”37. خصوصی سٹیکس، وارڈز اور برانچز،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”37. خصوصی سٹیکس، وارڈز اور برانچز،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
37.
خصوصی سٹیکس، وارڈز اور برانچز
37.0
تعارف
ایک صدر سٹیک اراکین کی خدمت کے لیے خصومی سٹیکس، وارڈز اور برانچز خلق کرنے کی تجویز کر سکتا ہے جیسے اِس باب میں ہدایت دی گئی ہے۔
37.1
لسانی وارڈز اور برانچز
صدر سٹیک اراکینِ سٹیک (1) جو مقامی مادری زبان نہیں بولتے یا (2) جو اشاروں کی زبان استعمال کرتے ہیں اُن کے لیے لسانی وارڈز اور برانچز خلق کرنے کی تجویز کر سکتا ہے۔
37.7
سٹیکس، مراکز مُنادی، اور علاقوں میں گروہ
گروہ بشپ، صدرِ برانچ، یا صدرِ مشن کی زیر نگرانی اراکین کے مجاز چھوٹے اجتماعات ہوتے ہیں۔ صدر سٹیک یا مشن درج ذیل حالات کے تحت گروہ تخلیق کرنے کی سفارش کر سکتا ہے:
-
اُس کے ممکنہ اراکین کے لیے وارڈ یا برانچ کے ساتھ ملنا مُشکل ہو۔
-
اراکین کی ایک قلیل تعداد ایسی زبان بولتی ہو جو وارڈ یا برانچ میں بولی جانے والی زبان سے مختلف ہو۔
-
فوج میں اراکین ایک گروپ میں رہ کر بہترین خدمات انجام دیتے ہیں۔
ایک گروہ میں کم از کم دو رُکن ہونے لازم ہیں۔ ایک لازماً ہارونی کہانت میں اہل کاہن ہو یا ملک صدق کی کہانت کا حامل ہو۔
سٹیک میں، صدرِ سٹیک ایک بشپ یا صدر برانچ کو گروہ منظم کرنے اور نگرانی کرنے کی ذمّہ داری دیتا ہے۔ مشنوں میں، صدر مشن ایک صدرِ برانچ کو اِسے مُنظم اور نگرانی کرنے کی ذمہ داری دیتا ہے۔
صدر سٹیک، صدر مشن، بشپ، یا صدر برانچ راہ نُما گروہ کو بُلاہٹ دیتا اور اُسے مخصوص کرتا ہے۔ راہ نُما گروہ گروہی مجالس منظم اور منعقد کرتا ہے جِن میں عِشائے ربانی کا انتظام و انصرام شامل ہے۔
راہ نُما گروہ کہانتی کُنجیوں کا حامل نہیں ہوتا، اور وہ مجاز نہیں ہے:
-
دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات وصول کرنا۔
-
اراکین کو سنگین گناہوں کے حوالے سے مشورت دینا۔
-
رسمی یا غیر رسمی رکنیتی پابندیاں لگانا۔
-
دیگر کہانتی فرائض سر انجام دینا جو کہانتی کُنجیوں کے متقاضی ہیں۔
عموماً، گروہ بنیادی اکائی پروگرام استعمال کرتے ہیں۔
اراکینِ گروہ کی رکنیتی معلومات کا اندارج اُس وارڈ یا برانچ میں کیا جاتا ہے جو گروہ کی نگرانی کرتی ہے۔
کلِیسیائی مرکزی دفتر گروہوں کو اکائی نمبر مقرر نہیں کرتا ہے۔