”2. نجات و سرفرازی کے کام میں افراد اور خاندانوں کی معاونت کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”2. افراد اور خاندانوں کی معاونت کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
2.
نجات و سرفرازی کے کام میں افراد اور خاندانوں کی معاونت کرنا
2.0
تعارف
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح میں بطورِ قائد، آپ خُدا کے نجات و سرفرازی کے کام کو پُورا کرنے میں افراد اور خاندانوں کی معاونت کرتے ہیں (دیکھیں 1.2)۔ اِس کام کا حتمی مقصد خُدا کے تمام بچّوں کو اَبدی زِندگی کی برکات اور خُوشی کی معمُوری حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
نجات و سرفرازی کا زیادہ تر کام خاندان کے ذریعے پُورا ہوتا ہے۔ کلِیسیا کے تمام ارکان کے لیے، یہ کام گھر پر مرکُوز ہے۔
2.1
خُدا کے منصُوبے میں خاندان کا کِردار
اپنے منصُوبے کے حصّہ کے طور پر، آسمانی باپ نے زمین پر خاندان قائم کیے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ خاندان ہمیں خُوشی دِلا سکیں۔ خاندان سیکھنے، ترقی کرنے، خدمت کرنے، توبہ کرنے اور معاف کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ اَبدی زِندگی کے لیے تیار ہونے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
خُدا کے اَبدی زِندگی کے وعدے میں اَبدی بیاہ، اولاد، اور اَبدی خاندان کی دیگر تمام برکات شامِل ہیں۔ یہ وعدہ اُن پر لاگو ہوتا ہے جو فی الحال شادی شُدہ نہیں ہیں یا کلِیسیا میں خاندان کے بغیر ہیں۔
2.1.1
اَبدی خاندان
اَبدی خاندان اُس وقت تشکیل پاتے ہیں جب کلِیسیائی ارکان ہیکل میں مُہر بندی کی رُسُوم پاتے ہُوئے عہُود باندھتے ہیں۔ ایک اَبدی خاندان کی برکات تب حاصل ہوتی ہیں جب ارکان اِن عہُود پر کار بند ہوتے ہیں اور اِن کی بجاآوری سے کوتاہی پر توبہ کرتے ہیں۔ کلِیسیائی قائدین ارکان کی اِن رُسُوم کو پانے اور اپنے عہُود کا احترام کرنے کے لیے تیار ہونے میں معاونت کرتے ہیں۔
اَبدی خاندانوں کے قیام کا ایک اضافی پہلو ہیکل میں رُسُوم ادا کرنا ہے جو ارکان کو اپنے مرحُوم آباؤاجداد کے ساتھ مُہر بند ہونے کی اجازت دیتی ہیں۔
2.1.2
میاں اور بیوی
مرد اور عورت کے مابین بیاہ خُدا کی طرف سے مُقرّر کردہ ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۴۹:۱۵)۔ میاں اور بیوی کا مقصد اَبدی زِندگی کی طرف اکٹھے پیش رفت کرنا ہے (دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۱۱:۱۱)۔
مرد اور عورت کے لیے اَبدی زِندگی حاصل کرنے کی ایک شرط اُن کا سیلیسٹیئل بیاہ کے عہد میں داخل ہونا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۱:۱–۴)۔ ایک جوڑا یہ عہد تب باندھتا ہے جب وہ ہیکل میں بیاہ کی مُہر بندی کی رَسم حاصل کرتا ہے۔ یہ عہد ایک اَبدی خاندان کی بُنیاد ہے۔ جب وفاداری سے نبھایا جائے، تو یہ اِن کی شادی کو ہمیشہ تک قائم رہنے میں مدد دیتا ہے۔
میاں اور بیوی کے درمیان جسمانی قُربت خُوب صُورت اور پاک ہونا مقصود ہے۔ یہ خُدا کی طرف سے اولاد پیدا کرنے اور میاں اور بیوی کے درمیان محبّت کے اظہار کے لیے مُقرر کِی گئی ہے۔ نرمی اور احترام—خُود غرضی نہیں—کو اِن کے قُربت کے تعلقات کی راہ نُمائی کرنی چاہیے۔
