”27. حیات لوگوں کے لیے رسوماتِ ہَیکل،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”27. حیات لوگوں کے لیے رسوماتِ ہَیکل،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
27.
حیات لوگوں کے لیے رسوماتِ ہَیکل
27.0
تعارف
ہَیکَل خُداوند کا گھر ہے۔ یہ ہماری توجہ ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کی طرف کراتی ہے۔ ہَیکَل میں، ہم مُقدس رسوم میں شریک ہوتے ہیں اور آسمانی باپ کے ساتھ عہد کرتے ہیں جو ہمیں اُس سے اور ہمارے مُنّجی سے باندھتے ہیں۔ یہ رسوم اور عہُود ہمیں ہمارے آسمانی باپ کی حضوری میں لوٹنے اور بطور خاندان ابدیت کے لیے اکٹھے سر بمہر ہونے کے لیے تیار کرتے ہیں۔
ہَیکل کی رسوم اور عہُود میں، ”قدرتِ الہٰی کا ظہُور“ ہوتا ہے (عقائد اور عہُود ۸۴: ۲۰)۔
ہَیکل کی رسومات اور عہُود مُقدس ہیں۔ ہَیکل کے عہُود سے منسلک علامات کو ہَیکل سے باہر زیرِ گُفتگُو نہیں لانا چاہیے۔ نہ اُس علمِ اِلہٰی کا ذِکر کریں جس کا خاص طور پر ہیکل میں آشکار نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ بہر حال، ہم ہَیکل کی رسوم اور عہُود کے بنیادی مقاصد اور عقائد اور رُوحانی احساسات جو ہم ہَیکَل میں پاتے ہیں اُن پر گُفتگُو کر سکتے ہیں۔
وارڈ اور سٹیک کے قائدین اِس باب کی معلومات کا ذکر اُن اراکین کے ساتھ کرتے ہیں جو ودیعت یا مہربند ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
27.1
ہَیکل کی رُسُوم پانا
27.1.1
ہَیکل کی رُسُوم پانے کے لیے تیار ہونا
اراکین کو رُسُومِ ہَیکل پانے اور ہَیکل کے عہُود باندھنے اور اُن کی پاسداری کرنے کے لیے رُوحانی طور پر تیار ہونا چاہیے۔
اپنے بچّوں کو ہَیکل کی رسومات پانے کے لیے تیار کرنے کی بنیادی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔ سٹیک اور وارڈ کے قائدین، خدمت گزار بھائِی اور بہنیں، اور دیگر افرادِ خانہ والدین کے اِس کردار میں اُن کی حمایت کرتے ہیں۔
اراکین کی رسومِ ہَیکل پانے کے لیے تیار ہونے میں مدد دینے کے لیے وسائل temples.ChurchofJesusChrist.org پر دستیاب ہیں۔
اراکین جو اپنی ذاتی ودیعت پانے یا اپنے جیون ساتھی سے سربمہر ہونے کے لیے تیاری کر رہے ہیں اُن کی ہَیکَل کی تیاری کورس میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے (دیکھیے 25.2.8)۔
27.1.3
اراکین جو جسمانی طور پر معذور ہیں
اہل اراکین جو جسمانی طور پر معذور ہیں تمام رسوماتِ ہَیکَل پا سکتے ہیں۔ اِن اراکین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صنف والے ودیعت یافتہ عزیز و اقارب یا دوست کے ساتھ شریک ہوں جو اُن کی مدد کر سکیں۔ اگر ایسے اراکین کسی عزیز و اقارب یا دوست کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتے، تو اُنھیں پیشگی ہَیکَل میں فون کرنا چاہیے یہ جاننے کے لیے کہ کیا انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
27.1.4
ترجمہ یا تشریحی معاونت
اگر اراکین کو ترجمہ یا تشریحی معاونت کی ضرورت ہے، تو اُنھیں یہ جاننے کے لیے ہَیکل سے پیشگی رابطہ کرنا چاہیے آیا کہ یہ وہاں دستیاب ہے۔
27.1.5
ہَیکل میں زیبِ تن کرنے والے ملبوسات
