے آخِری ایّام کی تعلیمات کا مُطالعہ آپ کو اپنی ذمّہ داریوں کو سمجھنے اور پُورا کرنے میں مدد دے گا۔ جب آپ کلامِ خُدا کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ رُوح کے اثر کو زیادہ قبول کریں گے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۸۵

آپ اِس راہ نُما کِتاب کی ہدایات کا مُطالعہ کرتے ہُوئے اپنی ذمّہ داریاں بھی سیکھتے ہیں۔ یہ ہدایات مُکاشفہ کو دعوت دے سکتی ہیں اگر اِن کا اِستعمال رُوح کی ہدایت کے خواہاں ہوتے ہُوئے لاگو ہونے والے اُصُولوں، پالیسیوں، اور طریقۂ کار کا فہم فراہم کرنے کے لیے کِیا جاتا ہے۔

0.1

راہ نُما کِتاب

عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خدمت کرنا عمُومی اور مقامی کلِیسیائی قائدین کے لیے ہدایت فراہم کرتی ہے۔

اِس راہ نُما کِتاب میں عُنوانات اور ذیلی عُنوانات کو نمبر دِیے گئے ہیں تاکہ عُنوانات کو تلاش کرنے اور حوالہ دینے میں آسانی ہو۔ مثال کے طور پر، اِس بارے میں ہدایت کہ کون ہیکل میں مُہر بند ہوسکتا ہے 27.3.1 میں دی گئی ہے۔ عدد 27 سے مُراد باب ہے، عدد 3 سے مُراد اِس باب کا سیکشن ہے، اور عدد 1 سے مُراد ذیلی سیکشن ہے۔

0.2

موافقت اور اِختیاری وسائل

تمام سٹیکس اور وارڈز کی ضروریات ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔

قائدین اِلہام کے خواہاں ہوتے ہیں کہ اَرکان کی ضروریات کو پُورا کرنے کے لیے کون سی ہدایات اور اِختیاری وسائل اِستعمال کرنے ہیں۔

0.4

ہدایات کے بارے سوالات

جب ایسے سوالات اُٹھتے ہیں جِن کا صحائف، زندہ اَنبیا کے کلام، یا اِس راہ نُما کِتاب میں جواب نہیں دِیا گیا، تو کلِیسیائی اَرکان کو خُدا کے ساتھ اپنے عہُود، اپنے مقامی قائدین کی مشورت، اور راہ نُمائی کے لیے رُوح کے اِلہام پر بھروسا کرنا چاہیے۔

اگر قائدین اِس راہ نُما کِتاب میں معلُومات کے بارے یا اُن مسائل کے بارے میں سوالات رکھتے ہوں جِن پر اِس میں بات نہیں ہوئی، تو وہ اپنے قریبی صدارتی حُکام سے مشورت کرتے ہیں۔

0.5

اِصطلاحات

ماسوائے جہاں بصُورتِ دیگر اِشارہ کِیا گیا ہو:

  • اِس راہ نُما کِتاب میں بشپ اور بشپ صاحبان کی صدارت کی اِصطلاحیں صدُورِ برانچ اور صدارتِ برانچ کے لیے اِستعمال کی گئی ہیں۔ صدرِ سٹیک اور صدارتِ سٹیک کی اصطلاحات ڈسٹرکٹ کے صدُور اور ڈسٹرکٹ کی صدارت کے لیے بھی اِستعمال کی گئی ہیں۔ اِس خلاصہ کے لیے کہ ڈسٹرکٹ کے صدُور کا اِختیار صدُورِ سٹیک سے کیسے مختلف ہے، دیکھیں 6.3۔

  • وارڈز اور سٹیکس کے حوالہ جات عمُوماً برانچوں، ڈسٹرکٹ، اور مِشن پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

  • اِتوار کے حوالہ جات اُس دِن پر لاگو ہوتے ہیں جس دِن مقامی طور پر سبت کو پاک مانا جاتا ہے۔

  • اِصطلاح اکائی سے مُراد وارڈز اور برانچیں ہیں۔

  • عام طور پر والدین کے حوالہ جات قانونی سرپرستوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

بشپ اور صدرِ برانچ کی بُلاہٹیں اِختیار اور ذمّہ داری میں مساوی نہیں ہیں، نہ ہی صدرِ سٹیک اور ڈسٹرکٹ کے صدر کی بُلاہٹیں مساوی ہیں۔ بشپ کہانت میں ایک عُہدہ ہے، اور تقرری صرف صدارتِ اوّل کی منظوری سے ہوتی ہے۔ صدُورِ سٹیک کو اعلیٰ حُکام اور علاقائی ستّر کی طرف سے بُلاہٹ دی جاتی ہے۔

0.6

کلِیسیائی ہیڈ کوارٹرز یا علاقائی دفتر سے رابطہ کرنا

اِس راہ نُما کِتاب کے کُچھ ابواب میں کلِیسیائی ہیڈ کوارٹرز یا علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔ کلِیسیائی ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کا اِطلاق ریاست ہائے مُتحدہ امریکہ اور کینیڈا میں رہنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔ علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کا اِطلاق ریاست ہائے مُتحدہ امریکہ اور کینیڈا سے باہر رہنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