خُدا نے حُکم فرمایا ہے کہ جنسی تعلقات کو مرد اور عورت کے درمیان صرف شادی کے لیے مخصُوص رکھا جائے۔
خُدا کی نِگاہ میں میاں اور بیوی برابر ہیں۔ ایک کو دُوسرے پر حاوی نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ، اِن کے فیصلے اِتحاد و محبّت سے ہونے چاہئیں۔
2.1.3
والدین اور اولاد
ایّامِ آخِر کے اَنبیا نے سِکھایا ہے کہ ”خُدا کا اپنے بچّوں کے لیے زمین کو معمُور و محکُوم کرنے کا حُکم اب بھی نافذ العمل ہے“ (”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“؛ مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۴۹:۱۶–۱۷)۔
ایک پیار کرنے والا میاں اور بیوی اکٹھے اولاد کو پالنے اور اُن کی پرورش کرنے کے لیے بہترین ماحول مہیا کرتے ہیں۔ انفرادی حالات والدین کو اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے سے روک سکتے ہیں۔ تاہم، خُداوند اُنھیں برکت دے گا جب وہ اُس کی مدد کے خواہاں ہوتے ہیں اور اُس کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
والدین کا اہم فریضہ ہے کہ وہ اَبدی زِندگی کی برکات پانے کی تیاری اپنی اولاد کی میں معاونت کریں۔ وہ اپنی اولاد کو خُدا اور دُوسروں سے محبّت اور اُن کی خدمت کرنا بھی سِکھاتے ہیں (دیکھیں متّی ۲۲:۳۶–۴۰)۔
”والدوں کو اپنے خاندانوں کی صدارت محبّت اور راستبازی سے کرنی ہے اور وہ اپنے خاندانوں کی ضروریاتِ زندگی اور اُن کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں“ (”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“)۔ جب گھر میں شوہر یا باپ نہیں ہوتا، تو ماں خاندان کی صدارت کرتی ہے۔
خاندان میں صدارت کرنے سے مُراد یہ فریضہ ہے کہ اہلِ خانہ کی واپس خُدا کی حُضُوری میں لوٹنے اور قیام کرنے میں مدد کی جائے۔ یہ یِسُوع مسِیح کے نمونہ کی پیروی کرتے ہُوئے نرمی، فروتنی، اور خالص محبّت کے ساتھ خدمت اور تعلیم دینے سے انجام دِیا جاتا ہے ( دیکھیں متّی ۲۰:۲۶–۲۸)۔ خاندان کی صدارت کرنے میں اہلِ خانہ کی باقاعدہ دُعا، اِنجِیلی مُطالعہ، اور عِبادت کے دیگر پہلوؤں کی طرف راہ نُمائی کرنا شامِل ہے۔ والدین اِن فرائض کو نبھانے کے لیے اتحاد سے کام کرتے ہیں۔
مائیں بُنیادی طور پر اپنی اولاد کی تربیت کی ذمہ دار ہوتی ہیں“ (”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان“)۔ تربیت کرنے سے مُراد نجات دہندہ کے نمونہ کی پیروی کرتے ہُوئے پرورش کرنا، سِکھانا، اور معاونت کرنا ہے (دیکھیں ۳ نیفی ۱۰:۴)۔ اپنے شوہر کے ساتھ اتحاد میں، ایک ماں اپنے خاندان کی اِنجِیلی سچائیاں سیکھنے اور آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔ وہ اکٹھے مِل کر خاندان میں محبّت کے ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔
”اِن مُقدّس فرائض میں، باپ اور مائیں مساوی شراکت دار کے طور پر ایک دُوسرے کی مدد کرنے کے پابند ہیں“ (”خاندان: دُںیا کے لیے ایک اعلان“)۔ وہ دُعا گو ہو کر باہم اور خُداوند کے ساتھ مشورت کرتے ہیں۔ دونوں کی بھرپور شرکت سے، وہ اتحاد اور محبّت کے ساتھ مِل کر فیصلے کرتے ہیں۔
2.2
گھر میں نجات و سرفرازی کا کام
صدارتِ اوّل نے فرمایا ہے کہ، ”گھر راست زِندگی کی بُنیاد ہے“ (صدارتِ اوّل کا خط، فروری 11، 1999)۔
