”30. کلِیسیا میں بُلاہٹیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”30. کلِیسیا میں بُلاہٹیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
30.
کلِیسیا میں بُلاہٹیں
30.0
تعارف
بُلاہٹیں اراکین کو خُدا کی اُمت کی خدمت کرنے سے اُس کی خدمت کرنے کی خُوشی کے مواقع فراہم کرتی ہیں (دیکھیے مضایاہ ۲:۱۷)۔ بُلاہٹیں اراکین کو اپنے ایمان کو بڑھانے اور خُداوند کے قریب تر ہونے میں مدد دیتی ہیں۔
کلِیسیا میں کسی خاص بُلاہٹ کی خواہش کرنا مناسب نہیں ہے (دیکھیے مرقس ۱۰: ۴۲–۴۵؛ عقائد اور عہود ۱۲۱: ۳۴–۳۷)۔ نہ ہی اراکینِ کلِیسیا ایک سے دُوسری بُلاہٹ میں ”ترقی پاتے“ ہیں۔ کسی بھی بُلاہٹ میں وفاداری سےخدمت کرنا بلاہٹ سے زیادہ اہم ہے۔ خُداوند اُن سب کی لگن کی تعظیم کرتا ہے جو اُس کی کلِیسیا میں خدمت کرتے ہیں۔
30.1
تعین کرنا کہ کس کو بُلاہٹ دینی ہے
30.1.1
عمومی ہدایات
وہ جو کلِیسیا میں خدمت کرتے ہیں خُدا کی طرف سے بُلائے گئے ہیں (دیکھیے عبرانیوں ۵:۴؛ ایمان کے ارکان ۱:۵)۔ یہ تعین کرنے کے لیے کہ کس کو بُلانا ہے قائدین رُوح کی ہدایت کے خواہاں ہوتے ہیں (مزید دیکھیں 4.2.6)۔ وہ درج ذیل پر بھی غور کرتے ہیں:
-
رکن کی اہلیت (جس کا تعین ایک انٹرویو میں کیا جاتا ہے)۔
-
نعمتیں اور صلاحیتیں جو رکن رکھتا ہے یا دُوسروں کو برکت دینے کے لیے فروغ دے سکتا ہے۔
-
رکن کے ذاتی حالات، بشمول اُس کی صحت اور کام۔
-
بُلاہٹ کا اثر جو رکن کی شادی اور خاندان پر ہو سکتا ہے۔
اراکین کلِیسیا میں خدمت کرنے کے لیے دی گئی قربانی سے بابرکت ہوتے ہیں۔ تاہم، کسی بُلاہٹ کو افراد یا خاندانوں پر بے جا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ نہ ہی بُلاہٹوں کو اراکین کے لیے اُن کے فرائضِ ملازمت کی بجاآوری کو مُشکل بنانا چاہیے۔
عموماً، ہر رکن کو ایک وقت میں ایک ہی بُلاہٹ پر خدمت کرنے کے لیے بُلایا جاتا ہے۔
جب کسی شادی شدہ رکن کو بُلاہٹ دی جائے، قائدین یقینی بناتے ہیں کہ جیون ساتھی بُلاہٹ سے متعلق آگاہ اور معاون ہیں۔ کسی نوجوان لڑکے یا لڑکی کو بُلاہٹ دینے سے پہلے، قائدین اُس کے والدین یا سرپرستوں سے اجازت حاصل کرتے ہیں۔
کوئی بھی بُلاہٹ دینے سے قبل، بشپ رکن کے ریکارڈِ رکنیت کا جائزہ لیتا ہے آیا کہ اِس پر کوئی تشریح یا باضابطہ رُکنیتی پابندیاں تو عائد نہیں ہیں۔
30.1.2
نئے ارکان کے لیے بُلاہٹیں
خدمت کرنے کے مواقع اراکین کی رُوحانی طور پر فروغ پانے میں مدد کرتے ہیں۔
وارڈ کے قائدین نئے اراکین کو اُن کے بپتسما اور استحکام کے فوراً بعد خدمت کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
30.1.3
اُن کے لیے بُلاہٹیں جو رُکن نہیں ہیں
لوگ جو کلِیسیا کے رکن نہیں ہیں اُنھیں چند ایک عہدوں پر بُلاہٹیں دی جا سکتی ہیں، جیسے کہ آرگن نواز، ہدایت کارِ موسیقی، یا کسی سرگرمی کو منظم کرنے میں مدد کرنے کی بُلاہٹ۔ تاہم، اُنھیں بطور معملین، جماعتی یا تنظیموں کی صدارتوں کے اراکین یا پرائمری کے راہ نماِ موسیق کے طور پر بُلاہٹ نہیں دینی چاہیے۔
30.1.4
رازداری
بُلاہٹیں اور سبکدوشیاں مُقدس ہیں۔ اِس وجہ سے، قائدین متجوزہ بُلاہٹوں یا سبکدوشیوں سے متعلق معلومات کو راز میں رکھتے ہیں۔
30.1.5
بُلاہٹوں کے لیے سفارشات اور تَوثِیق
بُلاہٹوں کا جدول نشان دہی کرتا ہے کون ہر بُلاہٹ کی سفارش کرتا ہے یا کون اِس کی منظوری دیتا ہے (دیکھیے 30.8)۔
