”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُوافِق زِندگی بسر کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُوافِق زِندگی بسر کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
16.
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُوافِق زِندگی بسر کرنا
خُدا کا نجات و سرفرازی کا کام چار الہٰی مُقرر کردہ ذمّہ داریوں پر مرکُوز ہے (دیکھیں 1.2)۔ اِن میں سب سے پہلا یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا ہے۔ ہم اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرتے ہیں جب ہم:
-
یِسُوع مسِیح پر ایمان کی مشق کرتے ہیں۔
-
ہر روز توبہ کرتے ہیں۔
-
نجات و سرفرازی کی رسُوم پاتے ہُوئے خُدا کے ساتھ عہُود باندھتے ہیں۔
-
اُن عہُود کی پاس داری کرتے ہُوئے آخِر تک برداشت کرتے ہیں۔
اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا نجات و سرفرازی کے کام کے دیگر پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