”5. عمُومی اور علاقائی قیادت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”5. عمُومی اور علاقائی قیادت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات۔
5.
عمُومی اور علاقائی قیادت
5.0
تعارف
یِسُوع مسِیح اپنی کلِیسیا کا ”کونے کے سِرے کا پتھر“ ہے (افسیوں ۲:۲۰)۔ وہ تمام تر کہانتی کُنجیوں کا حامل ہے۔ وہ رسُولوں اور نبیوں کو بُلاہٹ بخشتا ہے کہ وہ نجات و سرفرازی کے کام میں اُس کی معاونت کریں۔ وہ اِن برگُزیدہ خُدام کو وہ ساری کُنجیاں عطا کرتا ہے جو اِس وقت زمین پر خُدا کی بادشاہی سے مُتعلق ہیں۔ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۷:۱۲–۱۳؛ اِس راہ نُما کِتاب میں 3.4.1 بھی دیکھیں۔)
نبیوں اور رسُولوں کے ذریعے، خُداوند مردوں کو ساری دُنیا میں اپنے کام میں معاونت کے لیے ستّر کے عُہدے کی بُلاہٹ دیتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۳۸)۔ اِس کے علاوہ، بشپ صاحبان کی صدارت، عمُومی عہدے داران، اور دیگر مرد و خواتین قائدین کو اِس کام میں معاونت کے لیے اہم ذمّہ داریاں دی جاتی ہیں۔
مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خدمت کرنا میں باب 5 (ChurchofJesusChrist.org).