”15. سیمینری اور اِنسٹی ٹیوٹ برائے مذہب،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”15. سیمینری اور اِنسٹی ٹیوٹ برائے مذہب،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
15.
سیمینری اور اِنسٹی ٹیوٹ برائے مذہب
15.0
تعارف
سیمینری اور اِنسٹی ٹیوٹ برائے مذہب (ایس&آئی) نوجوانوں اور نوجوان بالغان کی یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل پر اُن کے اِیمان کو تقویت دینے میں والدین اور کلِیسیائی قائدین کی معاونت کرتی ہیں۔
ایس&آئی پروگرام کے انتظام میں قائدین کی معاونت کے لیے ہر سٹیک میں ایس&آئی کا ایک نُمائندہ مُقرر کِیا گیا ہے۔
15.1
سیمینری
سیمینری چار سالہ پروگرام ہے جس میں نوجوان یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا مُطالعہ کرتے ہیں جیسا کہ صحائف اور ایّامِ آخِر کے اَنبیا کی تعلیمات میں پائی جاتی ہے۔ سیمینری کے طلبا عمُوماً 14–18 سال کی عُمر کے ہوتے ہیں۔
بشپ صاحبان کی صدارت، نوجوانوں کے قائدین، اور جماعت اور جماعتی صدارتیں ہر نوجوان کی سیمینری میں مُکمل طور پر شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
15.1.1
مُعلمِین
مُعلمِینِ سیمینری کلِیسیائی اَرکان ہونے چاہیے جو خُداوند یِسُوع مسِیح پر اِیمان اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل کی گواہی رکھتے ہوں۔ اُنھیں اُن اُصُولوں پر کار بند رہنا چاہیے جس کی وہ تعلیم دیتے ہیں اور نوجوانوں کے ساتھ اچھے سے کام کرنے والے ہوں۔ جب مُمکن ہو، مُعلمِین کے پاس کارآمد ہیکلی اِجازت نامہ ہونا چاہیے۔
صدارتِ سٹیک کا ایک رُکن یا مُقرر کردہ مُشیرِ اعلیٰ سیمینری کے مُعلمِین اور سٹیک سُپروائزروں کو بُلاہٹ دیتا، مُقرر کرتا، اور سُبکدوش کرتا ہے۔
مُعلمِین اور طلبا کے تحفظ کی غرض سے، دو بالغان کو اُس عمارت یا گھر میں موجود ہونا چاہیے جہاں سیمینری کلاس منعقد کی جا رہی ہو۔
15.1.2
سیمینری اِنتخابات
سیمینری سب سے زیادہ معاون تب ہوتی ہے جب طلبا ہر ہفتے کے ہر روز اپنے مُعلم سے ضرور ملیں۔ تاہم، یہ حفاظتی مسائل، سفری فاصلے، اور دیگر عوامل کی وجہ سے مُمکن نہیں بھی ہو سکتا ہے۔
کلِیسیائی قائدین اپنے ایس&آئی نُمائندے سے مشورت کرتے ہُوئے فیصلہ کریں کہ کون سا انتخاب:
-
طلبا کو اِنجِیل سیکھنے اور رُوحانی طور پر بڑھنے میں بہترین معاونت کرے گا۔
-
طلبا کو محفُوظ رکھے گا۔
-
خاندانوں پر بے جا بوجھ نہیں بنے گا۔
اِتوار کو کلاسیں منعقد نہیں کی جانی چاہئیں۔
15.1.3
عمارتیں، آلات، اور مواد
سٹیک اور وارڈ کے قائدین یقینی بنائیں کہ عِبادت گاہیں یا اَرکان کے گھروں جیسے مقامات سیمینری کی کلاسوں کے لیے دستیاب ہوں۔
ایس&آئی کا نُمائندہ ہر کلاس کے لیے مُعلمِین اور طلبا کو مواد فراہم کرتا ہے۔ طلبا کو چاہیے کہ وہ اپنے پرنٹ شُدہ یا ڈیجیٹل صحائف، ہمراہ لے کر آئیں۔
15.1.5
کریڈٹ اور گریجویشن
سیمینری کے طلبا اگر کلاس میں باقاعدگی سے جائیں، شرکت کریں، اور کلاس سے باہر بھی صحائف کا مُطالعہ کریں تو وہ زیادہ مؤثر طور پر سیکھ سکتے اور اپنی تبدیلی کو مزید گہرا بنا سکتے ہیں۔ جب وہ یہ کام کرتے ہیں، تو وہ ہر سال سیمینری کا کریڈٹ بھی حاصل کرتے ہیں اور سیمینری سے فارغُ التحصیل ہو سکتے ہیں۔
سیمینری سے فارغُ التحصیل ہونے کے لیے، طالبِ علم کو چار سال کا کریڈٹ حاصل کرنا اور بشپ صاحبان کی مجلس کے ایک رُکن سے کلِیسیائی تصدیق نامہ پانا لازمی ہے۔
15.2
اِنسٹی ٹیوٹ
اِنسٹی ٹیوٹ ہفتہ وار اِنجِیلی مُطالعہ کی کلاسیں مُہیا کرتی ہے جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل پر اِیمان اور گواہی کو مضبُوط کرتی ہیں۔ 18–30 سال کی عُمر کے تمام غیر شادی شدہ بالغان کی اِنسٹی ٹیوٹ کی کلاسوں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، چاہے وہ سکول جا رہے ہیں یا نہیں۔
15.3
کلِیسیائی سکول اور کلِیسیائی تعلیمی نظام
کلِیسیائی پرائمری اور سیکنڈری سکولوں، بی وائے یُو–پاتھ وے ورلڈ وائیڈ، اور اعلیٰ تعلیم کے اِداروں کے بارے میں معلومات کے لیے، دیکھیں CES.ChurchofJesusChrist.org. اِن سکولوں میں جانے کے لیے طلبا کے کلِیسیائی تصدیق ناموں کی تکمیل کے بارے میں معلومات بھی وہاں فراہم کی گئی ہیں۔
مزید براں، سی ای ایس کلِیسیائی کلیئرنس آفس کے ذریعے ملازمت کی کلِیسیائی کلیئرنس کے بارے میں معلومات یہاں حاصل کی جاسکتی ہیں help.ChurchofJesusChrist.org.