بشپ صاحبان اور صدورِ سٹیک ہر سفارش پر دھیان سے غور و خوض کرتے ہیں، تسلیم کرتے ہُوئے کہ یہ دُعا گو ہو کر دی گئی ہے۔ کسے بُلاہٹ دینی ہے اِس کے لیے الہام پانے کی حتمی ذمہ داری بشپ یا صدرِ سٹیک پر عائد ہوتی ہے۔
30.2
بُلاہٹ دینا
خدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ پانا رکن کے لیے بامقصد رُوحانی تجربہ ہونا چاہیے۔
جب ایک راہ نما بُلاہٹ دیتا ہے، تو وہ وضاحت کرتا ہے کہ یہ خُداوند کی طرف سے ملی ہے۔
راہ نما درج ذیل بھی کر سکتا ہے:
-
بُلاہٹ کے مقصد، اہمیت، اور ذمہ داریوں کی وضاحت۔
-
بُلاہٹ کو پورا کرنے میں رکن کو خُداوند کے رُوح کے طلب گار ہونے کی حوصلہ افزائی۔
-
گواہی دیتا ہے کہ خُداوند رکن کی مدد کرے گا اور وفاداری سے خدمت کرنے کے لیے اُنھیں برکت ملے گی۔
-
رکن کو بتاتا ہے کہ کون بُلاہٹ کے لیے تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔
-
رکن کو کسی بھی میٹنگ کے بارے میں مطلع کریں جس میں اسے شرکت کرنی چاہیے اور جو بھی وسائل دستیاب ہیں۔
30.3
ارکان کی بُلاہٹوں میں تائید کرنا
وہ جو زیادہ تر کلِیسیائی عہدوں پر بُلائے جاتے ہیں اُن کے خدمت کا آغاز کرنے سے پہلے اُنہیں تائید کے لیے پیش کیے جانا چاہیے (دیکھیے عقائد اور عہود ۲۸: ۱۳؛ ۴۲: ۱۱)۔
جو شخص تائید کی نظامت کرتا ہے پہلے اعلان کرتا ہے کہ کون عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے (اگر قابلِ اطلاق ہو)۔ وہ اَرکان کو اُس شخص کی خدمات کے لیے اظہارِ تشکر کرنے کی دعوت دیتا ہے (دیکھیے 30.6)۔
جب ایک شخص کو تائید کے لیے پیش کیا جائے، ایک مجاز کہانتی راہ نما اُسے کھڑا ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ راہ نُما ذیل جیسے اَلفاظ استعمال کر سکتا ہے:
”[نام] کو بطور [عہدہ] بُلاہٹ دی جا رہی ہے۔ وہ جو [اِس بھائی یا بہن] کی تائِید کرنے کے حق میں ہیں، مہربانی سے ہاتھ اُٹھا کر اظہار کریں۔ [مختصراً توقف کرے۔] اگر کوئی، مخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔ [مختصراً توقف کرے۔]“
اگر کوئی نیک نام رکن بُلاہٹ کی مخالفت کرتا ہے، تو صدارت کرنے والا راہ نما یا کوئی اور مقرر کردہ کہانتی راہ نُما مجلس کے بعد اُس سے ذاتی طور پر ملاقات کرتا ہے۔
30.4
ارکان کو بلاہٹّوں میں خدمت کرنے کے لیے مخصوص کرنا
مزید معلومات کے لیے دیکھِیے 18.11۔
30.6
ارکان کو بُلاہٹوں سے سبکدوش کرنا
جب ایک صدر یا بشپ سبکدوش کیا جاتا ہے، تو اُس کے مشیران خُود بخود سبکدوش ہو جاتے ہیں۔
سبکدوش کرنا ایک راہ نما کے لیے اظہارِ تشکر اور اُس رکن کی خدمت میں خُدا کے ہاتھ کو تسلیم کرنے کا اہم موقع ہے۔ راہ نما سبکدوشی کا عوامی طور پر اعلان کرنے سے قبل رکن کو مطلع کرنے کے لیے ذاتی طور پر ملتا ہے۔ اِس اعلان سے قبل سبکدوشی کے بارے میں صرف اُن کو مطلع کیا جاتا ہے جنھیں جاننے کی ضرورت ہے۔
ایک مجاز کہانتی راہ نما اُسی ماحول میں سبکدوش کرتا ہے جہاں اُس شخص کی تائید کی گئی تھی۔ راہ نما ذیل جیسے اَلفاظ استعمال کر سکتا ہے:
”[نام] کو بطور [عہدہ] سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔ وہ سب جو [اِس بھائی یا بہن] کی خدمت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، ہاتھ بلند کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔“
راہ نما یہ نہیں پوچھتا اگر کوئی مخالفت ہو۔
