ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
24. مِشنری سفارشات اور خدمت


”24. مِشنری سفارشات اور خدمت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”24. مِشنری سفارشات اور خدمت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات۔

مُناد چہل قدمی کرتے ہُوئے

24.

مِشنری سفارشات اور خدمت

24.0

تعارف

قدیم زمانے میں، خُداوند نے اِسرائیل کو ”تمام قوموں کے درمیان میں سے جمع کرنے، اور اُنھیں باپ، اور بیٹے، اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسما دینے کا حُکم دِیا ہے“ (متی ۲۸:‏۱۹؛ مزید دیکھیں آیت ۲۰)۔ خُداوند نے اِن آخِری ایّام میں اِس حُکم کی تجدید کی ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۳۹:‏۱۱؛ ۶۸:‏۶–۸؛ ۱۱۲:‏۲۸–۳۰

بطور مُناد خُداوند کی خدمت کرنا ایک مُقدّس اعزاز ہے۔ یہ اُس شخص اور جِن کی وہ خدمت کرتا یا کرتی ہے اُن کے لیے اَبدی برکات لاتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۴–۱۶

خُداوند ہر اہل، قابل نوجوان مرد سے مِشن کی تیاری اور خدمت کرنے کو کہتا ہے۔

خُداوند اہل، قابل نوجوان خواتین کو مِشن کے لیے بھی خُوش آمدید کہتا ہے اگر وہ خواہش کریں۔

عمر رسیدہ مُناد کی بھی ضرورت ہے اور اُن کی خدمت کے لیے تیار ہونے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

24.1

خدمت کے لیے بُلاہٹ

مُناد خُداوند کی نُمایندگی کرتے ہیں اور اُنھیں مُناسب اِختیار سے بُلاہٹ دی جانی چاہیے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۴۲:‏۱۱؛ اِیمان کے اَرکان ۱:‏۵)۔ فریضہِ مُنادی کی خدمت کے لیے بُلاہٹ عمُوماً کلِیسیا کے صدر کی طرف سے صادر کی جاتی ہے۔ عمر رسیدہ سروس مُنادوں کو، صدرِ سٹیک کی طرف سے بُلاہٹ دی جاتی ہے۔

24.2

مُنادی کی ذمّہ داریاں

بطور مُناد خدمت کرنے کی بُلاہٹ میں ایک خاص ذمّہ داری شامل ہوتی ہے۔ یہ ذمّہ داریاں وسیع پیمانے پر مُختلف ہوتی ہیں۔

24.2.1

نوجوان تدریسی مُناد

زیادہ تر نوجوان مُناد کو گھر سے دُور اِنجِیلی تدریس کے لیے مُقرر کِیا جاتا ہے۔ اِن ذمّہ داریوں کو رسُول مُکاشفہ کے وسیلے عطا کرتے ہیں۔ یہ مُناد ایک صدرِ مِشن کی زیرِ ہدایت خدمت کرتے ہیں۔

24.2.2

نوجوان سروس مُناد

کُچھ نوجوان مُناد کو گھر میں رہتے ہُوئے کلِیسیا اور کمیونٹی میں خدمت کرنے کے لیے مُقرر کِیا جاتا ہے۔ اِن ذمّہ داریوں کو رسُول مُکاشفہ کے وسیلے عطا کرتے ہیں اور یہ اُن اُمیدواروں کو دی جاتی ہیں جِن کے حالات سروس مِشن کے لیے موزوں ترین ہوں (دیکھیں 24.3.3

24.2.3

عمر رسیدہ مُناد

تمام عمر رسیدہ مُنادوں کی تدریس کے لیے لوگ ڈھونڈنے اور اُنہیں بپتسما کے لیے تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے عمر رسیدہ مُنادوں کو درج ذیل کی معاونت کے لیے بھی مُقرر کِیا جا سکتا ہے:

  • اَرکان اور علاقہ اور مقامی قائدین۔

  • کلِیسیائی شعبہ جات اور سہولیات۔

  • خیراتی تنظیمیں۔

عمر رسیدہ مُنادوں سے نوجوان مُنادوں کی طرح یہ نہیں کہا جاتا کہ وہ اُنھی اوقات میں کام کریں، تمام ویسی سرگرمیاں انجام دیں، یا ویسی ہی توقعات پر پُورا اُتریں۔

عمر رسیدہ مُنادوں کے لیے ذمّہ داریاں رسُولوں کو مُکاشفہ کے وسیلے عطا کی جاتی ہیں۔ اُمیدوار کسی ذمّہ داری کے لیے ترجیح کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن اُنھیں کسی بھی ذمّہ داری کو قبول کرنے کے لیے رضامند ہونا چاہیے۔

24.2.4

عمر رسیدہ سروس مُناد

اپنی خاندانی وارڈ یا سٹیک میں بُلاہٹوں کے علاوہ، اَرکان عمر رسیدہ سروس مُنادوں کے طور پر خُداوند کی خدمت کر سکتے ہیں۔ یہ مُناد کلِیسیائی شعبہ جات، سہولیات، اور مِشن میں قابلِ قدر خدمات انجام دیتے ہیں (دیکھیں 24.7.1)۔ وہ گھر پر ہی رہتے ہیں۔

عمر رسیدہ سروس مُنادوں کو صدرِ سٹیک کی طرف سے بُلاہٹ دی جاتی ہے۔ وہ اُس کی زیرِ ہدایت خدمت انجام دیتے ہیں۔ ہر ہفتے اُن کی خدمت کرنے کا وقت اُن کی صلاحیت، اُن کے علاقے میں خدماتی مواقع، اور علاقائی صدارت کی ہدایت پر مُنحصر ہے۔

24.2.5

فریضہِ مُنادی کی ذمّہ داریوں کا خلاصہ

درج ذیل جدول میں فریضہِ مُنادی کی ذمّہ داریوں کی اقسام کا خلاصہ کِیا گیا ہے۔

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

کو بُلاہٹ دی جاتی ہے منجانب

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

کلِیسیا کا صدر

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

کلِیسیا کا صدر

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

کلِیسیا کا صدر

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

صدرِ سٹیک

کو ذمّہ داری دی جاتی ہے منجانب

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

ایک رسُول

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

ایک رسُول

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

ایک رسُول

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

صدرِ سٹیک

کو مُقرر کِیا جاتا ہے منجانب

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

صدرِ سٹیک

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

صدرِ سٹیک

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

صدرِ سٹیک

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

صدرِ سٹیک یا مُشیر

رہائش پذیر

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

گھر سے دُور

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

گھر پر

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

گھر سے دُور یا گھر پر

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

گھر پر

کلِیسیائی قائد

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

صدرِ مِشن یا صدرِ تاریخی مقام

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

صدرِ سٹیک

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

صدرِ مِشن، ہَیکَل، یا صدرِ تاریخی مقام؛ یا علاقائی صدر

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

صدرِ سٹیک

رپورٹ کرتے ہیں

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

صدرِ مِشن یا صدرِ تاریخی مقام کو

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

سروس مشن قائد

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

مِشن، ہَیکَل، یا صدرِ تاریخی مقام؛ علاقائی صدر؛ مرکزِ زائرین کے ڈائریکٹر؛ یا کلِیسیائی شعبہ یا سہولیاتی مینیجر

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

منتظم برائے خدمتی ذمہ داریاں

عُمر کے تقاضے

نوجوان تدریسی مُناد
(دیکھیں 24.2.1)

18–25 (مرد)
19–29 (خواتین)

نوجوان سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.2)

18–25 (مرد)
19–29 (خواتین)

عمر رسیدہ مُناد
(دیکھیں 24.2.3)

40 یا اِس سے بڑی اگر شادی شُدہ ہو یا غیر شادی شُدہ بہن ہو

عمر رسیدہ سروس مُناد
(دیکھیں 24.2.4)

