ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
22. مادی ضروریات کی فراہمی اور خُود اِنحصاری قائم کرنا


”22. مادی ضروریات کی فراہمی اور خُود اِنحصاری قائم کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”22. مادی ضروریات کی فراہمی اور خُود اِنحصاری قائم کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

کام کرتا ہُوا آدمی

22.

مادی ضروریات کی فراہمی اور خُود اِنحصاری قائم کرنا

22.0

تعارف

اَرکانِ کلِیسیا عہد باندھتے ہیں کہ ”وہ ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھائیں، … ماتم کرنے والوں کے ساتھ ماتم کریں … ، اور اُنھیں تسلی دیں جنھیں تسلی دَرکار ہے“ (مُضایاہ ۱۸:‏۸–۹

کلِیسیائی اَرکان کو یہ مشورت بھی دی جاتی ہے کہ وہ تَندہی اور مددِ خُداوندی سے اپنی خُود اِنحصاری کو قائم کریں۔ اپنے اور اپنے گھرانے کے واسطے رُوحانی اور مادی ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے کی صلاحیت، عزّم اور کاوِش خُود اِنحصاری ہے۔


اِنفرادی اور خاندانی کاوِشیں


22.1

خُود اِنحصاری قائم کرنا

مددِ خُداوندی سے، اَرکان درج ذیل طریقوں سے خُود اِنحصاری کو قائم کرتے ہیں:

  • رُوحانی، جسمانی، اور جذباتی مضبُوطی کو فروغ دیں۔

  • تعلیم اور روزگار حاصِل کریں۔

  • مادی تیاری کو بہتر کریں۔

22.1.4

مادی تیاری

صحائف تیار ہونے کی اہمیت سِکھاتے ہیں (دیکھیں حزقی ایل ۳۸:‏۷؛ عقائد اور عہُود ۳۸:‏۳۰)۔ اَرکان کو مشورت دی گئی ہے کہ وہ تیار ہوں تاکہ وہ بوقتِ ضرورت اپنی، اپنے خاندانوں، اور دُوسروں کی مدد کر سکیں۔

اَرکان اپنی مالی تیاری میں اِس طرح اِضافہ کرتے ہیں:

  • دَہ یکی اور ہدیہ جات کی ادائیگی کرنے سے (دیکھیں ملاکی ۳:‏۸–۱۲

  • قرض کے خاتمے اور اِس سے حَتّی الاِمکان بچنے سے۔

  • بجٹ بنانا اور اِس کے اندر رہتے ہوئے زندگی گُزارنا۔

  • مُستقبل کے لیے بچت کرنا۔

  • اپنے اور اپنے گھرانوں کی کفالت کرنے میں مدد کے لیے مُناسب تعلیم حاصِل کرنا (دیکھیں 22.3.3

تیاری میں ہنگامی صُورتِ حال کے دوران بُنیادی ضروریات کو کیسے پُورا کرنا ہے اِس کے لیے منصُوبہ تشکیل دینا بھی شامل ہے۔ اَرکان کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ خوراک، پانی، اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قلیل مُدتی اور طویل مُدتی فراہمی مُمکن بنائیں۔

22.2

مادی اور جذباتی ضروریات والے لوگوں کی خِدمت کرنا

خُداوند کے شاگِردوں کو سِکھایا گیا ہے کہ ”وہ ایک دُوسرے سے محبّت رکھیں … اور خِدمت کریں“ اور ”اُن کی مدد کرو گے جِنھیں … مدد کی ضرُورت ہو گی“ (مُضایاہ ۴:‏۱۵–۱۶)۔ اَرکان دُوسروں کو اُن کی مُنفرد صلاحیتوں اور ضروریات کو سمجھتے ہُوئے، نجات دہندہ کی مانند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اِن ضروریات میں روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، روزگار، جسمانی تندرُستی، اور جذباتی فلاح شامِل ہو سکتی ہیں۔

22.2.1

خُداوند کا ذخیرہ خانہ

تمام ضرورت مندوں کی معاونت کرنے کے لیے کلِیسیا کے مُیسر تمام وسائل کو خُداوند کا ذخِیرہ خانہ کہا جاتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۲‏:۱۸–۱۹)۔ اِن میں ضرورت مندوں کی معاونت کے لیے اَرکان کے وقت، صلاحیتوں، رحم دِلی، مواد، اور مالی وسائل کے ہدیہ جات شامل ہیں۔

