ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
17. اِنجِیل کی تعلیم دینا


”17. اِنجِیل کی تعلیم دینا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”17. اِنجِیل کی تعلیم دینا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

ماں بیٹے کو سِکھاتے ہوتے ہُوئے

17.

اِنجِیل کی تعلیم دینا

ہم لوگوں کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اپنے ایمان کو مضبُوط کرنے میں مدد دینے کے لیے اِنجِیل کی تعلیم دیتے ہیں۔

17.1

مسِیح جیسی تعلیم دینے کے اُصُول

اِنجِیل کی تعلیم دیتے وقت، والدین، مُعلمِین، اور قائدین یِسُوع مسِیح کی مثال کی پیروی کرتے ہیں، جو کہ مُعلمِ اعظم ہے۔

قائدین اپنی تنظیموں کے مُعلمِین کے ساتھ مانندِ مسِیح تعلیم کے درج ذیل اُصُولوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ اِن اُصُولوں کی مزید تفصیل نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا میں واضح کی گئی ہیں۔

17.1.1

اُن سے محبّت رکھیں جِنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں

نجات دہندہ جو کُچھ بھی کرتا ہے وہ اُس کی محبّت کا اظہار ہے (دیکھیں ۲ نیفی ۲۶:‏۲۴

17.1.2

رُوح سے سِکھائیں

مُعلمِین تیاری اور سِکھانے کے دوران رُوح کی راہ نُمائی کے خواہاں ہوتے ہیں، اور وہ ہر روز اُس کے اثر کے اہل رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

17.1.3

عقیدہ سِکھائیں

مُنّجی کی مثال کی تقلید کرتے ہُوئے، مُعلمِین اِنجِیل کی اہم، اور بچانے والی سچّائیوں پر توجّہ مرکُوز کرتے ہیں۔ وہ صحائف، ایّامِ آخِر کے اَنبیا کی تعلیمات، اور منظُور شُدہ نصابی مواد کا اِستعمال کرتے ہُوئے تعلیم دیتے ہیں۔

17.1.4

جانفشاں سیکھ کی دعوت دیں

مُعلمِین اَرکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی تدریس کے خُود ذمّہ دار ہوں۔

17.2

گھر پر مرکُوز اِنجِیلی دَرس و تدریس

کلِیسیائی قائدین اور مُعلمِین گھر پر مرکُوز اِنجِیلی دَرس و تدریس کی حوصلہ افزائی کرتے اور اُن کی معاونت کرتے ہیں۔

قائدین اور مُعلمِین اَرکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اِنجِیل کا مُطالعہ کرنے اور تعلیم دینے کے بارے میں اپنے اِلہام کے خواہاں ہوں۔ اُن کے بُنیادی وسائل صحائف اور مجلسِ عامہ کے پیغامات ہونے چاہئیں۔

17.3

قائدین کی ذمّہ داریاں

  • اِنجِیل کو سیکھنے اور نجات دہندہ کے طریق پر سِکھانے کی ایک مثال قائم کریں۔

  • یقینی بنائیں کہ اُن کی تنظیموں میں تدریس ایمان کی تعمیر کرے اورنظریاتی طور پربھی درست ہوں۔

  • اپنی تنظیموں کے مُعلمِین کی مُسلسل معاونت کریں۔

17.4

مشاورتی مجالس برائے مُعلمِین

مشاورتی مجالس برائے مُعلمِین میں، مُعلمِین مانندِ مسِیح تعلیم کے اُصُولوں کے بارے میں باہم مشورت کرتے ہیں۔ وہ اِس بارے میں بھی مشورت کرتے ہیں کہ کیسے اِنجِیلی دَرس و تدریس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ وہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلم دینا کو بطور وسائل اِستعمال کرتے ہیں۔

اِتوار کو 50 منٹ کی کلاس کے دوران مشاورتی مجالس برائے مُعلمِین کا انعقاد سہ ماہی طور پر کیا جاتا ہے۔