ہَیکل میں جاتے وقت، اراکین کو ویسا ہی لباس زیبِ تن کرنا چاہے جو وہ عموماً عِشائے ربانی کی عِبادت میں کرتے ہیں۔
ہَیکَل کے نکاح یا مہربندی کے لیے زیبِ تن کیے جانے والے ملبوسات سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 27.3.2.6۔
ذیل سے متعلق معلومات کے لیے 38.5 دیکھیے:
-
ودیعت اور سربمہری کی رسومات کے دوران میں زیبِ تن کیے جانے والے ملبوسات۔
-
ہَیکل کے رسمی لباس اور زیرِ جامہ حاصل کرنا، پہننا اور اُن کی دیکھ بھال کرنا۔
27.1.6
بچّوں کی دیکھ بھال
بچّوں کے لیے بالغ نگرانی ہونی چاہیے اگر وہ ہَیکل کے میدانوں میں ہوں۔ کارکنانِ ہَیکل صرف درجِ ذیل صورتِ حالوں میں بچّوں کی نگرانی کرنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں:
-
اگر وہ والدین سے مہربند ہو رہے ہیں۔
-
اگر وہ اپنے حیات بہن بھائیوں، سوتیلے بہن بھائیوں، یا نصف بہن بھائیوں کی مہربندی دیکھنا چاہتے ہیں۔
27.1.7
ہَیکل کی رسومات پانے کے بعد اراکین سے ملنا
ہَیکل کی رسومات پانے کے بعد اکثر اراکین کے سوالات ہوتے ہیں۔ ودیعت یافتہ ارااکینِ خاندان، بشپ، دیگر قائدینِ وارڈ، اور خدمت گزار بھائی اور بہنیں اُن کے ہَیکل کے تجربہ سے متعلق گُفتگُو کرنے کے لیے اُن سے مِل سکتے ہیں۔
سوالات کے جواب دینے میں مدد کے لیے وسائل دستیاب ہیں temples.ChurchofJesusChrist.org.
27.2
ودیعت
لفظ ودیعت سے مُراد ہے ”بخشش۔“ ہیکل کی ودیعت خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں وہ آپ پر خاص برکات نچھاور کرتا ہے۔ چند ایک تحائف جو اراکین ودیعتِ ہَیکل میں پاتے ہیں اُن میں شامل ہیں:
-
خُداوند کے مقاصد اور تعلیمات کا عظیم تر علم۔
-
وہ سب کرنے کی قدرت جو آسمانی باپ اپنی اُمت سے کرانا چاہتا ہے۔
-
الہٰی ہدایت جب خُداوند، اپنے خاندانوں، اور دُوسروں کی خدمت کر رہے ہوں۔
-
افزوں اُمید، تسلی اور اطمینان۔
اِن برکات کی تکمیل کا انحصار اُن کی یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سے وفاداری پر ہے۔
ودیعت دو حصّوں میں وصول ہوتی ہے۔ پہلے حصّہ میں، ایک شخص تمہیدی رسم پاتا ہے جو ابتدائی رسم کہلاتی ہے۔ ابتدائی رسم طہارت و مَسح کے طور پر بھی جانی جاتی ہے (دیکھیے خروج ۲۹: ۴–۹)۔ اِس میں اُس شخص کی الہٰی میراث اور استعداد سے متعلقہ خاص برکات شامل ہوتی ہیں۔
ابتدائی رسم کے دوران میں، رُکن کو ہَیکل کے زیر جامہ پہننے کی اجازت دی جاتی ہے۔ زیر جامہ خُدا کے ساتھ اُس کے ذاتی تعلق اور ہَیکل میں باندھنے گئے عہُود کی تعمیل کرنے کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ جب اراکین اپنے عہُود سے وفادار رہتے ہیں اور پوری زندگی مناسب طور پر زیر جامہ پہنتے ہیں، یہ ایک تحفظ (ڈھال) کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ زیر جامہ پہننے اور دیکھ بھال کرنے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 38.5.5۔
ودیعت کے دُوسرے حصّہ میں، نجات کا منصوبہ سِکھایا جاتا ہے، بشمول تخلیق، آدم اور حوا کا گرنا، یِسُوع مسِیح کا کفّارہ، برگشتگی، اور بحالی کے۔ خُدا کی حضوری میں کیسے لوٹنا ہے اراکین اِس سے متعلق ہدایات بھی پاتے ہیں۔
ودیعت میں، اراکین کو ذیل کے مُقدس عہُود باندھںے کی دعوت دی جاتی ہے:
