ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
12. پرائمری


”12. پرائمری،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”12. پرائمری،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

خاندان صحائف تھامے ہُوئے

12.

پرائمری

12.1

مقصد اور تنظیم

پرائمری گھر-مرتکز، کلِیسیائی زیرِ انتظام تنظیم ہے۔ یہ 18 ماہ سے 11 سال کی عُمر کے بچّوں کے لیے ہے۔

12.1.1

مقاصد

پرائمری بچّوں کی معاونت کرتی ہے کہ وہ:

  • اپنے آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کریں اور اُس کے خُوشی کے منصُوبے کے بارے میں جانیں۔

  • یِسُوع مسِیح اور آسمانی باپ کے منصُوبے میں اُس کے کِردار کے بارے میں جانیں۔

  • یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں جانیں اور عمل پیرا ہوں۔

  • رُوحُ القُدّس کے اثر کو محسُوس کریں، پہچانیں، اور اُس پر عمل کریں۔

  • مُقدّس عہُود کے لیے تیاری کریں، اُنھیں باندھیں اور اُن پر قائم رہیں۔

  • نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کریں۔

12.1.3

کلاسیں

جہاں بچّوں کی تعداد کافی ہو، تو اُنھیں اُن کی عُمر کے لحاظ سے کلاسوں میں تقسیم کِیا جاتا ہے۔

عمُومی طور پر بچّے پرائمری سے اَنجُمنِ دُختران یا ڈیکنوں کی جماعت میں فروغ پاتے ہیں اُس سال جنوری جب اُن کی عُمر 12برس ہوتی ہے۔

12.1.4

گیت گانے کا وقت

گیت گانے کا وقت بچّوں کو آسمانی باپ کی محبّت محسُوس کرنے اور اُس کے خُوشی کے منصُوبے کے بارے جاننے میں مدد کرتا ہے۔ جب بچّے اِنجِیلی اُصُولوں کے بارے گیت گاتے ہیں، تو رُوحُ القُدّس اُن کی سچائی کی گواہی دیتا ہے۔

صدارتِ پرائمری اور قائدِ موسیقی اِنجِیلی اُصُولوں کو تقویت دینے کے واسطے جو بچّے اپنی کلاسوں اور گھر میں سیکھ رہے ہوتے ہیں ہر ماہ گیتوں کا اِنتخاب کرتے ہیں۔

12.1.5

نرسری

نرسری 18 ماہ سے 3 سال تک کے بچّوں کو آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کرنے اور اُس کے خُوشی کے منصُوبے کے بارے جاننے میں مدد کرتی ہے۔

12.2

نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کرنا

12.2.1

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا

12.2.1.2

اِنجِیل سیکھنا

اِتوار کی پرائمری کی عِبادات۔ صدارتِ پرائمری کا ایک رُکن اِبتدا کی نظامت کرتا ہے۔

شیڈول درج ذیل ہے:

عِبادت کا حصّہ

دورانیہ

عِبادت کا حصّہ

اِبتدائیہ (دُعا، صحائف یا اِیمان کے اَرکان، اور خطاب—سب بچّوں کی طرف سے دیے جاتے ہیں)

دورانیہ

5 منٹ

عِبادت کا حصّہ

حمد و ثنا کا وقت

دورانیہ

20 منٹ

عِبادت کا حصّہ

کلاسوں میں مُنتقلی

دورانیہ

5 منٹ

عِبادت کا حصّہ

کلاسیں اور اِختتامی دُعا

دورانیہ

20 منٹ

18 ماہ سے 3 سال کے بچّوں کی نرسری 50 منٹ تک جاری رہتی ہے۔ اپنے چھوٹے بچّوں کو دیکھو مجوزہ شیڈول فراہم کرتا ہے۔

بچوں کی عشائے ربانی کی عِبادت میں پیش کش۔ بچّوں کی سالانہ عشائے ربانی کی عِبادت کی پیش کش سال کے آخِری چند مہینوں کے دوران مُنعقد کی جاتی ہے۔