26 یا اِس سے زیادہ عمر

24.3

مِشنری خدمت کے لیے تیاری اور اہل ہونا

مُمکنہ مُنادوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ خُداوند اور اُس کے بچّوں سے اپنی محبّت کے باعث فریضہِ مُنادی کی خدمت سر انجام دیں۔ اُنھیں انٹرویو کے سوالات برائے سفارشاتِ مُناد سے واقف ہونا چاہیے۔

24.3.1

یِسُوع مسِیح میں تبدیلی

مُمکنہ مُناد یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل میں اپنی تبدیلی کو مضبُوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

24.3.2

اہلیت کے معیارات پر پُورا اُترنا

متوقع مُناد رُوح کی رفاقت کے اہل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ مؤثر فریضہِ مُنادی کی خدمت کے لیے یہ درکار ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۴۲:‏۱۳–۱۴

24.3.2.1

توبہ

توبہ کے لیے مسِیح پر ایمان کی مشق، سچی نیت، اور حُکموں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس میں گُناہ کا اقرار کرنا اور ترک کرنا شامل ہے۔ سنگین گُناہوں کی توبہ کے لیے، بشپ یا صدرِ سٹیک کے سامنے اقرار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

توبہ کرنے والے شخص کو یِسُوع مسِیح کے کفّارہ اور فضل کے وسیلے سے مُعاف اور پاک صاف کِیا جاتا ہے۔ خُداوند گُناہ کو یاد نہیں رکھتا۔ (دیکھیں یسعیاہ ۴۳:‏۲۵؛ یعقُوب ۶:‏۵؛ ایلما ۳۴:‏۱۵–۱۷؛ ہیلیمن ۵ :‏۱۰–۱۱؛ عقائد اور عہُود ۵۸:‏۴۲–۴۳۔ اِس راہ نُما کِتاب میں 32.1 دیکھیں۔)

اِس سے پہلے کہ صدرِ سٹیک اپنی سفارش جمع کرائے مُناد اُمیدوار کو لازماً سنگین گُناہ سے توبہ کر لینی چاہیے (دیکھیں 32.6؛ مزید دیکھیں 24.4.4)۔ توبہ کے عمل میں اُس شخص کے لیے کافی وقت شامل ہوتا ہے کہ وہ راست زندگی گزارنے کے ذریعے ظاہر کرے کہ اُس نے گُناہوں کی مُعافی کے لیے مسِیح کا رُوح پایا ہے۔

24.3.3

جسمانی، ذہنی، اور جذباتی صحت

فریضہِ مُنادی چنوتیوں سے بھرا ہے۔ نوجوان تدریسی مُنادوں کو لازمی طور پر پُرعزم ہونا چاہیے اور جسمانی، ذہنی، اور جذباتی طور پر مُکمل فریضہِ مُنادی کے شیڈول کے مُطابق کام کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

24.3.4

مالی امُور

24.3.4.1

گھر سے دُور خدمت کرنے والے نوجوان مُنادوں کی مالی معاونت کرنا

نوجوان اُمیدوار جنھوں نے اپنی قابلیت کے مُطابق تیاری کی ہے اُنھیں مالی وجُوہات کی بنا پر خدمت کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ جِن کو شراکت کی متوقع ذمہ داریوں کو پُورا کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ اِسے قریبی خاندان اور دوستوں سے پا سکتے ہیں۔

اگر ضرورت باقی رہے تو، بشپ یا صدرِ سٹیک وارڈ یا سٹیک کے اَرکان سے وارڈ کے فریضہِ مُنادی کے فنڈ میں حصہ ڈالنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

مقامی اکائی کے بجٹ اور روزے کے ہدیے کا فنڈ اِستعمال نہیں کِیا جا سکتا۔

ماہانہ شراکت کا وعدہ نوجوان تدریسی مُناد اور اُن کے خاندان فریضہِ مُنادی کے پروگرام کے اخراجات کو مُکمل کرنے میں مدد کے لیے ہر ماہ ایک مخصُوص رقم ادا کرتے ہیں۔