-
فرماں بردای کے قانون کی پاسداری کرنا اور آسمانی باپ کے احکامات کو ماننا۔
-
قربانی کے قانون کی تعمیل کرنا، جس کا مطلب کارِ خُداوند کی معاونت کے لیے قربانی دینا اور شکستہ دِل اور پشیمان رُوح کے ساتھ توبہ کرنا ہے۔
-
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے قانون کی تعمیل کرنا، جو کہ شریعتِ اعلیٰ ہے جو اُس نے سِکھائی جب وہ زمین پر تھا۔
-
پاک دامنی کے قانون پر عمل پیرا ہوں، جس سے مراد ہے کہ رُکن صرف اُس شخص سے جنسی تعلق رکھے جس سے وہ خُدا کی شریعت کے مطابق قانونی اور شرعی طور بیاہا یا بیاہی گئی ہے۔
-
قانونِ تخصیص پر عمل پیرا ہوں، جس سے مراد ہے کہ اراکین زمین پر یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا کی تعمیر کرنے کے لیے اپنا وقت، صلاحیتیں، اور ہر وہ چیز جس سے خُداوند نے اُنھیں نوازا ہے اُسے وقف کریں۔
بدلے میں، آسمانی باپ وعدہ کرتا ہے کہ وہ جو اپنے عہُودِ ہَیکل سے وفادار رہتے ہیں ”عالمِ بالا سے قدرت“ سے ودیعت پائیں گے (عقائد اور عہُود ۳۸: ۳۲، ۳۸؛ مزید دیکھیے لُوقا ۲۴: ۴۹؛ عقائد اور عہُود ۴۳: ۱۶)۔
27.2.1
کون ودیعت پا سکتا ہے
تمام جواب دہ بالغ اَرکانِ کلِیسیا کو اپنی ذاتی ودیعت پانے کے لیے تیار ہونے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اراکین کے ودیعت پانے سے قبل تمام لازمی رسوم کی ادائیگی اور اندارج ہونا لازم ہے (دیکھیں 26.3.1)
27.2.1.1
نئے بپتسما یافتہ اَرکان
اہل بالغ نئے اَرکان اپنے استحکام کی تاریخ سے کم ازکم پورے ایک برس کے بعد اپنی ودیعت پا سکتے ہیں۔
27.2.1.2
اراکین جن کا جیون ساتھی غِر ودیعت یافتہ ہے
ایک اہل رُکن جس کا جیون ساتھی غیر ودیعت یافتہ ہو اپنی ودیعت پا سکتا یا سکتی ہے جب ذیل کی شرائط پوری ہو جائیں:
-
غیر ودیعت یافتہ جیون ساتھی اپنی رضامندی دیتا ہے۔
-
رُکن، بشپ، اور صدرِ سٹیک پُرعزم ہیں کہ عہُودِ ہَیکل کے ساتھ قبول کردہ ذمہ داریاں شادی میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔
اِن شرائط کا اطلاق ہوگا چاہے جیون ساتھی کلِیسیا کا رُکن ہے یا نہیں۔
27.2.1.3
اراکین جو ذہنی معذوریاں رکھتے ہیں
اراکین جو ذہنی معذوریاں رکھتے ہیں اپنی ودیعت پا سکتے ہیں اگر:
-
اُنھوں نے تمام لازمی رسوم پا لی ہیں (دیکھیے 26.3.1)۔
-
وہ منسلک عہُود کو سمجھنے، باندھنے اور پاسداری کرنے کی ذہنی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بشپ رُکن یا جہاں لاگو ہو، اُس کے والدین سے مشاورت کرتا ہے۔ وہ رُوح کی ہدایت کا بھی طلب گار ہوتا ہے۔ وہ صدرِ سٹیک سے بھی صلاح کر سکتا ہے۔
27.2.2
فیصلہ کرنا کہ کب ودیعت پانی ہے
ودیعت پانے کا فیصلہ کرنا ذاتی ہے اور دُعا گو ہو کر کرنا چاہیے۔ ودیعت اُن سب کے لیے قدرت اور مُکاشفہ کی برکت ہے جو اِسے پانے کی تیاری کرتے ہیں۔ اہل اراکین جو اپنی ذاتی ودیعت پانے کے خواہش مند ہوں ایسا کر سکتے ہیں جب وہ ذیل کی تمام تر شرائط پر پورا اُترتے ہیں:
-
وہ کم از کم 18 سال کے ہوں۔
-
انھوں نے ہائی سکول، سیکنڈری سکول، یا اِس کے مساوی تعلیم مکمل کر لی ہے یا اب وہ نہیں جا رہے ہیں۔
-
اُن کے استحکام کو پورا ایک سال گُزر چُکا ہے۔
-
