”11. اَنجُمنِ دُختران،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”11. اَنجُمنِ دُختران،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
11.
اَنجُمنِ دُختران
11.1
مقصد اور تنظیم
11.1.1
مقصد
اَنجُمنِ دُختران کی تنظیم نوجوان خواتین کو مُقدّس عہُود باندھنے اور اُن پر کاربند رہنے اور یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل میں اُن کی تبدیلی کو گہرا کرنے میں معاونت کرتی ہے۔
11.1.2
اَنجُمنِ دُختران کا تھیم
”اِلہٰی فِطرت اور اَبَدی منزل کی حامل، مَیں آسمانی والدین کی پیاری بیٹی ہُوں۔
”یِسُوع مسِیح کی شاگِردہ کے طور پر مَیں اُس کی مانند بننے کی کوشِش کرُوں گی۔ مَیں شخصی مُکاشفہ کی خواہاں ہوتی اور اِس پر عمل کرتی ہُوں اور اُس کے پاک نام پر دُوسروں کی خِدمت کرتی ہُوں۔
”مَیں ہر وقت اور ہر بات میں اور ہر جگہ خُدا کی گواہ بنُوں گی۔
”جب مَیں سرفرازی کے لیے اہل ہونے کی کوشِش کرتی ہُوں، مَیں توبہ کی نعمت کو عزیز مانتی اور ہر روز بہتر ہونے کی خواہش مند ہوتی ہُوں۔ اِیمان کے ساتھ، مَیں اپنے گھر اور خاندان کو مضبُوط کرُوں گی، مُقدّس عہُود باندھُوں اور پُورا کرُوں گی، اور رُسُوم اور پاک ہَیکَل کی برکات پاؤں گی۔“
11.1.3
کلاسیں
جس سال اَنجُمنِ دُختران کی عُمریں 12 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ اَنجُمنِ دُختران کی کلاس کی رُکن بن جائیں گی۔
بشپ اور بالغ اَنجُمنِ دُختران کی قائدین دُعا گو ہو کر فیصلہ کریں کہ کلاسوں کو عُمر کے مُطابق کیسے مُنظم کرنا ہے۔ ہر کلاس میں، تعداد سے قطع نظر، ایک صدر ہونی چاہیے اور، جہاں مُمکن ہو، ایک یا دو مُشیر اور سیکرٹری ہونی چاہیے۔
11.2
نجات و سرفرازی کے کام میں شِرکت کرنا
11.2.1
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا
11.2.1.2
تدریسِ اِنجیل
کلاسیں مہینے کے دُوسرے اور چوتھے اِتوار کو مُنعقد کی جاتی ہیں۔ یہ 50 منٹ تک جاری رہتی ہیں۔ کلاس کی ایک صدارتی رُکن نظامت کرتی ہے۔ وہ تھیم کو زبانی دہرانے اور ذِمّہ داریوں اور دیگر معاملات کے بارے باہم مشاورت کرنے میں کلاس کی قیادت کرتی ہے۔
کلاس کی رُکن یا بالغ قائد پھر اِنجِیلی تدریس میں راہ نُمائی کرتی ہے۔
11.2.1.3
خِدمت اور سرگرمیاں
خِدمت اور سرگرمیوں کو گواہیاں قائم کرنے، خاندانوں کو مضبُوط کرنے، جماعتی اِتحاد کو فروغ دینے، اور دُوسروں کو برکت دینے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔
بعض خِدمت اور سرگرمیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دونوں کو شامِل ہونا چاہیے، خاص طور پر بڑی عُمر کے نوجوانوں کو۔
سالانہ سرگرمیاں۔ نوجوانوں کی باقاعدہ سرگرمیوں کے عِلاوہ، اَنجُمنِ دُختران بھی درج ذیل میں ہر سال حصّہ لے سکتی ہیں:
-
کیمپ برائے اَنجُمنِ دُختران (دیکھیں راہ نُما کیمپ برائے اَنجُمنِ دُختران)۔
-
وارڈ یا سٹیک کی نوجوانان کی کانفرنس یا مضبوطی برائے نوجوانان (ایف ایس وائے) کانفرنس۔
11.2.1.4
ذاتی ترقی
نجات دہندہ کی مانند بننے کی اُن کی کاوشوں میں، نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رُوحانی، معاشرتی، جسمانی، اور ذہنی طور پر بڑھنے کے اَہداف طے کریں (دیکھیں لُوقا ۲:۵۲)۔
مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں ChildrenandYouth.ChurchofJesusChrist.org.
