”25. وارڈ اور سٹیک میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”25. وارڈ اور سٹیک میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
25.
وارڈ اور سٹیک میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ
25.0
تعارف
کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ خاندانوں کو ابدیت کے لیے متحد کرنے اور سربمہر کرنے کا ذریعہ ہے (دیکھیں متّی ۱۶: ۱۹)۔ اِس کام میں شامل ہیں:
-
عہُود باندھنا جب ہم اپنی رسوماتِ ہَیکل پاتے ہیں (یسعیاہ ۵۵: ۳؛ عقائد اور عہُود ۸۴: ۱۹–۲۳)۔
-
اپنے مرحوم آباؤاجداد کو تلاش کرنا اور اُن کے لیے ہَیکل میں رسومات ادا کرنا تاکہ وہ خُدا کے ساتھ عہد باندھ سکیں (دیکھیں ملاکی ۴: ۵–۶؛ ۱ کرنتھِوں ۱۵: ۲۹؛ عقائد و عہُود ۱۲۸: ۱۵–۱۸)۔
-
جہاں ممکن ہو، خُدا کی پرستش اور اُس کے بچّوں کے لیے رُسُوم ادا کرنے کے لیے باقاعدگی سے ہَیکل جانا (دیکھیں لُوقا ۲۴: ۵۲–۵۳؛ عقائد و عہُود ۱۰۹: ۱۳–۱۴)۔
”ہَیکلیں“ اور ”خاندانی تاریخ“ پر مزید معلومات دستیاب ہیں (اِنجِیلی موضوعات، topics.ChurchofJesusChrist.org).
25.1
رُکن اور راہ نُما کی کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں شرکت
اراکینِ کلِیسیا کو اپنے خاندانوں کو ابدیت کے لیے متحد کرنے کا اعزاز اور ذمہ داری حاصل ہے۔ وہ خُود کو عہُود باندھنے کے لیے تیار کرتے ہیں جب وہ ہَیکل کی رُسُوم پاتے ہیں، اور وہ اُن عہُود پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اراکینِ کلِیسیا کی اپنے مرحوم لواحقین کی شناخت کرنے کی حوصلہ افرائی کی جاتی ہے جنھوں نے ہَیکل کی رُسُوم نہیں پائی ہیں۔ پھر اراکینِ کلِیسیا اپنے اُن لواحقین کی خاطر رُسُوم ادا کرتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۸: ۱۸)۔ عالمِ ارواح میں، مرحوم افراد رُسُوم کو قبول یا رَد کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو اُن کے لیے ادا کی گئی ہیں۔
25.1.1
ہَیکل میں حاضری کے لیے انفرادی ذمہ داریاں
اراکین بذاتِ خُود فیصلہ کرتے ہیں کہ کب اور کتنی مرتبہ ہَیکل میں پرستش کے لیے جانا ہے۔ راہ نُما ہَیکل میں حاضری کے لیے کوٹہ یا رپورٹنگ کا نظام قائم نہیں کرتے ہیں۔
25.2
وارڈ میں کارِ ہیکل اور خاندانی تاریخ کو منظم کرنا
25.2.1
بشپ صاحبان کی مجلِس
بشپ صاحبان کی مجلِس ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کے ساتھ ربط پیدا کرتی ہے جب وہ وارڈ کی ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی کاوشوں کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ قائدین باقاعدگی سے باہم مشورت کرتے ہیں۔
بشپ صاحبان کی مجلِس پہ وارڈ میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے لیے درجِ ذیل ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہے۔
-
یقینی بناتی ہے کہ کلِیسیا میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے عقائد اور برکات سِکھائی گئی ہیں۔
-
یقینی بناتی ہے کہ کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کو مجلسِ وارڈ اور وارڈ کی مجلسِ نوجوانان میں مربوط بنایا گیا ہے۔
-
ہَیکل کی تیاری کے کورسز کی تنظیم کی نگرانی کرتی ہے (دیکھیں 25.2.8)۔
-
اجازت نامہ برائے ہَیکل کا اجرا کرتی ہے (دیکھیں باب 26)۔
25.2.2
ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں
ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں وارڈ میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی روزمرہ کاوشوں کی قیادت کرتی ہیں (دیکھیں 8.2.4 اور 9.2.4)۔ وہ بشپ کے زیرِ تعاون مجلسِ وارڈ کے ساتھ اُن کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے باہم مل کر کام کرتے ہیں۔