وہ ہَیکل کے عہُود پانے اور جیون بھر اِن کا مان رکھنے کی خواہش محسُوس کرتے ہیں۔
اراکین جنھوں نے مُنادی کی بُلاہٹ پا لی ہے یا ہَیکل میں سربمہر ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اُنھیں ودیعت پانی چاہیے۔
ودیعت پانے کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکل کے اجرا سے قبل، بشپ اور صدرِ سٹیک کو محسُوس ہونا چاہیے کہ شخص ہَیکَل کے مُقدس عہُود کو سمجھنے اور پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اِس اہلیت کا تعین ہر شخص کے لیے انفرادی طور پر کیا جاتا ہے۔
27.2.3
ودیعت کی منصوبہ سازی کرنا اور اوقاتِ کار طے کرنا
27.2.3.1
حیات رسوم کے لیے اِجازت نامہ حاصل کرنا
ایک رُکن ہَیکَل میں داخل ہونے اور ودیعت پانے کے لیے حیات رسوم کے لیے اجازت نامہ پا سکتا ہے۔ اِن اجازت ناموں سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 26.5.1۔
27.2.3.2
ہَیکَل سے رابطہ کرنا
اراکین جو ودیعت پانے کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں اُنھیں رسم پانے کے لیے اوقاتِ کار طے کرنے کے لیے ہَیکل سے پیشگی رابطہ کرنا چاہیے۔
27.2.3.3
ودیعت پانے والے اراکین کے لیے ساتھی (محافظ)
اپنی ذاتی ودیعت پانے والے اراکین ودیعت کی مجلِس کے دوران میں اپنی صنف کے کسی ودیعت یافتہ رُکن کو بطور ساتھی اور معاون عمل کرنے کے لیے دعوت دے سکتے ہیں۔ ساتھی کے پاس حالیہ اجازت نامہ برائے ہَیکل لازمی ہونا چاہیے۔ اگر ضرورت ہو، تو ہَیکل ساتھی (محافظ) مہیا کر سکتی ہے۔
27.3
شوہر اور بیوی کی مہربندی
مُہر بندیِ ہَیکل شوہر اور بیوی کو وقت اور ابدیت کے لیے باہم اکٹھا کرتی ہے۔ وہ یہ برکات پائیں گے اگر وہ اُن عہُود سے وفادار رہتے ہیں جو وہ ہَیکَل میں باندھتے ہیں۔ اِس رسم کے وسیلے سے، اُن کے بچّے اُن کے ابدی خاندان کا حصّہ ہو سکتے ہیں۔
کلِیسیائی قائدین اراکین کی ہَیکل میں شادی کرنے اور مہر بند ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جہاں ہَیکل کا نکاح قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، مجاز کلِیسیائی قائدین یا دیگر لوگ سول نکاح پڑھا سکتے ہیں جس کے بعد مہر بندی ہو سکتی ہے (دیکھیں 38.3)۔ اِس طریقۂ کار کو تب بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے جب ہَیکل کا نکاح والدین یا قریبی اَرکانِ خاندان میں خارج کیے جانے کے احساس کا موجب بنے کیوں کہ وہ ہَیکل کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے ہیں۔
27.3.1
ہَیکل میں کون سربمہر ہو سکتا ہے
تمام جواب دہ غیر شادی شدہ اَرکان کو ہَیکل میں سربمہر ہونے کے لیے تیار ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ وہ جو سول طور پر شادی شدہ ہیں جوں ہی وہ تیار ہوں اُن کی ہَیکل میں وقت اور ابدیت کے لیے سر بمہر ہونے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ سربمہر ہونے سے قبل اراکین کا ودیعت پانا لازم ہے (دیکھیے 27.2)۔
جوڑے جو ہَیکل میں مہر بند ہوتے ہیں وہ (1) مہربندی سے قبل سول طور پر بیاہے ہوں یا (2) ہَیکل کی اُسی تقریب میں بیاہے اور مہر بند کیے جائیں۔ دیکھیے 27.3.2۔
27.3.1.2
اراکین جو ذہنی معذوریاں رکھتے ہیں
