ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
10. ہارُونی کہانت کی جماعتیں


”10. ہارُونی کہانت کی جماعتیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”10. ہارُونی کہانت کی جماعتیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

نوجوان مَرد گِرجا گھر میں

10.

ہارُونی کہانت کی جماعتیں

10.1

مقصد اور تنظیم

10.1.1

مقصد

جماعت کا مقصد کہانتی حاملین کو نجات و سرفرازی کے کام کی تکمیل کے لیے باہم مِل کر کام کرنے میں معاونت کرنا ہے۔

10.1.2

ہارُونی کہانتی کی جماعت کا تھیم

”مَیں خُدا کا پیارا بیٹا ہُوں، اور اُس کے پاس میرے کرنے کو کام ہے۔

”اپنے پُورے دِل، جان، عقل، اور طاقت کے ساتھ، مَیں خُدا سے محبّت رکُھوں گا، اپنے عہُود پر قائم رہُوں گا، اور دُوسروں کی خِدمت کے لیے اُس کی کہانت کا اِستعمال کرُوں گا، اپنے گھر سے آغاز کرتے ہُوئے۔

”جب مَیں خِدمت کرنے، اِیمان کی مشق کرنے، توبہ کرنے، اور ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہُوں، تو مَیں ہَیکَل کی برکات اور اِنجِیل کی دائمی خُوشی پانے کے اہل ہو جاؤں گا۔

”مَیں یِسُوع مسِیح کا حقیقی شاگِرد بن کر جاں فِشاں مُںاد، وفادار شوہر، اور پیار کرنے والا باپ بننے کی تیاری کرُوں گا۔

”مَیں سب کو مسِیح کے پاس آنے اور اُس کے کفّارے کی برکات حاصِل کرنے کی دعوت دیتے ہُوئے مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے دُنیا کو تیار کرنے میں مُعاونت کرُوں گا۔“

10.1.3

جماعتیں

10.1.3.1

ڈیکنوں کی جماعت

جس سال نوجوان لڑکوں کی عُمریں 12 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ ڈیکنوں کی جماعت میں شامِل ہو جاتے ہیں۔ اُس وقت وہ ڈیکن مُقرر ہونے کے بھی اہل ہو جاتے ہیں اگر وہ تیار اور اہل ہیں۔

ڈیکن کے فرائض عقائد اور عہُود ۲۰:‏۵۷–۵۹؛ ۸۴:‏۱۱۱ میں بیان کِیے گئے ہیں۔ دیگر فرائض میں عِشائے ربّانی تقسیم کرنا اور بشپ کی ”تمام مادی کاموں کے اِنتظام میں“ معاونت کرنا شامِل ہے“ (عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۶۸۔

10.1.3.2

اُستادوں کی جماعت

جس سال نوجوان لڑکوں کی عُمریں 14 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ اُستادوں کی جماعت میں شامِل ہو جاتے ہیں۔ اُس وقت وہ اُستاد مُقرر ہونے کے بھی اہل ہو جاتے ہیں اگر وہ تیار اور لائق ہیں۔

اُستاد کے فرائض بھی ڈیکن جیسے ہی ہوتے ہیں۔ وہ عِشائے ربّانی تیار کرتے اور خِدمت گُزار بھائیوں کی حیثیت سے خِدمت بھی کرتے ہیں۔ اِضافی فرائض عقائد اور عہُود ۲۰:‏۵۳–۵۹؛ ۸۴:‏۱۱۱ میں بیان کِیے گئے ہیں۔

10.1.3.3

کاہنان کی جماعت

جس سال نوجوان لڑکوں کی عُمریں 16 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ کاہنان کی جماعت میں شامِل ہو جاتے ہیں۔ اُس وقت وہ کاہن مُقرر ہونے کے بھی اہل ہو جاتے ہیں اگر وہ تیار اور لائق ہیں۔

کاہن کے فرائض بھی ڈیکن اور اُستاد جیسے ہی ہوتے ہیں۔ اِضافی فرائض عقائد اور عہُود ۲۰:‏۴۶–۵۲، ۷۳–۷۹ میں بیان کِیے گئے ہیں۔

10.1.4

کہانتی کُنجیاں

اِن کُنجیوں کے بارے میں مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں 3.4.1۔

10.1.5

جماعتوں کو مقامی ضروریات کے مُطابق ڈھالنا

کسی ایسی وارڈ یا برانچ میں جہاں چند نوجوان لڑکے ہوں، وہاں ہارُونی کہانت کی جماعتیں ہدایات اور سرگرمیوں کے لیے اکٹھی ہو سکتی ہیں۔

