ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
20. سرگرمیاں


”20. سرگرمیاں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”20. سرگرمیاں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

نوجوان خاتون آبی پستول کے ہمراہ

20.

سرگرمیاں

20.1

مقاصد

کلِیسیائی سرگرمیاں کلِیسیائی اَرکان اور دُوسروں کو ”مُقدّسوں کے ہم وطن“ کے طور پر اِکٹھا کرتی ہیں (اِفسیوں ۲:‏۱۹)۔ سرگرمیوں کے مقاصد میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • یِسُوع مسِیح پر اِیمان قائم کرنا۔

  • تفریح فراہم کرنا اور اِتحاد کو فروغ دینا۔

  • شخصی ترقی کے لیے مواقع مہیا کرنا۔

  • افراد اور خاندانوں کو مضبُوط کرنا۔

  • اَرکان کی نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کے لیے معاونت کرنا (دیکھیں 1.2

20.2

سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنا

کسی سرگرمی کی منصُوبہ سازی کرنے سے قبل، قائدین اَرکان کی رُوحانی اور مادی ضروریات پر غور کرتے ہیں۔ قائدین یہ فیصلہ کرتے وقت رُوح کی راہ نُمائی کے خواہاں ہوتے ہیں کہ اِن ضروریات کو پُورا کرنے میں کس قسم کی سرگرمی مدد دے سکتی ہے۔

20.2.1

سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کی ذمہ داری

مقامی ضروریات کی بُنیاد پر، وارڈ کی سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے:

  • مشاورتی مجلس برائے وارڈ منصُوبہ سازی کی نگرانی کر سکتی ہے۔

  • مشاورتی مجلس برائے وارڈ ایک یا زائد سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنے میں مدد کے لیے مخصُوص تنظیموں کو مقرر کر سکتی ہے۔

  • حسبِ ضرورت اور جہاں کافی اَرکان موجود ہوں، تو بشپ صاحبان کی صدارت وارڈ کی سرگرمیوں کی کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔

وارڈ میں نوجوانوں کی سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنے کے بارے میں معلومات کے لیے، دیکھیں 10.2.1.3 اور 11.2.1.3۔

20.2.2

سب کو شرکت کی دعوت دینا

سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنے والوں کو سب تک پہنچنا چاہیے، خاص طور پر نئے اَرکان، کم متحرک اَرکان، نوجوانوں، غیر شادی شُدہ بالغان، معذور افراد، اور دُوسرے عقائد کے لوگوں تک۔

سرگرمیوں کو قائدین اور اَرکان پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

20.2.3

معیارات

کلِیسیائی سرگرمیاں حوصلہ افزا ہونی چاہئیں اور اِس بات پر زور دینا چاہیے کہ ”پاکیزہ، پسندیدہ، یا دِل کش یا قابلِ آفریں“ ہوں (اِیمان کے اَرکان ۱:‏۱۳)۔ سرگرمیوں میں کوئی ایسی چیز شامل نہیں ہو سکتی جو کلِیسیائی تعلیمات کے بَرعکس ہے۔

20.2.6

سرگرمیوں کے لیے فنڈز

زیادہ تر سرگرمیاں سادہ ہونی چاہئیں اور اِن پر بہت کم یا کوئی لاگت نہیں ہونی چاہیے۔ بشپ صاحبان کی مجلس یا صدارتِ سٹیک کو کوئی بھِی اخراجات پیشگی منظور کرنے چاہئیں۔

اَرکان کو عام طور پر سرگرمیوں میں حصّہ لینے کے لیے ادائیگی نہیں کرنی چاہیے۔ سرگرمیوں کی فنڈنگ کے بارے میں پالیسیوں اور ہدایات کے لیے، دیکھیں 20.6۔

20.4

نوجوانوں کی کانفرنس

جنوری کے آغاز سے جس سال وہ 14 سال کے ہوتے انجمنِ فرزندان اور انجمنِ دُختران کو مدعُو کِیا جاتا ہے کہ وہ اکٹھے نوجوانوں کی کانفرنس میں شریک ہوں۔ نوجوانوں کی کانفرنسیں عموماً ہر سال ایک بار وارڈ یا سٹیک کی سطح پر مُنعقد کی جاتی ہیں۔ اِن کا اِنعقاد کثیر السٹیک یا علاقائی سطح پر بھی کِیا جا سکتا ہے۔ ایک سال جس میں نوجوانوں کو ایف ایس وائے کانفرنس میں شرکت کے لیے مُقرر کِیا جاتا ہے، تو سٹیکس اور وارڈز کو نوجوانوں کی کانفرنس مُنعقد نہیں کرنی چاہیے۔