صدارتِ پرائمری اور قائدِ موسیقی دُعاگو ہو کر پیش کش کی منصُوبہ سازی کرتے ہیں۔ بشپ صاحبان کی صدارت ہدایت دیتی ہے۔ بچّے گیت گا سکتے ہیں، خطابات دے سکتے ہیں، اور کہانیوں، صحائف، یا گواہیوں کا اِشتراک کر سکتے ہیں۔

ہیکل اور کہانتی تیاری کی عِبادت۔ صدارتِ پرائمری ہر سال ہیکل اور کہانتی تیاری کی عِبادت کی منصُوبہ سازی کرتی ہے۔ بشپ صاحبان کی صدارت ہدایت دیتی ہے۔ یہ عِبادت 10 سال کی عُمر کے بچّوں کے لیے ہے۔ والدین کو مدعُو کِیا جاتا ہے۔

12.2.1.3

خدمت اور سرگرمیاں

جس سال اُن کی عُمر 8 سال ہوتی ہے اُس سال جنوری سے، بچّے پرائمری کی سرگرمیوں میں شرکت کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

پرائمری کی سرگرمیاں اِتوار یا پیر کی شام کی بجائے دیگر اوقات میں مُنعقد کی جاتی ہیں۔

  • جب مُمکن ہو پرائمری کی سرگرمیاں مہینے میں دو بار مُنعقد کی جاتی ہیں۔

  • لڑکے اور لڑکیاں عموماً الگ الگ ملتے ہیں۔ تاہم، مخصُوص سرگرمیوں کے لیے یا ایسے مقامات پر جہاں چند ایک بچّے ہوں اُنہیں اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

بشپ صاحبان کی صدارت یقینی بناتی ہے کہ پرائمری میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے بجٹ اور سرگرمیاں کافی اور مساوی ہوں۔

12.2.1.4

ذاتی ترقی

نجات دہندہ کی مانند بننے کی اپنی کاوشوں میں، بچوں کو—جس سال اُن کی عُمر 8 سال ہوتی ہے اُس سے آغاز کرتے ہوئے—رُوحانی، معاشرتی، جسمانی، اور ذہنی طور پر بڑھنے کے اہداف طے کرنے کی دعوت دی جاتی ہے (دیکھیں لُوقا ۲:‏۵۲

وہ اہداف کو طے کرنے اور درج کرنے کے لیے ذاتی ترقی: بچوں کی راہ نُما کِتاب کا استعمال کر سکتے ہیں۔

12.3

پرائمری قیادتِ وارڈ

12.3.1

بشپ صاحبان کی صدارت

بشپ کی اوّلین ذمّہ داری اُبھرتی ہُوئی نسل، بشمول بچّوں کے لیے ہوتی ہے۔ بشپ پرائمری کے لیے اپنے فرائض میں معاونت کے واسطے اپنے مُشیر کو مُقرر کر سکتا ہے۔ بشپ یا مُقرر کردہ مُشیر باقاعدگی سے پرائمری کی صدر سے ملتا ہے۔

بشپ اور اُس کے مُشیر باقاعدگی سے پرائمری میں شرکت کرتے ہیں۔

12.3.2

صدارتِ پرائمری

بشپ ایک بالغ خاتون کو وارڈ کی صدرِ پرائمری کے طور پر بُلاہٹ دیتا اور مخصوص کرتا ہے۔

ایک چھوٹی اکائی میں، پرائمری کی صدر پرائمری میں بُلاہٹ یافتہ واحد قائد ہو سکتی ہے۔ اِس صُورتِ حال میں، وہ اسباق، گیت گانے کے وقت، اور سرگرمیوں کو مُنظم کرنے کے لیے والدین کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اگر اکائی کافی بڑی ہو، تو اِس ترتیب میں اضافی بُلاہٹیں دی جا سکتی ہیں: مُشیران، قائدِ موسیقی، مُعلمِین اور نرسری قائدین، سیکرٹری، اور قائدینِ سرگرمی۔