10.2

نجات و سرفرازی کے کام میں شِرکت کرنا

10.2.1

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنا

10.2.1.2

اِنجِیلی تدریس

جماعت کی مجالِس ہر مہینے کے دُوسرے اور چوتھے اِتوار کو مُنعقد کی جاتی ہیں۔ یہ 50 منٹ تک جاری رہتی ہیں۔ جماعتی صدارت کا ایک رُکن (یا کاہنان کی جماعت میں بشپ کے معاونین میں سے ایک) نظامت کرتا ہے۔ وہ تھیم کو زبانی دہرانے اور ذِمّہ داریوں اور دیگر معاملات کے بارے باہم مشاورت کرنے میں جماعت کی قیادت کرتا ہے۔

جماعت کا رُکن یا بالغ قائد پھر اِنجِیلی تدریس میں راہ نُمائی کرتا ہے۔

10.2.1.3

خِدمت اور سرگرمیاں

خِدمت اور سرگرمیوں کو گواہیاں قائم کرنے، خاندانوں کو مضبُوط کرنے، جماعت میں اِتحاد کو فروغ دینے، اور دُوسروں کو برکت دینے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔

بعض خِدمت اور سرگرمیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دونوں کو شامِل ہونا چاہیے، خاص طور پر بڑی عُمر کے نوجوانوں کو۔

سالانہ سرگرمیاں۔ نوجوانوں کی باقاعدہ سرگرمیوں کے عِلاوہ، اَنجُمنِ فرزندان درج ذیل میں بھی ہر سال حصّہ لے سکتے ہیں:

  • کیمپ برائے ہارُونی کہانت کی جماعت (دیکھیں راہ نُما کیمپ برائے ہارُونی کہانت کی جماعت

  • وارڈ یا سٹیک کی نوجوانان کی کانفرنس یا مضبوطیِ برائے نوجوانان (ایف ایس وائے) کانفرنس۔

10.2.1.4

ذاتی ترقی

نجات دہندہ کی مانند بننے کی اُن کی کاوشوں میں، نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رُوحانی، معاشرتی، جسمانی، اور ذہنی طور پر بڑھنے کے اَہداف طے کریں (دیکھیں لُوقا ۲:‏۵۲

مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں ChildrenandYouth.ChurchofJesusChrist.org.

10.2.2

ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا

ہارُونی کہانت کے حاملین بشپ کی ”تمام مادی کاموں کے اِنتظام میں“ معاونت کرتے ہیں“ (عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۶۸۔ اُنھیں اپنے خاندانوں میں اور اُن کے ساتھ، نوجوانوں کی سرگرمیوں کے دوران، اور اپنے طور پر دُوسروں کی خِدمت کرنے کے باقاعدہ مواقع ملنے چاہئیں۔

10.2.2.1

خِدمت گُزاری

جس سال ہارُونی کہانت کے حاملین کی عُمریں 14 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ خِدمت گُزاری کی ذِمّہ داریاں حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 21۔

10.2.3

سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا

ہارُونی کہانت کے حاملین کا فرض ہے کہ وہ ”سب کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دیں“ (عقائد اور عہُود ۲۰:‏۵۹۔

والدین اور قائدین نوجوان لڑکوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ وہ کُل وقتی فریضۂ مُنادی کی تیاری کریں اور پُوری زندگی اِنجِیل کا اِشتراک کریں۔

10.2.4

اَبدیت کے لیے خاندانوں کو مُتحد کرنا

ہارُونی کہانت کے حاملین خاندانوں کو کئی طریقوں سے اَبدیت کے لیے مُتحد کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں۔

  • اپنے والدین کی عِزت کریں اور اپنے گھر میں مسِیح جیسی زندگی بسر کرنے کی مثال قائم کریں۔

  • اَبدی نکاح سمیت، ہَیکلی رُسُوم پانے کے لیے تیار ہوں۔

  • اُن آباؤاَجداد کی نِشان دہی کریں جنھیں ہَیکلی رُسُوم کی ضرورت ہے (دیکھیں FamilySearch.org).

