ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات کا اِستعمال


عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات کا اِستعمال،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)

عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات کا اِستعمال،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات کا استعمال کرنا

عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات مُکمل عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا سے اِنتہائی اہم ہدایات کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ اُن قائدین کے لیے ہے:

  • جِن کے پاس ابھی تک اُن کی ترجیحی زبان میں مُکمل عمُومی راہ نُما کِتاب کی رسائی میسر نہیں ہے۔

  • جو عمُومی راہ نُما کِتاب کے مرکُوز ورژن سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔

عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات میں اِستعمال ہونے والے باب، سیکشن، اور ذیلی سیکشن کی نمبر بندی مُکمل عمُومی راہ نُما کِتاب میں اِستعمال ہونے والی نمبر بندی سے مماثل ہے۔ یہ آسان باہمی حوالہ جات دینے اور اِن کے درمیان موازنہ کرنے کی سہُولت دیتا ہے۔

عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات کی نمبر بندی بعض اوقات مُکمل راہ نُما کِتاب میں سیکشن یا ذیلی سیکشن کی نمبر بندی سے ہٹ جاتی ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اِس مرکُوز راہ نُما کِتاب میں مُکمل راہ نُما کِتاب سے صرف اِنتہائی اہم مواد شامل کِیا گیا ہے۔

اگرچہ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات قائدین کے اکثر پُوچھے جانے والے بہت سے سوالات کے جوابات فراہم کرتے ہیں، لیکن قائدین کے پاس مُمکنہ طور پر کچھ سوالات ہوں گے جِن کا یہ جواب نہیں دیتے یا مُکمل طور پر جواب نہیں دیتے ہیں۔ ایسے معاملات میں، قائدین مُکمل عمُومی راہ نُما کِتاب سے رُجُوع کر سکتے ہیں اگر یہ کسی ایسی زبان میں دستیاب ہے جسے وہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔ قائدین راہ نُمائی کے لیے اپنے قریبی متعلقہ صدارتی قائد سے بھی مشورت کر سکتے ہیں۔

خُدا آپ کو برکت دے جب آپ اُس کے بچّوں کے لیے نجات و سرفرازی کے کام میں شامل ہوتے ہیں۔

صدارتِ اوّل اور بارہ رسُولوں کی جماعت