صدارتِ پرائمری والدین کو بچّوں کو عہد کی راہ پر داخل ہونے اور ترقی کے لیے تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اِس کی تکمیل کے لیے، صدرِ پرائمری ایک صدارتی رُکن کو مُقرر کر سکتی ہے تاکہ وہ والدین کو اپنے بچّوں کو بپتِسما اور اِستحکام پانے کے لیے تیار کرنے میں مدد کرے۔ صدرِ پرائمری ایک اور صدارتی رُکن کو مُقرر کر سکتی ہے تاکہ وہ والدین کی اپنے بچّوں کو ہَیکَل اور کہانتی تیاری میں مدد کرے۔

صدرِ پرائمری کی درج ذیل اضافی ذمّہ داریاں ہیں۔ اُس کی مُشیران اُس کی معاونت کرتی ہیں۔

  • مشاورتی مجلس برائے وارڈ میں خدمت کرنا۔

  • باقاعدگی سے صدارتِ پرائمری کی مجالس مُنعقد کرنا اور بشپ یا اُس کے مُقرر کردہ مُشیر سے ملنا۔

  • حسبِ ضرورت ریکارڈ کے بچّوں کے لیے بپتِسما کی عِبادات کی منصُوبہ سازی کرنے میں مدد کرنا (دیکھیں 2. 18.7

  • اِتوار کی پرائمری عِبادات کے ابتدائیہ کا منصُوبہ بنانا اور اِن کی نظامت کرنا۔

  • پرائمری میں انفرادی بچّوں، مُعلمِین، اور قائدین کی خدمت کرنا۔

  • پرائمری کے قائدین اور مُعلمِین کو اُن کی ذمّہ داریاں سِکھانا اور اُن فرائض میں اُن کی بُلاہٹوں سے واقفیت دے کر اُن کی معاونت کرنا (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا [2016]، 38

  • پرائمری کے ریکارڈ، رپورٹس، بجٹ، اور مالی امُور کی نگرانی کرنا۔

12.3.4

قائدِ موسیقی اور پیانو نواز

قائدِ موسیقی اور پیانو نواز بچّوں کو حمد و ثنا کے وقت موسیقی کے ذریعے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِکھاتے ہیں۔

اگر پیانو نواز یا پیانو دستیاب نہیں ہے، تو قائدین ریکارڈنگ کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔

12.3.5

مُعلمِین اور قائدین برائے نرسری

صدارتِ پرائمری بشپ صاحبان کی صدارت کو مردوں اور خواتین کو پرائمری مُعلمِین اور نرسری قائدین کی حیثیت سے خدمت کرنے کی سفارش کرتی ہے۔ اِن اَرکان کو بچّوں کی مخصُوص عمر کے گروہوں کو سِکھانے اور خدمت گُزاری کرنے کی بُلاہٹ دی جاتی ہے۔

پرائمری کے مُعلمِین اور نرسری قائدین آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے پرائمری (عُمر 3–11) اور اپنے چھوٹے بچّوں کو دیکھو (نرسری) سے تعلیم دیتے ہیں۔

12.3.6

قائدینِ سرگرمی

پرائمری کے قائدینِ سرگرمی بچّوں کی خدمت گُزاری کرتے ہیں جب وہ خدمت اور سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرتے ہیں جس سال جنوری سے بچّے 8 سال کے ہوتے ہیں (دیکھیں 12.2.1.3)۔ خدمت اور سرگرمیاں نجات و سرفرازی کے کام پر توجّہ مرکُوز کرتی ہیں۔ وہ پُر لُطف اور مشغُول کرنے والی ہوتی ہیں۔

12.5

اِضافی ہدایات اور پالیسیاں

12.5.1

بچّوں کا تحفظ کرنا

جب بالغ افراد کلِیسیائی ماحول میں بچّوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہوں، تو کم از کم دو ذمّہ دار بالغان کو موجُود ہونا چاہیے۔

تمام بالغان جو بچّوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اُن کی تائید کِیے جانے کے ایک ماہ کے اندر اندر اُنھیں بچّوں اور نوجوانوں کے تحفظ کی تربیت مُکمل کرنا لازم ہے (ProtectingChildren.ChurchofJesusChrist.org).