”32۔ تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”32۔ تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنِیّتی مجالِس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
”32۔
تَوبہ اور کلِیسیائی رُکنیتی مجالس
32.0
تعارف
تَوبہ زیادہ تر کسی فرد، خُدا، اور اُن لوگوں کے مابین انجام پاتی ہے جو کسی شخص کے گُناہوں سے مُتاثر ہوتے ہیں۔ اِس کے باوجُود، بعض اوقات بشپ یا سٹیک کے صدر کو کلِیسیائی اَرکان کی تَوبہ کی کوششوں میں مدد کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔
جب بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور اَرکان کی تَوبہ میں مدد کرتے ہیں، تو وہ مہربان اور شفِیق ہوتے ہوں۔ وہ نجات دہندہ کی مثال کی تقلِید کرتے ہیں، جِس نے لوگوں کو تقویت بخشی اور اُن کی مدد فرمائی کہ وہ گُناہ سے مُنہ موڑیں اور خُدا کی طرف رُجُوع لائیں (دیکھیے متّی ۹:۱۰–۱۳؛ یُوحنّا ۸:۳–۱۱)۔
32.1
تَوبہ اور مُعافی
اپنے رحم کے منصُوبے کو پُورا کرنے کے لیے، آسمانی باپ نے اپنے اِکلوتے بیٹے، یِسُوع مسِیح کو ہمارے گُناہوں کا کَفّارہ دینے کے لیے بھیجا (دیکھیے ایلما ۴۲:۱۵)۔ یِسُوع نے ہمارے گُناہوں کی خاطِر اِنصاف کے تقاضوں کو پُورا کرنے کے لیے سزا کو برداشت کِیا (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۹:۱۵–۱۹؛ مزید دیکھیے ایلما ۴۲:۲۴–۲۵)۔ اِس قُربانی کے وسِیلے سے، باپ اور بیٹے دونوں نے ہمارے لیے اپنی لامحدود محبّت کا اِظہار کِیا (دیکھیے یُوحنّا ۳:۱۶)۔
جب ہم ”تَوبہ پر اِیمان“ کا عملی مُظاہرہ کرتے ہیں، تو یِسُوع مسِیح کے کَفّارہ کے وسِیلے سے رحم عطا کر کے، آسمانی باپ ہمیں مُعاف کرتا ہے (ایلما ۳۴:۱۵؛ مزید دیکھیے ایلما ۴۲:۱۳)۔ جب ہم پاک صاف اور مُعاف کیے جاتے ہیں، تو ہم خُدا کی بادِشاہی کے بالآخِر وارِث ہو سکتے ہیں (دیکھیے یسعیاہ ۱:۱۸؛ عقائد اور عہُود ۵۸:۴۲)۔
تَوبہ طرزِ عمل کو بدلنے سے بڑھ کر ہے۔ یہ گُناہ سے مُنہ موڑ کر آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف مُڑنا ہے۔ یہ دِل و دماغ کی تبدیلی کی طرف لے جاتی ہے (دیکھیے مُضایاہ ۵:۲؛ ایلما ۵:۱۲–۱۴؛ ہیلیمن ۱۵:۷)۔ تَوبہ کے ذریعے سے، ہم نئے اِنسان بنتے ہیں، خُدا سے میل ملاپ کرتے ہیں (دیکھیے ۲ کُرِنتھِیوں ۵:۱۷–۱۸؛ مُضایاہ ۲۷:۲۵–۲۶)۔
”تَوبہ کرنے کا موقع سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جو آسمانی باپ نے اپنے بیٹے کی نعمت کی بدولت ہمیں عطا کیا ہے۔
32.2
کلِیسیائی رُکنیت پر پابندی یا دست برداری کے مقاصد
اگر کوئی رُکن سنگِین گُناہ کا مُرتکب ہوتا ہے، تو سٹیک کا صدر اُس کی تَوبہ میں مدد کرتا ہے۔ اِس دستور اُلعمل کے حِصّے کے طور پر، اُس کو کُچھ وقت کے لیے کلِیسیائی رُکنِیّتی مراعات سے محرُوم کرنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔ بعض حالات میں، اُس کو تھوڑے عرصہ کے لیے شخصی رُکنِیّت سے دست بردار کرنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔
کسی شخص کی رُکنِیّت کو محدود کرنے یا اُس سے دست بردار کرنے کا مقصد سزا دینا نہیں ہے۔ بلکہ، اَیسے اِقدامات بعض اوقات کسی شخص کو تَوبہ کرنے اور قلب کی تبدیلی کا تجربہ پانے میں مدد دینے کے لیے ضرُوری ہوتے ہیں۔ وہ کسی شخص کو اپنے عہد کی تجدید اور دوبارہ برقرار رکھنے کے لیے رُوحانی طور پر تیار ہونے کا وقت بھی دیتے ہیں۔