خُداوند کا ذخِیرہ خانہ ہر وارڈ اور سٹیک میں موجود ہوتا ہے۔ قائدین اکثر وارڈ اور سٹیک کے اَرکان کی طرف سے پیش کردہ عِلم، مہارتوں، اور خِدمات سے استفادہ کرتے ہُوئے اُن کی ضروریات کا حل تلاش کرنے میں اَفراد اور خاندانوں کی معاونت کرسکتے ہیں۔

22.2.2

روزہ اور روزے کے ہدیے کا قانُون

خُداوند نے اپنی اُمّت کو برکت دینے اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کے لیے ایک طریقۂ کار فراہم کرنے کے واسطے روزّہ اور روزے کے ہدیے کا قانُون قائم کِیا ہے۔ اَرکان خُداوند کے قریب ہوتے ہیں اور رُوحانی مضبُوطی میں بڑھتے ہیں جب وہ روزے کے قانُون کے مُوافق زندگی بسر کرتے ہیں۔ (دیکھیں یعسیاہ ۵۸:‏۶–۱۲؛ ملاکی ۳:‏۸–۱۲۔)

روزہ کسی بھی وقت رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، اَرکان عمُوماً مہینے کے پہلے سبت کو روزے کا دن قرار دیتے ہیں۔ روزے کے دن میں عام طور پر درج ذیل شامِل ہوتا ہے:

  • دُعا کرنا

  • 24 گھنٹے کے عرصہ کے لیے خوراک اور پانی کے بغیر رہنا (اگر جسمانی طور پر قابل ہوں)

  • فراخ دِلانہ روزے کا ہدیہ دینا

روزے کا ہدیہ ضرورت مندوں کی معاونت کے واسطے عطیہ ہے۔ جب اَرکان روزہ رکھتے ہیں، تو اُنھیں ہدیہ دینے کی دعوت دی جاتی ہے جو کم از کم نہ کھائے گئے کھانے کی قیمت کے برابر ہو۔

اَرکان اپنے روزے کا ہدیہ اور مُکمل دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات کا فارم بشپ یا اُس کے مُشیران میں سے کسی کو دے سکتے ہیں۔ بعض علاقوں میں، وہ اپنے ہدیہ جات آن لائن بھی جمع کروا سکتے ہیں۔


راہ نُما کی کاوِشیں


22.3

خُود اِنحصاری قائم کرنے اور ضرورت مندوں کی خِدمت گُزاری کرنے کا نمونہ

22.3.1

ضرورت مندوں کو ڈھونڈنا

بشپ کا مُقدّس فریضہ ہے کہ وہ ضرورت مندوں کو ڈھونڈے اور اُن کی نگہبانی کرے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۱۱۲)۔ دُوسرے لوگ جن کا بشپ کی اِس ذِمّہ داری میں مدد کرنے میں اہم کِردار ہے اُن میں شامِل ہیں:

  • خِدمت گُزار بھائی اور بہنیں۔

  • اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں۔

  • مُشیرانِ بشپ۔

  • وارڈ کی مشاورتی مجلِس کے دیگر اَرکان۔

22.3.2

اَرکان کی قلیل مُدتی ضروریات کا جائزہ لینے اور اُن سے نمٹنے میں مدد کرنا

اَرکان اپنی بُنیادی ضروریات کو اپنی کاوِشوں اور توسیعی خاندان کی معاونت سے پُورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ایسا کرنا ناکافی ہو، تو اَرکان کو دُوسرے ذرائع سے مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے جیسا کہ:

  • حکومت اور کمیونٹی وسائل ( دیکھیں 22.12

  • کلِیسیائی اِمداد۔

کلِیسیائی اِمداد میں قلیل مُدتی ضروریات جیسا کہ خوراک، حفظانِ صحت کی اشیا، کپڑے، رہایش، یا دیگر بُنیادی ضروریات شامِل ہو سکتی ہیں۔ بشپ صاحبان اِن ضروریات کو پُورا کرنے کے واسطے روزے کا ہدیہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔ جہاں بِشپ آرڈرز دستیاب ہوں، بشپ عموماً اُن کو خوراک اور دیگر بُنیادی اشیا مُہیا کرنے کے واسطے اِستعمال کرتے ہیں (دیکھیں لیڈر اور کلرک ریسورسز [ایل سی آر] میں ”بِشپ آرڈرز اور ریفرلز“)۔