وارڈ کے فریضہِ مُنادی کے فنڈ میں حصّہ ڈالا جاتا ہے۔ بشپ اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فنڈز ہر ماہ دِیے جاتے ہیں۔ ماہانہ رقم سے زائد رقم پیشگی نہیں دی جانی چاہیے۔ اگر کوئی مُناد قبل اَز وقت گھر واپس لوٹتا ہے تو پیشگی ادا کِیے گئے فنڈز واپس نہیں کِیے جاسکتے۔

فِیلڈ میں اخراجات ہر ماہ، نوجوان مُناد خوراک، آمدورفت اور دیگر زندگی گُزارنے کے اخراجات فراہم کرنے کے لیے مِشن سے فنڈز حاصل کرتے ہیں۔ یہ فنڈز مُقدّس ہیں۔ مُناد اِنھیں صرف فریضہِ مُنادی سے متعلقہ مقاصد کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ اِنھیں ذاتی اخراجات کے لیے اِستعمال نہیں کیا جانا چاہیے، نہ ہی جمع کِیا جانا چاہیے، یا خاندانی اَرکان یا دُوسروں کو بھیجنا چاہیے۔ مُناد ایسے فنڈز جِن کی اُنھیں ضرورت نہیں ہوتی مِشن کو واپس کرتے ہیں۔

مُناد دیگر اخراجات کو پُورا کرنے کے لیے ذاتی فنڈز کا اِستعمال کرتے ہیں۔ یہ ذاتی اخراجات کم سے کم ہونے چاہئیں۔ (دیکھیں یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کے لیے فریضہِ مُنادی کے معیّارات، 4.8۔)

24.3.4.2

گھر سے دُور خدمت کرنے والے عمر رسیدہ مُنادوں کی مالی معاونت کرنا

ماہانہ شراکت کا وعدہ۔ گھر سے دُور خدمت کرنے والے عمر رسیدہ مُناد ہر ماہ اپنی آبائی وارڈ کے فریضہِ مُنادی کے فنڈ میں حِصّہ ڈالتے ہیں۔ یہ شراکتیں رہایش اور گاڑی کے اخراجات کو پُورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

بشپ اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فنڈز ہر ماہ دِیے جائیں۔ ماہانہ رقم سے زائد رقم پیشگی نہیں دی جانی چاہیے۔

اضافی اخراجات ماہانہ شراکت کی ذمہ داری کے علاوہ، جو رہایش اور گاڑی کے اخراجات کو پُورا کرنے میں مدد دیتی ہے، عمر رسیدہ مُناد کو خوراک سمیت دیگر تمام اخراجات کو مُکمل طور پر اُٹھانا چاہیے۔

24.3.4.3

گھر میں خدمت کرنے والے مُنادوں کی مالی معاونت کرنا

گھر میں خدمت کرنے والے مُناد اپنی تمام مالی ضروریات کے خود ذمّہ دار ہوتے ہیں۔

24.3.4.4

میڈیکل انشورنس اور اخراجات

تمام مُناد، بشمول نوجوان تدریسی مُنادوں کی پُرزور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اگر مُمکن ہو تو وہ اپنی میڈیکل انشورنس جاری رکھیں۔

گھر میں خدمت کرنے والے مُنادوں کو لازمی طور پر اپنی میڈیکل اور دیگر انشورنس کی کوریج فراہم کرنی چاہیے۔ گھر سے دُور خدمت کرنے والے عمر رسیدہ مُنادوں کو بھی یہ کوریج خُود فراہم کرنی چاہیے۔ عمر رسیدہ مُناد جو اپنے مُلک سے باہر خدمت کریں گے وہ سینئر سروس میڈیکل پلان کے ذریعے انشورنس حاصل کر سکتے ہیں۔