رُکنِیّتی پابندی یا دست برداری کے تین مقاصد درج ذیل ہیں۔
32.2.1
دُوسروں کی حِفاظت میں مدد کرنا
پہلا مقصد دُوسروں کی حِفاظت میں مدد کرنا ہے۔ بعض اوقات کوئی ایک شخص جسمانی یا رُوحانی خطرہ بنتا ہے۔ سفاک چال چلن، جسمانی نُقصان، جِنسی زیادتی، نشے کی لَت، دغابازی، اور برگشتگی چند اَیسی مثالیں ہیں جِن سے اَیسا خطرہ جنم لے سکتا ہے۔ اِلہام کے ساتھ، بشپ یا سٹیک کا صدر دُوسروں کی حفاظت کے فرائض انجام دیتا ہے جب کوئی اِن اور دیگر سنگِین طریقوں سے خطرہ بنتا ہے (دیکھیے ایلما ۵:۵۹–۶۰)۔
32.2.2
تَوبہ کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح کی نجات بخش قُدرت تک رسائی پانے میں کسی شخص کی مدد کریں
دُوسرا مقصد تَوبہ کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح کی نجات بخش قُدرت تک رسائی پانے میں کسی شخص کی مدد کرنا ہے۔ اِس دستُور اُلعمل کے ذریعے سے، وہ دوبارہ پاک و صاف اور خُدا کی ساری نعمتیں حاصل کرنے کے لائق بن سکتا ہے۔
32.2.3
کلِیسیائی سالمیت کی حِفاظت کریں
تِیسرا مقصد کلِیسیائی سالمیت کی حِفاظت کرنا ہے۔ کسی شخص کی کلِیسیائی رُکنِیّت پر پابندی لگانا یا دست بردار ہونا لازم ہو سکتا ہے اگر اُس کے طرزِ عمل سے کلِیسیا کو اِنتہائی نُقصان پُہنچتا ہے (دیکھیے ایلما ۳۹:۱۱)۔ گناہوں کو چھپانے یا صرفِ نظر کرنے سے کلِیسیائی سالمیت کا تحفظ نہیں ہوتا—بلکہ اُنھیں حل کرنے سے ہوتا ہے۔
32.3
اِسرائیل میں مُنصفین کا کردار
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور کو اِسرائیل میں مُنصفِین مُقرّر ہونے کے لیے بُلایا اور مخصُوص کِیا گیا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۰۷:۷۲–۷۴)۔ اُن کے پاس خُداوند کی نمایندگی کرنے کے لیے کہانت کی کُنجیاں ہیں تاکہ کلِیسیا کے اَرکان کی تَوبہ کرنے میں مدد کریں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳:۱؛ ۱۰۷:۱۶–۱۸)۔
اکثر بشپ صاحبان اور سٹیک کے صدُور شخصی مشاورت کے ذریعے سے تَوبہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اِس معاونت میں کلِیسیائی رُکنِیّت کی چند مراعات کو ایک عرصہ کے لیے غیر رسمی طور پر محدود کرنا شامِل ہو سکتا ہے۔
بعض سنگِین گُناہوں کے واسطے، قائدین رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد کے ذریعے سے تَوبہ کرنے میں مدد کرتے ہیں (دیکھیے 32.6)۔ اِس معاونت میں کلِیسیائی رُکنِیّت کی چند مراعات کو ایک عرصہ کے لیے باضابطہ ممنوع قرار دینا یا کسی شخص کو کچھ عرصہ کے لیے رُکنِیّت سے دست بردار کیا جانا شامِل ہو سکتا ہے۔
بشپ اور صدورِ سٹیک محبّت کرنے والے اور دیکھ بھال کرنے والے ہوں کیوں کہ وہ اَرکان کی تَوبہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ عین فعل میں پکڑی گئی عَورت کے ساتھ نجات دہندہ کا سلُوک شمعِ ہدایت ہے (دیکھیے یُوحںّا ۸:۳–۱۱)۔ اگرچہ اُس نے یہ نہیں کہا کہ اُس کے گُناہ مُعاف ہو گئے، اُس نے اُس کو رَدّ نہیں کِیا۔ اِس کے بجائے، یِسُوع نے اُس کو کہا، ”پِھر گُناہ نہ کرنا“—تَوبہ کرنا اور اپنی زِندگی بدلنا۔
