”19. موسیقی،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)
”19. موسیقی،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
19.
موسیقی
19.1
کلِیسیا میں موسیقی کا مقصد
مُقدّس موسیقی یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو تقویت دیتی ہے۔ یہ رُوح کو مدعُو کرتی اور عقیدہ سِکھاتی ہے۔ یہ تعظیم کا احساس بھی پیدا کرتی ہے، اَرکان کو باہم مُتحد کرتی ہے، اور آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی عِبادت کرنے کی راہ فراہم کرتی ہے۔
19.2
گھر میں موسیقی
اپنے اَنبیا کے ذریعے، خُداوند نے افراد اور خاندانوں کو اپنی روزمرّہ زِندگیوں میں ترقی بخش موسیقی کو اِستعمال کرنے کی ترغیب دی ہے۔
کلِیسیائی موسیقی کی ریکاڈنگ درج ذیل ذرائع پہ دستیاب ہے:
-
مُقدّس موسیقی کی ایپ
-
گاسپل لائبریری ایپ
-
سی ڈِیز بذریعہ store.ChurchofJesusChrist.org
19.3
کلِیسیائی عِبادات میں موسیقی
19.3.1
کلِیسیائی عِبادات کے لیے موسیقی کی منصُوبہ سازی کرنا
وارڈ اور سٹیک کے میوزک کوآرڈینیٹر کہانتی قائدین کے ہمراہ عِبادات کے لیے موسیقی کی منصُوبہ سازی کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ ایسی موسیقی کا انتخاب کرتے ہیں جو عِبادات میں پرستش کی رُوح کو تقویت بخشتی ہے۔
19.3.2
عِشائے ربانی کی عِبادت میں موسیقی
عِشائے ربانی کی عِبادت میں موسیقی عِبادت کو شروع کرنے اور ختم کرنے پر اِبتدائی اور اِختتامی گیت گانا اور عِشائے ربانی کے اہتمام سے پہلے جماعتی گیت گانا شامل ہے۔ عِشائے ربانی کا گیت عِشائے ربانی یا نجات دہندہ کی قربانی پر مرکُوز ہونا چاہیے۔
عِبادت سے پہلے جب اَرکان اکٹھے ہو رہے ہوں تو تمہیدی موسیقی بجائی جاتی ہے۔ اِختتامی دُعا کے بعد، اَرکان کے عِبادت سے نکلتے وقت بعد ازاں ساز دار موسیقی بجائی جاتی ہے۔
عِشائے ربانی کی عِبادت کے درمیان میں ایک اضافی جماعتی گیت گانا بھی شامل ہو سکتا ہے—مثال کے طور پر، پیغامات کے درمیان۔
19.3.3
کلاسوں اور وارڈ کی دیگر مجالِس میں موسیقی
قائدین مُعلمِین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی تدریس کو تقویت بخشنے کے واسطے گیتوں اور دیگر مُقدّس موسیقی کا اِستعمال کریں۔
19.3.6
آلاتِ موسقی
عمُومی طور پر آلات کا براہِ راست اِستعمال تمہیدی اور اختتامی موسیقی کے لیے کِیا جاتا ہے اور کلِیسیائی عِبادات میں گیت کے ہمراہ بجائے جاتے ہیں۔ آرگن اور پیانو معیاری ساز ہیں، جہاں یہ دستیاب ہوں اور اَرکان اِنھیں بجا سکتے ہوں۔ بشپ صاحبان کی صدارتیں جماعتی گیت کے ہمراہ، تمہیدی اور اختتامی موسیقی کے لیے، اور دیگر موسیقی کے اِنتخاب کے لیے دیگر سازوں کے اِستعمال کی منظوری دے سکتی ہیں۔
اگر پیانو، آرگن، یا دم ساز دستیاب نہیں ہے، تو ریکاڈنگ کا اِستعمال کِیا جا سکتا ہے (دیکھیں 19.2)۔
19.3.7
کوائریں
19.3.7.1
وارڈ کی کوائریں
جہاں کافی اَرکان موجود ہوں، وارڈز ایسی کوائریں مُنظّم کر سکتی ہیں جو باقاعدگی سے عِشائے ربانی کی عِبادت میں گیت گائیں۔
وارڈ کی کوائر کے علاوہ، خاندانوں اور خواتین، مردوں، نوجوانوں، یا بچّوں کے گروہوں کو کلِیسیائی مجالِس میں گیت گانے کی دعوت دی جا سکتی ہے۔
19.4
وارڈ میں قیادتِ موسیقی
19.4.1
بشپ صاحبان کی صدارت
بشپ وارڈ کی موسیقی کا ذمّہ دار ہوتا ہے۔ وہ یہ ذمّہ داری اپنے مُشیروں میں سے ایک کو سونپ سکتا ہے۔
19.4.2
وارڈ کا میوزک کوآرڈینیٹر
وارڈ کا میوزک کوآرڈینیٹر بشپ صاحبان کی صدارت کی زیرِ ہدایت خدمت انجام دیتا ہے۔ اُس بہن یا بھائی کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں:
-
موسیقی کے معاملات میں بشپ صاحبان کی صدارت اور وارڈ کے دیگر قائدین کے واسطے وسیلہ بنے۔
-
عِشائے ربانی کی عِبادت کے لیے موسیقی کی منصُوبہ سازی کرنے میں بشپ صاحبان کی صدارت کے ساتھ کام کرے (دیکھیں 19.3.1 اور 19.3.2)۔
-
بشپ صاحبان کی صدارت کی درخواست پر، اَرکان کو وارڈ کی موسیقی کی بُلاہٹوں پر خدمت کرنے کی سفارش کرے۔ وہ جو اِن بُلاہٹوں پر خدمت کرتے ہیں اُنھیں واقفیت فراہم کرے، حسبِ ضرورت معاونت، ہدایت اور تربیت پیش کرے۔
19.4.3
اِضافی بُلاہٹیں
بشپ صاحبان کی صدارت اَرکان کو درج ذیل بُلاہٹوں پر خدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ دے سکتی ہیں۔
19.4.3.1
وارڈ کا قائدِ موسیقی
حسبِ درخواست قائدِ موسیقی عِشائے ربانی کی عبادت اور حلقے کی دیگر مجالِس کے لیے جماعتی گیتوں کی نظامت کرتا ہے۔
19.4.3.2
وارڈ کا دم ساز
حسبِ درخواست وارڈ کا دم ساز تمہیدی اور اختتامی موسیقی مُہیا کرتا ہے اور عِشائے ربانی کی عِبادت اور وارڈ کی دیگر مجالِس کے دوران گیتوں کے ہمراہ سنگت فراہم کرتا ہے۔
19.7
اِضافی پالیسیاں اور ہدایات
19.7.2
مشق کرنے، نجی سبق لینے، اور محفلِ موسیقی کے لیے عِبادت گاہوں کے آلات کا اِستعمال
جب کوئی معقول متبادل نہ ہو تو، کہانتی قائدین عِبادت گاہوں کے پیانو اور آرگن کو مشق کرنے، اَدا شُدہ نجی سبق لینے، اور محفلِ موسیقی سجانے کی اجازت دے سکتے ہیں مگر اِن عِبادت گاہوں کا اِستعمال کرنے والی اکائیوں کے اَرکان کو شامل کرتے ہُوئے۔