  • جب بھی اور جتنی بار بھی حالات اِجازت دیں گے مرحُومین کے واسطے بپتِسما اور اِستحکام پانے میں شِرکت کریں۔

10.3

بشپ صاحبان کی صدارت

بشپ کی اوّلین اور سب سے اہم ذِمّہ داری اپنی وارڈ کے نوجوان لڑکوں اور نوجوان خواتین کی نِگہبانی کرنا ہے۔ وہ اُن کے نام جانتا اور اُن کے گھریلو حالات کو سمجھتا ہے۔ وہ اُن کی سرگرمیوں اور اِتوار کی عِبادات میں باقاعدگی سے شریک ہوتا ہے۔

بشپ کاہنان کی جماعت کا صدر ہے۔

بشپ صاحبان کی صدارت کے مشیرِ اوّل کی ذِمّہ داری اُستادوں کی جماعت کی نگہبانی کرنا ہے۔ بشپ صاحبان کی صدارت کے مشیرِ دوم کی ذِمّہ داری ڈیکن کی جماعت کی نگہبانی کرنا ہے۔

بشپ کی ہارُونی کہانت کی جماعتوں کے لیے درج ذیل اِضافی ذِمّہ داریاں ہیں:

  • ہر نوجوان لڑکے سے سال میں کم از کم دو مرتبہ مُلاقات کرنا (دیکھیں 31.3.1

  • نوجوان لڑکوں کو ملکِ صِدق کی کہانت پانے کے لیے تیار ہونے میں مدد کرنا۔

  • ہارُونی کہانت کی جماعتوں کے ریکارڈ، رپورٹس، اور مالی امُور کی نگرانی کرنا۔

جماعت کے مُشیران اور ماہرین حسبِ ضرورت اِن ذِمّہ داریوں میں مدد کرتے ہیں۔

10.4

نوجوانوں کی جماعت کے قائدین

10.4.1

بُلاہٹ دینا، تائید کرنا، اور مُقرر کرنا

بشپ کاہنان کی جماعت کی قیادت کے لیے ایک یا دو کاہنوں کو اپنا معاون ہونے کی بُلاہٹ دیتا ہے۔

بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن ڈیکنوں اور اُستادوں کی جماعت کے صدُور کو بُلاہٹ دیتا ہے۔ جب خِدمت کرنے کے لیے کافی ہارُونی کہانت کے حاملین موجود ہوں، تو یہ نوجوان لڑکے دُعا گو ہو کر اَرکانِ جماعت کی مشیران اور سیکرٹری کی حیثیت سے خِدمت کرنے کے لیے تجویز کرنے پر غور کرتے ہیں۔

یہ بُلاہٹیں دینے کے بعد، بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن اُن کی جماعتی مجلِس میں نوجوانان کی جماعت کے قائدین کو تائید کے لیے پیش کرتا ہے۔ بشپ اپنے معاونین اور ڈیکنوں اور اُستادوں کی جماعت کے صدُور کو مخصوص کرتا ہے۔ وہ جماعت کے صدُور کو کہانتی کُنجیاں عطا کرتا ہے۔ وہ اپنے مُشیران کو دیگر صدارتی اَرکان اور سیکرٹریوں کو مخصوص کرنے کے لیے تفویض کر سکتا ہے۔

10.4.2

ذِمّہ داریاں

  • نجات و سرفرازی کے کام میں حصّہ لینے کے لیے جماعتوں کی کاوشوں کی قیادت کرنا (دیکھیں باب 1

  • ہر جماعتی رُکن کو جاننا اور اُن کی خِدمت کرنا، بشمول اُن کے جو جماعتی مجالِس میں شرکت نہیں کرتے۔

  • مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ میں خِدمت کرنا (دیکھیں 10.4.4

  • جماعتی اَرکان کو اُن کے کہانتی فرائض سِکھانا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۸۵–۸۸

  • جماعتی مجالِس کی منصُوبہ سازی اور نظامت کرنا (دیکھیں 10.2.1.2

  • جماعتی خِدمت اور سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی اور تکمیل کرنا (دیکھیں 10.2.1.3

10.4.3

جماعتی صدارتی مجلِس

ہارُونی کہانت کی جماعتی صدارتیں باقاعدگی سے مُلاقات کرتی ہیں۔ جماعتی صدر اِن مجالِس کی نظامت کرتا ہے۔ کم از کم دو بالغ—بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن، صلاح کار، یا ماہر شرکت کرتے ہیں۔

10.4.4

مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ

مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ کے بارے میں مزید معلُومات کے لیے 29.2.6 دیکھیں۔

10.8

اِضافی ہدایات اور پالیسیاں

10.8.1

نوجوانوں کا تحفُظ

جب بالغ افراد کلِیسیائی ماحول میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہوں، تو کم از کم دو ذِمّہ دار بالغ افراد کو موجُود ہونا چاہیے۔

نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والے تمام بالغان کو بچّوں اور نوجوانوں کے تحفُظ کی تربیت کو اُن کی تائید ہونے کے ایک ماہ کے اندر مُکمل کرنا لازم ہے (ProtectingChildren.ChurchofJesusChrist.org).