22.3.3

اَرکان کی طویل مُدتی خُود اِنحصاری کو قائم کرنے میں معاونت کرنا

طویل مُدتی مسائل سے نمٹنے کے واسطے اَرکان کو جاری معاونت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، یا دیگر وسائل اُن کی خُود اِنحصاری قائم کرنے اور اُن کی طویل مُدتی ضروریات کو پُورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

منصُوبۂ خُود اِنحصاری اَرکان کو اُن کی مضبُوطی اور ضروریات کی نشان دہی کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ مُفید وسائل کی نشان دہی کرنے میں بھی اُن کی مدد کرتا ہے۔ جب بھی کلِیسیائی اِمداد دینے پر غور کِیا جائے تو اِس منصُوبے کو اِستعمال کرنا چاہیے۔

22.3.4

جذباتی ضرورت مندوں کی خِدمت کرنا

بُہتیرے اَرکان جذباتی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ خِدمت گُزار بھائی اور بہنیں اور قائدینِ وارڈ اَرکان کی اِن مسائل میں معاونت کرنے کے لیے آلۂ کار بن سکتے ہیں۔

22.4

کلِیسیائی اِمداد فراہم کرنے کے اُصُول

مددِ خُداوندی سے، اَرکان اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے مُہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کلِیسیائی اِمداد کا مقصد خُود اِنحصاری کو فروغ دینے، نہ کہ دُوسروں پر اِنحصار کرنے میں اَرکان کو مدد دینا ہے۔ دی جانے والی کسی بھی اِمداد سے اَرکان کو خُود اِنحصار بننے کی کاوِشوں میں تقویت مِلنی چاہیے۔

22:59

22.4.1

شخصی اور خاندانی فریضہ نِبھانے کی حوصلہ افزائی کرنا

قائدین سِکھاتے ہیں کہ اپنی مادی، جذباتی اور رُوحانی فلاح کی بُنیادی ذِمّہ داری اَفراد اور خاندانوں پر عائد ہے۔

کلِیسیائی اِمداد دینے سے پہلے، بشپ (یا کوئی اور قائد یا رُکن جسے وہ نامزد کرتا ہے) اَرکان سے جائزہ لے سکتا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کو پُورا کرنے کے لیے کون سے وسائل اِستعمال کر رہے ہیں۔

22.4.2

اہم ترین ضروریات کے لیے عارضی اِمداد مُہیا کرنا

کلِیسیائی اِمداد کا مقصد عارضی طور پر بُنیادی ضروریات کو پُورا کرنا ہے جب کہ اَرکان خُود اِنحصار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

بشپ صاحبان کو بہترین طور پر پرکھنا چاہیے اور دی گئی اِمداد کی مُدت اور رقم پر غور کرتے ہُوئے رُوحانی ہدایت کا طلب گار ہونا چاہیے۔ اِنحصار کو فروغ نہ دیتے ہُوئے اُنھیں رحم دِل اور فیاض ہونا چاہیے۔

22.4.3

نقدی کی بجائے وسائل یا خِدمات فراہم کرنا

اگر مُمکن ہو، بشپ کو نقدی دینے سے اِجتناب کرنا چاہیے۔ اِس کی بجائے، اُسے اَرکان کو راشن یا خِدمات مُہیا کرنے کے لیے روزے کا ہدیہ یا بِشپ آرڈرز کو برُوئے کار لانا چاہیے۔ اِس کے بعد اَرکان دیگر ضروریات کی ادائیگی کے لیے اپنے پیسوں کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔

جب یہ ناکافی ہو، تو بشپ روزے کے ہدیے کا اِستعمال کرتے ہُوئے ضروری بِلوں کو عارضی طور پر ادا کرنے میں مدد دے سکتا ہے (دیکھیں 22.5.2

22.4.4

کام یا خِدمات کے مواقع پیش کرنا

بشپ صاحبان اِمداد کے وصُول کُنندگان کو مدعُو کرتے ہیں کہ وہ کوئی کام کر کے یا اپنی قابلیت کی حد تک خِدمت فراہم کریں۔ اِس سے اَرکان کو احساسِ وقار برقرار رکھنے میں مدد مِلتی ہے۔ اِس سے اُن کی خُود اِنحصار بننے کی صلاحیت میں بھی اِضافہ ہوتا ہے۔

