”28. مرحُومین کے لیے ہَیکل کی رسومات،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”28. مرحُومین کے لیے ہَیکل کی رسومات،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
28.
مرحُومین کے لیے ہَیکل کی رسومات
28.0
تعارف
ہَیکلوں میں ادا کی گئی رسومات خاندانوں کے لیے ابدیت کے لیے اکٹھنے ہونا اور خُدا کی حضوری میں خُوشی کی معموری کا تجربہ پانا ممکن بناتی ہیں۔
آسمانی باپ کے بچوں کے لیے اُس کے پاس لوٹنے کے لیے، اُن میں سے ہر ایک کو لازماً توبہ کرنی ہے، نجات و سرفرازی کی رسومات پانے کے اہل بنیں، اور ہر رسم سے منسلک عہود کی پاسداری کریں۔
آسمانی باپ جانتا تھا کہ اُس کے بہت سے بچے اپنی فانی زندگیوں کے دوران میں یہ رسوم نہیں پائیں گے۔ اُس نے رسوم پانے اور اُس کے ساتھ عہود باندھنے کے لیے ایک اور طریقہ فراہم کیا ہے۔ ہَیکلوں میں، نیابتی رسوم بھی ادا کی جا سکتی ہیں۔ اِس کا مطلب ہے کہ ایک زندہ شخص کسی مرحوم شخص کے بدلے رسوم پاتا ہے۔ عالمِ ارواح میں، مرحوم افراد رسوم کو قبول یا رَد کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو اُن کے لیے ادا کی گئی ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳۸: ۱۹، ۳۲–۳۴، ۵۸–۵۹)۔
اراکین کلِیسیا کی اپنے مرحوم لواحقین کی شناخت کرنے کی حوصلہ افرائی کی جاتی ہے جنھوں نے نجات و سرفرازی کی رسومات کی رسوم نہیں پائی ہیں۔ پھر اراکینِ کلِیسیا اپنے اُن لواحقین کی خاطر رسوم ادا کرتے ہیں۔
اگر اراکین نے کارِ ہَیکل کے لیے خاندان کے نام تیار نہیں کیے ہیں (دیکھیے 28.1.1)، مرحوم اشخاص کے نام جنھیں رسوم کی ضرورت ہے ہَیکل میں مہیا کیے جائیں گے۔
28.1
نیابتی رسوم ادا کرنے کے لیے عمومی ہدایات
مرحوم اشخاص جو اپنی موت کے وقت 8 سال یا اِس سے زائد عمر کے تھے اُن کی خاطر نیابتی رسوم ادا کی جا سکتی ہیں۔ ماسوائے جیسے 28.3 میں درج ہے، تمام اشخاص کے لیے نیابتی رسوم اُن کی تاریخِ وفات سے 30 روز گزرتے ہی ادا کی جا سکتی ہیں اگر ذیل میں سے کسی کا بھی اطلاق ہوتا ہے:
-
مرحوم کا کوئی قریبی رشتہ دار (غیر طلاق یافتہ جیون ساتھی، بالغ بچہ، والدین، بہن بھائی) ہَیکل کی رسوم کے لیے نام جمع کرواتا ہے۔
-
رسوم ادا کرنے کے لیے مرحوم کے قریبی رشتہ دار (غیر طلاق یافتہ جیون ساتھی، بالغ بچہ، والدین، بہن بھائی) سے اجازت موصول ہوتی ہے۔
اگر مندرجہ بالا شرائط میں سے کوئی بھی لاگو نہیں ہوتی، مرحوم کی پیدائش کے 110 برس بعد ہَیکل کی نیابتی رسوم ادا کر سکتے ہیں۔
28.1.1
مرحُوم اشخاص کے نام ہَیکل کی رسومات کے لیے تیار کرنا
جہاں ممکن ہو، ہَیکل کی رسوم کی ادائیگی سے قبل مرحوم اراکینِ خاندان کی شناخت والی معلومات کو FamilySearch.org میں درج کرنا چاہیے (دیکھیے 25.4.2)۔
28.1.1.1
اراکینِ خاندان کے نام جمع کروانا
جب ہَیکل کی نیابتی رسوم کے لیے نام جمع کرائے جائیں، اراکین عموماً صرف ایسے اشخاص کے نام جمع کرواتے ہیں جن کے وہ قریب ہوتے ہیں۔
28.1.2
کون مرحُومین کے لیے رسوم میں شریک ہو سکتا ہے