یہ قائدین سِکھاتے ہیں کہ ”کسی ایک … تَوبہ کرنے والے گُناہ گار کے باعث آسمان پر زیادہ خُوشی ہوگی“ (لُوقا ۱۵:۷)۔ وہ صابر، مددگار، اور مُثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ اُمِید دِلاتے ہیں۔ وہ سِکھاتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ نجات دہندہ کی کفّارہ بخش قُربانی کی بدولت، سب تَوبہ کر سکتے اور پاک صاف ہو سکتے ہیں۔
بشپ صاحبان اور سٹیک کے صُدور رُوح سے ہدایت پاتے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ ہر شخص کی تَوبہ کرنے میں کس طرح مدد کی جائے۔ صرف اِنتہائی سنگِین گُناہوں کے لیے کلِیسیا کے پاس مُقررہ معیار ہے کہ اِس کے قائدین کو کون کون سے اقدامات اُٹھانے چاہئیں (دیکھیے 32.6)۔ کوئی بھی دو صُورتیں یکساں نہیں ہوتیں۔ قائدین جو مشورے دیتے ہیں اور تَوبہ کے عمل کو جِس کے ذریعے وہ مدد فراہم کرتے ہیں اُسے پُرتاثِیر ہونا چاہیے اور یہ ہر فرد کے لیے مُختلف ہو سکتا ہے۔
32.4
اِعِتراف، رازداری، اور سرکاری حُکام کو مطلع کرنا
32.4.1
اِعِتراف
مُعافی تقاضا کرتی ہے کہ آسمانی باپ کے سامنے گُناہوں کا اِعِتراف کِیا جائے۔ یِسُوع مسِیح نے کہا، ”اِس سبب سے تُم جانو گے کہ اگر کوئی آدمی اپنے گُناہوں سے تَوبہ کرتا ہے—دیکھ، وہ اُن کا اِقرار کرے گا اور اُن کو ترک کرے گا“ (عقائد اور عہُود ۵۸:۴۳؛ مزید دیکھیے مُضایاہ ۲۶:۲۹)۔
جب کلِیسیا کے اَرکان سنگین گُناہ کا اِرتکاب کرتے ہیں، تو اُن کی تَوبہ میں اپنے بشپ یا صدرِ سٹیک کے سامنے اِعِتراف کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔ پھر وہ اُن کی طرف سے تَوبہ کی اِنجِیل کی کُنجیوں کو اِستعمال کرنے کے لائق ہوتا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳:۱؛ ۸۴:۲۶–۲۷؛ ۱۰۷:۱۸، ۲۰)۔ یہ اُن کی نجات دہندہ کے کَفّارہ کی قُدرت کے وسِیلے سے شِفایاب ہونے اور اِنجِیل کے راستے پر واپس آنے میں مدد کرتا ہے۔
اِعِتراف کا مقصد اَرکان کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ خُود پر سے بوجھ اُتاریں تاکہ وہ تبدیلی اور شِفایابی میں مُکمل طور پر خُداوند کی مدد تک رسائی پا سکیں۔ اِعِتراف کرنے سے ”شکستہ دِل اور پشیمان رُوح “ کو تقویّت مِلتی ہے (۲ نِیفی ۲:۷)۔ رضا کارانہ اِعِتراف ظاہر کرتا ہے کہ وہ شخص تَوبہ کرنے کا طلب گار ہے۔
جب کوئی رُکن اِعِتراف کرتا ہے، تو بشپ یا سٹیک کا صدر اِصلاح کے لیے 32.8 کی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ وہ سنجِیدگی کے ساتھ کسی رُکن کی تَوبہ میں مدد کرنے کے لیے مناسب ترتیب و ترغِیب کے حوالے سے ہدایت و راہ نُمائی کا طلب گار ہوتا ہے۔ وہ اِس بات پر غَور کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس کا اِنعقاد مددگار ثابت ہوگا۔ اگر کلِیسیائی لائحہِ عمل رُکنِیّتی مجلِس کا تقاضا کرتا ہے، تو وہ اِس کی وضاحت کرتا ہے (دیکھیے 32.6 )۔
بعض اوقات کسی رُکن نے شریک حیات یا کسی دُوسرے بالغ سے بدسلوکی کی ہوتی ہے۔ جُزوی تَوبہ کے طور پر، اِس کو عام طور پر اِس شخص کے سامنے اِعِتراف کرنا چاہیے اور اُس سے مُعافی مانگنی چاہیے۔ کوئی نوجوان جو سنگِین گُناہ کرتا ہے اُس کو عموماً اپنے والدین سے صلاح و مشورہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
32.4.4
راز داری