30.8
بُلاہٹوں کا جدول
30.8.1
وارڈ کی بُلاہٹیں
بُلاہٹ |
تجویز کردہ منجانب |
منظور کردہ منجانب |
تائید کردہ منجانب |
بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب |
---|---|---|---|---|
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدارتِ سٹیک، ایل سی آر کا استعمال کرتے ہوئے | منظور کردہ منجانب صدارتِ اوّل اور بارہ رسُولوں کی جماعت | تائید کردہ منجانب اراکینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک صدارتِ اوّل کی جانب سے منظوری پانے کے بعد |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ | تائید کردہ منجانب اراکِینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر یا مشیرِ اعلیٰ |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ | تائید کردہ منجانب اراکینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر یا مشیرِ اعلیٰ |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدارت سٹیک (بشپ سے مشاورت کے ساتھ) | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدرِ جماعت (بشپ سے مشاورت کے ساتھ) | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر یا مشیرِ اعلیٰ |
بُلاہٹ ایلڈرز کی جماعت کی دیگر بُلاہٹیں | تجویز کردہ منجانب جماعتی صدارت | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ جماعت یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ وارڈ کی تنظِموں کے صدور | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب بشپ |
بُلاہٹ وارڈ کی صدارتوں میں مُشیران | تجویز کردہ منجانب صدرِ تنظیم | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ انجمنِ خواتین کی دیگر بُلاہٹیں | تجویز کردہ منجانب انجمنِ خواتین کی صدارت | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکینِ انجمنِ خواتین | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ وارڈ کی انجمنِ دختران، پرائمری، اور سبت سکول کی بُلاہٹیں | تجویز کردہ منجانب صدارتِ تنظیم | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت (صدرِ ایلڈرز کی جماعت اور صدرِ اَنجُمنِ خواتین کے ساتھ مشاورت سے) | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکین وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت یا ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کے صدور | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت (صدرِ ایلڈرز کی جماعت اور صدرِ اَنجُمنِ خواتین کے ساتھ مشاورت سے) | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ (بطور صدر جماعتِ کاہنان) | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب بشپ |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب بشپ یا ایک مقرر کردہ مُشیر کی جانب سے بُلائے گئے، بشپ مخصوص کرتا ہے |
بُلاہٹ مُعلمین اور ڈیکنوں کی جماعتی صدارتوں میں مُشیران اور جماعتی سیکرٹری صاحبان | تجویز کردہ منجانب صدر جماعتی | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت (اَنجُمنِ دختران سے مشاورت کے ساتھ) | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدرِ کلاس | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکِینِ جماعت | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