تمام اَرکان جو معاصر اجازت نامہ برائے ہَیکل رکھتے ہیں وہ فوت شدگان کے لیے بپتِسمے اور استحکام پا سکتے ہیں۔ ودیعت یافتہ اَرکان جو معاصر اِجازت نامہ برائے ہَیکل رکھتے ہیں مرحومین کے لیے تمام رسوم میں شرکت کر سکتے ہیں۔ دیکھیے 26.3۔
28.1.4
اوقاتِ کار طے کرنا
مرحوم کے لیے رسومات ادا کرنے سے قبل اراکین کو وقت طے کرنے کی ضرورت ہے۔ دیکھیے temples.ChurchofJesusChrist.org ہر ہَیکل کی رابطہ معلومات اور وقت طے کرنے کے تقاضوں کے لیے۔
28.2
مرحُوم اشخاص کے لیے ہَیکل کی رسوم ادا کرنا
نیابتی رسوم ادا کرتے وقت، ایک رکن جو متوفی کا ہم جنس ہو نیابتی کے طور پر عمل کرسکتا ہے۔
28.2.1
فوت شدگان کے لیے بپتِسمے اور استحکام
کوئی بھی رکن جو موجودہ اجازت نامہ برائے ہَیکل رکھتا ہے اُسے بپتسما دینے کی ذمہ داریوں کے لیے موعو کیا جا سکتا ہے۔ چند ایک ذمہ داریوں میں شامل ہو سکتا ہے:
-
بپتسموں اور استحکام کے لیے بطور نیابتی فرد ہونا۔
-
نیابتی بپتسموں کے لیے بطور گواہ ہونا۔
-
سرپرستوں کی معاونت کرنا۔
ملک صدق کی کہانت کے حاملین اور ہارونی کہانت میں کاہنوں کو فوت شدگان کے واسطے بپتسمے ادا کرنے کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے۔ ملک صدق کی کہانت کے حاملین کو فوت شدگان کے لیے استحکام انجام دینے کے لیے بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔
صرف ودیعت یافتہ آدمیوں کو مدعو کیا جا سکتا ہے:
-
بطور حوض ریکارڈر خدمت کرنے کو۔
-
بطور استحکام ریکارڈر خدمت کرنے کو۔
28.2.2
ودیعت (بشمول ابتدائی)
جب مرحومین کے لیے نیابتی ودیعت ادا کی جا رہی ہو، تو ودیعت کا ابتدائی حصہ ادا کیا جاتا اور الگ سے درج کیا جاتا ہے (دیکھیے 27.2)۔ کوئی بھی ودیعت یافتہ شخص معاصر ہیکل کے اِجازت نامے کے ساتھ اِن رسوم کو پانے کے لیے بطورِ نائب عمل کر سکتا ہے۔
28.2.3
جیون ساتھی سے سربمہری اور بچوں کی والدین سے سربمہری
ہَیکل میں، مرحوم اشخاص شریکِ حیات سے سربمہر ہو سکتے ہیں جن سے وہ زندگی میں بیاہے تھے۔ مرحوم اشخاص کو اُن کے حیات یا مرحوم بچوں سے بھی سربمہر کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی ودیعت یافتہ شخص معاصر ہیکل کے اِجازت نامے کے ساتھ سربمہری کی رُسُوم کے لیے بطورِ نائب عمل کر سکتا ہے۔
28.3
خاص حالات
یہ حصہ اُن حالات کی وضاحت کرتا ہے جن میں 28.1 کی ہدایات کا اطلاق نہیں ہو سکتا ہے۔
28.3.1
پیدائش سے قبل وفات پا گئے بچے (مردہ اور اسقاطِ حمل والے بچے)
قبل از پیدائش وفات پا جانے والے بچوں کے لیے ہَیکل کی رسومات ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 38.7.3۔
28.3.2
آٹھ برس کی عمر سے قبل وفات پا جانے والے بچے
چھوٹے بچے یِسُوع مسِیح کے کفّارے کے وسیلے سے مخلصی پاتے ہیں اور ”آسمان کی سیلیسٹیئل بادِشاہی میں بچائے جاتے ہیں” (عقائد اور عہود ۱۳۷: ۱۰)۔ اِسی وجہ سے، کسی بھی بچے کے لیے بپتسما پانے یا ودیعت عطا کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو 8 برس کی عمر سے پہلے وفات پا چُکے ہوں۔ البتہ، جو بچے عہد میں پیدا نہیں ہوئے یا زندگی میں رسوم نہیں پائی ہیں اُن کی والدین سے سربمہری کی جا سکتی ہے (دیکھیں 18.1)۔