ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
36. نئی اکائیوں کی تخلیق کرنا، تبدیلی کرنا اور نام رکھنا


”36. نئی اکائیوں کی تخلیق کرنا، تبدیلی کرنا اور نام رکھنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”36. نئی اکائیوں کی تخلیق کرنا، تبدیلی کرنا اور نام رکھنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

آدمی عشائے ربانی کی عبادت میں پیغام دیتے ہوئے

36.

نئی اکائیوں کی تخلیق کرنا، تبدیلی کرنا اور نام رکھنا

36.0

تعارف

اراکینِ کلِیسیا جہاں رہائش پذیر ہوں اُس پر مبنی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں (دیکھے مُضایاہ ۲۵:‏۱۷–‏۲۴)۔ یہ جماعتیں مناسب کہانتی اختیار کے تحت کلِیسیا کے کام سرانجام دینے اور منظم کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

کلِیسیائی جماعتوں (اکائیاں بھی کہلاتی ہیں) میں سٹیکس، ڈسٹرکٹس، وارڈز، اور برانچز شامل ہیں۔ یہ جیسے ضرورت ہو تب ہی تخلیق، تبدیل، یا بند (غیر فعال) کی جاتی ہیں۔

راہ نما نئی اکائی کی تخلیق یا اکائی کی حدود کو تبدیل کرنے کی تجویز کرنے سے قبل اراکین کی رُوحانی قوت کو تقویت دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔ نئی اکائیوں کو صرف تب ہی تخلیق کرنا چاہیے جب موجودہ اکائیاں تسلی بخش حد تک مضبوط ہوں۔

ریاست ہائے متحدہ اور کینیڈا میں معاونت کے لیے، 1-801-240-1007 پر فون کریں۔ بیرونِ مُتحدہ ریاست ہائے اور کینیڈا، اپنے علاقائی دفتر میں فون کریں۔