”31. ارکان کے ساتھ انٹرویو اور دیگر مُلاقاتیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”31. ارکان کے ساتھ انٹرویو اور دیگر مُلاقاتیں،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
”31۔
اَرکان کے ساتھ انٹرویو اور دیگر مُلاقاتیں
31.0
تعارف
یِسُوع مسِیح نے اکثر فردً فردً دوسروں کی خدمت کی، (مثال کے طور پر، دیکھیں، یُوحنّا ۴:۵–۲۶؛ ۳ نیفی ۱۷:۲۱)۔ وہ خُدا کی ساری اُمت سے پیار کرتا ہے۔ وہ اُن کی انفرادی طور پر مدد کرتا ہے۔
یہ باب اُن تمام قائدین کی مدد کر سکتا ہے جِن کے پاس انفرادی اراکین سے ملنے کے مواقع ہوتے ہیں۔
31.1
رہنما اُصُولِ
31.1.1
رُوحانی طور پر تیار ہوں
دُعا، مطالعہِ صحائف، اور صالح زندگی گزارنے سے اپنے آپ کو رُوحانی طور پر تیار کریں۔ رُوحُ القُدس کی سرگوشیوں کو سُنیں۔
31.1.2
رُکن کو خُدا کی محبّت محسوس کرنے میں مدد کریں
اَرکان جب آپ کے پاس انٹرویو یا ذاتی چنوتیوں میں مدد کے لیے آتے ہیں، اکثر جس کی اُنھیں سب سے زیادہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آسمانی باپ اُن سے محبّت کرتا ہے۔
صحائف اور ایّامِ آخر کے انبیا کا کلام رُوح کو مدعو کرتا اور خالص عقیدہ سِکھاتے ہیں۔ اُنھیں تحریک اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے استعمال کریں، مذمت، زبردستی یا خوف پیدا کرنے کے لیے نہیں (دیکھیے لُوقا ۹: ۵۶)
31.1.3
رُکن کی مُنّجی کی قدرت پر بھروسا کرنے میں مدد کریں
اراکین کی اُس کی جانب راغب ہونے کی حوصلہ افزائی کریں۔ تقویت، تسلی اور مخلصی پانے کے لیے اُنھیں اُس کی قدرت سے فیض یاب ہونے میں مدد دیں۔
31.1.4
رُکن کی آرام دہ اور محفوظ محسوس کرنے میں مدد کریں
ہمیشہ رُکن کو انٹرویو یا مُلاقات کے دوران میں کسی اور شخص کو موجود رکھنےکا حق دیں۔ صنفِ مخالف کی رُکن، ایک بچّے، یا نوجوان سے مُلاقات کرتے وقت، یقینی بنائیں کہ والدین میں سے کوئی یا ایک اور بالغ موجود ہو۔ وہ مُلاقات میں شامل یا کمرے سے باہر انتظار کر سکتا یا سکتی ہے، جس رُکن سے آپ مِل رہے ہیں اُس کی ترجیحات پر منحصر ہے۔
کسی کے بھی ساتھ راز درانہ معلومات کا اشتراک نہ کریں—بشمول اپنی شریکِ حیات یا دیگر کلِیسیائی راہ نُما کے—ماسوائے رُکن اِس کی اجازت دے۔
31.1.5
تحریک بخش سوالات پوچھیں اور توجہ سے سُنیں
جب ایک رُکن سے مُلاقات کریں، ایسے سوالات پوچھیں جو آپ کی اُس کی حالت کو سمجھنے میں مدد کریں۔
جب رُکن بُول رہا ہو، تو ہمہ تن گوش ہو کر سُنیں۔
31.1.6
خُود انحصاری کی حوصلہ افزائی کریں
اَرکان کے لیے اپنی محبّت کی بدولت، آپ فوراً اُن کے مسائل کے حل پیش کرنا چاہیں گے۔ البتہ، آپ اُنھیں اپنے حل تلاش کرنے اور اپنے فیصلے کرنے میں مدد دے کر زیادہ بابرکت ہونے دیں گے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۹: ۸)۔
31.1.7
توبہ کرنے کی کاوشوں میں معاونت کریں
صرف صدرِ سٹیک یا بشپ ایک شخص کی سنگین گناہوں کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اِن میں سے چند ایک کا تذکرہ 32.6 میں کیا گیا ہے۔ اگر رُکن اِن میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہوا ہے، تو اُسے فوری طور پر بشپ یا صدر سٹیک سے ملنا چاہیے۔
31.1.8