11.2.2
ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا
اَنجُمنِ دُختران کو اپنے خاندانوں میں اور اُن کے ساتھ، نوجوانوں کی سرگرمیوں کے دوران میں، اور اپنے طور پر دُوسروں کی خِدمت کرنے کے باقاعدہ مواقع ملنے چاہئیں۔
11.2.2.1
خِدمت گُزاری
جس سال اَنجُمنِ دُختران کی عُمریں 14 برس ہونا شُروع ہوں گی اُسی سال جنوری سے وہ خِدمت گُزاری کی ذِمّہ داریاں حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 21۔
11.2.3
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا
اَنجُمنِ دُختران سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دیتی ہیں جب وہ ”ہر وقت اور ہر بات میں اور ہر جگہ خُدا کی گواہ بنتی ہیں“ (مُضایاہ ۱۸:۹)۔
والدین اور قائدین اَنجُمنِ دُختران کی اپنی پُوری زندگی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کی تیاری میں مدد کر سکتے ہیں۔
11.2.4
اَبدیت کے لیے خاندانوں کو مُتحد کرنا
اَنجُمنِ دُختران خاندانوں کو کئی طریقوں سے اَبدیت کے لیے مُتحد کرنے میں معاونت کر سکتی ہیں۔
-
اپنے والدین کی عِزت کریں اور اپنے گھر میں مانندِ مسِیح زندگی بسر کرنے کی مثال قائم کریں۔
-
اَبدی نکاح سمیت، ہَیکلی رُسُوم پانے کے لیے تیار ہوں۔
-
اُن آباؤاَجداد کی نِشان دہی کریں جنھیں ہَیکلی رُسُوم کی ضرورت ہے (دیکھیں FamilySearch.org).
-
جب بھی اور جتنی بار بھی حالات اِجازت دیں گے مرحُومین کے واسطے بپتِسما اور اِستحکام پانے میں شِرکت کریں۔
11.3
قیادتِ اَنجُمنِ دُختران برائے وارڈ
11.3.1
بشپ صاحبان کی صدارت
بشپ کی اوّلین اور سب سے اہم ذِمّہ داری اپنی وارڈ کی نوجوانان خواتین اور نوجوان لڑکوں کی نِگہبانی کرنا ہے۔ وہ اور اُس کے مُشیران اُن کے نام جانتے اور اُن کے گھریلو حالات کو سمجھتے ہیں۔ وہ ہر اَنجُمنِ دُختر سے سال میں کم از کم دو مرتبہ مُلاقات کرتے ہیں (دیکھیں 31.3.1)۔
بشپ کے پاس اَنجُمنِ دُختران کی تنظیم کی ذِمّہ داری ہوتی ہے۔ وہ باقاعدگی سے اَنجُمنِ دُختران کی صدر سے مِلتا ہے۔
بشپ اور اُس کے مُشیر باقاعدگی سے اَنجُمنِ دُختران کی مجالِس، خِدمت اور سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں۔
11.3.2
بالغ اَنجُمنِ دُختران کی صدرات
بشپ ایک بالغ خاتون کو وارڈ کی اَنجُمنِ دُختران کی صدر کے طور پر خِدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ سونپتا ہے۔ اگر اَکائی کافی بڑی ہو، تو وہ ایک یا دو بالغ خواتین کو اپنی مُشیران کے طور پر خِدمت کرنے کی سفارش کرتی ہے (دیکھیں باب 30)۔
ایک چھوٹی اَکائی میں، اَنجُمنِ دُختران کی صدر بُلائی گئی واحد بالغ قائد ہو سکتی ہے جو اَنجُمنِ دُختران کی تنظیم میں ہے۔ ایسی صورت میں، وہ اَنجُمنِ دُختران کے لیے تدریس اور سرگرمیوں کو مُنظم کرنے کے واسطے والدین کے ساتھ کام کرتی ہے۔
اگر کسی شاخ میں اَنجُمنِ دُختران کی صدر نہیں ہو، تو اَنجُمنِ خواتین کی صدر اَنجُمنِ دُختران کے لیے تب تک تدریس مُنظم کر سکتی ہے جب تک اَنجُمنِ دُختران کی صدر نہیں بُلائی جاتی ہے۔