وارڈ کی نوجوانوں کی کانفرنسوں کی منصُوبہ سازی اور اِنعقاد بشپ کی زیرِ ہدایت مشاورتی مجلسِ نوجوانان برائے وارڈ کرتی ہے (دیکھیں 29.2.6)۔ بشپ صاحبان کی صدارت نوجوانوں کی کانفرنس برائے وارڈ کے منصُوبوں کی منظوری صدارتِ سٹیک سے حاصل کرتی ہے۔

جب قائدین اور نوجوان کانفرنس کی منصُوبہ سازی کریں، تو اُنھیں اِس باب کی پالیسیوں اور درج ذیل ہدایات کی پیروی کرنی چاہیے:

  • کلِیسیا کے سالانہ نوجوانوں کے موضوع کو کانفرنس کے موضوع کے طور پر اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔

  • ایسی سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کریں جو موضوع کے مُوَاِفق ہوں۔

  • تمام مُقررین اور سرگرمیوں کے لیے بشپ صاحبان کی صدارت یا صدارتِ سٹیک کی منظوری حاصل کریں۔

  • ہر وقت مُناسب بالغ نگرانی کو یقینی بنائیں (دیکھیں 20.7.1

20.5

سرگرمیاں مُنتخب کرنے اور منصُوبہ سازی کرنے کے لیے پالیسیاں اور ہدایات

20.5.1

تجارتی یا سیاسی سرگرمیاں

کسی بھی تجارتی یا سیاسی غرض سے مُنعقد کی جانے والی سرگرمیاں ممنوع ہیں (دیکھیں 35.5.2

20.5.2

رقص اور موسیقی

تمام رقص میں، لباس، وضع قطع، روشنی، اندازِ رقص، بول، اور موسیقی کو ایک ایسا ماحول ترتیب دینا چاہیے جہاں خُداوند کا رُوح موجود رہ سکے۔

20.5.3

پیر کی رات

اَرکان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ خاندانی سرگرمیوں کو پیر یا دیگر اوقات میں مُنعقد کریں۔ پیر شام 6:00 بجے کے بعد کوئی کلِیسیائی سرگرمیاں، عِبادات، یا بپتِسما کی عِبادات مُنعقد نہیں کی جانی چاہئیں۔

20.5.5

رات بھر کی سرگرمیاں

انجمنِ فرزندان اور انجمنِ دُختران کے مُشترکہ گروہوں کے لیے رات بھر کی سرگرمیوں کو بشپ اور صدرِ سٹیک سے منظور کِیا جانا چاہیے۔ غیر شادی شُدہ مرد اور خواتین اَرکان کی سرگرمیوں کے لیے بھی یہی اُصُول ہے۔

کلِیسیائی عِبادت گاہوں یا عِبادت گاہوں کے میدانوں میں رات بھر کی سرگرمیوں کی منظوری نہیں دی جاتی ہے۔

20.5.8

سبت کے دِن کو پاک ماننا

اِتوار کو کلِیسیائی کیمپوں، کھیلوں کے پروگراموں، یا تفریحی پروگراموں کا کوئی شیڈول نہیں ہونا چاہیے۔ اور نہ ہی نوجوانوں کے گروہوں اور دیگر افراد کو کیمپوں یا نوجوانوں کی کانفرنسوں پر یا وہاں سے اتوار کو سفر کرنا چاہیے۔

20.5.10

زیاراتِ ہَیکَل

مُقرر کردہ ہَیکَلی ضلع کے اندر زیارات ہَیکَل وارڈ یا سٹیک کی سطح پر منظم کی جاتی ہیں۔

20.6

سرگرمیاں مُنتخب کرنے اور منصُوبہ سازی کرنے کے لیے پالیسیاں اور ہدایات

20.6.1

وارڈ یا سٹیک بجٹ فنڈز سے ادا کی جانے والی سرگرمیاں

وارڈ یا سٹیک کے بجٹ فنڈز کو تمام سرگرمیوں کی ادائیگی کے لیے اِستعمال کِیا جانا چاہیے—مُمکنہ استشنیٰ کے ساتھ جو کہ 20.6.2 میں درج ہیں۔

20.6.2

نوجوانوں کے کیمپوں کے لیے فنڈنگ

اگر وارڈ یا سٹیک کے بجٹ میں درج ذیل سرگرمیوں کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں، تو قائدین شُرکا کو جزوی یا پُوری ادائیگی کرنے کا کہہ سکتے ہیں:

