ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
21. خِدمت گُزاری


”21. خِدمت گُزاری،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”21. خِدمت گُزاری،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

آدمی پتھر اُٹھاتے ہُوئے

21.

خِدمت گُزاری

21.0

تعارف

خِدمت گُزاری سے مُراد دُوسروں کی خِدمت کرنا ہے جیسے نجات دہندہ نے کی ( دیکھیں متّی ۲۰: ‏۲۶–۲۸

خُداوند چاہتا ہے کہ اُس کی کلِیسیا کے تمام اَرکان ایسی ہی دیکھ بھال کریں۔ اِسی وجہ سے، تمام کہانتی حاملِین کو ہر ایک رُکن گھرانے کے لیے بحیثیتِ خِدمت گُزار بھائی مُقرر کِیا جاتا ہے۔ خِدمت گُزار بہنوں کو ہر ایک بالغ بہن کے لیے مُقرر کِیا جاتا ہے۔

21.1

خِدمت گُزار بہنوں اور بھائیوں کے فرائض

خِدمت گُزار بہنوں اور بھائیوں کے پاس اُن اَفراد اور خاندانوں کے لیے درج ذیل ذِمّہ داریاں ہیں جو اُنھیں تفویض کی گئی ہیں:

  • آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اُن کے اِیمان کو تقویت دینے میں معاونت کرنا۔

  • جب وہ رسُوم پاتے ہیں تو خُدا کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھنے اور اُن پر کاربند رہنے کی تیاری میں اُن کی مدد کرنا۔

  • ضروریات کو جاننا اور مسِیح جیسی محبّت، دیکھ بھال، اور خِدمت مُہیا کرنا۔

  • رُوحانی اور دُنیاوی طور پر خُود اِنحصار بننے میں اُن کی معاونت کرنا۔

21.2

خِدمت گُزاری کو مُنظم کرنا

21.2.1

ذِمہ داریاں تشکیل دینا

ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں دُعا گو ہو کر خِدمت گُزار بھائیوں اور بہنوں کی ذِمّہ داریوں پر غور کرتی ہیں۔ وہ عمُوماً دو بھائیوں یا دو بہنوں کو بطور رفیق ذِمّہ داری سونپتے ہیں۔ وہ خِدمت گُزار رفاقتوں اور ذِمّہ داریوں کے لیے بشپ کی منظوری کے خواہاں ہوتے ہیں۔

شادی شُدہ جوڑے کو اکٹھے مِل کر کسی ایک شخص یا خاندان کی خِدمت گُزاری کرنے کے لیے مُقرر کِیا جا سکتا ہے۔

خِدمت گُزار بھائیوں اور بہنوں کی بُلاہٹ، تائید، یا تقرری نہیں کی جاتی۔

21.2.2

نوجوانوں کے لیے خِدمت گُزاری کی ذِمّہ داریاں

ایک نوجوان بہن جب اہل اور رضامند ہو تو وہ اَنجُمنِ خواتین کی بہن کی خِدمت گُزار رفیق کے طور پر خِدمت انجام دے سکتی ہے۔ وہ خِدمت کرنا شُروع کر سکتی ہیں جب وہ 14 برس کی ہو۔

جب ایک نوجوان بھائی کو استاد یا کاہن کے عُہدے پر مُقرر کر دِیا جاتا ہے تو اُسے ایک خِدمت گُزار رفیق کی حیثیت سے ملکِ صِدق کی کہانت کے حامِل کے ہمراہ خِدمت سونپی جاتی ہے۔

21.3

خِدمت گُزاری کے انٹرویوز

ایلڈرز کی جماعت کے صدر اور اُن کے مُشیر خِدمت گُزار بھائیوں کا انٹرویو کرتے ہیں۔ اَنجُمنِ خواتین کی صدر اور اُن کی مُشیر خِدمت گُزار بہنوں کا انٹرویو کرتی ہیں۔

یہ انٹرویوز ہر سہ ماہی میں کم از کم ایک بار مُنعقد کِیے جاتے ہیں۔

اُن کے مقاصد یہ ہیں:

  • مُقرر کردہ اَفراد اور خاندانوں کی مضبُوطی، ضروریات، اور مُشکلات کے بارے میں مشورت کرنا۔

  • حسبِ ضرورت اَفراد کو رُسُوم پانے کی تیاری میں مدد دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا۔

  • غور کرنا کہ ایلڈرز کی جماعت، اَنجُمنِ خواتین، مشاورتی مجلس برائے وارڈ، اور دیگر لوگ کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

  • خِدمت گُزار بھائیوں اور بہنوں کو سِکھانا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا۔

21.4

خِدمت گُزاری کی کوششوں کو مربُوط کرنا

2:51

اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں کم از کم سہ ماہی میں ایک بار اکٹھے مِلتی ہیں۔ وہ جائزہ لیتے ہیں کہ اُنھوں نے خِدمت گُزاری کے انٹرویوز میں کیا سیکھا ہے (دیکھیں 21.3)۔ وہ خِدمت گُزاری کی ذِمَہ داریوں کو مربُوط بھی کرتے ہیں۔

چند سَرگرم اَرکان والی اَکائیوں میں، اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتیں خِدمت گُزار بہنوں اور خِدمت گُزار بھائیوں دونوں کو بعض اَرکان کے لیے تفویض نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