اِن قائدین کی مندرجہ ذیل ذمہ داریاں ہیں:
-
اراکین کی رسومِ ہَیکل پانے کے لیے تیار ہونے اور عہُودِ ہَیکل باندھنے میں مدد کرنا۔
-
اراکین کو ہَیکل میں پرستش کرنے کی ترغیب دیں جتنی بار اُن کے حالات اجازت دیں۔
-
اراکین کو اپنے آباؤاجداد کے متعلق جاننے اور اُن کی خاطر ہَیکل کی رسوم ادا کرنے کی ترغیب دیں۔
-
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے راہ نُما برائے وارڈ کے کام کی قیادت کرنا۔ اگر یہ راہ نُما نہیں بُلایا گیا ہے، تو ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کا ایک رُکن یہ کردار نبھاتا ہے (دیکھیں 25.2.3)۔
ایلڈرز کی جماعت کا صدر اور انجمنِ خواتین کی صدر ایک رکنِ صدارت کو وارڈ میں کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی قیادت کرنے کے لیے مقرر کرتا ہے۔ اِن دو صدارتوں کے اراکین باہم مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی رابطہ مجالس میں حاضر ہوتے ہیں (دیکھیں 25.2.7)۔
25.2.3
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا راہ نُما برائے وارڈ
آیا کہ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا راہ نُما برائے وارڈ بُلایا جائے اِس کا فیصلہ کرنے کے لیے بشپ صاحبان کی مجلِس صدرِ سٹیک سے مشورت کرتی ہے۔ یہ شخص ملکِ صدق کی کہانت کا حامل ہونا چاہیے۔
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا راہ نُما برائے وارڈ ایلڈرز کی جماعت اور انجمن خواتین کی صدارتوں کو اُن کی ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی ذمہ داریوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اُن کی درجِ ذیل ذمہ داریاں بھی ہیں:
-
وارڈ کی ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی رابطہ مجالس کی قیادت کرنا (دیکھیں 25.2.7)۔
-
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے مشیران برائے وارڈ کو ہدایت دینا۔ کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں اراکین کی مدد کرنے کی اُن کی کاوشوں کو مربوط کرنا۔
-
راہ نُما فریضہِ مُنادی برائے وارڈ اور مُنادوں کے ساتھ مل کر اِنجِیل سیکھنے والوں، نئے ارکان اور واپس لوٹنے والے اراکین کو کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں مشغول رکھنے کے لیے کام کرنا۔
25.2.4
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے مشیران برائے وارڈ
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے مشیران برائے ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے راہ نُما برائے وارڈ یا ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کے رُکن کی زیرِ ہدایت خدمت کرتا ہے جو یہ کردار نبھاتا ہے۔ بشپ صاحبان کی مجلِس اِن اراکین کو خدمت کی بُلاہٹ بخشتی ہے۔ بالغ اور نوجوانوں کو بُلاہٹ دی جا سکتی ہے۔
مُشیران کی درجِ ذیل ذمہ داریاں ہیں:
-
اراکین کو اُن کے آباؤاجداد کو دریافت کرنے اور اُن کی خاطر رُسُومِ ہَیکل انجام دینے کی برکات کا تجربہ پانے میں مدد کرنا۔
-
اراکین کی رسومِ ہَیکل پانے کے لیے تیار ہونے اور عہُودِ ہَیکل باندھنے میں مدد کرنا۔
-
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی رابطہ مجالس میں شرکت کرنا (دیکھیں 25.2.7)۔
25.2.7
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی رابطہ مجالس برائے وارڈ
مختصر غیر رسمی ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی رابطہ مجالس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ اگر راہ نُما برائے ہَیکل اور خاندانی تاریخ بُلایا گیا ہے، تو وہ اِن مجالس کی نظامت کرتا ہے۔ بصورت دیگر، ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کا رُکن جو یہ کردار نبھاتا ہے اِن کی نظامت کرتا ہے۔