24.3.5

مُنادوں کی تیاری میں خاندانی اَرکان اور قائدین کا کِردار

خاندانی اَرکان، بشپ صاحبان، اور دیگر قائدین نوجوانوں کی فریضہِ مُنادی کی خدمت کی تیاری میں مدد کرتے ہیں۔

خاندانی اَرکان اور قائدین تمام مُناد اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ درج ذیل کا مُطالعہ کریں:

خاندانی اَرکان اور قائدین تمام مُناد اُمیدواروں کی فریضہِ مُنادی کے معیارات پر عمل کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ وہ اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ فریضہِ مُنادی کے معیارات کی راہ نُما کِتاب کا مُطالعہ کریں جو اُن کی مُمکنہ ذمّہ داری سے مُتعلق ہے:

  • نوجوان تدریسی مُنادوں کے لیے: یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کے لیے فریضہِ مُنادی کے معیارات

24.4

مُنادوں کی سفارش کرنا

24.4.1

صحت کا معائنہ

تمام اُمیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ طبی پیشہ ور افراد سے اپنی صحت کی تیاری کا معائنہ کروائیں۔

24.4.2

انٹرویوز اور سفارشی فارم

بشپ اور صدرِ سٹیک ہر اُمیدوار کے ساتھ، رُوحانی طور پر کھوج کرنے والا، اور تقویت بخش انٹرویوز کرتے ہیں۔ وہ انٹرویو کے سوالات برائے سفارشاتِ مُناد کا اِستعمال کرتے ہیں۔

بشپ اور صدرِ سٹیک مِشنری آن لائن ریکمنڈیشن سسٹم میں اہلیت کے معیارات اور صحت کی تیاری کے بارے میں معلُومات کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ بشپ اور صدرِ سٹیک کسی بھی اضافی معیار اہلیت کو شامل نہیں کرتے ہیں۔ اور نہ ہی وہ انٹرویو کے سوالوں کو تبدیل کرتے ہیں۔

اگر بشپ اور صدرِ سٹیک کو کسی اُمیدوار کی اہلیت کے معیارات یا اُس کی صحت کی تیاری کے بارے میں خدشات ہُوں، تو وہ باہم اور اُس شخص کے ساتھ مشورت کرتے ہیں۔ نوجوان اُمیدوار کی اجازت سے، وہ اُس کے والدین سے بھی مشورت کر سکتے ہیں۔ بشپ اور صدرِ سٹیک اُس وقت تک سفارش جمع نہیں کرواتے جب تک کہ اُس شخص نے سنگین گُناہ سے توبہ نہ کرلی ہو (دیکھیں 24.3.2.1)۔ اُس شخص کی جسمانی، ذہنی، یا جذباتی صحت کو مدِنظر رکھتے ہُوئے، وہ سروس مُناد کے طور پر مُقرر کِیے جانے کے امکان پر تبادلۂ خیال کر سکتے ہیں۔

فوری صُورتحال میں جب بشپ یا صدرِ سٹیک دستیاب نہ ہوں، وہ اپنے مُشیروں میں سے ایک کو اِن انٹرویوز کو کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹس میں، صدرِ مشن یا مُقرر کردہ مُشیر انٹرویو کرتے اور مُناد اُمیدواروں کی سفارش کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کے صدُور یہ انٹرویوز نہیں کرتے۔

24.4.4

وہ جو کُل وقتی مُنادوں کے طور پر خدمت کرنے سے قاصر ہیں

بعض اوقات کوئی ایسا رُکن جو خدمت کرنے کا خواہش مند ہے، ہو سکتا ہے کُل وقتی مُناد کے طور پر بُلاہٹ نہ پائے۔ ایسا صحت کے مسائل، اہلیت کے معیارات پر پُورا نہ اُترنے، قانونی معاملات، یا دیگر حالات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ صدرِ سٹیک اُس کو کُل وقتی فریضہِ مُنادی کی خدمت سے منع کر سکتا ہے۔