بُلاہٹ وارڈ کی دیگر بُلاہٹیں | تجویز کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | منظور کردہ منجانب بشپ صاحبان کی صدارت | تائید کردہ منجانب اراکینِ وارڈ | بُلایا اور مخصوص کیا گیا منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر |
30.8.2
برانچ کی بُلاہٹیں
بُلاہٹ |
تجویز کردہ منجانب |
منظور کردہ منجانب |
تائید کردہ منجانب |
بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب | ||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب سٹیک، مشن، یا صدارتِ ڈسٹرکٹ | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ یا صدارتِ مشن | تائید کردہ منجانب اراکِینِ برانچ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب صدرِ سٹیک یا مشن (یا صدرِ ڈسٹرکٹ اگر تفویض کیا گیا ہو) | ||||||||||||
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدرِ برانچ | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مشیرانِ اعلیٰ یا مشن کی صدارت (یا ڈسٹرکٹ کی صدارت، جب صدرِ مشن نے اختیار دیا ہو) | تائید کردہ منجانب اراکِینِ برانچ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب صدرِ سٹیک، مشن، یا صدارتِ ڈسٹرکٹ یا مقرر کردہ مُشیر | ||||||||||||
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدارتِ برانچ | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مشیرانِ اعلیٰ یا مشن کی صدارت (یا ڈسٹرکٹ کی صدارت، جب صدرِ مشن نے اختیار دیا ہو) | تائید کردہ منجانب اراکِینِ برانچ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب صدرِ سٹیک یا مقرر کردہ مُشیر یا مشیرِ اعلیٰ (سٹیکوں میں برانچوں کے لیے)؛ ڈسٹرکٹ کا صدر یا کہانتی راہ نما جِسے وہ مقرر کرے (مشنوں میں برانچوں کے لیے) | ||||||||||||
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدارتِ سٹیک، یا ڈسٹرکٹ یا مشن (صدرِ برانچ سے مشاورت کے ساتھ) | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مجلسِ اعلیٰ یا مشن کی صدارت (یا ڈسٹرکٹ کی صدارت، جب صدرِ مشن نے اختیار دیا ہو) | تائید کردہ منجانب اراکِینِ برانچ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب صدرِ سٹیک یا مشن (یا صدرِ ڈسٹرکٹ اگر مقرر کیا گیا ہو) | ||||||||||||
بُلاہٹ | تجویز کردہ منجانب صدرِ جماعت (صدرِ برانچ سے مشاورت کے ساتھ ) | منظور کردہ منجانب صدارتِ سٹیک اور مشیرانِ اعلیٰ یا مشن کی صدارت (یا ڈسٹرکٹ کی صدارت، جب صدرِ مشن نے اختیار دیا ہو) | تائید کردہ منجانب اراکِینِ برانچ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب صدرِ سٹیک یا صدرِ مشن مقرر کردہ مُشیر یا مُشیر اعلیٰ (یا صدرِ ڈسٹرکٹ یا کوئی اور کہانتی راہ نما اگر مقرر کیا گیا ہو) | ||||||||||||
بُلاہٹ برانچ کی دیگر بُلاہٹیں | تجویز کردہ منجانب دیکھیے 30.8.1، بشپ کی جگہ صدر برانچ اور وارڈ کی جگہ برانچ کا متبادل لگاتے ہوئے۔ | منظور کردہ منجانب دیکھیے 30.8.1، بشپ کی جگہ صدر برانچ اور وارڈ کی جگہ برانچ کا متبادل لگاتے ہوئے۔ | تائید کردہ منجانب دیکھیے 30.8.1، بشپ کی جگہ صدر برانچ اور وارڈ کی جگہ برانچ کا متبادل لگاتے ہوئے۔ | بُلائے اور مخصوص کیے گئے منجانب دیکھیے 30.8.1، بشپ کی جگہ صدر برانچ اور وارڈ کی جگہ برانچ کا متبادل لگاتے ہوئے۔ |