  • ایک سالانہ توسیعی ہارُونی کہانت کا کیمپ یا ملتی جُلتی سرگرمی۔

  • ایک سالانہ توسیعی اَنجُمنِ دُختران کا کیمپ یا ملتی جُلتی سرگرمی۔

  • 8 سے 11 سال کی عُمر کے پرائمری کے بچّوں کے لیے ایک سالانہ کیمپ یا ملتی جُلتی سرگرمی۔

سالانہ کیمپ کے لیے اخراجات یا سفر ضروت سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ذاتی فنڈز کی کمی رُکن کو شرکت سے روکنے کا سبب نہیں ہونا چاہیے۔

20.6.3

ایف ایس وائے کانفرنسوں کے لیے فنڈنگ

نوجوانان کو برائے مضبُوطیِ نوجوانان (ایف ایس وائے) اَجلاس میں شریک ہونے کے لیے فیس ادا کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ اگر لاگت کسی نوجوان کو حصّہ لینے سے روکتی ہے، تو بشپ اِس فیس کا پُورا یا کُچھ حصّہ ادا کرنے کے لیے وارڈ کے بجٹ فنڈز کو اِستعمال کر سکتا ہے۔ دیکھیں FSY.ChurchofJesusChrist.org.

20.6.5

فنڈ ریزنگ تقریبات

سٹیک اور وارڈ کی سرگرمیوں کے اخراجات عموماً بجٹ کے فنڈز سے ادا کیے جاتے ہیں۔ تاہم، صدرِ سٹیک یا بشپ ہر سال صرف درج ذیل مقاصد کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب کی اجازت دے سکتے ہیں:

  • 20.6.2 میں درج سرگرمیوں کی ادائیگی میں مدد کے لیے۔

  • سالانہ کیمپوں کے لیے درکار آلات خریدنے میں اکائی کی مدد کے لیے۔

20.7

حفاظتی پالیسیاں اور سرگرمیوں کے لیے ہدایات

20.7.1

بالغ نگرانی

تمام کلِیسیائی سرگرمیوں میں جِن میں بچّے اور نوجوان شرکت کرتے ہیں کم از کم دو بالغان کا ہونا لازم ہے۔ گروہ کے حجم، سرگرمی کے لیے درکار مہارتوں، یا دیگر عوامل کی بُنیاد پر اِضافی بالغوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ والدین کو معاونت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

وہ سب جو بچّوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اُنھیں بچّوں اور نوجوانوں کے تحفظ کی تربیت مُکمل کرنی چاہیے۔ دیکھیں ProtectingChildren.ChurchofJesusChrist.org.

20.7.2

نوجوانوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے عُمر کے تقاضے

اپنے والدین کی منظوری کے بعد، جنوری سے جس سال وہ 12 سال کے ہوں گے نوجوان رات بھر کے کیمپوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ وہ رقص، نوجوانوں کی کانفرنسوں، اور ایف ایس وائے کانفرنسوں میں اُسی سال جنوری سے شرکت کر سکتے ہیں جس سال وہ 14 سال کے ہوں گے۔

20.7.4

والدین کی اجازت

بچّے اور نوجوان اپنے والدین یا سرپرستوں کی اجازت کے بغیر کلِیسیائی سرگرمی میں حصّہ نہیں لے سکتے۔ کلِیسیائی سرگرمیوں کے لیے جِن میں رات بھر قیام، طویل سفر، یا عام سے بڑھ کر خطرات ہو، تحریری اجازت ضروری ہے۔

والدین اور سرپرست اجازت اور میڈیکل ریلیز فارم پر دستخط کر کے یہ اجازت دیتے ہیں۔

20.7.5

زیادتی کی اطلاع

کلِیسیائی سرگرمی کے دوران رُونما ہونے والی کسی بھی زیادتی کی اطلاع سِول حُکام کو دی جانی چاہیے۔ فوری طور پر بشپ سے رابطہ کِیا جانا چاہیے۔ اَرکان کے لیے ہدایات 38.6.2.7 میں درج ہیں۔ بشپ کے لیے ہدایات 38.6.2.1 میں درج ہیں۔