22.4.5

کلِیسیائی اِمداد کی بابت معلُومات کو صیغۂ راز رکھیں

بشپ اور دیگر قائدینِ وارڈ اَرکان کے بارے میں کسی بھی معلُومات کو خُفیہ رکھتے ہیں جنھیں کلِیسیائی اِمداد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اِس سے اَرکان کی رازداری اور وقار محفُوظ رہتے ہیں۔

22.5

کلِیسیائی اِمداد فراہم کرنے کی پالیسیاں

قائدینِ کلِیسیا کو اِس حصّے میں بیان کردہ پالیسیوں کی پیروی کرنی چاہیے جب خوراک اور دیگر بُنیادی اشیا کے واسطے روزے کے ہدیے یا بِشپ آرڈرز کے ذریعے اِمداد فراہم کریں۔

22.5.1

کلِیسیائی اِمداد کے وصُول کُنندگان سے مُتعلق پالیسیاں

22.5.1.1

اَرکانِ وارڈ کے لیے اِمداد

عمُوماً، کلِیسیائی اِمداد پانے والے اَرکان وارڈ کی حدُود میں رہائش پذیر ہُوں اور اُسی وارڈ میں اُن کی رُکنیت کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔ اِس سے قطع نظر کہ رُکن باقاعدگی سے کلِیسیائی مجالِس میں شرکت یا کلِیسیائی معیارات کی پیروی کرتا ہے یا نہیں اِمداد دی جا سکتی ہے۔

22.5.1.2

بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور کے لیے اِمداد

اِس سے قبل کہ بشپ اپنے یا اپنے خاندان کے لیے روزے کا ہدیہ اِستعمال کرے یا بِشپ آرڈر کی منظوری دے اُن کے لیے صدرِ سٹیک کی تحریری اِجازت دَرکار ہوتی ہے۔

22.5.1.4

ایسے اَفراد کے لیے اِمداد جو کلِیسیائی رُکن نہیں ہیں

وہ اَفراد جو کلِیسیائی اَرکان نہیں ہیں اُنھیں عمُوماً اِمداد کے لیے مقامی کمیونٹی ذرائع کی طرف بھیجا جاتا ہے۔ غیر معمُولی مواقع پر، رُوح کی ہدایت کے مُوافق، بشپ روزے کے ہدیے یا بِشپ آرڈرز کے ساتھ اُن کی معاونت کر سکتا ہے۔

22.5.2

روزے کے ہدیے کے استعمال کی پالیسیاں

22.5.2.1

طبی یا دیگر صحت کی دیکھ بھال

ہر کلِیسیائی علاقے میں طبی، دانتوں، یا دماغی صحت کے اَخراجات کے لیے روزے کے ہدیے کا اِستعمال کرنے کی منظُوری کی حدُود قائم کی گئی ہیں۔

منظُوری کی رقُوم اور ہدایات کے لیے، دیکھیں ”طبی اَخراجات کے لیے روزے کے ہدیے کا اِستعمال۔“

22.5.2.3

روزے کے ہدیے کی واپس ادائیگی

کلِیسیا سے مِلنے والی روزے کے ہدیے کی اِمداد کو اَرکان واپس نہیں کرتے۔

22.5.2.4

وارڈ میں روزے کے ہدیے کے اَخراجات کی رقُوم

بشپ صاحبان کو اَرکانِ وارڈ کے لیے روزے کے ہدیے کی اِمداد کو وارڈ کے اندر جمع کردہ عطیات کی رقم تک محدُود کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

22.5.3

ادائیگیاں کرنے کی پالیسیاں

اگر مُمکن ہو تو، ادائیگیاں براہِ راست اُن کاروباروں کو کی جانی چاہئیں جو اَشیا اور خِدمات مُہیا کرتے ہیں۔

22.5.4

اُن ادائیگیوں پر پالیسیاں جو بشپ یا صدرِ سٹیک کو فائدہ پہنچائیں گی

اَرکان کو روزے کے ہدیے کی اِمداد فراہم کرتے وقت، بشپ اَشیا یا خِدمات کی ادائیگی کے لیے فنڈز کا اِستعمال اِس طریقے سے نہیں کر سکتا جس سے اُسے ذاتی طور پر فائدہ ہو۔

اگر رُکن کے لیے روزے کے ہدیے کی ادائیگی سے صدرِ سٹیک یا اُس کے اپنے کاروبار کو فائدہ حاصِل ہو، تو علاقائی صدارت کی منظُوری ضروری ہوتی ہے۔