اراکین جو ذہنی معذوری رکھتے ہیں اپنے جیون ساتھی، منگیتر (خاتون)، یا منگیتر (مرد) سے سربمہر ہو سکتے ہیں اگر:
-
اُنھوں نے تمام لازمی رسوم پا لی ہیں، بشمول ودیعت (دیکھیے 27.2.1.3)۔
-
وہ منسلک عہُود کو سمجھنے، باندھنے اور اُن کی پاسداری کرنے کی ذہنی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بشپ رُکن یا جہاں لاگو ہو، اُس کے جیون ساتھی یا اُس کی منگیتر یا اُس کے منگیتر سے مشاورت کرتا ہے۔ وہ رُوح کی ہدایت کا بھی طلب گار ہوتا ہے۔ وہ صدرِ سٹیک سے بھی صلاح کر سکتا ہے۔
27.3.2
ہَیکل کا نکاح یا مُہربندی کی منصوبہ سازی اور اوقاتِ کار طے کرنا
27.3.2.1
حیات رسوم کے لیے اِجازت نامہ حاصل کرنا
ایک رُکن کے لیے اپنے جیون ساتھی سے مہر بند ہونے کے لئے حیات رسوم کا اجازت نامہ پانا لازم ہے۔ اِن اجازت ناموں سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 26.3۔
27.3.2.2
ہَیکَل سے رابطہ کرنا
اراکین جو نکاح کرنے یا جیون ساتھی سے سربمہر ہونے کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں اُنہیں رسم کے اوقاتِ کار طے کرنے کے لیے ہَیکل سے پیشگی رابطہ کرنا چاہیے۔
27.3.2.3
نکاح نامہ حاصل کرنا
شادی سے پہلے، ایک جوڑے کا قانونی نکاح نامہ حاصل کرنا لازم ہے جو وہاں کار آمد ہو جہاں شادی سر انجام پائے گی۔ اگر جوڑا ایک ہی تقریب کے دوران میں نکاح اور سربمہری دونوں کو سرانجام دینے کا ارادہ رکھتا ہے، تو اُن کے لیے ہَیکل میں معقول نکاح نامہ لانا لازم ہے۔
سول نکاح کے بعد سربمہر ہونے والے جوڑوں کو ہَیکل میں نکاح نامہ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اِس کی بجائے، وہ ریکارڈ کے تصدیقی عمل کے حصّہ کے طور پر، سول نکاح کی تاریخ اور مقام مہیا کرتے ہیں۔
27.3.2.4
دولہا اور دلہن کے لیے ساتھی (محافظ)
ایک ودیعت یافتہ بہن دلہن کے لباس تبدیل کرنے والے کمرہ میں مدد کے لیے ساتھ آ سکتی ہے۔ ایک ودیعت یافتہ بھائی بھی دُلہے کے لیے ایسا ہی کر سکتا ہے۔ ساتھی کے پاس معاصر اجازت نامہ برائے ہَیکل لازمی ہونا چاہیے۔ اگر ضرورت ہو، تو ہَیکل ساتھی (محافظ) مہیا کر سکتی ہے۔
27.3.2.5
کون ہَیکل کا نکاح یا سربمہری سر انجام دیتا ہے
ہَیکل کا نکاح یا سربمہری عموماً ایک مہر بند کرنے والا ادا کرتا ہے جو اُس ہَیکل میں مقرر کیا گیا ہے جہاں جوڑے کا نکاح یا سربمہریت ہو گی۔ اگر کوئی رکنِ خاندان یا واقف کار سربمہری کا اختیار رکھتا ہے اور اُس ہَیکل میں مقرر ہے جہاں جوڑے کا نکاح یا سربمہر ہونا قرار پاِیا ہے، تو وہ اُسے نکاح یا سربمہری ادا کرنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔
27.3.2.6
ہَیکَل کے نکاح یا سربمہری کے لیے موزوں لباس
دلہن کا لباس۔ دلہن کا ہَیکل میں پہنے جانے والا لباس سفید، ڈیزائن اور کپڑا باحیا، اور گھنی سجاوٹ سے مُبرا ہونا چاہیے۔ اِسے ہَیکل کے زیر جامہ کو ڈھانپا جانا چاہیے۔ باریک کپڑے کو اَسْتَر لگانی چاہیے۔
ہَیکَل میں پہنے جانے والے دوسرے ملبوسات سے مطابقت رکھنے کے لیے، دلہن کے لباس کی آستین لمبی یا تین چوتھائی آستین ہونی چاہیے۔ ملبوسات جھالر والے نہیں ہونا چاہئیں ماسوائے اِسے سربمہری کی تقریب کے لیے تہیہ یا الگ کیا جا سکے۔
