ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
13. سنڈے سکول


”13. سنڈے سکول،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”13. سنڈے سکول،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

13.

سنڈے سکول

13.1

مقصد

سنڈے سکول قائدین، مُعلمِین، اور کلاسیں:

  • ”بادشاہی کی تعلیم“ سِکھاتے ہُوئے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو مضبُوط کرتے ہیں (عقائد اور عہُود ۸۸:‏۷۷

  • گھر پر مرکُوز اور کلِیسیائی معاونت سے اِنجِیلی دَرس و تدریس میں معاونت کرتے ہیں۔

  • نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے میں اَرکان کی معاونت کرتے ہیں۔

13.2

وارڈ کی سنڈے سکول کی قیادت

13.2.1

بشپ صاحبان کی صدارت

بشپ صاحبان کی صدارت سنڈے سکول کی نگرانی کرتی ہے۔ عمُوماً بشپ اپنے مُشیروں میں سے ایک کو اپنی زیرِ ہدایت یہ ذمّہ داری نبھانے کے لیے مُقرر کرتا ہے۔

13.2.2

صدرِ سنڈے سکول

13.2.2.1

صدرِ سنڈے سکول کو بُلاہٹ دینا

بشپ ملکِ صِدق کہانت کے حامِل بھائی کو وارڈ کے صدرِ سنڈے سکول کے طور پر بُلاہٹ دیتا اور مخصوص کرتا ہے۔ اگر مُشیروں کی ضرورت ہو، اور اگر اِن عہدوں پر خدمت کرنے کے لیے کافی مرد موجود ہوں، تو صدرِ سنڈے سکول ایک یا دو مُشیروں کی سفارش کر سکتا ہے۔

13.2.2.2

ذمّہ داریاں

  • مشاورتی مجلس برائے وارڈ میں خدمت کرنا۔

  • گھر اور کلِیسیا میں اِنجِیلی دَرس و تدریس کو بہتر بنانے کی کاوشوں کی نگرانی کرنا۔

  • بشپ صاحبان کی صدارت کو بالغ اَرکان کی سنڈے سکول کے مُعلمِین کے طور پر خدمت انجام دینے کی سفارش کرنا۔

  • سنڈے سکول کے مُعلمِین کی معاونت کرنا، حوصلہ افزائی کرنا، اور ہدایت دینا۔

  • بشپ کی راہ نُمائی میں مجالسِ مُعلمِین کی قیادت کرنا (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، 3

13.2.3

سنڈے سکول کے مُعلمِین

تیاریِ تدریس کے لیے، سنڈے سکول مُعلمِین صحائف، آ، میرے پیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان، اور آ، میرے پیچھے ہولے—برائے سنڈے سکول کا استعمال کرتے ہیں۔

13.3

سنڈے سکول کی کلاسیں

سنڈے سکول کی کلاسیں مہینے کے پہلے اور تیسرے اِتوار کو مُنعقد کی جاتی ہیں۔

بشپ صاحبان کی صدارت کی منظوری کے بعد، صدرِ سنڈے سکول بالغوں اور نوجوانوں کی کلاسیں مُنظم کرتا ہے۔

نوجوانوں کی ہر کلاس میں کم از کم دو ذمّہ دار بالغ موجود ہونے چاہئیں۔

تمام بالغ جو نوجوانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اُن کی تائید کِیے جانے کے ایک ماہ کے اندر اندر اُنھیں بچّوں اور نوجوانوں کے تحفظ کی تربیت مُکمل کرنا لازم ہے (ProtectingChildren.ChurchofJesusChrist.org).

13.4

وارڈ میں دَرس و تدریس کو بہتر بنانا

قائدینِ وارڈ اپنی تنظیموں میں دَرس و تدریس کو بہتر بنانے کے ذمّہ دار ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو وہ وارڈ کے صدرِ سنڈے سکول سے مدد مانگ سکتے ہیں۔

13.5

گھر میں دَرس و تدریس کو بہتر بنانا

والدین اپنے بچّوں کو اِنجِیل کی تعلیم دینے کے ذمّہ دار ہیں۔ وہ صدرِ سنڈے سکول سے بطور اُستاد بہتر ہونے میں مدد مانگ سکتے ہیں۔