بشپ صاحبان، سٹیک کے صدُور، اور اِن کے مُشِیروں کا مُقدّس فرِیضہ ہے کہ وہ اُن کو بتائی گئی ساری خُفیہ معلُومات کا تحفظ کریں۔ یہ معلُومات اِنٹرویوز، مشاورت اور اِعِترافات سے مِل سکتی ہیں۔ اُن تمام لوگوں پر رازداری کا فرض یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے جو رُکنِیّتی مجالِس میں حِصّہ لیتے ہیں۔ رازداری ضرُوری ہے کیوں کہ اَرکان گُناہوں کا اِعِتراف نہیں کر پائیں گے یا ہدایت حاصل نہیں کر پائیں گے اگر جِن باتوں کا وہ ذِکر کرتے ہیں اُنھیں صِیغہِ راز میں نہیں رکھا جائے گا۔ رازداری کی خلاف ورزی اَرکان کے اعتماد کو ٹھیس پُہنچاتی ہے اور اُن کا اپنے قائدین سے اعتماد اُٹھ جاتا ہے۔
رازداری کے اپنے فرض سے مُطابقت رکھتے ہوئے، بشپ، سٹیک کے صدر، یا اُن کے مُشیر اِس طرح کی معلُومات کا ذِکر صرف اِس صُورت میں کر سکتے ہیں:
-
اُنھیں سٹیک کی صدارت کے رُکن، مشن کے صدر، یا بشپ سے رُکنِیّتی مجلِس کے اِنعقاد یا مُتعلقہ مُعاملات کے بارے میں بات کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔
-
فرد کسی نئی وارڈ میں ہجرت کر جاتا ہے (یا کہانتی راہ نُما کو سُبکدوش کر دیا جاتا ہے) جب کہ رُکنِیّتی مُجلِس کی کارروائی یا دیگر سنگین خدشات زیرِ التوا ہوتے ہیں۔
-
بشپ یا سٹیک کے صدر کو معلُوم ہوتا ہے کہ کلِیسیا کا کوئی رُکن جو وارڈ یا سٹیک سے باہر رہتا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ کسی سنگین گُناہ میں ملوث رہا ہو۔
-
رُکنِیّتی مجلِس کے دوران میں معلُومات کا عیاں کرنا ضرُوری ہے۔
-
رُکن کسی راہ نُما کو مخصُوص افراد کے ساتھ معلُومات کا تذکرہ کرنے کی اِجازت دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔
-
رُکنِیّتی مجلِس کے فیصلے کے بارے میں محدُود معلومات کا ذِکر کرنا ضرُوری ہو سکتا ہے۔
دُوسروں کی حفاظت اور قانون کی تعمیل میں قائدین کی مدد کرنے کے لیے، کلِیسیا تربیت یافتہ پیشہ ور افراد سے مدد کی درخواست کرتی ہے۔ اِس ہدایت کو پانے کے لیے، قائدین فوری طور پر کلِیسیا کی ہراسانی کی ہیلپ لائن پر کال کریں جہاں یہ دستیاب ہو (دیکھیے 38.6.2.1)۔ جہاں اَیسی سہولت مُیّسر نہیں ہے، وہاں سٹیک کا صدر علاقائی دفتر میں علاقائی قانونی مُشیر سے رابطہ کرتا ہے۔
صرف ایک صُورت میں بشپ یا سٹیک کے صدر کو پہلے ایسی ہدایت حاصل کیے بغیر خفیہ معلومات کا انکشاف کرنا چاہیے۔ اَیسا تب ہوتا ہے جب جان لیوا نقصان یا سنگین حادثہ سے بچنے کے لیے انکشاف ضرُوری ہوتا ہے اور ہدایت پانے کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے۔ ایسے مُعاملات میں، دُوسروں کی حفاظت کا فرض رازداری کے فرض سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ قائدین کو فوری طور پر سرکاری حکام سے رابطہ کرنا چاہیے۔
32.6
گُناہ کی سنگِینی اور کلِیسیائی لائحۂ عمل
ساز گار ماحول کا تعیُّن کرتے وقت گُناہ کی سنگِینی پر اہم غَور و فکر درکار ہوتا ہے جو (1) دُوسروں کے تحفُظ میں مدد دے گا اور (2) کسی شخص کی تَوبہ کرنے میں مدد کرے گا۔ خُداوند نے فرمایا ہے کہ وہ ”رتی برابر گُناہ کو برداشت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا“ (عقائد اور عہُود ۱:۳۱؛ مزید دیکھیے مضایاہ ۲۶:۲۹)۔ اُس کے خادِموں کو سنگِین گُناہ کے ثبوت نظر انداز نہیں کرنے چاہئیں۔