گھر میں نجات و سرفرازی کا کام سر انجام دینے میں ارکان کی معاونت کرنے کے لیے، کلِیسیائی قائدین اُن کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ ایسا گھر قائم کریں جہاں رُوح موجود ہو۔ وہ ارکان کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سبت کے دن کی تعظیم کریں، گھر میں اِنجِیلی مُطالعہ کریں اور سیکھیں، اور ہفتہ وار خاندانی شام مُنعقد کریں۔
2.2.3
گھر میں اِنجِیلی مُطالعہ اور سیکھنا
اِنجِیل کو سیکھنا اور سِکھانا گھر پر مرکُوز ہے اور کلِیسیائی معاونت سے انجام پاتا ہے۔ کلِیسیائی قائدین تمام ارکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سبت کے دن اور پُورے ہفتے کے دوران گھر میں اِنجِیل کا مُطالعہ کریں۔
صحائف کا مُطالعہ جیسا کہ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان میں بیان کِیا گیا ہے گھر پر اِنجِیلی مُطالعہ کا تجویز کردہ کورس ہے۔
2.2.4
خاندانی شام اور دیگر سرگرمیاں
ایّامِ آخِر کے اَنبیا نے کلِسیائی ارکان کو ہفتہ وار خاندانی شام مُنعقد کرنے کا مشورہ دِیا ہے۔ یہ افراد اور خاندانوں کے لیے اِنجِیل سیکھنے، گواہیوں کو مضبُوط کرنے، اتحاد قائم کرنے، اور ایک دُوسرے سے لُطف اندوز ہونے کا مُقدّس وقت ہے۔
خاندانی شام ارکان کے حالات کے مُطابق لچک دار ہے۔ یہ سبت کے دن یا دیگر دنوں اور اوقات میں مُنعقد کی جا سکتی ہے۔ اِس میں درج ذیل شامِل ہوسکتے ہیں:
-
اِنجِیلی مُطالعہ اور ہدایت ( آ، میرے پیچھے ہو لے مواد کو حسبِ ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے)۔
-
دُوسروں کی خدمت کرنا۔
-
گیت اور پرائمری کے گیت گانا یا بجانا (دیکھیں باب 19)۔
-
بچّوں اور نوجوانوں کی ترقی میں اہلِ خانہ کی معاونت کرنا۔
-
اہداف طے کرنے، مسائل حل کرنے، اور شیڈول میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خاندانی مشاورتی مجلس کا انعقاد کرنا۔
-
تفریحی سرگرمیاں۔
غیرشادی شُدہ اَرکان اور دیگر سبت کے دن کی عمُومی عِبادات کے بعد گروہوں میں اکٹھے ہو کر خاندانی شام میں شرکت کرسکتے ہیں اور اِنجِیلی مُطالعہ کے ذریعے ایک دُوسرے کو مضبُوط کرسکتے ہیں۔
2.2.5
افراد کی معاونت کرنا
کلِیسیائی قائدین اُن اَرکان کی معاونت کرتے ہیں جنھیں خاندانی تعاون حاصل نہیں ہوتا۔
قائدین ایسے اَرکان اور اُن کے خاندانوں کی رفاقت رکھنے، صحت بخش سماجی تجربات، اور رُوحانی ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
2.3
کلِیسیا اور گھر کے مابین تعلقات
نجات و سرفرازی کا کام گھر پر مرکُوز ہے اور کلِیسیائی معاونت سے ہوتا ہے۔ درج ذیل اصُول کلِیسیا اور گھر کے مابین تعلقات پر لاگُو ہوتے ہیں۔
-
قائدین اور اساتذہ والدین کے کِردار کو سراہتے اور اُن کی معاونت کرتے ہیں۔
-
ہر وارڈ یا برانچ میں بعض کلِیسیائی عِبادات انتہائی اہم ہیں۔ اِن میں عِشائے ربانی کی عِبادت اور سبت کے دن مُنعقد ہونے والی کلاسیں اور جماعتی اجلاس شامِل ہیں۔ دیگر بہت سی عِبادات، سرگرمیاں، اور پروگرام اہم نہیں ہیں۔
-
کلِیسیائی خدمت اور شمُولیت قُربانی کا ایک پیمانہ ہے۔ خُداوند ارکان کو برکت دے گا جب وہ اُس کی کلِیسیا میں خدمت کرتے اور قُربانی دیتے ہیں۔ تاہم، کلِیسیائی خدمت کے لیے دیے گئے وقت کے باعث رکن کی گھر پر، نوکری پر، اور کہیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی صلاحیت میں حرج نہیں آنا چاہیے۔