24.5

فریضہِ مُنادی کی بُلاہٹ موصُول ہونے کے بعد

نئے بُلائے گئے مُنادوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ فریضہِ مُنادی شروع کرنے سے پہلے مورمن کی کِتاب کو پڑھیں یا پھر دوبارہ سے پڑھیں۔ وہ بنیامین بادشاہ کی مشورت پر عمل کرتے ہیں کہ ”اپنے آپ کو، اور اپنے خیالات، اور اپنے کلام، اور اپنے کاموں کی نگہبانی کرو“ (مُضایاہ ۴:‏۳۰

24.5.1

ودیعتِ ہَیکَل اور خدمتِ ہَیکَل

اگر نئی بلاہٹ پانے والے مُنادوں کو ہَیکَل کی ودیعت کی رسم موصُول نہیں ہوئی، تو جہاں مُمکن ہو اُنھیں فریضہِ مُنادی کی خدمت شروع کرنے سے پہلے ایسا کرنا چاہیے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۴۳:‏۱۵–۱۶؛ ۱۰۵:‏۳۳)۔ اگر اُن کے حالات موزوں ہوں تو اِس میں سروس مُناد بھی شامل ہیں۔

ودیعت پانے والے نئے مُناد اپنی مِشنری خدمت شروع کرنے سے پہلے اگر مُناسب ہو تو ہیکل میں رسُوماتی کارکنان کے طور پر خدمت کر سکتے (دیکھیں 25.5

24.5.2

عِشائے ربّانی کی عِبادات

بشپ صاحبان کی صدارت نئے بُلاہٹ پانے والے مُنادوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ فریضہِ مُنادی کے آغاز سے قبل عِشائے ربّانی کی عبادت میں خطاب کریں۔ یہ ایک باقائدہ عِشائے ربّانی کی عبادت ہو۔ جس میں توجّہ عِشائے ربّانی اور نجات دہندہ پر ہونی چاہیے۔

24.5.3

مُنادوں کو مخصوص کرنا

آبائی صدرِ سٹیک ہر مُناد کو اُس کے مِشن کی تاریخِ آغاز کے قریب ترین مُقرر کرتا ہے۔ فوری صورتحال میں جب صدرِ سٹیک دستیاب نہ ہو، وہ اپنے مُشیروں میں سے ایک کو مُقرر کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

صدرِ مشن یا اُس کے مُشیران میں سے ایک مُنادوں کو مخصوص کرتا ہے جو اُس کے مِشن میں سے ڈسٹرکٹس سے بُلاہٹ پاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کا صدر مُناد کو مُقرر نہیں کرتا۔

ایک بھائی جو گھر سے دُور خدمت کرے گا لازماً بطور مُناد مخصوص ہونے سے قبل ملکِ صدق کی کہانت پا چکا ہو۔ ایک بھائی جو سروس مُناد کے طور پر خدمت کرے گا اُسے ملکِ صدق کی کہانت کا حامل ہونا چاہیے اگر اُس کے حالات مناسب ہوں۔

24.6

گھر سے دُور خدمت

24.6.2

میدان میں

24.6.2.5

دُوسروں کی مالی یا سکول کی تعلیم کے لیے معاونت یا امیگریشن میں معاونت کرنے کی درخواستیں

مُنادوں اور اُن کے خاندانوں کو اُن لوگوں کے لیے مالی معاونت فراہم نہیں کرنی چاہیے جو مُنادوں کے خدمتی علاقوں میں ہیں، بشمول سکول کی تعلیم کے لیے مالی معاونت۔ نہ ہی مُنادوں اور اُن کے خاندان کو اُن لوگوں کی سرپرستی کرنی چاہیے جو دُوسرے ممالک میں ہجرت کرنا چاہتے ہیں (دیکھیں 38.8.19