22.6

قائدینِ وارڈ کے کِردار

22.6.1

بشپ اور اُس کے مُشیران

بشپ کو مادی ضروریات والے لوگوں کو ڈھونڈنے اور اُن کی نگہبانی کرنے کا اِلہٰی فرمان دیا گیا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۱۱۲)۔ وہ اِس کام کا زیادہ تر حصّہ اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتوں کو سونپتا ہے۔ بہرحال، بعض فرائض صرف بشپ ہی انجام دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، بشپ:

  • فراہم کردہ مادی اِمداد کی قسم، رقم اور دورانیے کا تعین کرتا ہے۔

  • روزے کے ہدیے کی اِمداد (دیکھیں 22.4 اور 22.5) اور خوراک اور دیگر بُنیادی اَشیا کے لیے بِشپ آرڈرز کی منظُوری دیتا ہے (دیکھیں 22.13

  • شخصی طور پر اَرکان کے خُود اِنحصاری کے منصُوبوں کا جائزہ لیتا ہے۔ وہ حسبِ ضرورت قائدینِ وارڈ کو اِن منصُوبوں کا فالو اَپ لینے کی ذِمّہ داری تفویض کرتا ہے۔

بشپ اور اُس کے مُشیران کی درج ذیل ذِمّہ داریاں ہیں:

  • (1) مادی اور جذباتی ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنے اور (2) خُود اِنحصاری قائم کرنے سے مُتعلق اُصُولوں اور برکات کو سِکھانا (دیکھیں 22.1

  • اَرکان کو روزے کے قانُون کے مُتعلق سِکھانا اور اُن کی حوصلہ اَفزائی کرنا کہ وہ فراخ دِلی سے روزے کا ہدیہ ادا کریں (دیکھیں 22.2.2

  • روزے کے ہدیے جمع کرنا اور جواب دہی کی نِگرانی کرنا (دیکھیں 34.3.2

22.6.2

اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں

بشپ کی زیرِ ہدایت، وارڈ میں ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنے میں اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتوں کا کِردار کلیدی ہے (دیکھیں 8.2.2 اور 9.2.2)۔ یہ قائدین اَرکانِ وارڈ کو سِکھاتے ہیں کہ وہ:

  • ضروریات مندوں کی خِدمت کریں۔

  • روزے کے قانُون پر عمل پیرا ہوں۔

  • خُود اِنحصاری قائم کریں۔

  • شخصی اور خاندانی تیاری کو بڑھائیں۔

22.6.3

خِدمت گُزار بھائی اور بہنیں

رُوحانی اور مادی ضروریات میں معاونت کا آغاز اکثر خِدمت گُزار بھائیوں اور بہنوں سے ہوتا ہے (دیکھیں 21.1)۔ اپنی ایلڈرز کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کو خِدمت گُزاری کے انٹرویوز اور دوسرے اوقات میں وہ اُن لوگوں کی ضروریات کی رپورٹ دیتے ہیں جن کی وہ خِدمت کرتے ہیں۔ وہ ایسی ضروریات کا تذکرہ کر سکتے ہیں جو براہِ راست بشپ کے ساتھ صیغۂ راز ہوں۔

22.7

مشاورتی مجلِسِ وارڈ کا کِردار

مشاورتی مجلِسِ وارڈ کا اہم کِردار یہ ہے کہ منصُوبہ سازی کریں کہ کِس طرح ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنی اور اُنھیں خُود اِنحصار بننے میں معاونت دینی ہے (دیکھیں 4.4)۔ اَرکانِ مجلِس اِن منصُوبوں کی بُنیاد خِدمت گُزاری کے انٹرویوز اور ضرورت مندوں کے ساتھ اُن کے اپنے شخصی رابطوں کی معلُومات پر بناتے ہیں۔ اَرکان کی ضروریات کے بارے میں تبادلۂ خیال کرتے ہُوئے، مشاورتی مجلِس رازداری کی درخواست دینے والے کسی بھی شخص کی خواہشات کا احترام کرتی ہے۔

22.8

مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ کا کِردار

مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ کا ایک مقصد نوجوانوں کی یِسُوع مسِیح کے مُقدّس پیروکار بننے میں معاونت کرنا ہے (دیکھیں 29.2.6

بشپ صاحبان کی زیرِ ہدایت، مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ اپنی وارڈ اور کمیونٹی میں ضرورت مندوں کی خِدمت کرنے کے طریقوں کی منصُوبہ سازی کرتی ہے۔