20.7.6

حفاظتی احتیاطی تدابیر، حادثاتی ردِ عمل، اور حادثہ کی اطلاع

20.7.6.1

حفاظتی احتیاطی تدابیر

قائدین اور شُرکا احتیاط سے سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ چوٹ یا بیماری کے کم سے کم خطرے کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرگرمیوں میں املاک کو پہنچنے والے نقصان کا کم سے کم خطرہ بھی شامل ہونا چاہیے۔ سرگرمیوں کے دوران، قائدین تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر مُمکن کوشش کرتے ہیں۔

20.7.6.2

حادثہ پر ردِ عمل

اگر کوئی حادثہ یا چوٹ کلِیسیائی املاک پر یا کلِیسیائی سرگرمی کے دوران رُونما ہوتی ہے، تو قائدین درج ذیل ہدایات پر عمل کرتے ہیں، جیسا قابلِ اِطلاق ہو:

  • اِبتدائی طبّی امداد فراہم کریں۔ اگر کسی شخص کو اِضافی طبّی نگرانی کی ضرورت ہو، تو ہنگامی طبّی خدمات سے رابطہ کریں۔ والدین، سرپرست، یا دیگر قریبی رشتہ دار اور بشپ یا صدرِ سٹیک سے بھی رابطہ کریں۔

  • اگر کوئی لاپتہ ہو جائے یا فوت ہو جائے، تو فوری طور پر مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مُطلع کریں۔

  • جذباتی معاونت فراہم کریں۔

  • قانونی کارروائی کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی نہ کریں۔ کلِیسیا کی جانب سے کوئی وعدے نہ کریں۔

  • گواہوں کے نام، اُن کے رابطے کی معلُومات، جو کُچھ ہُوا اُس کے بیانات، اور تصاویر جمع کریں اور اپنے پاس رکھیں۔

  • حادثے کی اطلاع دیں (دیکھیں 20.7.6.3

20.7.6.3

حادثہ کی اطلاع

درج ذیل صورتِ حال کی آن لائن اطلاع یہاں دی جانی چاہیے incidents.ChurchofJesusChrist.org.

  • اگر کوئی حادثہ یا چوٹ کلِیسیائی املاک پر یا کلِیسیائی سرگرمی کے دوران رُونما ہوتی ہے۔

  • کوئی شخص جو کلِیسیائی سرگرمی میں حصّہ لے رہا تھا لاپتہ ہے۔

  • کلِیسیائی سرگرمی کے دوران نجی، عوامی یا کلِیسیائی املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

  • قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے یا متوقع ہے۔

اگر کسی واقعے کے نتیجے میں سنگین چوٹ، موت، یا کوئی شخص لاپتہ ہوتا ہے، تو صدرِ سٹیک، بشپ، یا رُکن جسے وہ نامزد کرتا ہے فوری طور پر علاقائی دفتر کو مُطلع کرتا ہے۔

20.7.6.4

انشورنس اور سوالات

اگر کسی کلِیسیائی تقریب کے دوران چوٹ لگتی ہے، تو قائدین تعین کرتے ہیں آیا کہ کلِیسیائی سرگرمی طبّی معاونت کا پروگرام اُس پر لاگو ہوتا ہے۔

بعض صُورتوں میں، صدرِ سٹیک یا بشپ کے پاس حفاظتی مسائل یا کلِیسیا کے خلاف دعوؤں کے بارے میں سوالات ہو سکتے ہیں۔ صدرِ سٹیک (یا اُس کی زیرِ ہدایت بشپ) اِس طرح کے سوالات کا حوالہ رِسک مینجمنٹ ڈویژن یا علاقائی دفتر کو بھیجتا ہے۔

20.7.7

سفر

بشپ یا صدرِ سٹیک کو کلِیسیائی سرگرمیوں کے لیے سفر کی منظوری دینی چاہیے۔ اِس سفر سے اَرکان پر غیر ضروری بوجھ نہیں پڑنا چاہیے۔ سرگرمیوں کے لیے طویل فاصلے کے سفر کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

جب مُمکن ہو، کلِیسیائی گروہوں کو طویل فاصلے کے سفر کے لیے کمرشل ذرائع آمدورفت کا اِستعمال کرنا چاہیے۔ اِسے لائسنس یافتہ ہونا چاہیے اور اِس کا تحفظ انشورنس کی ذمہ داری سے ہونا چاہیے۔

جب کلِیسیائی گروہ نجی مسافر گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں، تو ہر گاڑی کو محفوظ چالو حالت میں ہونا چاہیے۔ ہر شخص کو سیٹ بیلٹ کا اِستعمال کرنا چاہیے۔ ہر ڈرائیور کو لائسنس یافتہ، ذمّہ دار بالغ ہونا چاہیے۔