دیگر جو مدعو کیے گئے ہیں اِن میں شامل ہیں:
-
ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کے مقرر کردہ ارکان۔
-
کاہنان کی جماعت سے معاون
-
سب سے بڑی لڑکیوں کی جماعت کی صدارت کی رُکن۔
-
ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے مشیران برائے وارڈ۔
اِن مجالس کا مقصد ہے:
-
منصوبہ سازی کرنا خاص ارکانِ کلِیسیا کی اُن کے کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں کیسے مدد کرنی ہے، جیسے درخواست کی گئی ہو۔
اِن مجالس کا انعقاد ذاتی طور پر یا دور سے کیا جا سکتا ہے۔ دیگر طریقوں، بشمول فون کال، ٹیکسٹ پیغانات اور ای میلوں سے بھی رابطہ وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔
25.2.8
ہَیکل کی تیاری کا کورس
بشپ کی زیرِ ہدایت، اراکین کی عہُود باندھنے میں تیاری کرنے میں مدد دینے کے لیے ہَیکل کی تیاری کے کورس کو منظم کیا جا سکتا ہے جب وہ رسومِ ہَیکَل پاتے ہیں۔ یہ کورسز اتوار کی باقاعدہ عبادات کے علاوہ اراکین کے لیے موزوں وقت پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ اِن کا انعقاد عِبادت گاہ یا کسی گھر میں کیا جا سکتا ہے۔
کورس کو منظم کرنے سے متعلق اسباق اور ہدایات عالمِ بالا سے ودیعت: تیاریِ ہَیکل سیمینار راہ نُما کتاب برائے معلم میں ہیں۔ شرکا کو مُقدّس ہیکل میں جانے کی تیاری کی جلدیں دی جاتی ہیں۔ ذاتی مطالعہ اور اسباق کے وسائل کے لیے، دیکھیں temples.ChurchofJesusChrist.org.
25.4
خاندانی تاریخ وسائل
25.4.1
میرا خاندان: کہانیاں جو ہمیں باہم مِلاتی ہیں
میرا خاندان: کہانیاں جو ہمیں باہم مِلاتی ہیں لوگوں کے لواحقین اور آباؤاجداد کو تلاش کرنے اور اُن کی کہانیاں جمع کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ کتابچہ اراکین کو رُسُومِ ہَیکل کے لیے خاندان کے نام تیار کرنے کا آغاز کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
کتابچہ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ChurchofJesusChrist.org. چھپی ہوئی جلدوں کو store.ChurchofJesusChrist.org سے منگوایا جا سکتا ہے۔
25.4.2
FamilySearch.org اور فیملی سرچ ایپس
FamilySearch.org کارِ ہیکل اور خاندانی تاریخ کے لیے کلِیسیا کی ویب سائٹ ہے۔ یہ صارفین کی مدد کر سکتی ہے:
-
شجرِ خاندان کے روابط اور تعلقات کی تعمیر میں۔
-
آباؤاجداد اور اُن کی کہانیوں کو دریافت کرنے میں۔
-
خاندان کی کہانیوں، تصاویر، اور تواریخ کو محفوظ کرنے اور اشتراک کرنے میں۔
-
رُسُومِ ہَیکل کے لیے خاندانی ناموں کو تیار کرنے میں۔
FamilySearch Tree app اور FamilySearch Memories app لوگوں کو اپنے موبائل آلات سے کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں شرکت کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
25.5
کارکنانِ ہَیکل کی شفارش کرنا اور بُلاہٹ دینا
25.5.1
کارکنانِ ہَیکل کی سفارش کرنا
ممکنہ کارکنانِ ہَیکل کی درجِ ذیل طریقوں سے شناخت کی جاتی ہے:
-
بشپ اور دیگر قائدینِ وارڈ کی جانب سے شناخت کیے گئے ارکان
-
اراکین جو خدمت کرنے کے لیے بشپ سے رابطہ کرتے ہیں
-
صدرِ ہَیکل، منتظم، یا کسی اور قائدِ ہَیکَل کے سفارش کردہ ارکان
-
ارکان جو فریضہِ مُنادی خدمت کی تیاری کر رہے ہیں یا حال ہی میں لوٹے ہیں (دیکھیں باب 24)
ممکنہ کارکنانِ ہَیکل کے نام Recommend Temple Worker tool پر جمع کروائے جاتے ہیں۔ یہ ٹول بشپ صاحبان، صدورِ سٹیک، اور صدور ہَیکل کے لیے دست یاب ہے۔