اَنجُمنِ دُختران کی صدر کی درج ذیل ذِمّہ داریاں ہیں۔ اُس کی مُشیران اُس کی معاونت کرتی ہیں۔
-
وارڈ کی مشاورتی مجلِس میں خِدمت کرنا۔
-
مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ میں خِدمت کرنا (دیکھیں 29.2.6)۔
-
اِنفرادی طور پر اَنجُمنِ دُختران کی خِدمت گُزاری کرنا۔
-
دیگر اَنجُمنِ دُختران کی قائدین اور جماعتی صدارتوں کو اُن کی ذِمّہ داریاں سِکھانا۔
-
اُن مُشکلات کے بارے میں اَنجُمنِ دُختران کے ساتھ مشورت کرنا جن میں بشپ کی ضرورت نہیں ہے یا کوئی زیادتی شامِل نہیں ہے (دیکھیں 32.3، 31.3.1، اور 38.6.2)۔
11.3.4
جماعتی صدارت اور سیکرٹری
11.3.4.1
بُلاہٹ دینا، تائید کرنا، اور مُقرر کرنا
ہر اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی صدارت ہونی چاہیے۔
بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن ایک نوجوان خاتون کو جماعت کی صدر کے طور پر خِدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ دیتا ہے۔ جب خِدمت کرنے کے لیے کافی اَنجُمنِ دُختران موجود ہوں، تو وہ دُعا گو ہو کر جماعت کی اَرکان کو مُشیروں اور سیکرٹری کی حیثیت سے خِدمت کرنے کے لیے تجویز کرنے پر غور کرتی ہے۔
یہ بُلاہٹیں دینے کے بعد، بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن اَنجُمنِ دُختران کو تائید کے لیے اُن کی جماعت کے سامتے پیش کرتا ہے۔ بشپ یا مُقرر کردہ مُشیر اَنجُمنِ دُختران کو مخصوص کرتا ہے۔
11.3.4.2
ذِمّہ داریاں
جماعت کی صدُور مشاورتی مجلِسِ نوجوانان برائے وارڈ میں خِدمت کرتی ہیں (دیکھیں 11.3.4.4)۔ جماعت کی صدارتوں کی درج ذیل ذِمّہ داریاں ہیں:
-
نجات و سرفرازی کے کام میں حصّہ لینے کے لیے جماعت کی کاوشوں کی قیادت کرنا (دیکھیں باب 1)۔
-
ہر نوجوان خاتون کو جاننا اور اُن کی خِدمت کرنا، بشمول اُن کے جو جماعتی مجالِس میں شرکت نہیں کرتیں۔
-
اِتوار کی جماعتی مجالِس کی منصُوبہ سازی اور نظامت کرنا (دیکھیں 11.2.1.2)۔
-
جماعتی خِدمت اور سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی اور تکمیل کرنا (دیکھیں 11.2.1.3)۔
11.3.4.3
جماعتی صدارتی مجلِس
انجُمنِ دُختران کی جماعتی صدارتیں باقاعدگی سے مُلاقات کرتی ہیں۔ جماعتی صدر اِن مجالِس کی نظامت کرتی ہے۔ جماعتی صدارتوں کی معاونت کے لیے مُقرر کردہ بالغ اَنجُمنِ دُختران کی قائدین بھی شِرکت کرتی ہیں۔
11.3.4.4
مشاورتی مجلِس برائے وارڈ
مشاورتی مجلِس برائے وارڈ کے بارے مزید معلُومات کے لیے 29.2.6 دیکھیں۔
11.6
اِضافی ہدایات اور پالیسیاں
11.6.1
نوجوانوں کا تحفُظ
جب بالغ افراد کلِیسیائی ماحول میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہوں، تو کم از کم دو ذِمّہ دار بالغ افراد کو موجُود ہونا چاہیے۔ ایسا مُمکن بنانے کے لیے کلاسوں کو اِکٹھا کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔
نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والے تمام بالغان کو بچّوں اور نوجوانوں کے تحفُظ کی تربیت کو اُن کی تائید ہونے کے ایک ماہ کے اندر مُکمل کرنا لازم ہے (ProtectingChildren.ChurchofJesusChrist.org).