زیادتی کا مناسب طور پر جواب دیں
ہراسانی کسی بھی شکل میں قابلِ برداشت نہیں ہے۔ بدسلوکی کی اطلاعات کو سنجیدگی سے لیں۔ اگر آپ کو معلوم ہو کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، تو سول حُکام کو مطلع کریں اور بشپ سے مشورہ کریں۔ زیادتی کی اطلاع اور جواب دینے سے متعلق ہدایات 38.6.2 میں مہیا کی گئی ہیں۔
31.2
انٹرویوز
31.2.1
انٹرویوز کے مقاصد
عموماً، قائدینِ کلِیسیا اِس بات کا تعین کرنے کے لیے اراکین سے انٹرویو کرتے ہیں آیا کہ وہ:
-
کسی رسم کو پانے یا اُس میں شریک ہونے کے لیے تیار ہیں۔
-
کلِیسیا میں کسی عہدے پر بُلائے جائیں۔
31.2.2
انٹرویوز کی اقسام
کون انٹرویو کر سکتا ہے |
انٹڑویو کا مقصد |
---|---|
کون انٹرویو کر سکتا ہے صرف بشپ | انٹڑویو کا مقصد
|
کون انٹرویو کر سکتا ہے بشپ یا مشیر جسے وہ مقرر کرتا ہے | انٹڑویو کا مقصد
|
31.2.3
بپتِسما اور استحکام کے انٹرویوز
31.2.3.1
بچّے جو ریکارڈ کردہ اَرکانِ ہیں
اپنی وارڈ میں بشپ اَرکانِ ریکارڈ کو بپتسما دینے کی کُنجیاں رکھتا ہے جو 8 برس کی عمر کے ہیں۔ اِس وجہ سے، وہ یا ایک مقرر کردہ مشیر درج ذیل افراد کا بپتسما کے لیے انٹرویو کرتا ہے:
-
8 سالہ بچّے جو اَرکانِ ریکارڈ ہیں۔
-
8 سالہ بچّے جو اَرکانِ ریکارڈ نہیں ہیں مگر والدین یا سرپرست رُکن ہیں۔
-
9 سالہ یا اِس سے زائد عمر کے بچّے جِن کے بپتسما میں ذہنی معذوری کی بدولت تاخیر ہوئی ہو۔
انٹرویو میں، بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن یقینی بناتا ہے کہ بچّہ بپتسما کے مقاصد کو سمجھتا ہے (دیکھیے ۲ نیفی ۳۱: ۵–۲۰)۔ وہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ بچّہ بپتسما کے عہُود کو سمجھتا ہے اور اِن کی پاسداری کرنے کا عزم رکھتا ہے (دیکھیے مُضایاہ ۱۸: ۸–۱۰)۔ اُسے سوالات کی مخصوص فہرست استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اہلیت جانچنے کے لیے انٹرویو نہیں ہے، چُوں کہ ”چھوٹے بچّوں کو توبہ کی ضرورت نہ ہے“ (مرونی ۸: ۱۱)۔
31.2.3.2
تبدیل شدگان
صدرِ مشن تبدیل شدہ گان کے بپتسموں کی کُنجیاں رکھتا ہے۔ اِس وجہ سے، کُل وقتی مُناد درج ذیل کے انٹرویوز کرتا ہے:
-
9 سال یا زائد عمر کے اشخاص جنھوں نے پہلے کبھی بپتسما اور استحکام نہیں پایا۔ ذہنی معذوروں کے لیے استثنا کے واسطے دیکھیے 31.2.3.1۔
-
8 سال اور اِس سے زائد عمر کے بچّے جِن کے والدین کلِیسیا کے رُکن نہیں ہیں۔
-
8 سال اور اِس سے زائد عمر کے بچّے جِن کے والدین بھی بپتسما اور استحکام پا رہے ہیں۔
31.2.4
ہارُونی کہانت کے عہدے میں تقرری کے لیے انٹرویوز
مزید معلومات کے لیے دیکھیے 18.10.2۔
31.2.5
اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے انٹرویوز
ہَیکل خُداوند کا گھر ہے۔ ہَیکل میں داخل ہونا اور وہاں رسوم میں شریک ہونا مُقدس اعزاز ہے۔ یہ اعزاز اُن لوگوں کے لیے مخصوص ہے جو روحانی طور پر تیار ہیں اور خُداوند کے معیارات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے مجاز کہانتی راہ نُماؤں کے ذریعے طے کیا جائے۔
اِس بات کا تعین کرنے کے لیے، کہانتی راہ نُما ایل سی آر میں سے سوالات کو استعمال کرتے ہوئے انٹرویو کرتے ہیں ( 26.3 میں سے ہدایات بھی دیکھیں)۔