سنگِین گُناہ خُدا کے قوانین کے خلاف جان بوجھ کر اور سنگِین جُرم سرزد کرنا ہے۔ سنگِین گُناہوں کے زمرے ذیل میں درج آتے ہیں۔
-
پُرتشدُد کارروائیاں اور زیادتی
-
جِنسی بے حیائی
-
دغا بازی کی کارروائیاں
-
اعتماد کی خِلاف ورزیاں
-
بعض دِیگر افعال
کب رُکنِیّتی مجلِس کی ضرُورت ہوتی ہے یا شاید لازِم ہو سکتی ہے
گُناہ کی نوعیّت |
رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے |
رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے |
---|---|---|
گُناہ کی نوعیّت پُرتشدُد کارروائیاں اور زیادتی | رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے
| رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے |
گُناہ کی نوعیّت جِنسی بے حیائی | رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے
| رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے
|
گُناہ کی نوعیّت دغا بازی کی کارروائیاں | رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے
| رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے
|
گُناہ کی نوعیّت اعتماد کی خِلاف ورزیاں | رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے
| رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے
|
گُناہ کی نوعیّت بعض دِیگر افعال | رُکنیّتی مجلِس کی ضرُورت ہے
| رُکنیّتی مجلِس ضروری ہو سکتی ہے
|
32.6.3
صدرِ سٹیک علاقائی صدارت سے اِس کی بابت کب مشاورت کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس یا دیگر کارروائی ضرُوری ہے
بعض مُعاملات میں حدِ معمول سے زیادہ حساسیت اور ہدایت کی ضرُورت ہوتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ مؤثر انداز میں مدد کیسے کی جائے، سٹیک کے صدر کو اِس حِصّے کی کئی صُورتوں کے حوالے سے علاقائی صدارت سے صلاح و مشورہ کرنا چاہیے۔
32.6.3.2
برگشتگی
برگشتگی کے مسائل کا اثر اکثر وارڈ یا سٹیک کی حدود سے تجاوز کر جاتا ہے۔ دُوسروں کی حفاظت کے لیے اُنھیں فوری طور پر سُلجھانے کی ضرُورت پڑتی ہے۔
بشپ سٹیک کے صدر کے ساتھ مشورہ کرتا ہے جب اُس کو لگتا ہے کہ کسی رُکن کا عمل برگشتگی بن سکتا ہے۔
جَیسا کہ یہاں اِستعمال کِیا گیا ہے برگشتگی سے مُراد وہ رُکن ہے جو درج ذیل میں سے کسی میں ملوّث ہو:
-
کلِیسیا، اِس کی تعلیم، اِس کی پالیسیوں، یا اِس کے راہ نماؤں کی واضح اور جان بوجھ کر کھُلم کھُلا مخالفت میں بار بار کام کرنا
-
بشپ یا صدرِ سٹیک کے اِصلاح و دُرستگی کیے جانے کے باوجود جو کلِیسیا کی تعلیم نہیں ہے اُسے کلِیسیائی عقائد کے طور پر سِکھانا جاری رکھنا
-
کلِیسیا کے اَرکان کے اِیمان اور سرگرمی کو کمزور کرنے کے لیے جان بُوجھ کر طرزِ عمل دِکھانا
-
بشپ یا سٹیک کے صدر کی طرف سے اِصلاح کیے جانے کے بعد برگشتہ فرقوں کی تعلیمات پر عمل کرنا جاری رکھنا
-
باقاعدہ طور پر کسی اور کلِیسیا میں شامل ہونا اور اُس کی تعلیمات کو فروغ دینا
32.6.3.3
کلِیسیائی فنڈز میں غبن کرنا
اگر کوئی رُکن کلِیسیا کے فنڈز میں غبن کرتا ہے یا کلِیسیا کی قیمتی ملکیت کی چوری کرتا ہے، تو صدرِ سٹیک علاقائی صدارت سے مشورہ کرتا ہے کہ آیا رُکنِیّتی مجلِس یا دیگر کارروائی ضرُوری ہو سکتی ہے۔