”7. بشپ صاحبان کی صدارت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”7. بشپ صاحبان کی صدارت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات۔
7.
بشپ صاحبان کی صدارت
7.1
بشپ اور اُس کے مُشیران
ایک وارڈ میں بشپ کلِیسیا کے کام کی راہ نُمائی کے لیے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے (دیکھیں 3.4.1)۔ وہ اور اُس کے مُشیران بشپ صاحبان کی صدارت تشکیل دیتے ہیں۔
بشپ کی پانچ بُنیادی ذمّہ داریاں ہیں:
-
وہ وارڈ میں صدارتی اعلیٰ کاہن ہے۔
-
وہ ہارُونی کہانت کا صدر ہے۔
-
وہ ایک مُنصِفِ عام ہے۔
-
وہ نجات و سرفرازی کے کام کو مربُوط کرتا ہے، بشمول ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا۔
-
وہ ریکارڈ، مالی امُور، اور عِبادت گاہ کے اِستعمال کی نگرانی کرتا ہے۔
بشپ کی اوّلین ذمّہ داری وارڈ میں اُبھرتی ہُوئی نسل (بچّوں، نوجوانوں، اور نوجوان بالغان) کے لیے ہے۔ اُسے اِس ذمّہ داری پر توجّہ مرکُوز کرنے کے قابل بنانے کے لیے، وہ بہت سی ذمّہ داریوں کو دوسروں کو سونپتا ہے (دیکھیں 4.2.5)۔
7.1.1
صدارتی اعلیٰ کاہن
بشپ وارڈ کا بُنیادی رُوحانی قائد ہے۔
7.1.1.1
وارڈ کی تنظیمیں اور کہانتی جماعتیں
بشپ کی ذمّہ داری وارڈ کی اَنجُمنِ خواتین اور اَنجُمنِ دُختران کی تنظیموں پر عائد ہوتی ہے۔ وہ اپنے مُشیروں کو سبت سکول اور پرائمری کی تنظیموں اور دیگر وارڈ کے پروگراموں کی ذمّہ داری سونپتا ہے۔
ہارُونی کہانت کی جماعتوں کے لیے بشپ کی ذمّہ داریوں کا خاکہ 7.1.2 میں پیش کِیا گیا ہے۔ ایلڈرز کی جماعتوں کے لیے اُس کی ذمّہ داریوں کا خاکہ 8.3.1 میں پیش کِیا گیا ہے۔
7.1.1.2
رسُوم اور برکات
بشپ وارڈ میں درج ذیل برکات اور رُسُوم کے انتظام کی ہدایت کرتا ہے:
-
عشائے ربّانی
-
بچّوں کو نام اور برکت دینا
-
ریکارڈ کے مطابق 8 سالہ بچّوں کا بپتِسما اور اِستحکام (تبدیل شُدگان کے لیے، دیکھیں 31.2.3.2)
-
ہارُونی کہانت عطا کرنا اور ڈیکن، اُستاد، اور کاہن کے عُہدوں پر تقرری کرنا
7.1.1.3
مشاورتی مجالس اور عِبادات
بشپ مشاورتی مجلس برائے وارڈ اور وارڈ کی نوجوانان کی مشاورتی مجلس کی قیادت کرتا ہے (دیکھیں 29.2.5 اور 29.2.6)۔
بشپ صاحبان کی صدارت عشائے ربّانی کی عِبادات اور وارڈ کی دیگر عِبادات کی منصُوبہ سازی کرتی ہے جو باب 29 میں درج ہیں۔
7.1.1.4
بُلاہٹیں دینا اور سُبکدوش کرنا
بُلاہٹوں اور سُبکدوش کرنے کی بشپ کی ذمّہ داریوں کا خاکہ باب 30 میں پیش کِیا گیا ہے۔
7.1.2
صدرِ ہارُونی کہانت
وارڈ میں ہارُونی کہانت کے صدر کے طور پر بشپ کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں۔ اُس کے مُشیران اُس کی معاونت کرتے ہیں۔
-
نوجوانوں کو سِکھانے میں والدین کی معاونت کرنا۔
-
ہارُونی کہانت کی جماعت اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی نگرانی کرنا۔ بشپ کاہنوں کی جماعت کا صدر ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۸۷–۸۸)۔ اُس کے مُشیرِ اوّل کی ذمّہ داری اساتذہ کی جماعت پر ہے۔ اُس کے مُشیرِ دوم کی ذمّہ داری ڈیکنوں کی جماعت پر ہے۔
-
وارڈ کی اَنجُمنِ دُختران کی صدر سے مشورت کرنا۔
-
ہر نوجوان سے باقاعدگی سے ملنا۔
7.1.3
مُنصِفِ عام
بشپ وارڈ میں مُنصِفِ عام ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۷۱–۷۴)۔ اُس کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں:
-
نوجوانوں اور بالغان کی معاونت کرنا کہ وہ اجازت نامہ برائے ہیکل کے اہل ہوں۔
-
31.2 میں پیش کِیے گئے خاکے کے مُطابق انٹرویوز کا انعقاد کرنا۔
-
وارڈ کے ایسے اَرکان سے ملنا جو رُوحانی ہدایت کے خواہاں ہوتے ہیں، جو گمبھیر ذاتی مسائل کا سامنا کرتے ہیں، یا جنھوں نے سنگین گناہ کِیا ہے، یِسُوع مسِیح کی شِفا بخش قُدرت کو پانے میں اُن کی معاونت کرنا۔
-
صدرِ سٹیک کی زیرِ ہدایت، حسبِ ضرورت رُکنیتی مجالس مُنعقد کرنا۔ راہ نُمائی کے لیے، دیکھیں باب 32۔
7.1.4
نجات و سرفرازی کے کام کو مربُوط کرنا
بشپ وارڈ میں نجات و سرفرازی کے کام کو مربُوط کرتا ہے (دیکھیں باب 1)۔ اُس کے مُشیران اور دُوسرے اُس کی معاونت کرتے ہیں۔
7.1.4.1
ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کی کاوشوں کی قیادت کرنا
بشپ ضرورت مندوں کی کیسے دیکھ بھال کرتا ہے، اِس بارے میں مزید معلُومات کے لیے دیکھیں 22.6.1۔
7.1.5
ریکارڈ، مالی امُور، اور عِبادت گاہیں
ریکارڈ کے بارے معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 33۔ مالی امُور کے بارے معلُومات کے لیے، بشمول دہ یکی، دیکھیں باب 34۔ عِبادت گاہوں کے بارے معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 35۔
7.3
ایگزیکٹو سیکرٹری برائے وارڈ اور معاون ایگزیکٹو سیکرٹری برائے وارڈ
بشپ صاحبان کی صدارت ایگزیکٹو سیکرٹری برائے وارڈ کے طور پر خدمت کرنے کے لیے ایک ملکِ صدق کی کہانت کے حامل بھائی کی تجویز دیتی ہے۔
اُس کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں:
-
بشپ صاحبان کی صدارت سے ملنا اور مُقرر کردہ ایجنڈا تیار کرنا۔
-
مشاورتی مجلس برائے وارڈ کے رُکن کے طور پر خدمت کرنا اور وارڈ کی مشاورتی مجالس میں شرکت کرنا۔
-
بشپ صاحبان کی صدارت کے لیے مُلاقاتیں شیڈول کرنا۔
7.4
کلرکِ وارڈ اور معاون کلرکِ وارڈ
وارڈ کا کلرک اور وارڈ کے معاون کلرکوں کی ذمّہ داریوں کا خاکہ 33.4.2 میں پیش کِیا گیا ہے۔