31.2.6
ملکِ صدق کی کہانت کے عہدے میں تقرری کے لیے انٹرویوز
صدرِ سٹیک ملکِ صدق کی کہانت عطا کرنے کی کُنجیاں رکھتا ہے۔ وہ ایلڈر اور اعلیٰ کاہن کے عہدوں میں مقرر کرنے کی کُنجیاں بھی رکھتا ہے۔
صدارتِ سٹیک کی منظوری سے، بشپ ملکِ صدق کی کہانتی تقرری کا ریکارڈ میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے رُکن کا انٹرویو کرتا ہے۔
31.3
اَرکان سے مُلاقات کرنے کے واسطے راہ نُماؤں کے لیے دیگر مواقع
-
جب اراکین کو روحانی راہ نُمائی کی ضرورت ہو یا بھاری ذاتی مسائل ہوں تو وہ کلِیسیا کے کسی راہ نُما سے ملنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
-
بشپ یا کوئی اور جِسے وہ مقرر کرتا ہے اُن اَرکان سے ملتا ہے جِن کے مادی مسائل ہوں (دیکھیے 22.6)۔
-
بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن 11 سالہ بچوں سے مُلاقات کرتا ہے جب وہ پرائمری سے ڈیکنوں کی جماعت یا انجمنِ دختران کی جماعت میں منتقل ہوتے ہیں۔
31.3.1
نوجوانان سے ملاقات کرنا
بشپ یا اُس کے مشیران میں سے ایک سال میں دو مرتبہ ہر نوجوان سے مُلاقات کرتا ہے۔ ہر سال اِن مُلاقاتوں میں سے کم ازکم ایک بشپ کے ساتھ ہونی چاہیے۔ سال کے آغاز میں جب نوجوان 16 برس کا ہو، اگر ممکن ہو دونوں مُلاقاتیں بشپ کے ساتھ ہونی چاہیے۔
انجمنِ دختران کی صدر بھی نوجوان لڑکیوں سے ملنے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ وہ نوجوان خواتین سے رُوبرُو ملاقات کر کے ایسا کر سکتی ہے (یا کسی دوسرے بالغ کی موجودگی میں)۔
31.3.1.2
موضوعاتِ گُفتگُو
نوجوانان سے ملاقات کرنے کا بنیادی مقصد آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر ایمان کی تعمیر کرنا اور نوجوانان کو اُن کی تَقلِید کرنے میں مدد دینا ہے۔ یہ مُلاقاتیں روحانی طور پر اُبھارنے والے تجربات ہونے چاہیے۔
31.3.2
نو عُمر غیرشادی شُدہ بالغان سے مُلاقات کرنا
بشپ اپنی وارڈ میں نو عمر غیر شادی شُدہ بالغان کی رُوحانی ترقی کو بڑی ترجیح دیتا ہے۔ وہ یا ایک مقرر کردہ مشیر سال میں کم از کم ایک مرتبہ نو عمر غیر شادی شُدہ بالغ سے ملتا ہے۔
31.3.3
ارکان سے اُن کی بُلاہٹوں اور ذمہ داریوں سے متعلق بات کرنے کے لیے ملنا
سٹیک کی صدارتیں، بشپ صاحبان کی صدارت، اور دیگر قائدین اراکین سے ذاتی طور پر ملتے ہیں جو اُنھیں اپنی بُلاہٹوں سے متعلق رپورٹ کرتے ہیں۔
راہ نُما رُکن کی خدمت کے لیے اظہارِ تشکر کرتا ہے اور ترغیب مہیا کرتا ہے۔
31.3.6
پیشہ ورانہ مشاورت اور علاج معالجہ
کلِیسیائی قائدین پیشہ ور صلاح کار یا علاج معالجہ فراہم کرنے والے نہیں ہیں۔ وہ جو معاونت فراہم کرتے ہیں رُوحانی ہے، جو یِسُوع مسِیح کی تقویت بخش، تسلی بخش، مخلصی بخش طاقت پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اِس الہامی اور اہم مدد کے علاوہ، کچھ اراکین پیشہ ورانہ مشاورت سے مستفید ہو سکتے ہیں، جہاں یہ دستیاب ہو۔
31.4
ارکان سے ورچوئلی ملاقات کرنا
عموماً، قائدین انٹرویز کرنے یا رُوحانی مدد اور خدمت گزاری مہیا کرنے کے لیے اراکین سے رُوبرُو ملتے ہیں۔ البتہ، بطور رعایت، جب ذاتی طور پر ملنا دشوار ہو، تو وہ ورچوئلی طور پر مل سکتے ہیں۔