اگر ضرورت یا خواہش ہو تو، ہَیکل لباس مہیا کر سکتی ہے۔
دلہے کا لباس۔ دُلہا نکاح یا سربمہری کی تقریب کے دوران میں ہَیکل کا عمومی لباس زیبِ تن کرتا ہے (دیکھیے 38.5.1 اور 38.5.2)۔
مہمانوں کا لباس۔ وہ جو نکاح یا سربمہری کی تقریب میں شریک ہوتے ہیں اُنھیں ویسا ہی لباس زیبِ تن کرنا چاہیے جیسا عِشائے ربانی کی عِبادات میں کرتے ہیں۔ اراکین جو ودیعت کی مجلِس سے سیدھا سربمہری میں آتے ہیں ہَیکل کا رسمی لباس پہن سکتے ہیں۔
پھول۔ جوڑے اور اُن کے مہمانوں کو نکاح یا سربمہری کی رسم کے دوران میں پھول نہیں لگانے چاہیے۔
27.3.2.7
ہَیکل کے نکاح یا سربمہری کے بعد انگوٹھیاں پہنانا
انگوٹھیاں پہنانا ہَیکل کی سربمہری کا حصّہ نہیں ہے۔ تاہم، جوڑے رسم کے بعد سربمہری کے کمرہ میں انگوٹھیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ جوڑوں کو ہَیکل کے کسی اور مقام یا وقت پر یا ہَیکل کے میدانوں پر انگوٹھیوں کا تبادلہ نہیں کرنا چاہیے۔
جوڑے جن کا نکاح اور سربمہری ایک ہی تقریب میں ہوئی ہو بعد میں کسی اور وقت انگوٹھیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں تاکہ خاندان کے اُن اَرکان کو ایڈجسٹ کیا جا سکے جو ہَیکل کے نکاح میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔ تبادلے کو ہَیکل کے نکاح یا سربمہری کی تقریب کے کسی بھی حصّے کی نقل نہیں بنانا چاہئے۔ جوڑے کو ہَیکل میں نکاح یا سربمہر ہونے کے بعد قسموں اور وعدوں کا تبادلہ نہیں کرنا چاہیے۔
جوڑے جو اپنی ہَیکل کی سربمہری سے قبل سول طور پر نکاح کر چُکے ہوں اپنی سول تقریب، اپنی ہَیکل کی سربمہری، یا دونوں تقریبات میں انگوٹھیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
27.3.4
ہَیکل کے نکاح یا سربمہری میں کون شرکت کر سکتا ہے
جوڑوں کو ہَیکل کے نکاح یا سربمہری میں صرف قریبی اَرکانِ خاندان اور دوستوں کو ہی مدعو کرنا چاہیے۔ جواب دہ اراکین کا ودیعت یافتہ ہونا اور معاصر اجازت نامہ برائے ہَیکل رکھنا لازم ہے۔
صدرِ سٹیک ذہنی معذوری کی بدولت کسی بھی غیر بپتسما یافتہ یا غیر ودیعت یافتہ شخص کو اپنے حیات بہن بھائیوں کے ہَیکل کے نکاح یا سربمہری میں شرکت کی اجازت دے سکتا ہے۔ اُس شخص کے لیے لازم ہے:
-
وہ کم از کم 18 سال کا ہو۔
-
تقریب کے دوران میں مودب رہنے کے قابل ہو۔
صدرِ سٹیک یہ بیان کرتے ہوئے خط لکھتا ہے کہ وہ شخص سربمہری دیکھنے کا مجاز ہے۔ یہ خط ہَیکل میں پیش کِیا جاتا ہے۔
27.4
حیات بچّوں کی والدین سے سربمہری
وہ بچّے جو اپنی ماں کے شوہر سے ہَیکل کی سربمہر کے بعد پیدا ہوتے ہیں وہ اُس مہربندی کے عہد میں پیدا ہوتے ہیں۔ اُنھیں والدین کے ساتھ سربمہر ہونے کی رسم پانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وہ بچّے جو عہد میں پیدا نہیں ہوئے ہیں اپنے پیدائشی یا لے پالک والدین سے سربمہر ہو کر ایک ابدی خاندان کا حصّہ بن سکتے ہیں۔ یہ بچّے بھی انھی نعمتوں کے حق دار ہیں جو عہد میں پیدا ہوئے تھے۔
27.4.2
ہَیکل سے رابطہ کرنا
ایک جوڑا جو اپنے بچّوں کو اپنے ساتھ سربمہر کروانا چاہتا ہے، یا بچّے جو اپنے مرحوم والدین سے سربمہر ہونے کے خواہش مند ہیں، وہ اوقاتِ کار طے کرنے کے لیے ہَیکل سے پیشگی رابطہ کریں۔