24.6.2.8

رُکنیتی ریکارڈ اور دہ یکی

مُناد کی آبائی وارڈ رُکنیت کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتی ہے۔ آبائی وارڈ اُن کی دہ یکی کی حالت کو بھی درج کرتی ہے۔ مُناد مِشن سے حاصل ہونے والے فنڈز پر دہ یکی ادا نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، اگر اُن کی کوئی ذاتی آمدن ہے تو وہ دہ یکی ادا کر سکتے ہیں۔

24.6.3

مِشن سے گھر واپس لوٹنا

24.6.3.1

گھر واپس لوٹنا جیسا کہ اصل میں طے کیا گیا تھا

مُناد اور اُن کے خاندانی اَرکان کو ذاتی آسانی کے لیے قبل از وقت سُبکدوش ہونے یا خدمات میں توسیع کی درخواست نہیں کرنی چاہیے۔

نوجوان مُنادوں کو اپنے مِشن سے براہِ راست گھر کا سفر کرنا چاہیے۔ کوئی دُوسرا سفر صرف تب ہی منظور کِیا جا سکتا ہے جب مِشنری کم از کم ایک والدین یا سرپرست کے ساتھ ہو۔

مُنادوں کو تب تک سُبکدوش نہیں کِیا جاتا جب تک وہ اپنے صدرِ سٹیک کو رپورٹ نہ کر لیں۔ وہ اُس وقت تک فریضہِ مُنادی کے معیارات کی پیروی کرتے ہیں۔

24.6.3.2

جلدی گھر واپس لوٹنا

بعض مُنادوں کو صحت، اہلیت، یا دیگر وجوہات کی بنا پر قبل از وقت سُبکدوش کر دِیا جاتا ہے۔ بشپ اور صدُورِ سٹیک اِن لوٹنے والے مُنادوں کو خصوصی معاونت دیتے ہیں۔ قائدین دوبارہ صحت یاب ہونے یا اگر مُمکن ہو تو خدمت میں واپس لوٹنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔

24.7

سروس مِشن

24.7.1

سروس مُنادوں کے لیے مواقعوں کی نشاندہی کرنا

بشپ، صدرِ سٹیک، اور سروس مُناد خدمت کرنے کے مقامی مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے باہم مشورت کرتے ہیں۔ نوجوان سروس مُنادوں کے لیے، سروس مِشن کے قائد اور مُناد کے والدین یا سرپرست اِس گُفتگُو میں شریک ہوتے ہیں۔

24.8

بعد از فریضہِ مُنادی کی خِدمت

24.8.2

مِشنری کو سُبکدوش کرنے کا انٹرویو

صدرِ سٹیک مُنادوں کو سُبکدوش کرتا اور سُبکدوش کرنے کا انٹرویو کرتا ہے۔ ڈسٹرکٹ میں، عمُوماً صدرِ مشن یا کوئی مُقرر کردہ مُشیر مُنادوں کو سبکدوش کرتا ہے۔

اِس انٹرویو کے لیے درج ذیل ہدایات معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

  • اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ عمر بھِر یِسُوع مسِیح کے شاگرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا جاری رکھیں۔

  • اُنھیں اُن اچھی عادات کو تعمیر کرنے کی مشورت دیں جو اُنھوں نے بطور مُناد فروغ دی ہیں۔

  • اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ مُستقبل کے بارے میں سوچیں اور تیار ہوں، بشمول نوجوان مُنادوں کے لیے تعلیم اور ملازمت پانے کے حوالے سے۔

  • اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ہمیشہ اجازت نامہ برائے ہَیکل کے اہل زندگی بسر کریں۔

24.8.4

بُلاہٹیں

قائدین حال ہی میں سُبکدوش ہونے والے مُنادوں کو فوری طور پر خدمت گُزاری کی ذمّہ داریاں اور بُلاہٹیں دیتے ہیں۔ اِس میں ہَیکَلی رسُوماتی کارکنان کے طور پر تصور کِیا جانا شامِل ہے جیسا مناسب ہو (دیکھیں 25.5

24.9

فریضہِ مُنادی کی سفارشات اور خدمت کے لیے وسائل

24.9.2

ویب سائٹس